تازہ ترین

سنت کبیر نے لوگوں کو سچائی کی جانب راہ دکھائی : دیویندر رانا

نگروٹہ //سنت کبیر کی جانب انسانیت کے لئے محبت کو اجا گر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے سنت کبیر کو ایک روحانی شاعر قرار دیااور اسے خوبیوں اور سچائی کی فلاسفی کا ایک مجسمہ کہا اور کہا کہ انکی فلاسفی سماج کے کمزور طبقہ کیلئے راہ بنتی رہے گی۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے کٹل بٹل ،نگروٹہ میں کبیر آشرم نارائن میں گورو پورنما کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع کی خاص بات سنت سدرشن گورو مہراج کی جانب سے ایک مذہبی خطبہ تھا ۔رانا نے اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بھکتی شاعر کو خراج ادا کرنا انکی دکھائی ہوئی راہ پر چلنے کی حلف لینے اور سماج میں بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل ایک با وقار زندگی گُذارنے کیلئے سماج کی یکساں ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔صوبائی صد رنے کہا کہ عظیم سنتوں اور سادھوں نے انسانیت کو امن ، رواداری ،محبت اورہمدردی

جموں میں انجینئروں کی احتجاجی ریلی

جموں//تما م کیڈر کے سرکاری انجینئروں (چیف انجینئر وں، ایس ا ئیز، ایگزیکٹو انجینئروں ،اے ای ائیز ،اے ائیز اور جے ائیز )نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے لوک نرمان بھون میں اپنے عرصہ دراز سے التوا میں پڑے مطالبات کے حل کیلئے ایک جامع احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ان مطالبات میں ڈاکٹروں کے طرز پر ٹائم باونڈ رننگ گریڈ وغیرہ فراہم کرنے ،تمام سطحوں پر انجینئروں کو باقاعدہ بنانے،انجینئرنگ محکمہ میں کیڈر پر سر نو جائزہ لینے،تمام خالی اسامیوں کو پورا کرنے،انجینئروں کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنا اور مقرر کردہ سفر خرچہ میں اضافہ کرنا بھی شامل تھا۔اپنی نوعیت کے اس پہلے احتجاج میں ضلع صدر مقاامت پر بھی انجینئروں نے احتجاج کیا۔انجینئروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر گن دیپ پرگال نے سرکار کی اجنب سے انجینئروں کے مطالبات حل کرنے میں لیت و لعل اپنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گور

تعمیراتی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کی ستائش

اودہمپور//نیشنل گرین ٹریبونل کے گیمن کنسٹریکشن و دیگر کمپنیوں کو دریائے توی میں ملبہ ڈالنے اور اسے آلودہ کرنے کے خلاف  2کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے این پی پی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنکھ منکوٹیا نے نیشنل گرین ٹریبونل سے دریائے توی میںکھیرو، اودہمپور کے مقام پر ملبہ اکٹھا کرنے کا بھی سنگین نوٹس لینے کی اپیل کی۔منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے توی میں کوڈا کرکٹ ڈالنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے دریائے توی میں کو ڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا تا ہے ،جس سے دریا کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے،جو عام لوگوں کے صحت کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈمپنگ یارڈ شہر سے فقط500 میٹر کی دوری اور جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کے ملحقہ واقعہ ہے ،جہاں سے سیاحوں کا گذر بسر ہوتا ہے، جس سے اودہم پور میں سوچھ

گورو پورنما کے موقعہ پر ریلوے اسٹیشن جموں میں بھنڈارہ کا اہتمام

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کی جانب سے گورو پورنما کے موقعہ پر شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے خصوصی بھنڈاارہ اکا ہتمام کیا گیا ۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا نے بتایا کہ گورو پورنما کے موقعہ پر خصوصی بھنڈارہ تیار کیا گیا تھا ،جس میںمختلف فوڈ ائیٹمز اور ذائقہ سدار مٹھائیاں برہم گیانی گورو جی کے ہدایات اور تعلیمات پر بنائے گئے تھے۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگرمیںملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دور

گوروپورنماکاتہوار مذہبی احترام سے منایاگیا

بشناہ// گورو پورنماکاتہوار ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی نہایت ہی مذہبی احترام کے ساتھ منایا گیا۔ضلع جموں کے بشناہ علاقہ میں بھی اس سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میںعقیدت مندوںنے گورووں کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔ ’’ گوروپورنماکے مقدس موقعہ پر ہم اپنے تمام گورووں کے تیئں عقیدت ظاہر کرتے ہیں۔جنہوں نے ہمارے سماج کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔ گورو پورنما ہندو مذہب کا ایک روحانی تہوار ہے ، جو روحانی اور تعلیمی گورووں کے لئے وقف ہے۔اس سلسلے میںبشنا ہ کے گائوں ہرصہ دبڑ میںبابا پیڑھ دیوتا پوتراستھان پر بھی گوروپورنماکاسالانہ تہوار بڑی دھوم دھام سے منایاگیاہے ۔جس کی سربراہی گورو شری مہنت مدن لا ل جی اور شری جنک شاستری جی نے کی۔انہوں نے اپنے سندھیا پاٹھ پوجا اور ست سنگ و پروچن سنائے ،۔پوجا آرتی کے بعد شردھالوؤں و مذہبی عقیدت م

مزید خبریں

بلاورمیں نو سالہ معصوم بچی کی آبروریزی  بلاور ۔جموں سڑک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا حافظ قریشی  کٹھوعہ // بلاور تحصیل کے مچھیڈی سندروتہ علاقے میں ایک نو سالہ معصوم بچی سے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے بلاور میں ہنگامہ آرائی کی اور بلاور جموں سڑک کو بند کر کے ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورانکی مانگ تھی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔معلومات کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کو گھر پر اکیلا پا کر دو لڑکوں نے بچی کے ساتھ عصمت دری کی جسکے بعد انہوں نے پولیس تھانہ میں اپنی شکایت درج کروائی ہے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے 376 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے ۔       کویندر گپتا نے گاندھی نگر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا  جم