تازہ ترین

آہ! ابن رساؔ

 ریاست جموں وکشمیرکے مایہ نازسپوت پروفیسرخیرات محمد ابن ِ رساؔگزشتہ دنوں لاہورپاکستان میں رحلت فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم ریاست جموں و کشمیر کے اعلیٰ پایہ شاعر رساؔجاودانی کے فراند ارجمند تھے۔ پروفیسرخیرات صاحب کوعلم وتحقیق اور دنیائے ادب کے ساتھ والہانہ وابستگی ورثے میں ملی تھی اور ان حوالوں سے آپ ایک درخشندہ تارے تھے۔ آپ کوملتان یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلراورپنجاب یونیورسٹی لاہوراورالخیریونیورسٹی پی اوکے،کے وائس چانسلرکے طورپرخدمات انجام دینے کاشرف بھی حاصل رہا۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد پروفیسرموصوف کوپاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں بہتری لانے کاکام سونپاگیا تھا جسے موصوف نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ ریاست جموں وکشمیرکے عالمی شہرت یافتہ اُردواورکشمیری شاعر رساؔجاودانی کے فرزندپروفیسرخیرات کاجنم 5؍اکتوبر 1926کوبھدرواہ جموں میں ہوا تھا۔ بارہویں جماعت تک تعلیم گورن