پی ڈی ڈی نیڈبیسڈورکرس کی ہڑتال کادوسرادن

جموں//پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کی 72 گھنٹے کی ہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی ۔ ان عارضی ملازمین نے چیف انجینئر پی ڈی ڈی دفترکے باہرنیم برہنہ ہوکراحتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام پرانہیں واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام لگایا۔نیڈبیسڈورکرس یونین پی ڈی کے صدراکھل شرمانے کہاکہ یونین کاایک اجلاس 24 اگست کمنعقدہواتھاجس میں مسائل پرغوروخوض ہواتھا۔اس دوران بتایاکہ ہم نے متعددبارانتظامیہ کونیڈبیس ورکروں کی جائزمانگوں کے بارے میں بتایاہے لیکن کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے بعدچندروزپہلے ایک میٹنگ منعقدکرکے یہ فیصلہ کیاکہ 8اکتوبرسے اپنی واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چیف انجینئروں کے دفتروں کے باہر72گھنٹے کے دھرنے پربیٹھنے کافیصلہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جدوجہدکریں گے۔اکھل شرمانے کہاکہ ہم نے چیف انجینئرسے ملاقات کی اورانہیں میمورنڈم پیش ک

صوبہ جموں میں نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کی عمل آوری کاجائزہ لیا

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورمانے نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آرایل ایم) سکیم کی  جموں صوبہ میں عمل آوری وپیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ پروگرام کامقصد غریب لوگوں کوخودروزگارگروپ بناکر روزگارپیداکرناہے تاکہ ان کی سماجی ومعاشی ترقی یقینی بن سکے۔اس دوران میٹنگ میں ڈائریکٹرٹورازم جموں، اوپی بھگت ۔جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈلوم جموں،نمرتا ڈوگرہ ،جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس جموں، سکرتی شرما،جوائنٹ ڈائریکٹرٹیکنکل ایجوکیشن جموں، جی ایم بت ،اے ایم ڈی این آرایل ایم شام لال، جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں سندیش شرما، جوائنٹ ڈائریکٹراگریکلچر، بلیش کے زتشی، ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ ،ڈاکٹرسنجیوپوری ودیگرمتعلقہ محکموں کے سینئرعہدیداران موجودتھے۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈلوم اینڈہینڈی کرافٹس نے بتایاکہ کرافٹ ڈیولپمنٹ پر

فشریز، شیپ اور انیمل ہسبنڈری محکمے

سرینگر //بھیڑ و پشو پالن اور فشریز محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے محکمہ کے افسروںسے کہا ہے کہ وہ خالی پڑی اسامیوں کو ایک ہفتے کے اندر سروس سلیکشن بورڈ( ایس ایس بی) کو ریفرکریں۔سیکرٹری موصوف ان محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ میں بول رہے تھے۔انہوں نے ان محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے ان اسامیوں کے فوری ریفرل کے لئے نوڈل افسروں کی تعیناتی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پچھلے کئی برسوں سے درجہ چہارم اور درجہ سوم اسامیاں پُر نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کئی افراد کو محکمہ میں روزگار فراہم کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے ڈی پی سی میٹنگیں بروقت منعقد کرانے کی تلقین کی تا کہ محکمہ کے ملازمین کو اُن کا حق دیا جاسکے۔ میٹنگ میں محکموں کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر سامون نے دستیاب رقومات کے منصفانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے محکم

جموں کے ڈاکٹرنے دوردرازگائوں میں ہسپتال تعمیرکیا

جموں//سماج کے تئیں خدمات انجام دینے کاجذبہ ہرانسان میں ہوتاہے لیکن کچھ ہی لوگ ہوتے ہیں جولوگوں کی خدمت کے فریضے کوانجام دینے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔جموں کے سپوت ڈاکٹرکے ایس چاڑک ایک ایسے شخص ہیں جنھوں نے بشناہ تحصیل نوگراں گائوں میں ضرورت مندوں کیلئے ہسپتال قائم کیاہے۔ڈاکٹرچاڑک نے اپنے آبائی گائوں میں ایک کمرے سے ہسپتال کاکام شروع کیاتھاجہاں وہ ضرورت مندلوگوں کوطبی سہولیات فراہم کرتے رہے۔ڈاکٹرچاڑک نے 38سال پہلے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جموں چھوڑاتھااوردہلی کے معروف ہسپتالوں میں سرجن کے طورپرخدمات انجام دیں۔2000 میں انہوں نے جموں کے ضرورت مندلوگوں کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے مشن پرکام کرناشروع کیااوربعدمیں ان کے اس مشن نے ہسپتال کاروپ اختیارکیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹرموصوف نے شری اونکارسنگھ میموریل ٹرسٹ کے تحت مختلف طبی کیمپ منعقدکیے اور پھرضرورتمندوں کے آپریشن کئے۔ڈاکٹرچاڑک سپیشل سرج

روس کے سیاحتی میلوں میں ریاست کا محکمہ سیاحت بھی شریک

جموں// زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ریاست کی طرف راغب کرنے کے لئے محکمہ سیاحت کشمیر نے ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ میں ٹریول اور ٹورازم میلوں میں حصہ لیا جس کا اہتمام مرکزی وزارتِ سیاحت نے کیا تھا۔دنیا بھر کے ہزاروں ٹریول ایجنٹوںبشمول ہندوستان نے اِن میلو ں میں حصہ لیا۔ یہ میلے رِٹس کارلٹن ہوٹل ماسکو میں سوم وار کو جبکہ دوسرا شو سینٹ پیٹرس برگ کے بلمانڈ گرینڈ ہوٹل یورپ میں منعقد کیا گیا۔وزارتِ سیاحت کے دیگر افسران کے علاوہ ماسکو میں ہندوستان کے سفیر ڈی بی وینکٹیش ورما ، ڈپٹی چیف آف مشن ایمبیسی آف انڈیا ماسکو جی بالا سبرا منیم اور محکمہ سیاحت کشمیر کے سربراہ تصدق جیلانی بھی موجو د تھے۔ہندوستانی ایمبیسی کے ڈپلومیٹوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی خوبصورتی کے بارے میں تفصیلات پیش کیںاور ان شرکا ء کو ریاست کے دورے پر آنے کی دعوت دی۔شو کے دوران تصدق جیلانی نے ریاست کے تینوں

کٹھوعہ اورادہم پورمیں شہری بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

حساس پولنگ سٹیشنوں کیلئے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں:ڈی ای او ادہم پورضلع الیکشن افسرادہم پورنے ضلع میں شہری بلدیاتی انتخابات کی تمام ترتیاریاں مکمل کرنے کے بعدعملے کوپولنگ سٹیشنوں کیلئے روانہ کردیاہے۔ ضلع ادہم پورمیں ایک میونسپل کونسل اوردومیونسپل کمیٹیوں کے 41 وارڈوں کیلئے 68 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے شفاف شہری بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے ہیں اورالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوردیگرموادکے ہمراہ پولنگ عملے کوبوائزڈگری کالج ادہم پورسے متعلقہ سٹیشنوں کیلئے روانہ کردیاہے۔ضلع الیکشن افسرنے زونل اورسیکٹورل مجسٹریٹوں پرزوردیاکہ وہ آپس میں بہترتال میل یقینی بنائیں تاکہ 10 اکتوبرکومنعقدہونے والی پولنگ میں شفافیت یقینی بن سکے۔پولنگ عملے کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بروقت پولنگ سٹیشنوں تک پہنچیں۔ڈی ای اونے بتایاکہ شفاف انتخابات کیلئے

مزید خبرں

بی بی وِیاس نے جموں میں عوامی مسائل سنے  افسران کو لوگوں کے مسائل معیاد بند طریقے سے حل کرنے کی ہدایت  جموں/ جموں سے تعلق رکھنے والے کئی وفود اور افراد گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جے کے گورنر گریوینس سیل کی سرپرستی میںمنعقدہ عوامی دربار میں لگ بھگ 42وفود اور 23افراد نے مشیر موصوف کو اپنے مطالبات پیش کئے ۔مشیر موصوف نے لوگوں کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ معیاد بند طریقے پر لوگوں کے مسائل حل کریں۔آل جے اینڈ کے ایکس سینٹرل پیرا ملٹی فورس ویلفیئر / رِہیبلٹیشن ایسو سی ایشن اور جنرل بس سٹینڈ پر قائم ماڈرن ہوٹل بلڈنگ کے دکاندروں نے کئی مطالبات مشیر موصوف پیش کئے ۔اِندرا چوک میں پارکنگ کم شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کی وجہ سے متاثرہ دکانداروں کا ایک وفد بھی مشیر موصوف نے ملاقی ہوا او را

حادثاتی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ

 جموں //ستواری جموں اور گندوہ ڈوڈہ میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو بھائیوں اور ایک لڑکی سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے ہیںجبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ستواری ہوائی اڈہ کے پاس ہوئے ایک حادثہ میں ایک 16سالہ لڑکی کی موت واقعہ ہوگئی جب کہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح 9بجے کے قریب ائر پورٹ روڈ پرپٹرول پمپ کے قریب جا رہی سکوٹی کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اس پراپنے بھائی کے ساتھ سوار 16سالہ جسویندر کور دختر سرجیت سنگھ ساکن اندرا نگر شدید زخمی ہو گئی ، اسے فوری طور پر میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ اگر چہ سکوٹی چلا رہے اس کے بھائی کو بھی چوٹیں آئی ہیںتاہم اس کی حالت خطرہ سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ ستواری پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر 176/2

تازہ ترین