تازہ ترین

’ نشہ چھوڑو ،کھیل سے جوڑو ‘

سانبہ//جے اینڈ کے ایکسائز محکمہ کی جانب سے بدھوری گرائونڈ ،بڑی براہمناں ،سانبہ میں ’’ نشہ چھوڑو ،کھیل سے جوڑو ‘‘منشیات مخالف پروگرم اختتام پذیرہوا ۔پروگرام کا اہتمام جے اینڈ کے ایکسائز محکمہ نے منشیات مخالف مہم کے تحت کیا تھا اور اسکے ساتھ ہی نوجوانوں سے رسائی کا پروگرام شروع کیا گیا ،جہاں پر محکمہ نے سانبہ کے ایکسائز رینج میںڈوگرہ یوتھ کلب اور وائن ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے       متعدد پنچایتوں کے نوجوانوں کے لئے جسمانی استحکام کی تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس پروگرام سے نوجوانوں کو ڈیفنس/آرمڈ فورس میں بھرتی کیلئے تیار کرنے اور انکی توانائی کو مثبت طریقہ سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ایکسائز کمشنر جے اینڈ کے ایم راجو (آئی اے ایس) نے پروگرام کی صدارت کی اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں اور عام لوگوںکو ایک صحت مند طرز زندگی اپ

رام نگر میں پینتھرز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

رام نگر// نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے رام نگر میں ہیلتھ سنٹر بحال کرنے کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایک بیان کے مطابق مظاہرین کی قیادت پارٹی کے چیر میں ہرش دیو سنگھ کر رہے تھے۔مظاہرین ہیلتھ سنٹربند کرنے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔مظاہرین نے سی ایم او  اور این ایچ ایم حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور ان پر دور دراز علاقہ کو طبی سہولیات سے محروم کرنے کا مبینہ الزام دیا۔مظاہرین نے محکمہ صحت پر رام نگر حلقہ میں 5ہیلتھ اور ویل نیس مرکز بند کرنے کی نکتہ چینی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے گورنر کے مشیر کو اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان طبی مراکز کو فوری طور سے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ حلقہ کے ڈلساڑ، سنیتر، سلگھاڑ، چوکی جندروڑ،اور اپر رسائیں میں طبی مرکز بند کرنے پر سی ایم او ادہمپور کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کاروائی

کشمیری پنڈتوں نے کھنہ کو واپسی کیلئے روڈ میپ پیش کیا

جموں //کشمیری پنڈت طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور جے اینڈ کے کے پربھاری اویناش کھنہ  سے ملاقات کرکے انہیں کشمیری پنڈتوں کی واپسی سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کیا۔ایک بیان کے مطابق طبقہ کے گروپ نے 6لاکھ کشمیری بے گھر پنڈتوں کی باز آباد کاری اور واپسی کیلئے ایک روڈ میپ پیش کیا۔اس موقعہ پرگروپ نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ 30 برسوں کی ہجرت کے باوجود بھی طبقہ اپنے گھروں کو واپس جانے کی صورت میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبقہ میں اعتماد پیدا کرنے، معقول باز آبا د کاری پیکیج فراہم کرنے اور واپسی او رافہام و تفہیم پروگرام کی ضرورت پرزور دیا ۔گروپ نے بتایا کہ کشمیر میں امن بحال کرنے کے لئے مائیگرنٹوں کی واپسی بہت اہم ہے۔گروپ نے فزیکل ، معاشی اور سیکورٹی پیکیج فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وادی کا کو ئی بھی جدی دستاویز 

وائلڈ لائف محکمہ نے ’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘ شروع کی

جموں // جموںخطہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘  کے تحت مانسون کی شجر کاری نندی وائلڈ لائف شکارگاہ سے شروع کی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سکولی بچوں،گائوں کے باشندوں ،سرپنچوں و پنچوں اور محکمہ جنگلار و وائلڈ لائف کے افسروں ا و ر اہلکاروں نے شرکت کی۔شائننگ اسٹار سوکیتر اور کانونٹ سوکلز ڈنسال کے بچوں ، موضع کے باشندوں ا ور پنچایت ممبروں نے وائلڈ لائف عملہ کے ہمراہ شجر کاری مہم میں شرکت کی۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس سریش چُگ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا،جو کہ مہمان ذی وار تھے ،نے دیگر شرکا و افسروں کے ہمراہ چنار کے درخت لگائے۔پروگرام کا اہتمام کمشنر/سیکرٹری فارسٹس ایم کے دویدی کی گائیڈنس پر شروع کی گئی تھی ۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے اجتماع

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر سہ روزہ تربیتی پروگرام مکمل

جموں //جے اینڈ کے امپارڈ جموں کی جانب سے یہاں منعقدہ سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان پر سہہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ ایک بیان کے مطابق تربیتی پروگرام اسسٹنٹ پروفیسر جے اینڈ کے امپارڈ جموںمنجو کپور کی قیادت میں منعقد ہوا۔پروگرام17جولائی 2019کو شروع ہوا اور 19جولائی 2019کو اختتام پذیر ہوا۔تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ٹرینگز امپارڈ ،جموں پروفیسر ریوا شرما نے ڈیزاسٹر منجیمنٹ ، جانکاری کو تازہ ترین بنانے اور ڈیزاسٹر سے بحالی کے رویہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور متعدد تدابیری اقدام کرنیکی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔اُس نے سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان لاگو کرنے اور سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلانلاگو کرنے پر متعدد سٹیک ہولڈرس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔کورس کارڈی نیٹر منجو کپور نے ڈائریکٹر ٹریننگز کو کو تربیتی پروگرام کی جانکاری دی۔پروگرام میں متعدد

بنی پویس کی جانب سے ٹریفک بیداری مہم

بنی // عام لوگوں، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بنی ستیش کمار نے ناکہ لگا کر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے بنی بسوہلی شاہراہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے مسافروں کی سکیورٹی اور ذمہ واری سے باخبر کیا۔   ٹریفک بیداری مہم میں عوام کو بھی ٹریفک قوانین سے باخبر کیا گیا۔ ایس ایچ او بنی ستیش کمار نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ تیز رفتاری، بنا سیٹ بیلٹ اور شراب پی کر گاڑی نہ چلائیںاور سڑک حادثات کے بارے میں یعنی کہ ٹریفک رولز کی پاسداری کریں، گاڑیاں چلاتے ہوئے کبھی بھی موبائل فون کا استعمال نہ کریں، دو پہیہ چلانے کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کر یں۔ بنی تھانہ ایس ایچ او نے کہا کہ ٹریفک نظام کے خلاف جا نے والوں، حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں اور کم عمر نوجوانوں کی جانب سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس

رام نگر چنینی میں بی جے پی کا اجتماع

جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رام نگر ۔چنہنی میں ایک عام اجتماع کا اہتمام کیا گیا ،جس سے پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ ، رام گڑھ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ اور حلقہ چنہنی کے سابقہ ایم ا یل اے دینا ناتھ بھگت نے خطاب کیا ۔  بی جے پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاستی صدررویندر رینہ نے رام نگر حلقہ کے شوگلی،ڈوڈو، لاٹی اور چنہنی  میں منعقدہ متعدد ممبر شپ مہموں کے سلسلہ میں منعقدہ متعدد اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ مہم کا مقصد پارٹی کی رسائی میں وسعت دینا اور اسے عام لوگوں تک پہہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،جس کی بدولت پارٹی کو2019لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے حلقہ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ اور حلقہ چنہنی کے سابقہ ایم ا یل اے دینا ناتھ بھگت کے ہمراہ بوتھوں کا دورہ کرتے ہوئ

لل دید ویلفیئر سوسائٹی نے ڈرامہ ’فراڈ‘ پیش کیا

جموں // لل دید ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے سنیچر وار سیرئیز کے سلسلہ میںایک نکڑ ناٹک ’’فراڈ‘‘پیش کیا۔ اس موقعہ پر علاقہ کے لوگوںکی ایک اچھی تعداد اکٹھا ہو گئی تھی ،ڈرامہ سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت کار نوین پال ہیں۔اس موقعہ پر بتایا کہ نکڑ ڈرامہ کے ذریعہ سے وہ بتانا چاہتے ہیں کہ آجکل لوگ فراڈ کرتے ہیں ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخض شام جسکا بیٹا بیروز گار ہے اور اپنے روزگار کے لئے بہت ہی پریشان ہے۔وہ سوچتا تھا کہ اگر اسکے بیٹے کو کام مل جائے گا تو اسکا مستقبل تابناک ہو جائے گا۔وہ اپنا یہ مسئلہ اپنے دوست کو بتاتا ہے ،اسکا دوست اسے پریشان نہ ہونے کی بات کہاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اسکے بیٹے کیلئے کام ڈھونڈوں گا۔شام اب بہت خوش ہے کہ اسکے فرزند کو کام مل جائے گا۔تب اسکا دوست بولتا ہے کہ کام کیلئے کچھ پیسے لگیں گے ۔سا پر شام نے کچھ نہیں بولا

روٹری کلب کاوجے پور میں خون عطیہ کاکیمپ منعقد

جموں //روٹری کلب جموں نے ایسو سی اایشن کے صدر ڈاکٹر انیل کمار آملہ نے میسرز جمکیش ٹریکنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے وجے پور میں خون عطیہ کا ایک کمیپ منعقد کیا،جس کا افتتاح ضلع گورنر روٹری انٹرنیشنل ضلع 3070 سنیل ناگپال نے میسرز جمکیش ٹرکنگ کے چیف آپریٹنگ افسر وکاس بروکا کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر کمپنی کا عملہ بھی موجود تھا۔کیمپ میں کمپنی کے تمام سٹاف  مبران نے خون کا عطیہ دیا ،اس موقعہ پر 35 پوائنٹ سے زیادہ خون اکٹھا کیا گیا ۔کلب نے اس موقعہ پر یقین دلایا کہ مزید ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیںگے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سنیل ساہنی نے بلڈ بینک جی ایم سی خصوصاً ایچ او ڈی بلڈ بینک ڈاکٹر مینا کا یہ کیمپ منعقد کرنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے منجیر (ایچ آر) مس جسلین اور انکے عملہ کا تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ کیمپ میں پریم شنکر، گورو وید، ہربنس سنگھ ،ڈاکٹر

مزید خبرں

  پینتھرس پارٹی کی تعزیتی میٹنگ  شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی نے شیلا دکشت کی آج اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ پینتھرس سربراہ پروفیسربھیم سنگھ، دہلی پردیش پینتھرس کے صدر راجیو جولی کھوسلا، راجستھان نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر انل شرما اورکئی دیگر سینئر لیڈروں سمیت پینتھرس پارٹی کے سینئر قیادت نے شیلا دکشت کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ 15 سال تک مسلسل دہلی کی وزیر اعلی رہیں دکشت نے اپنی خدمات سے کانگریس پارٹی کی سیکولرزم کی تحریک کو مضبوطی بخشی تھی۔پروفیسربھیم سنگھ کو یوتھ کانگریس میں کام کرنے کے دوران شیلا دیکشت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے شیلا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور کانگریس قیادت کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ نئی دہلی میں