تازہ ترین

کرشی وگیان کیندر سانبہ نے عالمی یوم اراضی منایا

سانبہ //کرشی وگیان کیندر سانبہ نے سکاسٹ یونیورسٹی میں ’زمین کے عالمی دن ‘کے موقعہ پر ایک پروگرام کااہتمام کیا ۔’پائیدار زراعت‘کے عنوان سے منعقدہ پروگرام یونیورسٹی کے شعبہ زراعت اور باغبانی کے اشتراک سے منعقد کئے گئے پروگرام میں سانبہ کے 70سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کرشی وگیان کیندر کے سنیئر سائنسدان ڈاکٹر ونود گپتا نے متعلقہ محکمہ کے آفیسران پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ کسانوں کیلئے لگاتار بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا جائے تاکہ دیہی علا قوں میں کسانوں کو زمین کی زرخیزی کو بچانے اور پیدا وار کر بڑھانے کیلئے بیدار کیا جاسکے ۔انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ فصلوں کی پیدا وار کر بڑ

سرینگر اور جموں کے علاوہ دیگر قصبوں میں ایس ٹی پی تعمیر کرنے کو منظوری

 جموں//ریاست کے آبی ذخائیر بشمول جھیل ڈل، جہلم، چناب اور توی دریاؤں کو تحفظ دینے کی طویل مدتی حکمت عملی اور جموں وسرینگر شہروں کی شان رفتہ بحال کرنے کی غرض سے حکومت ان دو شہروں میں بڑے ایس ٹی پی قائم کرے گیاور اس طرح کے ایس ٹی پی ریاست کے بڑے قصبوں اور اہم سیاحتی مقامات پر بھی تعمیر کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ حکومت سرینگر اور جموں شہروں میں کثیر المقاصد والے جدید پارکنگ لاٹس تعمیر کرے گی۔اس طرح کی سہولیات کٹرہ قصبہ میں بھی قائم کی جائیں گی تا کہ ٹریفک کی موثر نظامت یقینی بن سکے۔یہ فیصلہ جات آج پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری کی صدارت میں منعقدہ مکانات و شہری ترقی، سیاحت، کلچر، تعمیرات عامہ، خوارک سول سپلائیز اور امور صارفین محکموں کی پری بجٹ مشاورتی میٹنگوں کے دوران لئے گئے۔ان پروجیکٹوں پر فوری طور سے کام شروع کرنے کی غرض سے رواں مالی سال کے دوران کچھ رقم مختص کی گئی جبکہ باق

شیخ عبداللہ کا یوم پیدائش

جموں //ضلع سانبہ اور کٹھوعہ میں شیخ محمد عبداللہ کی 113 ویں سالگرہ کے موقعہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مرحوم کے نظریات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ضلع کٹھوعہ کے بنی علا قہ میں اس سلسلہ میں ایک تقریب این سی لیڈر غلام حید ر ملک منعقد ہو ئی جس میں نیشنل کا نفرنس کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سابقہ ممبراسمبلی غلام حیدر ملک نے شیر کشمیر کی حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ شیخ محمد عبداللہ کی دور میں ہی ریاستی عوام کو سہو لیات میسر ہو نا شروع ہو ئی ہیں ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے نظریات پر چلتے ہوئے ریاستی تعمیرو ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔اسی طرح ایک تقریب ضلع سانبہ میں نی

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

جموں //محکمہ بجلی میں بطور عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر چیف انجینئر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔آل جموں و کشمیر نیڈ بیس کیجول لبیر کے بینر تلے احتجاج کر رہے ملازمین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے مختلف شعبوں میں عارضی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے 3405ملازمین کی تنخواہ جلداز جلد وگزار کی جائے ۔ملازمین نے ریاستی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس کو لے کر انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ بھی ملاقات کی ہے لیکن یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اپنے خطاب میں آل جموں و کشمیر نیڈ بیسڈ کیجول لبیر کے صدر اکھل شرما نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان ملازمین کی تنخواہ جلداز جلد وگزار ک

پردھان منتری آواس یوجنا(گرامیں)

ریحانہ بتول نے اودہمپور میںاسکیم کی عمل آوری کا جائز ہ لیا جموں//ڈائریکٹر جنرل دیہی ترقیات محکمہ جموں ریحانہ بتول نے تکری اور اودہمپور علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے جارہے مکانات کا بذاتِ خود جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسران اورانجینئروں کی ایک ٹیم بھی اُن کے ہمراہ تھی۔اس دوران کئی مقامات پر انہوں نے پی ایم اے وائی کے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی اور سکیم کی عمل آوری کے تعلق سے اُن کا فیڈ بیک حاصل کیا۔ٹیم نے اس موقعہ پر سکیم کے تحت تعمیر ہورہے مکانات میں وضع کئے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہوئے افسروں پر زوردیا کہ وہ فوری طور سے انہیں دُور کریں۔متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوجنا کے ضوابط پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بعد میں علاقہ میں دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے تعمیر کئے جارہے فُٹ برج اور فٹ پاتھوں

میں کھیل سرگرمیوں کی سالانہ تقریب ASCOMS

جموں //اچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز (ASCOMS)میں سالانہ کھیل و تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کا افتتاح جوائنٹ سیکرٹری ڈی کے بترہ اور ڈائریکٹر پرنسپل ڈاکٹر پون ملہو ترہ نے مشترکہ طور پر کیا ۔ان کھیلوں کے دوران 100میٹر دوڑ میں شعبہ ENT کی ڈاکٹر چندر پریت کور پہلے نمبر پر رہی جبکہ ان کے علا وہ شعبہ مائکرو بولوجیولوجی کی ڈاکٹر دپیندر کور دوسرے اور ڈاکٹر شالنی سوبتی بالترتیب تیسرے نمبر پر رہیں ۔اس دوران سٹاف اور طلباء کے مابین ایک کرکٹ میچ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹاف نے 228رنز کئے جس کے جواب میںطلباء کی ٹیم صرف 43رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی ۔اس دوران کالج انتظامیہ کی جانب سے دیگر تمدنی وثقافتی سرگرمیوں کااہتمام بھی کیا گیا تھا ۔  

۔1971چھمب ہوئی لڑائی کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش

 جموں //1971میں اکھنور کے چھمب علا قہ میں ہوئی لڑائی کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے اکھنور میںفوج کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں فوج کے اعلیٰ آفیسران کے علا وہ سبکدوش فوجیوں اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر شرکا نے 1971میں ہند پاک افواج کے مابین ہو ئی لڑائی میں چھمب میں تعینات 5سکھ کمپنی کے میجر ڈی ایس پنو سمیت مارے گئے دیگر فوجیوں کی طرف سے کئے گئے بہادری کے مظاہرے پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں فوج کے میجر جنرل راجندر دیوان بھی موجود تھے ۔

مزید خبرں

پنتھرز کارکنوں کی میٹنگ منعقد نیوز ڈیسک  جموں //ینگ پنتھرز کارکنوں کی طرف سے ہکل گائوں میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ینگ پنتھرز کے ریاستی نائب صدر پرتاب سنگھ جموال نے کہاکہ پنتھرز پارٹی صوبہ جموں کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کو انصاف دلانے کیلئے لڑائی لڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور لیڈران نے صوبہ جموں کیساتھ ناانصافی کی ہے جس کی وجہ سے اس خطہ کے نوجوانوں کو اس وقت ہر شعبہ میں مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اس خطہ کیلئے پبلک سروس کمیشن ،ایس ایس بی ،ایجوکیشن بورڈ ودیگر اداروں کو علیحدہ طور پر قائم کروانے کیلئے کمر بستہ ہے تاکہ اس خطہ کے بے روز گار نوجوانوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنتھرز پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی یوا س