تازہ ترین

  ضلع کانگریس کمیٹی جموں کاگورنر ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا  گورنر انتظامیہ پر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام  جموں //ضلع کانگریس کمیٹی(شہری) جموں نے بی جے پی کی جانب سے جموں کے عوام کے ساتھ مبینہ جعلی وعدے کرنے اور کھوکھلے نعرے لگانے کے خلاف بدھ کے روز گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین  نے گورنر انتظامیہ پر عوام کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ،مظاہرین کا یہ بھی مبینہ الزام ہے کہ بی جے پی نے جموں کے عوام کے ساتھ جعلی وعدے کئے اور انہیں کبھی بھی پورا نہیں کیا۔احتجاجی دھرنا کا اہتمام ضلع کانگریس کمیٹی جموں شہری کی جانب سے کیا گیا تھا ،جس میں کانتا بھان ، ایس منجیت سنگھ ،ڈاکٹر رما کانت کھجوریہ، بی بی گپتا، مدن لعل مالاگر، نذیر احمد، چنچل پوپلی، گورو چوپڑہ، ریتو چودھری،چھودھری دوارکا ، بھا

کشمیری نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے : کویندر گپتا

جموں // بارہمولہ میں فوج کی بھرتی میں کشمیر کے بیروز گار نوجوانوں کی بھاری تعدا کا بھرتی ریلی میں شرکت کرنے سے عیاں ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں میں بدلائو آیا ہے کیونکہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ انکا مستقبل صیح فیصلہ لینے  اور ملک کی تعمیر نو میں محفوظ ہے۔ان باتوں کا اظہار ریاست کے سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے یہاں  گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے ستواری منڈل کے سنجے نگر میں ممبر شپ مہم کے دوران پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا بھاری تعدادمیں بھرتی ریلی میں شرکت کرنا اور ہند مخالف نعروں اور حرت کی جانب سے اکسانے والے نعروں کو نظر اندازکرنا بے شک ایک خوش آئندقدم ہے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوا ہے کہ وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جوان اب ان لوگوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔انہوں ن

دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ لنگر11ویں روز میں داخل

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھڈارا11ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے  جوش  وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے گیارویں روز لنگر کا افتتاح بابا سدھ گوریا استھان کے مہنت جسویر داس جی مہاراج نے مہنت نریندر داس جی مہاراج اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما ک موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے نویں روز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ

بی جے پی ممبر شپ مہم لیزان کمیٹی کی ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ساتھ ملاقات

جموں //بی جے پی ممبر شپ مہم کیلئے لیزان کمیٹی کا یہاں پرانی منڈی میں بدھ کے روز اولڈ سٹی بازا ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ممبر شپ مہم نرائن سنگھ ،وی کے سنگھ ،ایچ ایس پمی پر مشتمل تھی۔اجلاس میں تمام ٹریڈرز ایسو سی ایشن نے بی جے پی ممبر شپ مہم میں ممبر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ۔انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی اس مہم میں شامل کرنے اور انہیں ممبر بنانے کی بھی یقین دہانی کی۔دریں اثنا اجلاس میں شریک لوگوں نے متعدد مقامی مسائل بشمول پارکنگ ،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس، بے قاعدہ بجلی کٹوتی ،لیڈیز کے لئے ٹائیلٹ،ٹریفک کے مسائل، اور پرانی منڈی پارک کی تجدید کاری کے مسائل ابھارے ۔لیزان کمیٹی نے ممبران کو یقین دلایا کہ وہ یہ مسائل جے ام سی کے ساتھ اُٹھائیں گے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں صدر اپر موتی بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن ہردیپ سنگھ ،رگھو ناتھ بازار بزنس میں ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سریندر م

منکوٹیہ کی چیف انجینئر سے ملاقات

 اودہم پور//نیشنل پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے جموں میں چیف انجینئر محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اودہم پور قصبہ و دیہات میں پانی کی قلت کا مسلہ اُٹھیا ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چار سال سے حلقہ کے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے امر ناتھ یاترا کے دوران ایک فالتو واٹر ٹینکر کا مطالبہ کیاکیونکہ فقط دو ہی واٹر ٹینکر تقریباً 40 امرناتھ یاترا لنگروں کو پانی فراہم کر رہے ہیں۔منکوٹیہ نے اودہم پور قصبہ  اور پنچایتوںکیلئے نئی واٹر سپلائی سکیم کا بھی مطالبہ کیا،تاکہ عام لوگوں کو راحت نصیب ہو۔انہوں نے تھنووا میں واٹر سپلائی سکیم کی تجدید کاری کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے تمام یومیہ اجرتوں پر کام کررہے ورکروں کے بقایا  اجرت واگُذار کرنے  اور انہیں باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔منکوٹیہ نے چیف انجینئر کے ساتھ گرنائی

جے ایم سی مئیر کا ترکوٹہ نگر حلقہ کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے بدھ کے روز ترکوٹہ نگر حلقہ و ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ کیا۔  چیر مین ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلوریہ، وارڈ نمبر   54 کے کونسلر نیرج پوری ، ترکوٹہ نگر اور نانک نگر کے عوام ، نانک نگر بازا ایسو سی ایشن کے صدر و ممبران ،ایگزیکٹو انجینئر جے ایم سی ارون گپتا، اے ای ای انیل گپتا، جے ایم سی و سلبھ انٹرنیشنل کا دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ہیلتھ افسر جے ایم سی ڈاکٹر سلیم خان ،متعلقہ سینٹیشن افسر، اسسٹنٹ سینٹیشن افسر و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دورہ کیا ۔مئیر نے اس موقعہ پر حلقہ کے لوگوںسے تبادلہ خیال کیا ،جنھوں نے اپنے مطالبات پیش کئے،جن میں پارک کی رکھ رکھائو ، ناکارہ لائٹوں کی مرمت ،نئی لائٹیں نصب ، نالیوں /گلیوں کی

ڈائمنڈ ڈانس ائیرو بکس اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ سمر کیمپ اختتام پذیر

جموں //ڈائمنڈ ڈانس ائیرو بکس اکیڈمی منیجمنٹ کمیٹی گاندھی نگرکی جانب سے منعقدہ ڈانسنگ ،یوگا و دیگرغیر نصابی کاروائیوںکا سمر کیمپ بدھ کے روز اختتام پذیرہوا۔ڈیڑھ مہینے کے اس کیمپ میںطلاب نے جوش و خروش سے ڈانسنگ ،یوگا ،پینٹنگ و دیگرغیر نصابی کاروائیوں میں شرکت کی۔اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جوگیشور سنگھ جموال، جو کہ خود بھی ایک ڈانسر ہیں ،نے کیمپ کے دوران 50سے زائد بچوں کو تربیت فراہم کی۔بچوں کو یوگا کے ماہرین کی جانب سے پیشہ وارانہ یوگا کی صلاح دی گئی۔طلاب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو چاہیے کہ وہ علیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی کاروائیوں پر بھی دھیان دیں،تاکہ مستقبل کے چلینجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بچے اس کیمپ کے دوران حاصل کئے گئے تجربے کا صیح استعمال کریں گے۔کی

نے آنکھوں کی جانچ کے کیمپ کاہتما م کیاCII

 جموں// کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) جے اینڈ کے کے ریاستی دفتر نے سچدیوانیترآلیہ جموں کے اشتراک سے یہاں کاڈیلا فارماسٹیوکلز لمیٹڈ،سانبہ کے احاطہ میں آنکھوں کی مفت جانچ کا ایک کیمپ منعقد کیا۔ کیمپ میں 250 سے زائد ملازمین کا معاینہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر  سچدیوا نیترآلیہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں ادویات اور آئی ڈراپس بھی مفت تقسیم کئے گئے۔سچدیو آلیہ کے آئی سرجن ڈاکٹر سنجے سچدیوا نے اس موقعہ پر کہا کہ آنکھیں ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی اچھی دیکھ بھال کریں۔انہوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ آنکھوں کا معاینہ ضروری ہے کیونکہ آنکھوں کی متعدد بیماریوں جیسے کہ glaucoma,  اور   retinal degeneration کا پتہ لگاتار جانچ سے ہی لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آنکھوں /صحت کی خدمات کے لئے رسائی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں ک

مزید خبرں

  این ڈی ایس نے انو اتری کو ساہتیہ شری ایوارڈ سے نواز۱ جموں //نمی ڈوگری سنستھا کی جانب سے قلمکار ۔ دی رائٹرس گروپ اودہمپور کے اشتراک سے اودہم پور کی انو اتری کی نظموں کی کتاب ’’ پلک بھر خواب‘‘ کی یہاںکے ایل سہگل ہال میں رسم رونما ئی کی گئی ۔رسم رونمائی تقریب کی صدارت آئی اے ایس (ریٹائرڈ)  اور نامور شاعر پرتپال سنگھ بے تاب نے کی۔ سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتااس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے کسان ویلفئیر انجمن کے قومی صدر اور آر ٹی آئی کارکن روہت چودھری اور سی ای او اوم پیلس سچن شرما مہمان ذی وقار تھے۔صحافی سہیل کاظمی اور ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔کس وانی (کے اے ایس ) خصوصی مہمان تھی۔این ڈی ایس کے کنیونئر للت سرما نے  اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ این ڈی ایس کے لئے انو اتری کی پہلی نظموں کی کتاب جاری کرنے میں ف