تازہ ترین

خورشید گنائی کا جموں میں عوامی دربار

 جموں //گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے متعلقہ عہدیداروں کو جموں شہر کے اندر اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے گورنر گریونس سیل اقدام کے تحت آج جموں میں مختلف عوامی وفود کے مطالبات کے بعد یہ احکامات دئیے ۔ صلاحکار نے جموں میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو عملے اور مشنری کو مزید متحرک کر کے صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو شہر میں اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ کشمیری پنڈت تنظیم پنڈت پریم ناتھ بٹ میموریل ٹرسٹ کے وفد کے مطالبات کے جواب میں صلاحکار نے صوبائی کمشنر کشمیر سے فون پر بات کر کے وادی میں مندروں کے تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور مندروں کی حالت کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ۔ ٹراسٹ کے ممبران نے گورنر انتظامیہ کو کشمیر

صوبائی کمشنر نے محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لیا

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوکمارورمانے محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے انتظامیہ کے افسران اورشیعہ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران صوبائی کمشنرنے صوبہ جموں کے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیوکانفرنسنگ کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سے محرم کے مہینے میں مذہبی تقریبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے جلوس عاشورہ کی مقامات کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیااور افسران کوہدایات دیں کہ وہ طبی سہولیات، پانی ٹنکروں کی دستیابی اورایمبولینسوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس موقعہ پر میونسپل افسران سے کہاگیاکہ وہ جلوس کے راستے کی صفائی ستھرائی کریں۔اس دوران میٹنگ میں ڈپٹی کمشنروں،ایس ایس پی جموں وویک گپتا، کمشنرجے ایم سی اروندکوتوال، ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈسی اے ،چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ، جوائنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن نریش کمارکے علاوہ دیگر

محکمہ اطلاعات کی طرف سے شجرکاری مہم کا اہتمام

جموں//ریاستی محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ اور جنگلاو ماحولیات اینڈ ریموٹ سنسنگ محکموں کے باہمی اشتراک سے آج محکمہ کے دفتر واقع ریل ہیڈ کمپلیکس جموں کے احاطے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں نریش کمار نے سٹاف ممبران کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تلقین کی تاکہ ماحولیات کو صاف و پاک رکھا جاسکے اور ہوا کی آلودگی کم ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات جموں اتل گپتا نے صاف و پاک ماحول کی اہمیت کے بارے میںجانکاری پیدا کرنے میں افسران اور سٹاف عملے کو موثر رول ادا کرنے پر زور دیاتاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ماہرماحولیات سلیم الحق نے کہا کہ ہر ایک شخص کو شجرکاری کرنی چاہیئے اور سبز سونے کے تحفظ میںموثر رول ادا کرنا چاہیئے۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( ہی

ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹیو کارائل اپارٹمنٹس کادورہ

جموں//رائل ویلفیئر ایسوسی ایشن (آرڈبلیواے ) نے رائل اپارٹمنٹس کے مکینوں کے مسائل کے بارے میںڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوس شرماکوجانکاری دی۔اس دوران شرمانے رائل اپارٹمنٹس حضوری باغ کادورہ کیااوروہاں پر مکینوں کودرپیش پریشانیوں کے بارے میں رائل ویلفیئرایسوسی ایشن سے تبادلہ خیال کیا۔اس دوران متعددلوگ، ماس کوآپریٹیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔رائل ویلفیئر ایسوسی ایشن (آرڈبلیواے ) کاوفدسنجے صراف اورکلدیپ پرم کی قیادت میں شرماسے ملااورانہیں بتایاکہ یہاں پررہ رہے لوگوں کو ڈرینج ،کارپارکنگ، فائرفائٹنگ سسٹم، واٹرسپلائی پی ایچ ای اوربجلی ٹرانسفارمرکی کمی کے سبب پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس دوران بلڈروں کے وفدکی قیادت دلیپ رینہ نے کی اورشکایات سے آگاہ کیا۔اس دوران میٹنگ میں آرایل تکو، کلدیپ پارمو ،اے کے بٹ، اشوک رازدان، بی رازدان، بی ایل پنڈتا، ایم کے دھر، ستیش پنڈتا، سنجے

ادہم پورمیں رہبرتعلیم ٹیچر س فورم کی 24 گھنٹے کی ہڑتال کاآغاز

 جموں// رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے جموں صوبہ میں ضلع ہیڈکوارٹروں پررہبر تعلیم کے تحت کام کررہے ہزاروں اساتذہ نے سرکار کے نظر انداز رویہ کے خلاف ادھم پورمیں24گھنٹے کی مسلسل بھوک ہڑتال کا آغاز کردیاہے ہے۔جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے پریس کے نام جاری بیان میںکہاہے کہ یہ دکھ کا مقام ہے کہ41ہزار سے زائد اساتذہ جوکہ رہبرتعلیم سکیم کے تحت تقرر کئے گئے ہیں کو ساتویں پے کمیشن سے محروم رکھاگیاہے۔فورم کے سرکردہ وائس چیئرمین بھوپندر سنگھ نے ریاست کے گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو دوہراتے ہوئے کہاہے کہ وہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے طبقہ کے ساتھ انصاف و مساوی حقوق کا احترام کرتے ہوئے فوری طورپر طبقہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہیں واگذاکر کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوںنے کہا کہ اگر برسراقتدار انتظامیہ اساتذہ کی طرف اپناتوجہ مرکوز کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو

مائیگرینٹوں کو جموں میں ہی ووٹ دینے کی اجازت دی جائے:کشمیری پنڈت

جموں// وادی کشمیر سے 1990کے نامساعد حالات کے دوران نقل مکانی کر کے صوبہ جموں کے متعدد قصبہ جات میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بلدیاتی چناو¿ کے دوران اسی جگہ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے جہاں وہ اس وقت 1990کے بعد سے رہائش پذیر ہیں۔خیال رہے کہ کشمیری مائیگرینٹ پنڈت پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں ’پوسٹل بیلٹ‘کے ذریعہ ووٹ ڈالتے ہیں اور ان کے ووٹوں کا شمار، کشمیر کے انہیں اسمبلی حلقوں سے کیاجاتاہے، جہاں وہ 1990سے پہلے رہتے تھے۔کشمیری پنڈت برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں وکشمیر چیف الیکٹورل افسر نے ان کے ایک لاکھ رائے دہندگان کو ریاست کی مجوزہ میونسپل انتخابی فہرست سے نکال دیاہے۔کشمیری پنڈت سبھا کے صدر کے کے کھوسہ نے اس پر برہمگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مائیگرینٹ رائے دہندگان میں میونسپل چناو¿ فہرست سے باہر کئے جانے پر کافی ناراضگی پا

مزید خبرں

نئے گورنرسے عوام کی توقعات وابستہ :ٹھاکررندھیر بدعنوان افسران کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا  جموں// ریاست کے سابق وزیر اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف ٹھاکر رندھیر سنگھ نے کہاہے کہ ریاست کے نئے گورنر ستیہ پال ملک کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ریاستی عوام میں نئی امیدیں اجاگر ہوئی ہیں جوکہ نہ صرف سماجی لحاظ سے العمروف ہے بلکہ انہیں ذمہ داریاں نبھانے کی کافی صلاحیت ہے اور ایوان میں رکن سے ہوتے ہوئے اڈیسہ اوربہار میں بطور گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ گورنر کی تعریف کرتے ہوئے سنگھ نے مزید بتایاہے کہ موصوف گورنر نے حال ہی ایک ہندی اخبارکے ساتھ انٹرویو کے دوران بدعنوان بیوروکریٹس اورسیاست دانوں کو انتباہ کیاہے علاوہ ازیں اپنے چھوٹے ہی وقفے میں انہوںنے پنجاب سرکار کے ساتھ شاہ پور کنڈی پروجیکٹ کے بارے میں تواریخی سمجھوتہ کیاہے جو اپنے آپ میںمثال ہے۔سنگھ نے مزید بتایاہے کہ قانون کو بالا