تازہ ترین

کانگریس کا پرینکا گاندھی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں // کانگریس پارٹی نے جمعہ کے روز یہاں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔مظاہرین کی قیادت پارٹی کے صدر جی اے میر کر رہے تھے۔، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول پی سی سی ،ڈی سی سی جموں شہری اور دیہی ،یوتھ کانگریس ،مہلا کانگریس کے عہدہ داراں بھی تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صد رغلام احمد میر نے کہا کہ اُتر پردیش سرکار نے اے آئی سی سی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ سونبھدرا ضلع میںمتاثرین سے ملاقات کرنے کے لئے جا رہی تھی ،جہاں پر گائوں کے پردھان اور انکے ساتھیوں نے دو روز قبل متاثرین کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، جس پر متاثرین نے اس کے خلاف مضاہمت کی ،جس دورن 10لوگ ہلاک ہو گیء اور دیگر28زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی سخت مذمت کی

بی جے پی ریاست میں اپنی سرکار بنانے کی جانب گامزن :رینہ

جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں و کشمیر میں اپنی سرکار بنانے کی جانب گامزن ہے ۔ان باتوں کا اظہا رپارٹی کے ریاستی صدررویندر رینہ نے جمعہ کے روز رام نگر حلقہ کے متعدد ممبر شپ مہموں کے سلسلہ میں منعقدہ متعدد اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حلقہ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ کے ہمراہ بوتھوں کا دورہ کرتے ہوئے بسنت گڑھ و دیگر دیہاتوں میں خطاب کیا ۔ رام نگر کے بی جے پی صدر راکیش گپتا، ممبر شپ انچارج وکاس، منڈل صدور راجندر، شام علی، بشن داس، شو چرن ، چئیر مین رام نگر میونسپل کمیٹی مکھن لعل ،نائب چئیر من سمت گپتا، بی جے وائی ایم لیڈروں ، بی جے پی مہلا مورچہ لیڈروں ،سرپنچوں ،پنچوں و دیگرسینئر لیڈروں نے بھی اجتماعات سے خطاب کیا ۔رویندر رینہ نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ،انہوں نے کہا کہ اس ممبر شپ مہم سے ریاستی اسمبلی انتخابت میں بی جے پی کی تابناک کا

مسلم بھائیوں نے امر ناتھ یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا

جموں// مسلمان طبقہ نے جمعہ کے روز یہاں شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے لنگر کا اہتمام کرکے بھائی چارے کی مثال پیش کر کے ملک بھی میں بھائی چارے اور روادی کا پیغام پھیلایا ۔وفا فائونڈیشن کے بینر تلے جموں میں مسلمان ممبران نے کنجونی چوک میں شری امر ناتھ جی یاتریوں کو کشمیر روانہ ہونے سے پہلے کھیر پیش کر دی۔اس موقعہ پر وفا فائونڈیشن کے صدر پرویز علی وفا نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر خصوصاً جموں خطہ ماضی میں کسی حد تک پر امن رہا ہے لیکن اب چند مفاد خصوصی عناصر مذہب کے نام پو لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لنگرمنعقد کرنا مسلم بھائیوں کی طرف سے محبت کی ایک علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں کافی چلنجیوں کا مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی بل الحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مق

جموں شہر میں بڑھتے ٹریفک مسائل کیخلا ف احتجاج

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے یہاں امبپھلا میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ سے اکھنور تک سرکیولر روڈ اور امبپھلا،جانی پور ہائی کورٹ روڈ، روپ نگر،بن تالاب سے اکھنور روڈ تک میٹر ریل چلانے کے مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ امبپھلا، جانی پور نیو پلاٹ روڈ کو دونوں اطراف سے 20فٹ کشادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور سرکار کو متنبہ کیا کہ وہ اس منصوبہ کو کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے براہ رست پانچ لاکھ لوگ متاثر ہونگے۔انہوں نے سڑک کو کشادہ کرنے کے بجائے میٹر ریل چلانے اور سرکیولر روڈ کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے ریہاڑی ،چونگی جیول چوک کیلئے فوری طور سے فلائی اور

اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ بھنڈارہ20ویں روز میں داخل

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارہ20ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کیا20ویں روز لنگر کا افتتاح سابقہ صدر سناتن دھرم سبھا  جگدیش ڈوگرہ نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے20ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم

جے ایم سی کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرام

 جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 37.،نزدیک گورنمنٹ کوارٹروں ،جانی پور،جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔  جے ایم سی کی ٹیم نے لوگوں سے پالی تھین کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی کیونکہ یہ مضر صحت ہے۔ٹیم نے لوگوں کو پٹ سن اور کپڑوں کے بیگ استعمال کرنے کی اپیل کی، تاکہ گرد و نواح کو صاف و پاک رکھا جا سکے۔۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے

نگروٹہ بیسک لیڈر شپ کیمپ میں بی ایس ایف سکول کے کیڈٹوں نے اپنا نام روشن کیا

جموں //بی اسی ایف سینئر سیکنڈری سکول کے این سی سی کیڈٹوں نے نگروٹہ میں چل رہے10۔روزہ بنیادی لیڈر شپ کیمپ  میں سکول کا نام روشن کیا، جس میں ریاست جموں  وکشمیر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 500 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل دھرمیندر پانڈے کی قیادت میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران متعدد سر گرمیوں اور موضوعوں جیسے کہ ایس ایس بی انٹرویو پر لیکچر، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ، ڈرل، فائرنگ ،بندشیں ، یوگا،جسمانی فٹ نس،کلچرل ،سوچھ بھارت، کھیلوں کی کارکردگیوں وغیرہ کی تربیت دی گئی۔ کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے نے صدارتی خطبہ دیا اور این سی سی کے مقصد اور نظم و ضبط کے متعلق خطبہ دیا۔جیونئیر بائز ڈویژن کے شعبہ میں کرشی بلوریہ کو سب سے بہترین کیڈٹ قرار دیا گیا ۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل د

سوامی وِویکا نندکے عالمی دِن پر ادبی کُنج کی ادبی نِشست

جموں// اپنی پُرانی روایت کے تحت ادبی و ثقافتی سر گرمیوں کو رواں دواں رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج کے اینڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل جموں میں ایک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس میںویدانت کو بھارت سے باہر خصوُصاً امریکہ تک لیجانے کا عظیم کاذ انجام دینے والے عظیم دھارمک راہنُما سوامی وِویکا نند کی بُلند مرتبہ شخصیّت کے حالاتِ زندگی پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔ نِشست کی صدارت کے فرائض تنظیم کی نائب صدر اور کشمیری و اُردوُ کی جانی مانی شاعرہ و گلوکارسنتوش نادانؔء نے سر انجام دِئے جبکہ نظامت کے فرائض اُردوُ کے جانے مانے غزل گو شاعر عبدال جبّارؔ بٹ نے انجام دِئے۔ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تنظیم کے چئیرمین  آرشؔ دلموترہ  اور صدر شام طالبؔ نے سوامی وویکا نند کی شخصیّت بارے تفصیلاً بتایا کہ سوامی وِویکا نند

مزید خبرں

بھارتیہ جنتا یو امورچہ کی جموں میں ممبر شپ مہم شروع  جموں //بھارتیہ یوا جنتا مورچہ نے ضلع صدر ہری اوم شرما کی قیادت میںجموں ضلع میں پارٹی کے صدر دفتر پر بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر وکاس چودھری ، ضلع صدر بی جے پی بلدیو سنگھ بلاوریہ، ضلع جنرل سیکرٹری سنیل شرما بی جے وائی ایم کے ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ انو گھئی، ریاستی میڈیا سیکرٹری گورو بلگوترہ کی موجودگی مہم کا افتتاح کیا،جہاں پر درجنوں کی تعداد میںنوجوانوں نے یو مورچہ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںوکاس چودھری نے کہا کہ ممبر شپ مہم کا مقصد پارٹی کومستحکم بنانا ہے اور اسے لوگوں کے ساتھ جوڑنا ہے،تاکہ سماج کے ہر ایک طبقہ کو پارٹی کے ساتھ لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں پارٹی نے ریاست میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں،اسلئے ان ووٹروں کو نچلی سطح پر جوڑنے کی ضرورت ہے،تاکہ مستقبل میں پارٹی ہر ایک حلق