تازہ ترین

سماج میں منشیات کی بڑھتی وباء

ہمارے   سماج کو ویسے بہت سے مسائل درپیش ہیں، لیکن جس رفتار میں پچھلے کئی برسوں سے منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، وہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ منشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوتی ہے اور زندگی کی بربادی پر ختم ہو جاتی ہے۔ افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ منشیات  سے زیادہ 18 سے 30 سال کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں متاثر ہو رہے ہیں۔ لرزا دینے والی بات تو یہ ہے کہ نوجوان لڑکیاں بھی منشیات سے متاثر ہو رہی ہیں۔ منشیات ایک ایسی بیماری ہے جو نہ صرف انسان بلکہ گھر ، معاشرے اور پورے قوم کو تباہ کر دیتی ہے۔ ہر قوم کے معمار نوجوان ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے نوجوان ہی اس لعنت میں ملوث ہیں۔دنیا کے بیشتر ممالک میں منشیات کا استعمال بہت پہلے سے ہورہا تھا۔ لیکن اب کشمیر جیسی پاکیزہ معاشرے میں بھی یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ وہی سر زمین ہے، جہاں چند دہائیوں قبل ایسی چیزوں کا تصور