تازہ ترین

بھاجپا برطانوی سامراجی پالیسی پرگامزن :بھاردواج

 جموں//سینئر کانگریس لیڈرموہندربھدرواہ نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھاجپا’تقسیم کرواورحکومت کرو‘کے اصول پرکاربندہے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپابرطانوی سامراجی پالیسی کوعملی جامہ پہنانے میں یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپانے 2014میںتعمیروترقی کے نام پر ووٹ حاصل کیاتھا لیکن اب جب بھاجپاکے جھوٹے وعدے سراب ہوچکے ہیں اب وہ سماج کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے تانے بانے کوتوڑنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا سماج کے بھائی چارے کوتباہ بربادکرنے کےلئے کوشاں ہے اوراپنی ناکامیوں کوچھپانے کےلئے مختلف مسائل میں عام لوگوں کوالجھارہی ہے۔بھاردواج نے کہاکہ بھارت بند کی کال کانگریس اور اس کی دیگر ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں نے مودی حکومت کی توجہ غریب اور عام آدمی کی طرف مبذول کرانے کے لئے دی ہے ، جوکہ پٹرولیم مصنوعات

جموں یونیورسٹی میں جرمن سائنس دان کالیکچر

  جموں //یونیورسٹی جموں کے زیراہتمام سکول آف بائیو ٹیکنالوجی اور محکمہ باٹنی کے اشتراک سے گزشتہ روزپروفیسر کلاوس کی جانب سے خصوصی مہمان معروف جرمن سائنسدان کے لیکچر کاانعقاد کیاگیا۔لیکچرسیشن کی قیادت پروفیسر منوج کماردھر وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے کی جنہوںنے یونیورسٹی کا دورہ کرنے کےلئے پروفیسراپینرتھ کو مدعو کیا تھا۔ پروفیسر اپینرتھ کو عالمی اتھارٹی سمجھا جاتاہے جنہیں پانی پر تیرنے والے پودوں اورچشموں و تالابوں میں بڑھتی میں پودوں کی انہتائی معلوماتی نظریہ ہے۔ لیکچر میں، پروفیسر اپنرتھ نے اس موقع پر سامعین کو روشن کیا جس میں فیکلٹی، محققین اور ماسٹر ڈگری طالب علم شامل تھے۔پانی صاف کرنے کے لئے بایووریم ایڈیشن ایجنٹ کے طور پر اشنکٹبندیی گھاس کے متبادل استعمال کے بارے میں، بائیوفیل پروڈکشن، جانوروں کی خوراک اور انسانوں کے لئے کھانے کے ضمیمہ کے طور پر یہ پروٹین اور نشست میں امیر ہ

ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری

  جموں//ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے اساتذہ کی سلسلہ وار بھوک ہڑتال اتوارکو مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہی ۔ہڑتالی اساتذہ نے پریس کلب کے باہر اپنا احتجاج جاری رکھا ۔اس موقعہ پر مقررین نے ریاستی حکومت کو سرو شکھشا ابھیان کے تحت لگائے گئے اساتذہ کی طرف سوتیلا سلوک روا رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ساتویں پے کمیشن سے محروم رکھنے کےلئے انتظامیہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ معماران قوم کو اس طرح ہڑتال کے لئے مجبور کرنا حکومت کی انتہائی بے حسی کی غماز ہے ۔ انہوں نے گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ملازمین کی طرز پر اساتذہ کو ساتویں پے کمیشن کی ادائیگی کے لئے پچھلے چار ماہ سے مسلسل جد و جہد کی جارہی ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں اور نتیجہ کے طور پر انہیں بھوک ہڑتال پر بیٹھنا پڑا ہے ۔ خطاب کرنے والوں میں ونود، گنیش کھ

لداخ بُدھشٹ ایسوسی ایشن زنسکار کا وفد گورنر سے ملاقی

 سرینگر //لداخ بُدھشٹ ایسوسی ایشن زنسکار کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سیوابک چوتسر کر رہے تھے جبکہ وفد میں سونم دورجے، چھیرنگ موتپ، چھیرنگ تُندپ کھنپوہ اور سونم ترینچوز بھی شامل تھے۔وفد نے گورنر کو بُدھشٹ گمپاو¿ں خاص کر زنسکار خطے کی گمپاو¿ں کو معقول پولیس تحفظ دینے،مقدس کتاب تریپکتاس کو رنبیر لائبریری جموں سے زنسکار لائبریری منتقل کرنے، فوٹانگ میں گمپا کی تعمیر کے لئے روائتی نرخوں پر کائر اور بُدل لکڑی فراہم کرنے، ایسوسی ایشن کے لئے جموں میں اقامت فراہم کرنے کی مانگ سمیت رنگدوم دیہات کے باشندوں کی جانب سے دیہات کو زنسکار تحصیل میں شامل کرنے سے متعلق عرضی پیش کی۔وفد نے گورنر کو ڈپٹی کمشنر کرگل کو فوٹانگ گمپا میں عوامی سہولیات کی منظوری کے لئے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی جہاں بودوھوں کے مذہبی پیشوا دلائی لامہ

سناتن دھرم سبھا کے زیراہتمام مذہبی تقریب

 جموں// سناتن دھرم سبھا جموں کی جانب سے گیتا بھون پریڈ گرا¶نڈ میں مبارک ہوتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں بھاری تعداد میں شرکاءنے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔اس موقع پر حال شری کرشن جنم اشٹمی تقریبات کے دوران رضاکاراانہ طورپر اپنے خدمات بخوبی سے انجام دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افرائی کی گئی کے علاوہ 35سماجی اورمذہبی تنظیموں کو بہترین خدمات انجام دینے کےلئے مبارک باد دی ۔ قابل ذکرہے کہ اہتمام کئے گئے تقریب کے دوران جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اروند کوتوال بطورمہمان خصوصی کے طورپرموجود رہے۔ اس موقع پر اپنے خطبہ میں اروند کوتوال نے کرشن اوتار پرروشنی ڈالی اور نوجوانوں کے رضاکارانہ طورپر انجام دئیے خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔شری سناتن دھرم سبھا کے صدر بودھراج شرمانے کامیابی کے ساتھ اورروایتوں کے مطابق کرشن جنم اشٹمی کے دوران نکالی گئیں شوبھا یاترا کے دوران تمام سما

نٹرنگ کی تھیٹرسیریزمیں ہندی ڈراما ’نئے مہمان ‘پیش

 جموں//بھارتیندو ہریش چندر جدیدی فلم دنیا کے ہستی کی یوم پیدائش منائے جانے کے سلسلہ میں اس اتوار کو ر نٹ رنگ کی جانب سے ہندی زبان میں نئے مہمان ڈراما کوپیش کیا۔ڈراما کے مصنف جانے مانے قلم کار اودھے شنکربھٹ جبکہ ہدایت کار نیرج کنٹھ تھے۔ اس موقع پربولتے ہوئے مسٹر بلونت ٹھاکر نے مطلع کیا ہے کہ بھارتیندو ہریش چندرا پہلے شخصیت تھے جنہوں نے تھیٹر کی دنیا میں سب سے پہلے قدم رکھا اوران کے ہندی فلموں میں بھارت دوردشا‘ ستیہ ہریش چندر‘ اندھیر نگر وغیرہ نے تواریخ میں کافی نام کمایا اوربھارت کے ادبی ور اثت میں کافی تعاون فراہم کیا۔ نئے مہمان کی نمائش کی پیش کش کے دوران کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اداکاروں میں شویم سنگھ‘ ویشالی شرما‘ سوشانت سنگھ چاڑک‘ آرتی دیوی‘ شیتل جادھان‘ اجل بندران‘ سانکٹ اورآفاقی خان موجود تھے۔شو اہتمام کے معاون کار محمد یسین

سالانہ سانکری دیوتامیلہ اختتام پذیر

 ادہم پور//تحصیل پنچیری کے میرگاﺅں میں منعقدہ سالانہ سانکری دیوتہ میلہ تیسرے روزاختتام پذیرہوگیاہے۔امسال میلے میں 70ہزارسے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس دوران اختتامی تقریبمیں ایم ایل اے چہنینی دیناناتھ بھگت مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رویندرکمارمہمان ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔اس دوران مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاکیاجنھیں شرکاءمیلہ نے کافی سراہا۔یہ میلہ ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارکی مجموعی نگرانی میں منعقدکیاگیاہے۔محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی جانب سے لوگوں کومختلف سکیموں اوردیگرقسم کی جانکاری فراہم کرنے کےلئے مختلف ثقافتی پروگرام منعقدکررہاہے جسے بڑے پیمانے پرسراہاجارہاہے۔اس دوران بیٹی بچاﺅ ،سوچھ بھارت مشن سے متعلق مختلف پروگرام منعقدکیے گئے اورلوگوں کوجنسی شرح سے متعلق جانکاری دی گئی۔میلے کے دوسرے روز جموں کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزنے بھی پروگ

مزید خبریں

ایڈوکیٹ جنرل کی گورنر سے ملاقات سرینگر//ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے گورنر کو ہائی کورٹوں اور سُپریم کورٹ میں ریاست سے متعلق زیر التواءمعاملات کی تازہ پیش رفت کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔   سپیکر کے ہاتھوں خون کے عطیہ کے کیمپ کا افتتاح  جموں //ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں پنجاب کیسری گرو¿پ اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے خون کے عطیہ کے کیمپ کا افتتاح کیا۔لالہ جگت نارائین کی37 ویں برسی پر منعقدہ اس کیمپ میں جگت نارائین کو خراج پیش کرتے ہوئے سپیکر نے سماج کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا اور عوام کو ان کے اصولوں پر کاربند رہنے کی تلقین کی۔سپیکر نے خون کا عطیہ دینے والوں سمیت کیمپ کے منتظمین کی کوششو ں کی بھی سراہنا کی۔