تازہ ترین

نوشہرہ میں ہلاک ہوئے میجر کو خراج عقیدت پیش

جموں //سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علا قہ میں گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہو نے والے فوجی میجر کو جموں میں فوجی آفیسران کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اس سلسلہ میں ائیر فورسٹیشن جموں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پر فوجی آفیسران نے مہلوک فوج میجر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نعش کوہوائی سروس فراہم کرتے ہوئے جموں سے دہرادون روانہ کردیا گیا جبکہ مذکورہ میجرکی آخری رسومات آج آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ آرمی میجر کی شادی آئندہ ماہ 7مارچ کو مقرر کی گئی تھی جبکہ ان کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی علا قہ نہرو کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو نا شرو ع ہو گئے تھے ۔  

پولیس پر فوجی اہلکار پر لاٹھی چارج کا الزام

کٹھوعہ //پولیس کی جانب سے جانی پور علاقہ میں مبینہ طورپر فوجی جوان پرکئے گئے لاٹھی چارج پر ABVP کٹھوعہ ونگ کی جانب سے شہیدی چوک کٹھوعہ میں احتجاج کیا گیا ۔اے بی وی پی کے سیکریٹری دیپک گپتا کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران اراکین نے جموں وکشمیر پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جموں کے جانی پور علا قہ میں ایک فوجی جوان کو مبینہ طورپر زدکوب کرنے کے علا وہ لاٹھی چارج بھی کیا گیا تاہم پولیس نے مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں بولتے ہوئے کہاکہ ان کو اس سلسلہ میں علم نہیں تھا ۔اے بی وی پی کارکنوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور ڈی جی پی کو چاہیے کہ وہ مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں وضاحت کریں ۔  

موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اور بھاجپا ذمہ دار :ہرش دیو

رام گڑھ //نیشنل پنتھرز پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں دوبارہ سے پھیل رہی ملی ٹینسی اور پیدا شدہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی حکومت ذمہ دار ہے ۔اسمبلی حلقہ کے دھیری گائوں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2014کے اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی اور بھاجپا نے ایک دوسرے کو اقتدار سے الگ رکھنے کیلئے انتخابات لڑا تھا لیکن انتخابی نتائج کے ساتھ ہی دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنے سیاسی مفادکیلئے اتحادی حکومت تشکیل دی ۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں سیاسی پارٹیوں نے عوام کو آپس میں تقسیم کرنے کی پالیسی اپنائی جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔این پی پی لیڈر نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے اقتدار کی خاطر صوبہ جموں کی عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو یکسر نظرانداز کیا جس کی وجہ س

گورنر نے نصیر احمد کے لواحقین کے حق میں 20لاکھ روپے ایکسگریشیا کا اعلان کیا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کے لواحقین کے حق میں 20لاکھ روپے کے ایکسگریشیا کا اعلان کیا ہے ۔نصیر احمد اُن 44 سی آر پی ایف اہلکاروں میں شامل تھے جو پلوامہ میں ایک خود کش بم دھماکے میں شہید ہوگئے۔گورنر نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کرتے ہوئے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا اِظہا ر کیا ہے۔  

دومانہ میں’ گرمت سماگم‘ کا اہتمام

جموں //سنت پورہ دینا چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جموں کے درمانہ علا قہ میں ’گرمت سماگم ‘کا اہتمام کیا گیا ۔سکھ سنت گربخش سنگھ جی کی یاد میں گرودرہ ارجن دیوجی میں منعقدہ اس تقریب کے دوران حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے علا وہ مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ۔اس تقریب میں ایس چرنجیت سنگھ خالصہ ،ایس سرجیت سنگھ ،ڈسٹر کٹ گردورہ پربھندک کمیٹی کے سابقہ رکن ایس فتح سنگھ کے علا وہ دیگر مذہنی لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اپنے خطاب میں کانگریس سنیئر لیڈر رمن بھلہ،اجے سڈوترہ او ر ترلوچن سنگھ وزیر نے سنت گر بخش سنگھ جی کی حالا ت زندگی اور ان کی دی ہوئی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔پنے خطاب میں ایس بلدیو سنگھ نے سنت گر بخش سنگھ جی کی حالا ت زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علا وہ ایس جی ایس ڈی انٹر نیشنل سکول کی سا

این ایچ ایم ملازمین کی 35روزہ ہڑتال ختم

جموں//نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی یقین دہانی پر 35روز سے جاری اپنی ہڑتال اتوار کے روز ختم کردی اور وہ آج سے ڈیوٹی دوبارہ جوائن کرلیںگے ۔ہزاروں کی تعدا د میںاین ایچ ایم ملازمین 14جنوری سے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اور وہ مانگ کررہے ہیں کہ ملازمت کو مستقل کیاجائے جبکہ کام کے برابر تنخواہ دی جائے ۔اس ہڑتال کے باعث محکمہ صحت کا نظام بری طرح سے مفلوج بن کر رہ گیا اور دوردراز کے طبی مراکز بند رہے ۔ ملازمین کی تنظیم کے ترجمان فیضان احمد ترمبو نے بتایاکہ ہڑتال ختم کرکے پیر سے ڈیوٹی پر جانے کافیصلہ گورنر ستیہ پال ملک کی اس یقین دہانی پر لیاگیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ جائز مطالبات پر غور کیاجائے گااور ان کے حق میں فیصلہ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ بی جے پی لیڈران کے ایک وفد نے پارٹی کے ریاستی صدررویندر رینہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور یہ یقین دلایاکہ

چنائو تیاریاں، شوپیان میں میڈیا نمائندوں کوای وی ایم کی تربیت فراہم

شوپیان//منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں کل ماسٹر ٹرینرس نے میڈیا شخصیات اور دیگر افراد کو ای وی ایم،وی و ی پی اے ٹی کی تربیت فراہم کی۔اس موقعہ پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نامہ نگاروں اوراین جی اوز کو وی وی پی اے ٹی کے استعمال کے بارے میں جانکاری دی گئی جو کہ آنے والے چنائو کے دوران استعمال میں لائے جارہے ہیں پروگرام کا انعقاد ڈی ای او شوپیان کی قیادت میں کیا گیا۔    

مختلف بہبودی سکیموں کے تحت امداد: بانڈی پورہ میں2062مزدوروں میں1.64کروڑ روپے تقسیم

بانڈی پورہ//ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل ٹائون ہال بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران2062مزدوروں میں مختلف بہبودی سکیموں کے تحت 1.64کروڑ روپے تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر 2047مزدوروں میں اُن کی بچوں کی تعلیم کے لئے 1.53کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی جب کہ جاں بحق ہوئے 4مزدوروں کے لواحقین کے لئے 8.20لاکھ روپے کا معاوضہ فراہم کیا گیا ۔اس کے علاوہ ترقیاتی کمشنر نے جسمانی طور پر ناخیز ہوچکے 5مزدوروں کو 1.16لاکھ اورشدید امراض میں مبتلا مریضوں کو 1.42لاکھ روپے فراہم کئے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے سماج میں مزدور طبقے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ محنت کش لوگ تعمیر وترقی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔  

امن و اتحادکو بر قرار رکھا جائے :سیول سوسائٹی

جموں //سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں اینڈ کشمیر نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں اتحاد اور امن و امان کی صورتحال کر بر قرار رکھیں ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں سیول سوسائٹی کے صدر پنیت سنگھ جموال نے گزشتہ روز پیش آئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی عوام کو چاہیے کہ وہ سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے چنگل میں نہ آئیں اوآپسی اتحاد کو بحال رکھنے کیلئے کوشش کریں ۔پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرا یک فرد کو چاہیے کہ وہ عسکری جماعتوں کی جانب سے سماج کو تقسیم کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کیا جائے ۔حملے میں مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیے کا اظہار کر تے ہوئے موصوف نے جموں صوبہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اثاثوں کو بچانے اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے کام کریں

پی ڈی پی وفد ڈویژنل کمشنر سے ملا قی

جموں //پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک وفد نے ڈویژنل کمشنر جموں سے ملا قات کرتے ہوئے مانگ کی کہ جموں خطہ میں اقلیتی طبقوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔گزشتہ روز پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموں میں پیدا شدہ حالات پر بولتے ہوئے وفد نے کہاکہ وادی سے جموں میں آئے ہوئے ملازمین ،لیبرطبقہ ،طلباء اور مریضوں کو سہولیات کیساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جائے ۔پی ڈی پی سنیئر لیڈر نظام الدین بٹ کی قیادت والے وفد نے پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموںمیں ہونے والے احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی ہوئی ناکامی اور عوامی جائیداد کے ہوئے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔وفد میں شامل اراکین نے کہاکہ احتجاج کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے حالا ت کو کنٹرول کرنے کیلئے معقول اقداما ت نہ کئے جانے کی وجہ سے وادی سے آئے ہوئے ملازمین و عام لوگ آپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔اراکین نے جموں میں درماند ہ

عوام فرقہ پرست جماعتوں سے ہوشیار رہیں :ہرش دیوسنگھ

جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کے چیئر مین ہرش دیوسنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فرقہ پرست جماعتوں کے چنگل میں نہ آئیں ۔تحصیل مجالتہ کے دورے کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نزدیک آتے ہی موقعہ شناس جماعتیں متحرک ہو رہی ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ فرقہ پرست جماعتوں کی پالیسیاں کو ناکام کرنے کیلئے آپسی اتحاد بر قرار رکھنے کیلئے کام کریں ۔حالیہ دنوں میں ریاستی گورنر کی جانب سے عسکریت پسندی کے سلسلہ میں دئیے گئے بیان پر بولتے ہوئے موصوف نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کے دور میں ریاست میں حالات زیادہ خراب ہو ئے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ریاستی حکومت کے دور میں کئی ایسے فیصلے بھی لئے گئے جن کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے حوصلے بلند ہو ئے ۔پلوامہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موصوف نے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس

این پی پی کی ادہم پور میں مشعل بردارریلی

جموں //حالیہ دنوں میں پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کے سلسلہ میں نیشنل پنتھرز پارٹی کارکنوں کی جانب سے ادہم پور میں مشعل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔اس ریلی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مہلوک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہو ئے این پی پی سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں عسکری جماعتوں کی حمایت اور پڑوسی ملک کی طرف سے اختیار کی جارہی پالیسیوں کیخلاف عالمی برادری کیساتھ بات چیت کی جائے ۔انہوں نے پلوامہ میں ہوئے فدائیں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔  

جموں میں پیش آئے واقعات افسوسناک :بھیم سنگھ

جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کے سرپر ست پروفیسر بھیم سنگھ نے جمعہ کو جموں میں پیش آئے تشددکے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھیں ۔پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموں میں کئے گئے احتجاج کے دوران جموں کے مختلف علا قوں میں کشمیر ی اور مسلمانوں کیساتھ پیش آئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماج کی تعمیر و ترقی اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔گزشتہ روز گوجر نگر علا قہ میں پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں بولتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پنے غصے پر قابو کرتے ہوئے آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔  

بیرون وادی کشمیر یوں پر ظلم وستم

جموں //جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر مولانا غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد الطیف الکندی نے جموں میں مسلمانوں پر ہورہی مسلسل زیادتیوں اور جورو ظلم پر زبردست بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کھلے عام قانون وضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور انتظامیہ نے بلوا یئوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا اعتراف جموں کا امن پسند طبقہ اور تجارتی انجمنیں بھی برملا انداز میں کر رہی ہیں ،املاک اور گاڑیوں کو دن کی پوری روشنی میں نذر آتش کیا جارہا ہے اور عام کشمیریوں بشمول ملازمین اور طلاب کے، ان کا قافیہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، اس پر مستزاد کر فیو کی سختیاں جس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے بلکہ روٹی دودھ کے لیئے بھی وہ اور ان کے بچے تر س رہے ہیں اور ہر طرف خوف و ہراس کا عالم ہے ۔بیان میں اس لاقانونیت اور دھو نس دباؤ والے طرز عمل کو بدلنے اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دینے کا

آرین کالج میں منشیات پر سیمینار کا اہتمام

جموں //آرین کالج آف فارمیسی کی طرف سے رائے پور میں ’منشیات اور طبی افادیت ‘پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء کو منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈائریکٹر آرین کالج بی ایس سدھو کی قیادت میں منعقدہ سیمینار کے دوران مقررین نے طلباء کو منشیات کے استعمال و کاروبار کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کے خلاف لڑائی شروع کر یں تاکہ نوجوان نسل کو اس لت سے دور رکھا جا سکے ۔اپنے خطاب میں کالج ڈائریکٹر نے کہا کہ سماج میں اس وقت منشیات کے بارے میں بیدری پیدا کرنا اشد ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری کیا جاسکے ۔انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔

میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے پلوامہ واقعہ کی مذمت کی

جموں //جموں وکشمیر میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ضلع پلوامہ کے لیتہ علا قہ میں گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس سلسلہ میں میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ششی بھالہ میموریل پارک میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ششی سودان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدرادی کا اظہار کیا ہے ۔اس اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین نے مہلوک فوجیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ،چیف میڈیکل آٖفیسر جموں ،ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اراکین و دیگران نے بھی شرکت کی ۔

پنتھرز پارٹی کارکنوں کا احتجاج ،پلوامہ واقعہ کی شدید مذمت کی

جموں //گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے کانوائے پر ہوئے فدائین حملے کیخلاف پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔جموں بند کے دوران پارٹی چیئر مین ہرش دیو سنگھ کی سربرائی میں پارٹی لیڈران نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے پتلا نظر آتش کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ہرش دید سنگھ نے کہاکہ پاکستانی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں پید ا ہوئے حالات کے پیچھے بیرونی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پلوامہ میں پیش آئے واقعہ کے بعد عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کا سنجیدہ نوٹس لے کر اس کو عسکری ملک قرار دینے کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔موصوف نے کہاکہ پڑوسی ملک میں عسکری جماعتوں کے متعدد لیڈران ہندوستان کیخلاف پالیسیاں اپنانے کی جانب گامزن ہیں لیکن ان کیخلاف کوئی کاروا

۔16فروری کو لئے جانے والے تمام امتخانات ملتوی

جموں //جموں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق جموں میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر 16فروری کو لئے جا نے والے تمام امتخانات کو ملتوی کر دیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ امتخانات کو دوبارہ سے منعقد کرنے کیلئے بعد میں تاریخ کااعلان کیا جائے گا ۔  

ٹریڈ فیڈریشن کا پلوامہ واقعہ مخالف احتجاج

جموں //تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز پلوامہ میں ہوئے حملے کے سلسلہ میں بکرم چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مانگ کی کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ٹرید فیڈریشن وائیر ہائوس نہرو مارکیٹ رتن لعل گپتا نے کہا کہ عسکریت پسندی کو ہوا دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔اپنے خطاب میں فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری دیپک گپتا نے کہاکہ مذکورہ واقعہ میں ملوث عسکری جماعتوں کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعہ دوبارہ سے پیش نہ آئے ۔  

گورنر رول کے نفاذ کے بعد عوامی شکایات کا نمٹارہ

جموں//ریاست میں 20؍جون سے 15 ؍ فروری 2019ء تک گورنر رول کے نفاذ سے لے کر اب تک گریوینس سیل کو49424 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے8658 4شکایات کو نمٹارے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ766 شکایات پر عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر گورنر کے تمام صلاح کار سری نگر اور جموں میں پروگرام کے مطابق لوگوںکی شکایات سننے اور ان کے نپٹارے کے لئے عوامی دربار منعقد کرتے ہیں اور شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ طور پر جائزہ لیتے ہیں ۔