تازہ ترین

نوٹ بندی کی دوسری برسی

 جموں //ملک میں نوٹ بندی کی دوسری برسی کے موقعہ پر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری سدیر شرما کی قیادت میں احتجاج کیا ۔پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر گاندھی نگر میں آر بی آئی دفتر کے سامنے کئے گئے ۔ کارکنوں نے احتجاج کے طور پر سڑک کو بند کر تے ہوئے بھاجپا کی مرکزی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھاجپاکی مرکزی حکومت مخالف نعرے تحریر تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کے عمل سے ملکی معیشت متاثر ہو نے کے علاوہ ملکی تعمیر و ترقی پر بھی اثر پڑا ہے ۔احتجاج کے دوران کانگریس لیڈران و کارکنوں نے احتجاجی گرفتاریاں بھی دیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سدیر شرما نے نوٹ بندی کے عمل کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھاجپا حکومت اس عمل سے عوام میں اپنی مقبول

انسانی حقوق کی تنظیم کا وفد ویاس سے ملاقی

 جموں //انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے اراکین کے وفد نے ریاستی گور نر کے مشیر بی بی ویاس کیساتھ ملاقات کر کے اپنی مانگوں سے متعلق یاداشت پیش کی ۔تنظیم کے ریاستی چیئر مین پردیپک سنگھ کی قیادت میں مذکورہ وفد نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پررہاہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ۔وفد نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ دیہی علا قوں کی عوام کو سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات ،پینے کا صاف پانی ،بجلی کی بہتر سپلائی ،سکولوں میں بچو ں کو بنیادی سہو لیات فراہم کی جائیں ۔اس دوران پیش کی گئی یاداشت میں ریاستی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ریاستی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کو سماج سے ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر م

رفیق ملک پی ڈی پی لیبر ونگ کا ریاستی صدر منتخب

 جموں //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے رفیق ملک کو پارٹی کے لیبر ونگ کا ریاستی صدر منتخب کیاہے ۔پارٹی ہائی کمان کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد ایم ایل سی سریندر چوہدری کی صدرات میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سریندر چوہدری نے کہاکہ لیبر ونگ کے مسائل کو اجا گر کر نے کیلئے پارٹی ہائی کمان نے نئی تعیناتی کو عمل میں لایا ہے ۔انہوں نے پارٹی اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طبقہ کے مسائل کو اجاگر و حل کروانے کیلئے نئے تعینات ریاستی صدر کی سرپرستی میں کام کیا جائے ۔ اپنے خطاب میں رفیق ملک نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی امیدوں پر پورا اترنے اور پسماندہ طبقہ کے مسائل کو اجا گر کرنے میں رول ادا کرینگے ۔اس پروگرام میں آر کے بالی ،چوہدری حسین علی وفا ،ایس نریندر سنگھ ،اجے رین

وِیاس نے جموں میں عوامی شکایات سنیں

 جموں//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس نے جے کے گورنرس گریوینس سیل کے تحت عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا اور عوام کو درپیش مشکلات اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ مہم میں ضلع انتظامیہ کے افسران ، دیہی ترقی مکانات و شہری ترقی ، محکمہ بجلی ، امداد و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔لگ بھگ 354 افراد جن میں 27وفود بھی شامل تھے، نے مشیر موصوف کو اپنی شکایات سے واقف کرایا اور انہیں معیاد بند طریقے پر حل کرنے کی درخواست کی۔ کھوڈ بلاک سے آئے ہوئے 2014ء کے سیلاب متاثرین کا ایک وفد مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور انہیں سیلاب ہوئے نقصان کے سلسلے میں معاوضے کا مطالبہ کیا۔جگتی سے آئے ہوئے ایک وفد نے جگتی ٹاون شپ میں اولڈ ایج ہوم قائم کرنے کے لئے مناسب گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پٹا پلوڈا سے آئے ہوئے ایک وفد نے اکھنور۔ پونچھ چار گلیاروں والے سڑک پروجیکٹ پر مجوز

پرنسپل سیکریٹری صحت و طبی تعلیم کی صدارت میں میٹنگ

 جموں//گاندھی نگر ہسپتال جموں میں منعقدہ صوبائی سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے انجام دی جس میں صوبہ جموں کے لئے میزلز ۔ روبیلا ویکسین دینے کی مہم شروع کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر متو، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ڈاکٹر ارون شرما و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ریاست کے 37,72,960 بچوں کو لایا جائے گا جن میں سے 27,85,731 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ صحت و طبی تعلیم اور آئی سی ڈی ایس محکموں کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔  

انجو نگم نے دُور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے کام کاج کاجائیزہ لیا

 جموں//وزارت و اطلاعات و نشریات کی جوائنٹ سیکرٹری نے یہاں ریاست میں اطلاعات ورابطہ عامہ محکمے، دُور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ، سیکرٹری ٹیکنکل ، جے کے پی ڈی ڈی بشیر احمد ڈار اور ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ طارق احمد زرگر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں کئی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جن میں دُور درشن کے نیوز بلیٹنوں کے دورانیہ میں اضافی کرنا، شام سات بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک اضافی نیوز بُلیٹن شروع کرنے، مختلف محکموں کے سربراہوںکے ساتھ استفساری پرگرام منعقد کرنا اور ڈی ڈی کشیئر پر کھیل سرگرمیوں کی لائیو کوریج جیسے معاملات شامل تھے۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں دُور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے کیندروں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ان میں افرادی وسائل کو بڑھانے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور کہا گیا کہ ان محکموں میں خ

ترقیاتی منظر نامے کا فروغ

 جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ ریاست کے ترقیاتی منظر نامے کو معیار کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے رقومات کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ یہاں ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے اعلیٰ افسروں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ رقومات کو بروقت صرف کرنے اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ وقت پر داخل کرنے سے رقومات کی فراہمی میں معقولیت آئے گی۔مرکزی سرکار کے افسروں کی ٹیم جو اس موقعہ پر موجود تھی اُن میں ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارت برائے داخلہ( جموں وکشمیر) گیانیش کمار، جوائنٹ سیکرٹری محکمہ تعلیم مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل منیش گرگ، ایم ڈی و سی ای او نیشنل سکلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن میش کمار، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات انجو نگم اور کئی دیگر افسران شامل تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے لئے معقول وسائل دستیاب کرانے

مزید خبریں

ماحولیاتی آلودگی  جموں وسرینگرمیں  ایل ای ڈی پینل نصب کرنے کا مطالبہ نیوز ڈیسک  جموں //سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں و کشمیر نے ریاستی گور نر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے احتیاطی طور پر LEDپینل نصب کئے جائیں تاکہ گھنٹوں کی بنیاد پر شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھی جاسکے ۔سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں و کشمیر کے صدر پنیت سنگھ جموال نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں اور سرینگر شہر ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہیں لیکن جس رفتار سے ریاست میں گاڑیوں ،صنعتوں ،اینٹوں کی بھٹیوں ،کریشروں و دیگر تعمیرات کے عمل کے دوران جو دھواں فضاء میں چھوڑا جاتا ہے اس سے آئندہ کچھ عرصہ میں ان دونوں شہروں میں آلودگی کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے جس پر روک لگانے کیلئے پیشگی احتیاطی اقدمات کرنا اشد ضروری ہوچکا ہے ۔موصوف نے کہاکہ

تازہ ترین