تازہ ترین

بہوجن سماج پارٹی کا بی آر امبیڈکر کو خراج

 جموں //جموں اور ادہم پور میں اضلاع میں بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے بی آر امبیڈکر کو ان کی 63ویں برسی کے موقعہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلہ میں پارٹی ہیڈکواٹر ستواری میں ریاستی نائب صدرکی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کے دوران مقررین نے بی آر امبیڈکر کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج کے پچھڑے ہوئے طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کیا ۔اپنے خطاب میں پارٹی کے ریاستی کو آرڈینٹر راجہ رام نے کہا کہ بی آر امبیڈ نے سماج میں یکسانیت اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے اہم کارنامے انجام دئیے ہیں ۔موصوف نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرحوم کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے سماج بالخصوص پچھڑے ہوئے طبقہ کی ترقی کیلئے کام کریں ۔اپنے خطاب میں پارٹی کے ریاستی نائب صدر چرنجیت

ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کے یوم تاسیس پر تقریب

 جموں //ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس نے اپنے یوم تاسیس کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔کمانڈنٹ جنرلHG/CD اور ایس ڈی آر ایف وی کے سنگھ کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس HG/CD منیر احمد خان ،انچارج ڈی آئی جی ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس رنجیت کنور کے علا وہ ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل انیتا پور بھی موجود تھیں ۔اپنے خطاب میں رنجیت کنور نے ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ رضار کار ہر وقت کسی بھی مشکل کیساتھ نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں اس سے قبل کئی بار ان ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کی جانب سے کئی بار بچائو کاروائیوں انجام دی گئی ہیں جن سے کئی افراد کی قیمتی جانیں بچائی گئی ہیں ۔انہوں نے ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کے یوم تاسیس کے موقعہ پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک ،مشیر وجے کمار ،چیف سیک

کرشی وگیان کیندرسانبہ کا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام

جموں//کرشی وگیان کیندر سانبہ کی طرف سے موئوا گائوں میںدیہی خواتین کیلئے سلائی کا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ۔سکاسٹ یونیورسٹی جموں اور سیما جن کلیان سمیتی کے اشتراک سے شروع کئے گئے اس تربیتی پروگرام کا اصل مقصد دیہی علا قوں میں رہائش پذیر خواتین کو با اختیار بنا نا ہے ۔چھ ماہ کی تربیت کے بعد ان خواتین کو ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا جبکہ منعقدہ پروگرام میں مذکورہ علا قہ کی 20خواتین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کرشی وگیان کیندر کے سنیئر سائنسدان اور ہیڈ ڈاکٹر ونود گپتا نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کرشی وگیان کیندر کے زیر تحت شروع کی گئی اسکیموں کیلئے عوام کو بیدار کیا جائے تاکہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کرسکیں ۔ڈاکٹر نیرج شرما نے مذکورہ تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماج کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے اس طرح کے پروگراموں کو شروع کیا گیا ہے ۔ پ

انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کی مانگ کو لے کر احتجاج

جموں //جموں بھگوتی نگر میں انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے معاملہ کو لے کر ینگ پنتھرس نے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔پنتھرز کارکنوں نے نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کی یکسر نظر انداز کیا ۔اپنے خطاب میں ینگ پنتھرز کے صدر ترسیم سنگھ نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جموں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوئی بھی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس شعبہ سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے انتخابات کے دوران جموں کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کی صورت میں بھگواتی نگر میں انڈور اسٹیڈیم تعمیر کروائے گئی جبکہ اس سلسلہ میں جے ڈی اے کی جانب سے اراضی بھی دی گئی ہے لیکن پارٹی نے اقتدار میں انے کے بعد اس طرف توجہ ہی نہیں دی ۔بنو پرتاب سنگھ نے کہاکہ جے

ایئر فورس سکول نے یوم تاسیس منایا

جموں //ایئر فورس سکول جموں نے اپنے یوم تاسیس کے موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے جنرل زورور سنگھ آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔اس پروگرام میں ائیر فورس کے کمانڈنگ آفیسر جموں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ تقریب کے آغاز میں سکول پرنسپل سوچی گپتا نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کر تے ہوئے مختلف شعبوں میں سکولی بچوں کی کامیابیوں کے علا وہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر سکول منتظمین اور طلباء کی طرف سے ایک رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران سکولی بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر سکولی طلباء کی جانب سے ’قومی یکجہتی ‘آپسی بھائی چارہ اور وقت کی پابندی وغیرہ پر  خیالات کا اظہار بھی کیاگیا ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے بچوں کی سالانہ کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم وقت کی ایک اہم ضر

وِجے کمار نے جموں میں عوامی مطالبات سنے

جموں//گورنر کے صلاح کار کے ۔ وِجے کمار نے جموں میں متعدد عوامی وفود کے مطالبات سنے ۔عوامی دربار میں مختلف وفود کے علاوہ انفرادی طور پر بھی کئی افراد نے اُنہیں درپیش مشکلات کے ازالے اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مشیر کی مداخلت طلب کی۔جے اینڈ کے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے وفد نے ڈھائی دِن کی تنخواہ فراہم کرنے ، میٹرنٹی چھٹی فراہم کرنے ، واجب الادا تنخواہیں واگزار کرنے اور دیگر مطالبات سامنے رکھے۔جے اینڈ کے شطرنج ایسو سی ایشن کے وفد نے ریاست میں شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس باڈی کے قیام اور سکولوں میں شطرنج پروگرام تشکیل دینے کی مانگ کی۔جے اینڈ کے فریڈم فائٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے مجاہدین آزادی اور ان کے کنبوں کی بہبود سے متعلق مطالبات سامنے رکھے۔جے اینڈ کے رہبر جنگلات ملازمین نے اُن کی مستقلی سے متعلق مطالبات پیش کئے ۔فزیکل ایجوکیشن گریجویٹوں اور پوسٹ گریجویٹوں نے

مزید خبرں

 ’ ہاوسنگ فار آل سکیم ‘کی عمل آوری کیلئے کمیٹی تشکیل  جموں//گورنر اِنتظامیہ نے ریاست میں’’ ہاوسنگ فار آل ‘‘۔ اربن ( ایچ ایف اے ۔ یو) مشن کی نگرانی اور عمل آوری کے لئے صوبائی / ضلع سطح کی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی۔جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق صوبائی سطح کی کمیٹی ( جموں / کشمیر) کے چیئرمین متعلقہ صوبائی کمشنر ہوں گے جبکہ کمشنر جے ایم سی / ایس ایم سی ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں / کشمیر ، سی ای او ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ،جموں اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی /چیف ایگزیکٹیو آفیسر،کشمیر اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ اسی طرح ایم ڈی جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ اس کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے ۔جی اے ڈی کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع سطح کمیٹی کے چیئرمین متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر ہوں گ