تاجروں کا امپھلا۔جانی پور روڈ کشادگی کیخلاف مظاہرہ

جموں//جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے امبپھلا۔جانی پور ہائی کورٹ روڈ کو کشادہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایک بیان کے مطابق تاجروں نے علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے،بڑھتے سڑک حادثات اور امبپھلا ۔مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ روڈ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر روڈ اور امبپھلا ،جانی پور ہائی کورٹ روڈ،روپ نگر، بن تالاب سے اکھنور تک میٹر ریل شروع کرنے کیلئے غیر معینہ عرصہ کی ہڑتال شروع کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ گورنر انتظامیہ موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ کسی بھی صورت میں کشادگی منصوبہ کو روبہ عمل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے گورنر سے فوری طور میٹرو ریل کی تعمیر اور اسے شروع کرنے اور امبپھلا ۔مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ روڈ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر روڈ تعمیر کرنے میں مد

’گرین جے اینڈ کے‘ مہم کے تحت شجر کاری کا سلسلہ جاری

 جموں//محکمہ جنگلات نے آج گورنر انتظامیہ کی پہل’’ گرین جے اینڈ کے ‘‘ مہم کے تحت جموں صوبے کے ادھمپور ، جموں ، سانبہ اور راجوری اضلاع میں شجرکاری کا عمل جاری رکھا ۔ اس مہم کے تحت جموں خطے میں تقریباً 9لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔جموں ضلع میں شجرکاری کی مہم ڈی ایف او اَربن فارسٹری جموں کی جانب سے ایس او ایس ہوم نروال میں عملائی گئی جہاں سکول کی انتظامیہ ، عملہ اور طالب علموں نے اس مہم میں شرکت کر کے مختلف قسم کے 300پودے لگائے۔سانبہ ضلع میں ڈی ایف او سانبہ فارسٹ ڈویژن کے اہتمام سے پُر منڈل رینج میں شجرکاری عملائی گئی جہاں پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات سریش جگ نے چیف کنزرویٹر جنگلات کے رومیش کمار اور کنزر ویٹر جنگلات ایسٹ سرکل جموں سیمیول چنگکیجا کے ہمراہ مختلف قسم کے پودے لگائے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات نے کہا کہ تمام ڈویژنل فارسٹ افسران کو اس مہم کی نگرانی اور ا

سریندر سنگھ راجپوت یوا سبھا کے صدر منتخب

جموں //یوا راجپوت سبھا کی جانب سے یہاں جمعہ کے روز نئے صدر سریندر سنگھ گل کی تاجپوشی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق تقریب میںراجپوت برادری کے ممبروں بشمول خواتین ، نوجوانوں اور اہم شخصیا ت نے شرکت کی،جن میں امر کھشتریہ راجپوت سبھا کے صدر ریٹائرڈ جسٹس پوتر سنگھ ،صدر آل انڈیا منہاس برادری ہرنام سنگھ ، صدر آل انڈیا باہو برادری نریندر سنگھ باہو، یوتھ صدر چاڑک برادری راجیش سنگھ اور بعض سرپنچوں بشمول جوگیندر لنگہیہ ،پرتاپ لنگہیہ ،سنجیو لنگہیہ، سونو لنگہیہ، نصیب سنگھ ، دھرمیندر سنگھ ،راج دیو سنگھ جموال، پریم سنگھ چب اور چیئر مین کور کمیٹی رگھوبیر سنگھ رکوال بھی شامل تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں نو منتخبہ صدر سریندر سنگھ گل نے کور کمیٹی اور سبھا کے ممبروں کا  اُن پر اعتماد کا ظہار کرنے کے لئے خراج تحسین ادا کیا اور برادری کی بھلائی و بہبودی کیلئے تن دہی سے کام کرنے ک

کنزیومرپروٹیکشن آرگنائزیشن دودھ کی قیمتوں میں اضافہ پربرہم

جموں // کنزیومر پروٹکشن آرگنائزیشن (جے اینڈ کے)نے شہر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جمعہ کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن ڈی آر دانش نے کہا کہ ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے گذشتہ روز ایک نوٹفکیشن جاری کرکے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹفکیشن کے تحت گائے کے دودھ میں فی لیٹر 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بھینس کے دودھ میں فی لیٹر 4روپے کا اضافہ کرکے اسے بالترتیب 37 روپے اور 48 روپے کر دیا گیا ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر دانش نے محکمہ سے دودھ کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ہر بار دودھ کے معیار کے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دودھ کے معیار میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صارفین کو راحت دلانے اور دودھ کی قیمتوں کو سر نو مقرر

جنگل چوروں کو سزا دینے کیلئے گورنر کو اپنا قول پورا کرنا چاہیے : ہرش دیو

 جموں //ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کا جنگل چوروں کے خلاف سخت کاروائی دینے کے بیان کی ستائش کرتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے اس بات کی امید کی ہے کہ جنگلاتی اراضی پر ناجائز تجاوزات کرنے میں ملوث سیاسی لیڈروں اور بیوروکریٹوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار ہرش دیو سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں مجالٹہ تحصیل کے موضع سیل کوری بیر اوربہرانہ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرنے حال ہی میں شجرکاری مہم کے دوران دئے گئے بیان پر کاروائی کرنے کیلئے ہر ایک کو تعاون دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جنگلاتی مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،جنھوں نے جنگلات کو لوٹ کر کافی دولت اکٹھا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر غریب اور بے رسوخ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں با رسوخ بڑے لوگوںکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی

پی ڈی ڈی ڈیلی ویجروں کا وفد شرما سے ملاقی

جموں//محکمہ بجلی کے PDL/TDL ڈیلی ویجروں نے جمعہ کے روز یہاں سابقہ وزیر  و بی جے پی رہنماشام لعل شرما کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔وفد نے شرما کو در پیش متعدد مسائل کی جانکاری دی۔وفود نے امتیاز کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے وادی اور جموں کے ملازمین کے درمیان امتیاز کا مدعا بھی سامنے لایا۔وففد نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ میں 735 ملازمین ہیں، جنھوں نے سات سال کی مدت مکمل کی ہے اور اب گریڈیڈ سکیل کے مستحق ہیںلیکن ابھی تک ایسا نہیں دیا گیا ہے۔وفد نے بتایا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ وادی میں ایسے ملازمین کو باقاعدہ بنایا گیا ہے اور اسی طرح سے2012 تک کی سینیارٹی والے ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ وفد نے مزید بتایا کہ جموں خطہ کے 735 ملازمین میں سے فقط 200 ملازمین کو ایس آر او 381 کے تحت ترقی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جموں خطہ کے

بھارتیہ یوا جنتا پارٹی کی جانب سے بلاور میں ممبر شپ مہم چلائی گئی

جموں //بھارتیہ یوا مورچہ بلاور ،بنی ،بسوہلی کے صدر جسویندر سنگھ نے بالاور کے مہن پور منڈل میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول، بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر وکاس چودھری، منڈل صدر شام سنگھ ، بی جے وائی ایم کے نائب صدر کیشو کھجوریہ کی موجودگی میں ممبر شپ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر متعدد سرپنچوں اور پنچوں نے بی جے پی کا دامن تھاما ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںحال ہی میںمنعقدہ لوک سبھا انتخابات مین بی جے پی کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ دینے اور سب کا ساتھ ،سب کا وکاس او سب کا وشواس یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبر شپ مہم پارٹی کو بنیادی سطح پر مستحکم بنانے ،لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے اور سماج کے ہر ایک طبقہ کو پارٹی میں شامل لانے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں سب سے زیادہ وووٹ حاصل کئے جسکے لئے ہمیں لوگوں کے ساتھ جوڑنے کا

مُٹھی وارڈ نمبر67میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا اہتمام

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں مُٹھی وارڈ نمبر67بالمقابل ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکشین میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیم نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں ایک لیکچر دیا اور لوگوں سے پالی تھین کا ستعمال نہ کرکنے کی اپیل کرتے ہوئے پٹ سن اور کپڑون کے بیگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی،تاکہ شہر کے گرد و نواح کو پالی تھین کے مضر اثرات سے پاک رکھا جا سکے ۔ اس موقعہ پر غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری بھی دی گئی۔اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ٹیم نے لوگوں کو سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینک

علامہ ازہری میاں کی شخصیت زہد و تقویٰ کا مرقع تھی:قاری شبیر

جموں// مرکزی جامع مسجد کریانی تالاب نروال کے امام و خطیب مولانا قاری شبیراحمد نوری نے جمعہ کے خطبہ میں حال ہی میں عرس حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضا خان قادری رحم اللّٰہ علیہ سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ تاج الشریعہ رحمت اللہ علیہ کی ذاتِ مبارکہ اخلاق حسنہ اور صفات عالیہ کا مرقع تھی۔انہوں نے کہاکہ حکمت و دانائی ، طہارت و پاکیزگی ،بلندیء کردار،خوش مزاجی و ملنساری ،حلم و بردباری ، خلوص و للّٰہیت،شرم و حیا،صبر و قناعت ،صداقت و استقامت بے شمار خوبیاں آپ کی شخصیت میں جمع ہیں ،وہیں آپ زہد و تقویٰ کا بھی مجسم پیکر تھے۔ مولانا نوری نے کہا کہ مولانا غلام معین الدین قادری نے تحریر کیا کہ حضورتاج الشریعہ سے حضرت پیر سید محمد طاہر گیلانی صاحب قبلہ بہت محبت فرمایا کرتے ،ان کے اصرار پر حضرت پاکستان بھی تشریف لے گئے ،واہگہ سرحد پر حضرت کا استقبال صدر مملکت کی طرح آٹھ توپوں کی سلامی دے کر ک

مزید خبرں

 آرینز کی جانب سے ’بیٹی بچائو ۔بیٹی پڑھائو ‘ کے تحت  50 طالبات میں سکالر شپ تقسیم  جموں //طالبات میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز نے ’ ’بٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو ‘‘ کے تحت  50  طالبات میںسیشن 2019-20   کیلئے سکالر شپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق آرئینز نے طالبات کے لئے خصوصی سکالر شپ ہیلپ لائن نمبر1800-123-3633 لانچ کیا ہے۔آرئینز گروپ کے چیر مین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ سکالرشپ ان  50  ذہین طالبات میں تقسیم کیجائے گی ،جنھوں نے 12ویں جماعت میں 70% سے زائد نمبرات حاصل کئے ہوں اور آرئینز میں اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے متمنی ہوں۔سکیم ہذا کے تحت موذوں طالبات کو  10,000/- روپے کی یکمشت رقم دی جائے گی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آرئینز کالج میں متعدد کورسوں کی