تازہ ترین

ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ برابر جاری

نوشہرہ +جموں //راجوری نوشہرہ اور جموں میں دو مختلف حادثات میں کمسن بچی اور خاتون سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1زخمی ہواہے ۔نوشہرہ کے سرحدی علاقے لام میں فوجی گاڑی نے راہ چلتی خاتون اور کمسن بچی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں کی موت ہوگئی۔ 35سالہ کنیز بیگم زوجہ محمد اسلم اور 7سالہ بچی روبیہ کوثر دختر محمد اکسر ساکنان لام،لام کے مقام پر سڑک کنارے چل رہی تھیں جس دوران نوشہرہ سے لام جارہی فوجی گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی ۔گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں روبیہ کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ کنیز شدید طور پر زخمی ہوئی جسے نوشہرہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاتاہم اس نے بھی راستے میں دم توڑ دیا ۔اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے فو ج کے خلا ف نعرے بازی کی اور خاطی ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے نوشہرہ ۔لام س

مزید خبریں

آیوشمان بھارت کے تحت 25 ہزار مریض مستفید  ۔ 55فیصد گولڈن کارڈ فراہم کرنے کیلئے 31؍ اگست کی ڈیڈ لائن مقرر سر ی نگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ڈپٹی کمشنروں اور چیف میڈیکل افسروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست میں فلیگ شپ صحت بیمہ سکیم آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم، ڈائریکٹر سکمز صورہ ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر، پرنسپل جی ایم سی جموں،سی ای او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی آیوشمان بھارت کے علاوہ دیگر کئی عہدہ دار بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے تمام 6.30لاکھ مستحق کنبوں کو اس سکیم کے دائرے میںلانے پر زور دیتے ہوئے سکیم کے 55فیصد گولڈن کارڈ تقسیم کرنے کے لئے 31؍ اگست 2019ء کی ڈیڈ لائن مقرر کی ۔اب تک 57 فیصد مستحق کنبوں کے 37فیصد اہل افراد میں گولڈ ن کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں اور 25,000 مستح

کٹھوعہ میں آب رسانی محکمہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

کٹھوعہ // محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے گزشتہ 3 ماہ سے بند پڑی تنخواہوں اور 55 مہینے کی بند پڑی تنخواہ کی واگذار نہ کرنے کے خلاف کٹھوعہ ایس ایس پی دفتر کے سامنے کالی باڑی سڑک پر اپنے بچوں کے ہمراہ زوردار احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی بعد میں ان احتجاج کر رہے ملازمین نے کٹھوعہ ایس ایس پی دفتر سے ڈی سی کٹھوعہ دفتر تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ تنخواہیں واگذار نہ ہونے کے باعث میں انکے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکولوں سے خارج کیا جا رہا ہے  احتجاجی عارضی ملازمین کے ہمراہ انکے بچوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جس پر طرح طرح کے کئی نعرے درج لکھے ہوئے تھے جس میں’میرے پاس اسکول کیلئے فیس نہیں ہے‘  ’’میرے مستقبل کا کیا ہوگا‘‘ ’مودی تیرے راج میں پچے بھوکے سوتے ہیں‘ ج

اودہم پور میں عالمی یوم انصاف منایا گیا

 اودہمپور//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی  کی جانب سے بین الاقوامی یوم انصاف منانے کے لئے بار کے آڈیٹوریم میںایک تقریب منعقد کی گئی۔یہ دن منانے کا مقصد بین الاقوامی کریمنل جسٹس کو فروغ دینا اور ICC کی کام میں بطورمعاونت دینا تھا ۔پروگرام زیر قیادت چیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس منعقد کیا گیا ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ایڈشنل سیشن جج صوبھا رام گاندھی،چیف جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رفیق چک، سیکرٹری DLSA سب ۔جج سندیپ کور، صدر اودہمپور بار ایسو سی ایشن جگدیو سنگھ سلاتھیہ اور بار ممبروں ک ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں DLSA کے چیرمین پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس اور سیکرٹریپرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس سندیپ کور نے کہا کہ عالمی یوم انصاف بھی بطور انٹرنیشنل کریمنل جسٹس کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے،جسے دنیا

آر ایم پبلک سکول میں اورینٹیشن پروگرام اختتام پذیر

جموں//آر ایم پبلک سکول میں اورینٹیشن پروگرام اختتام پذیر ہوا جسکا اہتمام Cordova publications پبلکیشنز کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ایک بیان کے مطابق پروگرام کا افتتاح ریسورس پرسنز کی جانب سیٹرسٹی ریتا مینگی اور ڈائریکٹر رکھشن مینگی ،پرنسپل رویندر کور ، انچارج شکھشا نکیتن جیون نگر نرملا شرما اور شکھشا نکیتن جیون نگر، گاندھی نگراور آر ایم پبلک سکول کے انچارجوں کے ہمرا  رواعتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا ۔اس موقعہ پر ریورس پرسنز میں ڈاکٹر گورمیت کور گل، مکیش کمار سنگھ ،راجن سنگھ ،ویک گپتا، آیوش رینہ شامل تھے۔ریسورس پرسن ڈاکٹر گورمیت کور نے طلاب کو کس طرح سے کلاسوں میں نمٹا جائے کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا۔پروگرام اساتذہ کیلئے بہت ہی کار آمد اور تخلیقی تھا ۔شکھشا نکیتن جیون نگر، گاندھی نگراور آر ایم پبلک سکول کے تقریباً350 ۔اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کا اختتام انچارج شکھشا نکیتن جیون نگر

غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی ، 15 ٹریکٹر اور ایک ٹپر ضبط

بسوہلی // بسوہلی میں تحصیلدار شیتل نگر، الطاف حسین ملک کی صدارت میں  نائب تحصیلدار بسوہلی اور انکے ہمراہ ایس ایچ او بسوہلی اور فارسٹ آفیسر جندورٹہ نے غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف بسوہلی کے ڈھالی گاڈ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 ٹریکٹر اور ایک ٹپر کو ضبط کیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر وٹپر چلاک  بسوہلی رنجیت ساگر ڈیم کے کنارے ڈالی کھڈ سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکال رہے تھے  اطلاع ملنے پر تحصیلدار شیتل نگر اور نائب تحصیلدار بسوہلی ، فارسٹ آفیسر جندروٹہ نے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر گاڑیوں کو ضبط کیا۔

۔51واں آرئینزروزگار میلہ

 جموں //آرئینز گروپ آف کالجز کے 51ویں جاب فیسٹول کے دوران تقریباً 13کمپنیوں نے 67  موذوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاہے۔جاب فیسٹول کے دوران تقریباً ایک ہزار اُمید واروں نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آرئینز گروپ آف کالجز پروفیسر بی ایس سدھونے جاب حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کام کی کوئی قلعت نہیں ہے بلکہ ہنر مند ارو تربیت یافتہ نوجوانوں کی کمی ہے۔سدھو نے امیدواروں سے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی آئی ٹی شعبہ میں2019-20 کے دوران مزید تقریباً 2.5 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جائیں گی،جو کہ کل 13فی صد اضافہ ہوگا۔انہوں نے جاب حاصل کرنے والوں سے اپنے نتائج آرئینز گروپ آف کالجز کی ویبسائٹ سے پتہ کرنے کو کہا ہے۔بھرتی اور سلیکشن عمل کے دوران ناکام رہے امیدواروں نے یہ اپنی خامیوں کو محسوس کیا ،جس کو وہ دور کرکے مستقبل میں اپنے مواقعوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

میں توسیعی لیکچر کا اہتمام YCET

جموں //آب و ہوا کے بحران اور توانائی بچانے کے مقصد سے YCETنے ایک ریسرچر، مصنف، سوشل اینٹر پرینور اور آئی آئی ٹی بمبئی کے ایک نامور بھارتی سائنسدان ڈاکٹر چیتن سنگھ سولانکی کے ذریعہ سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا ۔اس سلسلہ میں پروفیسر سولانکی نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ وقت آیا ہے کہ مہاتما گاندھی کی نامور فلاسفی ’’گرام سوراج‘‘ کے طرز پر ’’ اینرجی سوراج‘‘ لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی گلوبل سولر یاترا کا مقصد اینرجی کے بچائوکیلئے خو د کفیل توانائی ، مقامی توانائی ، سستی ، پائیدار  اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابل برداشت سولر اینرجی کی رسائی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو بچانے کے ساتھ ساتھ روز گار پیدا کرنے اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے YCET کے فیکلٹی ممبروں کو سولر اسٹڈی لیمپ کو جوڑنے کی دستی ترب

بی ایس ایف سکول نے ون مہوتسو منایا

جموں //بی ایس ایف سکول ایکو کلب کے بینر تلے ون مہوتسو منانے کے سلسلہ میں سکول احاطہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میںکافی جوش و خروش سے شرکت کی گئی۔ تقریب منعقد کرنے کا مقصد علاقہ کو سر سبز بنانا تھا ،تاکہ گلوبل وارمنگ کا تدارک کیا جا سکے۔شجر کاری مہم کا مقصد شرکا کو کرہ ارض کو سر سبز اور شفاف رکھنے کیلئے اپنی سماجی اور ماحولیاتی ذمہ واریوںکے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔پروگرام کے دوران کافی تعداد میں درخت لگائے گئے۔اس موقعہ پر شرکا نے پودوں کو تحفظ دینے کی حلف بھی لی ۔اس موقعہ پر شرکا کو ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار نبھانے کی حوصلہ ا فزائی کی گئی۔شرکا نے ماحول کو صاف و شفاف بنانے میں شجر کاری میں بھی حصہ لیا۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے شکلہ نے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔۔اس موقعہ پرانہوں نے طلاب کو ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے درخت لگانے کی

مزید خبرں

 ہمارے لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے :بی جے پی ترجمان جموں// بی جے پی کے ریاستی ترجمان بریگیڈیئر انیل گپتا نے پارٹی لیڈر ڈاکٹر طاہر چودھری پر ہوئے مبینہ حملے کے حوالے سے سرکار سے پارٹی کے لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ موصوف ترجمان نے ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: 'حکومت کو اس قسم کی وارداتوں جو جان لیوا ہیں، کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے ، ہم پارٹی کی بات آگے رکھیں گے یہ ہمارا روز مرہ کا کام ہے ، اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ پیش آئے سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرے '۔ انیل گپتا نے کہا کہ جمہوریت میں نظریاتی اختلافات کا ہونا ضروری ہے لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا: 'ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے