تازہ ترین

ریاست کاخصوصی درجہ شیخ محمدعبداللہ کی ہی دین:نیشنل کانفرنس

جموں//نیشنل کانفرنس کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 36ویں برسی پراین سی پارٹی دفتر شیرکشمیربھون جموں میں خراج عقیدت کااہتمام کیاگیاجس میں پارٹی کے سینئرلیڈران نے مرحوم رہنماکوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ  مرحوم شیخ محمدعبداللہ بلالحاظ مذہب وملت پسماندہ ،غرباء، دلت اور دبے کچلے سماج کے مسیحاتھے۔ ان کی لڑائی زندگی بھررجعت پسند اورفرقہ پرست طاقتوں سے رہی۔وہ مساوات اورمذہبی رواداری کے حامی تھے اورتاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی دوقوموں کی تھیوری کے آگے نہیں جھکے۔ 1947 کے خونی اورہولناک پرآشوب دورمیں چٹان کی طرح ڈٹے اوراپنے کارکنان کی جانی قربانیاں دیکربھی اقلیتوں کاکشمیرکے اندرمکمل تحفظ کیا۔راشترپتامہاتماگاندھی جی کوروشنی اورامن کی کرن جلتی ہوئی کشمیرمیں ہی نظرآئی تھی۔حصول اقتدار کے قلیل سے پانچ سال کے دورمیں ان کی سرکارنے وہ انقلابی اقدا

وید کو ڈی جی پی عہدہ سے ہٹانے کیخلاف پنتھرس پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ

 جموں// جموں وکشمیر کے نومنتخب گورنر ستیہ پا ل ملک کو ڈاکٹر شیش پال وید کو ہٹاکر اُن کی جگہ دلباغ سنگھ کو عبوری ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تعینات کئے جانے پرنیشنل پنتھرس پارٹی نے اعتراض جتاتے ہوئے ریاستی گورنرانتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔سنیئر ترین آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ایس پی وید کو ڈی جی عہدہ سے ہٹاکر ’ٹرانسپورٹ کمشنر‘تقرری پر بھی پنتھرس پارٹی لیڈران حیران ہیں۔جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے ڈی جی پی وید کو اس طرح ہٹائے جانے کو ڈوگرؤں کی بے عزتی قرار دیاہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرشدیو سنگھ نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی سرکار نے ایکبار پھرجموں کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ئی ہے۔ دیانتداری، ایمانداری اور دور اندیشی کے لئے جانے جانے والے ڈاکٹر وید نے ریاست میں امن کی بحالی کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں اور وہ پولیس اہلکاروں کے

منریگامزدوروں کامحکمہ دیہی ترقی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنی//مہاتما گاندھی دیہی روزگار گارنٹی یوجنا کے تحت عملائے گئے ترقیاتی پروگراموں کے دوران کام پرلگائے گئے ہزاروں مزدوروں کی مزدوری نہ ملنے پر ضلع کٹھوعہ کے علاقہ بنی میں مظاہرین نے زبردست احتجاج کیا اورذمہ داران افسران کے خلاف نعرے بلند کئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ضلع کٹھوعہ میںمنیریگا سکیم کے تحت کئی ترقیاتی کاموں کو عملی جامع پہنانے کی غرض سے کئی بے روزگار غریب اورپسماندہ طبقہ سے وابستہ بے رو زگار نوجوانوں کو کام پرلگایا گیا تھا لیکن گزشتہ چارسالوں سے ان کی مزدوری کی ادا ئیگی نہ ہونے پرسینکڑوں کی تعداد میں مزدوروں نے اپنے غم اورغصہ کااظہار  کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کے مطابق محکمہ دیہی ترقیات نے گزشتہ چارسالوں سے مزدورطبقہ سے وابستہ لوگوں کو منیریگا سکیم کے تحت دھوکہ دے رہا ہے اور مزدور مسلسل دیرینہ عرصہ سے اپنی مزدوری

شمالی کمانڈہسپتال میں سیمینارکااہتمام

اودھمپور//فوج کے شمالی کمانڈ کمانڈ ہسپتال میں نئے پہلو اورلیبارٹری دوا اور ٹیکنالوجی سے متعلق دوروزہ سیمینار کا انعقادکیاگیا۔سیمینار کا بنیادی مقصد لیبارٹری دوا میں پیش رفت کی نشاندہی و ٹیکنالوجی کی شرائط اور ان کے اثرات، مریض کی دیکھ بھال کرنا وغیرہ شامل ہے۔اس دوران تقریب کا افتتاح لیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ جنرل آفیسر کمانڈنگ چیف شمالی کمانڈ اودھمپورنے کیا۔پروگرام میں ایئر فورس اور بحریہ کے شرکاء سمیت سو سے زائد نمائندگان نے سیمینار میں شرکت کی۔قومی اور بین الاقوامی اعزاز کے مستحق اسپتال کے منتظم، ایئر مارشل پون کپور (ریٹائرڈ) نے اہم خطبہ پیش کیا۔قابل ذکرہے کہ سیمینار میں لیبارٹری دوا میں تازہ ترین معلومات کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے بارے میںوضاحت کے ساتھ نوجوان نسل میں بیداری لائی جائے گی۔  

ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپرسپیشلسٹی ہسپتال کو

اعلی معیارکی طبی نگہداشت کیلئے این اے بی ایچ سے سرٹیفکیشن حاصل  جموں// ماتا ویشنو دیوی نرائنا ہسپتال کو نیشنل اکریڈیشن بورڈبرائے ہسپتال نیب کی جانب سے اعلی ٰ معیار کی طبی نگہداشت کیلئے قومی سطح پر اعزاز کے ساتھ قومی شناخت حاصل ہوئی ہے اورخطے میں پہلے نوعیت کے ہسپتال کو+100بستروںوالے زمرے کا شاندار سرٹیفکیشن حاصل عطاکیاگیاہے۔ قابل ذکرہے کہ نیب( این اے بی ایچ ) صحت سے متعلق اعلیٰ ومعیار ی خدمات فراہم کرنے والے طبی نگہداشت مراکز یعنی ہسپتالوں کوشاندار سرٹیفیکشن سے امیدواری فراہم کرتا ہے اور ماتا ویشنو دیوی نائرائنا سپرسپیشلسٹی ہسپتالSMVDNSH  کو بہترین اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے تسلیم کیاہے۔نیب(این اے بی ایچ) کوالٹی کونسل آف انڈیا کی جانب سے تشکیل شدہ خودمختار تنظیم ہے جوکہ2006ء میں قائم ہوچکی ہے اورتمام طبی اداروں کا رکھ رکھاؤ اور کارکردگیوں پر نزدیکیوں سے نظرث

انتظامیہ کی غفلت کاشاخسانہ

۔6 کمرے ،3 بیت الخلااورکچن ودیگرانفراسٹریکچرتباہ   جموں//جمعہ وسنیچرکی درمیانی رات کوہوئی شدیدبارش سے شہرکے نواحی علاقہ نگروٹہ کے گورنمنٹ مڈل سکول سیری کلاں ،نزدیک بائی پاس نگروٹہ کے چھ کمروں میں بارش کاپانی چلے جانے سے سکول ہذامیں موجود انفراسٹربشمول ٹاٹ کرسیاں،کچن کاسامان، چاول اورتین باتھ روم کوشدیدنقصان پہنچاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق متعددبارانتظامیہ کوخبردارکیاہے کہ ہرسال برسات کے موسم میں سکول کے اندربارش کاپانی آنے سے سکول کی عمارت کونقصان پہنچتاہے اوریہ سکول عمارت بچوں کیلئے محفوظ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لانے سے امسال پھرسے سکول کے چھ کمروں کوشدیدنقصان پہنچاہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گذشتہ برس سابق وزیرتعلیم نعیم اخترنے ڈی سی جموں کے ہمراہ سکول عمارت کاجائزہ لیاتھا اوریقین دہانی کرائی تھی کہ سکول کوبارش یاس

گورنمنٹ پالی ٹیکنک کونمائندہ کارکردگی کیلئے ایوارڈعطا

جموں//گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں کونمائندہ کارکردگی کیلئے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈریسرچ ،چندی گڑھ کی طرف سے ’’آئوٹ سٹینڈنگ انسٹی چیوشن ایوارڈ‘‘عطاکیاہے۔یہ ایوارڈ این آئی ٹی ٹی آئی ہرسال شمالی خطے کی ریاستوں بشمول جموں کشمیر،ہماچل پردیش، راجستھان،یوپی ،اتراکھنڈ، دہلی اورچندی گڑھ کے کسی ایک پالی ٹیکنک اورانجینئرنگ اداروں کوعطاکرتاہے ۔یہ ایوارڈ پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں انجینئر ارون بنگوترہ نے ڈاکٹرانل ڈی سرشاربدھا،چیئرمین آل انڈیاکونسل فارٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف سے این آئی ٹی ٹی کے 51ویں سالانہ دن تقریب کے دوران دیا۔اس دوران معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں پرنسپل کی ستائش کی گئی۔اس دوران کے ایس بھاٹیہ ایچ اوڈی مکینکل بھی پرنسپل کے ہمراہ موجودتھے۔پدم بھوشن ڈاکٹرکے کے تلوار،چیئرمین بورڈ آف کنوینرس این آئی ٹی ٹی ٹی آر اورڈاکٹر ایس ای

مزید خبرں

 کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان پاکستانی وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف:پروفیسربھیم سنگھ جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کی ایک تقریب میں کئے گئے اس اعلان کی تعریف کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں کسی ووسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سپریمو  پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر کھلے دماغ سے احتیاط کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ںنے پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجواکو یاد دلایا کہ وہ تقسیم سے پہلے کے ہندستانی علاقہ کی ثقافتی، سماجی اور جغرافیائی صورتحال کو سمجھیں۔انہوں نے پاکستانی آرمی چیف سے کہا کہ وہ,1949 1948میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ جموں وکشمیر میںحق خود ارادیت کے تعلق سے پ