تازہ ترین

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقعہ پر 23ستمبر کو سرکاری تعطیل کے مطالبے پر قرارداد منظور کی ہے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی سے تعلق رکھنے والے وارڈ نمبر 3کے کارپوریٹر نروتم شرما کی طرف سے اس حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے گزشتہ روز عام اجلاس کے دوران کانگریس یا آزاد امیدواروں کی طرف سے مخالفت کے بغیر متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا ۔واضح رہے کہ کارپوریشن میں کل 75کارپوریٹروں میں سے 43پر بی جے پی براجمان ہے جبکہ کانگریس کے ارکان کی تعداد14ہے اور18کارپوریٹر آزاد حیثیت سے نمائندگی کررہے ہیں ۔ یہ قرارداد منظور کرنے کے بعد ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو پیش کیاجائے گا تاکہ اس پر حتمی فیصلہ لیاجاسکے ۔یہ کارپوریشن کی طرف سے دوسری ایسی متنازعہ قرارداد ہے ۔چند ماہ قبل جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں میں مقیم روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کی جموں بدری پر بھی ایک قرارداد

نیلی نالہ اور چنہنی ڈگری کالجوں کا افتتاح

اودہمپور // محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری تلت پرویز روہیلہ نے جمعرات کے روز نیلی نالہ اور چنہنی کے لئے ڈگری کالجوں کا افتتاح کیا ۔اس سلسلہ میں نیلی نالہ کالج میں منعقدہ تقریب پر جی ڈی سی بائز اودہمپور کے پروفیسر کمل کشور،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، نے ایک پودا لگا کر رسمی طور خوش آمدید کیا ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے طلاب سے کئیر ڈیولپنٹ پر خطبہ دیا ۔انہوں نے جانکاری کی عمدگی پر روشنی ڈالی اور طلاب سے وعدہ کیا کہ آنے والے برسوں میں کالج پوری طرح سے فعال بن جائے گا۔انہوں نے علاہق میں کالج کھولنے پر طلاب سے اس سلسلہ میں بتادلہ خیال کیا۔انہوں نے کالج میں سکل پر مبنی کورسوں پر زور دیا ۔انہوں نے جی ڈی سی نیلی نالہ کے نوڈل افسر ڈاکٹر این کے رسوترہ کے علاوہ جی ڈی سی بائز اودہمپور کی فیکلٹی کی جانب سے  غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے

ویشنو دیوی نرائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال میں شجر کاری مہم

 جموں // شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اپیشلٹی ہسپتال کے احاطہ میں جمعرات کے روز شجر کاری مہم شروع کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد ،نیم طبی عملہ ، مریضوں اور عملہ نے شجر کاری مہم میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ہسپتال کے گرد و نواح میں کافی تعداد میں پیپل اور چنار کے درخت لگائے گئے، جنھیںشری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے مفت مہیا کیا تھا۔اس موقعہ پر اپنے خطابمیں شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اپیشلٹی ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹو افسر بریگیڈئیر من موہن ہرجائی نے کہا کہ شجر کاری فقط کُچھ ایسا نہیں ہے جسے انجام دینا چاہیے بلکہ یہ لازمی طور سے وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری ہمیں ماحول کو صاف و شفاف رکھنے اور گلوبل وارمنگ کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مقصد فقط پودے لگانا نہیں ہے بلکہ انکی  پرورش اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگانے پر زور

روہت ورما کی ہدایتکاری میں ڈرامہ ’’حامد ‘‘ نئی دہلی میں پیش کیا جائے گا

جموں // جموں او رممبئی میں شاندار کامیابی کے بعد روہت ورما کے موسیقی ڈرامہ ’’حامد‘‘ کواگلے  ماہ نئی دہلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس بات کا خلاصہ ابھرتے کلاکار تھیٹر ڈائریکٹر روہت ورما نے کیا، جو کہ ممبئی یونیورسٹی سے پرفارمنگ آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ہے۔ڈرامہ حامد شیکس پیئر کے گائوں کی ترجمانی ہے۔وہ اپنے والد کے اچانک انتقال کرنے سے صدمہ میں ہے اور اپنی ماں کی اپنے چاچا کے ساتھ شادی کرنے کے شرائط پر رضامند نہیں ہے۔اُسے یقین ہے کہ اسکے والد کا قتل ہوا ہے۔جونہی وہ صداقت ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے ،تو اسے اپنے دوست اور معشوق پر شک ہو جاتا ہے۔اُسے پکا یقین ہے کہ اسکے والد کا قتل اسکے چاچا نے کیا ہے اور وہ اسکو مارنا چاہتا ہے۔ پچھتاوے میں دیکھ کر حامد نے اپنے چاچا کو مزید کچھ دن زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔اُس کے چاچا کے دوست اسکی ماں کو اس بات پر مطمئن کرتے ہیں کہاسنے اپن

نٹرنگ کے ایک اور کلاکار نے جموں و کشمیرکا نام روشن کیا

جموں //ریاست جموں و کشمیر کے نٹرنگ کے ایک اور کلاکار نے ریاست کا نام روشن کیا ہے جب اُسے تھیٹر ایکٹنگ میں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے اُ‘ستاد بسم اللہ خان یوا پرسکار کے لئے منتخب کیا گیا۔نٹرنگ تھیٹر کے سنیل پلوال کو تھیٹر ایکٹنگ میں بہترین کارکردگی کیلئے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے سنیل پلوال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نٹرنگاوراسکے ساتھیوں کے لئے کیلئے یہ لمحہ فخر ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ سنیل نے تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی اور کافی مہنگے ڈرامہ ’’مغل ء اعظم ‘‘ میں بطور سلیم ایک  بہترین کردار نبھایا ،جسکے ہدایت کار فیروز عباس خان تھے۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آگے بھی ریاست کا نامم روشن کریں گے۔۔سنیل کمار پلوال کا جنم 22مئی1985 کو ہوا ہے ،جنھوں نے اپنا تھیٹر سفر 2002میں بطور ایک چائیلڈ کلا

نگروٹہ میں 10روزہ بنیادی لیڈر شپ کیمپ کا اہتمام

جموں//نگروٹہ میں این سی سی کیڈٹوں کے لئے10روزہ بنیادی لیڈر شپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ریاست جموں  وکشمیر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 500 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل دھرمیندر پانڈے کی قیادت میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران متعدد سر گرمیوں اور موضوعوں جیسے کہ ایس ایس بی انٹرویو پر لیکچر، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ، ڈرل، فائرنگ ،بندشیں ، یوگا،جسمانی فٹ نس،کلچرل ،سوچھ بھارت، کھیلوں کی کارکردگیوں وغیرہ کی تربیت دی گئی۔ کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے نے صدارتی خطبہ دیا اور این سی سی کے مقصد اور نظم و ضبط کے متعلق خطبہ دیا۔صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور جے اینڈ کے این سی سی کے DDG و دیگر معزز ہستیوں نے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا۔اختتامی تقریب پر کمانڈنگ افسر نے ذہین طلاب میں انعامات و اسناد تقسیم کئے۔اپن

جگل کشور نے اکھنور۔راجوری۔پونچھ روڈ تعمیر کرنے کی سراہنا کی

نئی دہلی//ممبر پارلیمنٹ جموں ۔پونچھ لوک سبھا نشست جگل کشور شرما نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں پارلیمنٹ میں اکھنور ،راجوری سے پونچھ تک سڑک کی کشادگی اور سامبہ، وجے پور ،سینک کالونی پر فلائی اور تعمیر کرنے اور  جموں ۔پونچھ لوک سبھا حلقہ کے بن ٹول جموں میں ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ستائش کی ہے۔پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ وزیر اک شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں ۔اکھنور چار گلیار پر تعمیری کام شروع کیا گیا ہے لیکن ا کھنور سے راجوری اور پونچھ تک سڑک کی کشادگی ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے اس پر فوری طور سے کام شروع کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سانبہ اور جموں سینک کالونی میں فلائی اورروں اور ROB پلوں کی کافی ضرورت ہے ،جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے قومی شاہراہ پر بن ٹول پوسٹ پر یادہ ٹول ٹیکس وصول کرنے کا الزام لگایا اور اسے معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں

منکوٹیہ کی این جی ٹی چیئر مین سے ملاقات

 اودہمپور// نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیرمین اور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں نیشنل گرین ٹریبونل (NGT)  کے چیر مین (ریٹائرڈ) جسٹس آدرش کمار گوئل کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ،جس میں دیگر باتوں کے علاوہ دریائے توی میں ملبہ ڈالنے اور اسے آلودہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ایک پریس بیان میں پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنکھ منکوٹیا نے نیشنل گرین ٹریبونل سے دریائے توی میں کھیرو، اودہمپور کے مقام پر میونسپل کونسل اودہمپور  اور گامون کنسٹریکشن کمپنی کی طرف سے دریائے توی میں ملبہ ڈالنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے توی میں کوڈا کرکٹ ڈالنا ایک سنگین مسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے دریائے توی میں کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا تا ہے ،جس سے دریا کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے،جو عام لوگوں

مزید خبرں

رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے باقاعدہ بنانے کیلئے فائلوں کے نپٹارے کا مطالبہ کیا  جموں//جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کی جانب سے اساتذہ برادری کے مسائل بشمول آر ای ٹیز کو باقاعدہ بنانے اور گریڈ۔II میں منتقل کرنے کے عمل میں سرعت لانے کی سراہنا کی ہے۔ ایک بیان میں فورم کے نائب چیر مین بھوپیندر سنگھ نے  ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر سے بھی کشمیر ڈویژن میں باقاعدہ بنانے کے عمل کو شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔بھوپیندر سنگھ نے ریاست بھر میں تمام آر ای ٹئیز کو سینیارٹی کی بنیادوں پر باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ گُذشتہ دو برسوں سے بہت سی فائیلیں دفاتر میں پیش کی گئی ہیںاور باقاعدہ بنانے کے عمل کے منتظر ہیں۔بھوپیندر نے باقی ماندہ گریجویٹس کو بھی گریڈ۔II میںمنتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے بشمول ان کے جنھیں عدالت نے بری کیا ہے اور جن کی ڈگریاں بیرون یونیو