تازہ ترین

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں’شاعرہ سے ملاقات ‘پروگرام

 جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں ’شاعرہ سے ملاقات ‘پروگرام سلسلہ کے تحت فریدآبادسے تعلق رکھنے والی معروف اُردوشاعرہ سنیتارینہ روبروہوئیں۔ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال میں ’شاعرسے ملاقات‘پروگرام کااہتمام کیاگیاجس میں طلبائ،اسکالرس ،فیکلٹی ممبران اورمعززشہریوں نے شرکت کی۔اس دوران پروگرام کی صدارت برصغیرکے ناموراُردوشاعر عرش صہبائی نے انجام دی جبکہ ڈین ریسرچ اسٹڈیز جموں یونیورسٹی پروفیسرجگرمحمدمہمان خصوصی تھے۔اس دوران نامورافسانہ نگارخالدحسین اورمعروف اُردوشاعر امین بانہالی اورصدرشعبہ اُردواورڈین فیکلٹی آف آرٹس بھی ایوان صدارت میں موجودتھے۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے سنیتارینہ نے کہاکہ میراجنم ضلع پلوامہ کی تحصیل ترال میں ہوا۔ابتدائی تعلیم ترال کے مختلف سکولوں سے حاصل کرنے کے بعد گریجویشن وومن کالج سرینگرسے مکمل

پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی کٹھوعہ میں احتجاجی ریلی

  کٹھوعہ // محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے مطالبات کی حمایت میںکٹھوعہ میں لکھن پور سے کٹھوعہ تک احتجاجی ریلی نکالی ۔اس دوران کٹھوعہ جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کر رہ گئی جہاں انہوں نے سرکار مخالف نعرہ بازی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ای کے عرضی ملازمین 55 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس وجہ سے انھوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تاہم اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر تنویر حسین کی قیادت میں پی ایچ ای عارضی ملازمین نے کٹھوعہ کے لکھن پور میں دھرنا دیا گیا اور حکومت مخالف جم کر نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عارضی ملازمین کے ساتھ پچھلے 60 ماہ سے سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ملازمین کی تنخواہوں کو روک کر رکھا ہے اس کے باوجود بھی ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور بقایا جات ادا نہ کیے جانے کے باعث ملازمین کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔انہوں نےکہا

جموں یونیورسٹی میں بین کالج بیڈ مقابلے جاری

   جموں// جموں یونیورسٹی میں 45ویں بین کالج بیڈمنٹن مردوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔بیڈ منٹن کھیل کے تیسرے روز کے دوران ڈاکٹر دا¶د اقبال بابا‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی جموں نے ذاتی طورپر مقابلہ آرائی میچوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے کاوشوں کی سراہنا کی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق اول کوارٹر فائنل میچوںکا نتائج کے مطابق جی سی ای ٹی نے جی ڈی سی اکھنور کو3-1 کے مقابلہ سے ہرایا‘ جی ڈی سی کٹھوعہ نے جی جی ایم سائنس کالج کو 3-0 کے مقابلہ سے ہرایا۔پی جی ڈیپارٹمنٹ نے جی ڈی سی ریاسی کو 3-0 کے مقابلے سے شکست دیدی جبکہ جی ڈی سی اودھمپور نے جی ڈی سی رام نگر کو ہرایا۔ قابل ذکرہے کہ میچ زیرنگرانی و انتظام رویش وئید‘ وکرم جموال‘ گورو شرما ‘راکیش شرما ‘سنجیو شرما ‘نریندر شرما ‘گورو جموال اورانکت شرما

اکالی دل بادل اورپنچاب حکومت کے اقدام قابل مذمت: سکھ یونائٹیڈ فرنٹ

  جموں// اکالی دل بادل اور پنجاب میں اس کی حکومت کے توہین آمیزاقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر سکھ یوناٹیڈ فرنٹ نے ان پر سکھوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرومنی اکالی دل جموں وکشمیر کی نئی تشکیل پائی اکائی کے عہدیداران کاتعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ایس سدرشن سنگھ وزیر‘ چیئرمین سکھ یونائٹیڈ فرنٹ نے اکالی بادل اور اس کی حکومت کے توہین آمیزاقدامات کی سخت مذمت کی اورجس کے نتیجے میں بار گاری میں2نوجوانوں کی ہلاکتوں کے علاوہ بحبال کلان میں دیگر تشدد آمیز واقعات رونماہوئے پرتشویش کااظہارکیاہے ۔ متعدد سکھ تنظیموں نے مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے بادل اوران کی اکالی دل حکومت کی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ گورمیت رام رحیم کے ساتھ سازش میںملوث ہونے کی وجہ سے پنجاب میں ایک ایسی صورتحال پیدا کرنے علاوہ ازیں اسمبلی انتخابات کے دوران محض چند ووٹوں ک

اودہم پورانتظامیہ نے ای پلانٹ کلینکوں کاافتتاح کیا

 اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندرکمار نے چیف ایگریکلر آفیسر اشوک ورما کی موجودگی میں ای پلانٹ کلینکوں کا افتتاح کیا۔قابل ذکرہے کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے سی اے بی آئی نے چار کلینکوں کو قائم کیا جس سے پورے اضلاع میں کسانوں اورمحکمہ زراعت کے ملازمین میں بیداری لانے میں کافی مدد مل سکے گی۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا ہے کہ ای پلانٹ کلینکوںکے باعث ضلع میں کسانوں تک پنچانے کابنیادی ذریعہ اورسبب بن جائے گا اوران کلنکوں کی بدولت کھیتی باڑی میںفروغ کےلئے باآسانی سے کسانوں تک تکینکی وسائل کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔ تاہم ابھی تک مجالٹہ ‘رام نگراودھمپور اورچینئی میں اس طرح کے کلنک قیام پذایر ی ممکن ہوئی جوکہ کافی مسرت کامقام ہے   

محکمہ زراعت کاباوا جیتوکو خراج عقیدت پیش

  جموں// محکمہ زراعت نے ڈائریکٹوریٹ آفس میں باوا جیتو کے نام پر حال ہی میںتعمیر کئے گئے مندر میں باوا جیتو کا مجسمہ نصب کرنے کے ساتھ ہی انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں زرعی افسران کے علاوہ آل جموں وکشمیر ایگریکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن‘ ڈرائیورز یونین اور ڈائریکٹوریٹ ایگریکلچر سٹاف جموں نے بڑھ چڑھ کرشمولیت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے رازدان نے زرعی فروغ کےلئے سنت باو اجیتو کے بلیدان کو یادکیا اور اس دہاکہ میں ناانصافی کے خلاف ان کی جنگ پرتذکرہ کیا علاوہ ازیں سچائی اوردیانتداری کی حکمت عملی اپنانے پرزوردیاہے۔اس موقع پرمختلف محکمہ جات سے وابستہ کئی افسران کے علاوہ مقامی معززشہریوںنے حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے کسانوں کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں ہرممکن تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔  

مزید خبریں

جھجرکوٹلی میں جنگجوﺅں کی فائرنگ واقعہ کی مذمت مہذب سماج کےلئے دہشت گردی بڑاچیلنج:رانا جموں//نیشنل کانفرنس صوبائی صدراورایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے جھجرکوٹلی پولیس چوکی کے نزدیک پیراملٹری فورسزپرملی ٹینٹوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے امن پسند لوگ دہشت گردانہ کاروائیوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔دویندرسنگھ رانانے کہاکہ مہذب دنیاکےلئے دہشت گردی ایک بڑاچیلنج ہے اوراس کے خلاف متحدہوکرلڑناوقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کااظہاردویندرسنگھ رانانے تلاشی مہم کی کوریج کررہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں دہشت گردی اورتشددکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایم ایل اے رانانے موقعہ پر جاکر مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اورفائرنگ سے ہوئے نقصان کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ میرادورہ کرنے کامقصدمقامی لوگوں کے حوصلوں کوبلندکرناہے ۔انہ