تازہ ترین

نوجوان کی 3ماہ قبل پر اسرار موت، تحقیقا ت مکمل نہ کرنے پر لوگ سراپا احتجاج

بنی // بنی بسوہلی سڑک پر محمد آصف خان کے اہلخانہ نے بنی بسوہلی سڑک کو بند کر کے پولیس کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی واضح رہے کہ محمد آصف خان نوجوان  لڑکے کی لاش بنی سے پانچ کلو میٹر دور گتی سڑک کے کنارے پر آج سے قبل تین ماہ پہلے ملی پائی تھی لاش کو دیکھنے کے بعد وہاں سے گزر رہے لوگوں نے پولیس کو خبر دی تھی جس کی شناخت محمد آصف ولد لیاقت علی خان ہوئی تھی بعد میں موقع پر پہنچ کر بنی پولیس نے آصف خان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال میں لی گئی تھی اور فوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بنی پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کردی تھی تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود ایف ایس ایل رپورٹ نہ آنے پر آج آصف علی خان کے اہل خانہ نے بنی بسوہلی سڑک کو بند کر کے پولیس کے خلاف غم و غصہ

بنی کے دولہ علاقہ میں 40دن سے بجلی غائب

 کٹھوعہ //بنی کا علاقہ کا دولہ میں پچھلے چالیس دن سے سے بجلی غائب ہے جس کے چلتے مذکورہ گاؤں کے لوگوں کو کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی بار محکمہ بجلی کو اس بارے میں میں آگاہی کرائی گئی کہ مذکورہ علاقے کا کا ٹرانسفارمر آج سے  چالیس دن پہلے خراب ہو گیا ہے جس کو جلد از جلد مرمت کیا جائے لیکن اتنے دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر کو کو مرمت نہیں کیا گیا جس کے باعث میں میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کا کہاکہ بنی کا بے حد خوبصورت علاقہ دولہ جہاں پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں یہاں سیاح دولہ ماتا مندر میں درشن کرنے کے لئے آتے ہیں اور اس بار بھی ہزاروں کی تعداد میں یہاں سیاح مندر کے درشن کر نے کے لئے آرہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کے وجہ سے سیاحوں کو بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہی مقامی لوگ

شیو سینا کے ریاستی صدر انتقال کر گئے

جموں//شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی اچانک ا نتقال کر گئے ۔اس سلسلہ میں پارٹی کے دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس زیر قیادت جنرل سیکرٹری منیش ساہنی منعقد کیا گیا، جس میںپارٹی کے تمام رہنمائوں نے کوہلی کے بے وقت موت پر دکھ کا اظہار کیا اور ایشور سے پرارتھنا کی کہ مرحوم کے روح کو شانتی نصیب ہو ۔مرحوم کو خراج عقیادت ادا کرنے کے لئے اجلسا میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے کہاکہ ڈمپی کوہلی نے ہمیشہ سے ہی جموں کے لوگوں کیلئے آواز اُٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے لیڈر کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔انہوں نے کجوہلی کو ایک بے خوف لیڈر قرار دیا ،جن کی قیادت میں پارٹی نے پہلی مرتبہ جموں میں لوک سبھا انتخابات میں شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں سرجیت سنگھ، اشونی گپتا، یش پال کھجوریہ، میناکشی چھبر، راج سنگھ ، راجیو سلاٹا،

ڈوگرہ صدر سبھا کے صدرکا ضلع رام بن کا دورہ

جموں // ڈگرہ صدر سبھا کے صدر و سابقہ وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے سبھا کے دیگر ممبروں کے ہمراہ ضلع رام بن کا دورہ کیا ۔ایک پریس بیان کے مطابق چاڑک نے وہاں چندر کوٹ میںزیر قیادت صدر ڈوگرہ صدر سبھا رام بن دھرم چند ایک اجلاس کا اہتمام کیا ،جس میں سرپنچوں ، پنچوں ،لمبر داروں ،چوکیداروں و دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔مقررین نے علاقہ کے اہم مسائل کو اجا گر کرتے ہوئے ہائی اسکول چندر کوٹ کا درجہ بڑھاکر اسے ہائر سیکنڈری سکول بنانے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ علاقہ کے15کلو میٹر میں کوئی ہائر سیکنڈری اسکول نہیں ہے ،رام بن کے ضلع ہسپتال کی کارکردگی کا ذخ رکرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں طبی عملہ و ٹیکنشنوں کی کمی ہے۔انہوں نے ضلع ہسپتال میں تمام سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میسرز گاموں انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے تعینات کئے گئے مقامی سب کنٹریکٹروں کوادائیگی نہیں کی گئی ہے،جس سے علاقہ کے عوام کو پریشانیا

مکئی کی فصل کو قطاروں میں بونے کے فوائد

جموں //محکمہ زراعت کی جانب سے یہاں اکھنور سب ۔ڈویژن کے بومل میں مکی کے فصل کو زطاروں میں بونے کا ایک ڈیمانسٹریشن دیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق ڈیمانسٹریشن خاتون کسان کاجل کماری کے کھیت میں دیا گیا ۔کسان رواعتی طریقہ کار استعمال کرکے ہل جوتنے کی مدد سے مکی کی فصل قطاروں میں بوئی گئی۔محکمہ کے افسروں نے کسان کو قطاروں میں بوائی کرنے کی حوصلہ افزائی کیونکہ اسکے کافی فوائد ہیں اور اس میں کم بیج بھی لگتا ہے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پہلے ایک کنال اراضی پر 1.5 کلو گرام سے 2 کلو گرام بیج لگتا تھا جبکہ قطاروں میں بیج بونے سے فی کنال800گرام بیج لگتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ قطاروں میں بیج بونے سے فصل زیادہ  یدا ہوتی ہے جبکہ اس پر لاگت کم آتی ہے۔بوائی کے ڈیمانسٹریشن کے دوران موجود افسروں میں اے ای ائیز  جسویندر سنگھ ، انیل گپتا، راکیش کمار شرما ، وشال شرما ، وشال منہاس، اور راجندر سنگھ بھی شام

ست شرما نے جسمانی طور ناخیزشخض کوسکوٹی فراہم کی

جموں //جسمانی طور ناخیز افراد کو مدد کرنے کے مقصد سے سابقہ ایم ایل اے جموں ائیسٹ ست شرما نے حلقہ کے ایک ناخیز شخض کو سکوٹی فراہم کی، جس کی قیمت سابقہ ایم ایل سے نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ ز سے اپنی مدت کے دوران ادا کی ہے،جسے پہلے ہی منظور کیا گیا تھا ۔اگرچہ محکمہ سوشل ویلفئیرنے استفادہ حاصل کرنے والے کے ساتھ رابطہ کیا تھا لیکن اسنے سابقہ ایم ایل اے کے ہاتھوں سے ہی سکوٹی لینے کا فیصلہ کیا۔استفادہ حاصل کرنے والا شخض سنیل کمار وارڈ نمبر 25 ،ریہاڑی کالونی کا باشندہ ہے۔لوگوں کی ایک بھاری تعدا د  بشمول ضلع صدر ایودھیا گپتا،کارپوریٹر اور چیرمین جیت انگرال، کارپوریٹر وارڈ نمبر9  سنیت رینہ وعلاقہ کے متعدد لوگوں کی موجودگی میں ست شرما نے سنیل کمار کو سکوٹی کی چابیاں سونپی ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںست شرما نے کہا کہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ وہ بھی ہمارے سماج کا یک حصہ ہی

آئی آر پی 14 بٹالین اور سی ٹی سی سنجواں کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام

جموں //آئی آر پی کی 14ویں بٹالین اور سی ٹی سی سنجواں کی جانب سے منگل کے روز یہاں آرمڈ پولیس کمپلیکس چھنی ہمت اور کمانڈو تربیتی سنٹر سنجواں میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیاگیا ۔ ماحول دوستانہ پہل کا تصور آئی آر پی 14ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ سکھدیو راج نے آرمڈ کمپلیکس چھنی ہمت اور سی ٹی سی سنجواں کو سر سبز بنانے کے مقصد سے کیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایس ایس پی سکھدیو راج نے درختوں کی شجر کاری سے ماحول کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر تفصیلی خطبہ دیا۔انہوں نے زور دیکر کرہ ارض کو بڑھتے آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شجر کاری پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ درختوں کے کٹائو سے زمین کاکٹائو اور ہوا میں آلودگی پیدا ہوتی ہے،جو کہ انسانی زندگی کیلئے خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جامع شجر کاری کی جائے۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہا گر ہمیں سماج کو صحت مند

جیو اور جینے دو نامی تنظیم کی جانب سے بیداری پرگرام کا اہتمام

جموں //بچوں میں صحت اور ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے’’ جیو اور جینے دو‘‘نامی ایک این جی او کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاٹی ،گورنمنٹ مڈل سکول لاٹی اور بائز مڈل سکول الٹی میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق این جی او کے پریذیڈنٹ طارق شال ،پروگرام کارڈی نیٹر ساہل، ممبر رتو پریہ، رضا اکر سنجیت و دیگران نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران این جی او نے تازہ قدرتی خوراک اور صحت میں صفائی وستھرائی پر زور دیا ۔ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے این  جی او کے صدر نے بچوں کو صحت مند عادتیں اپنانے کی ترغیب دی،تاکہ ہ اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکیں۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے رواعتی عادات سے دور ہو رہے ہیں اور کئی مضر اشیا اپنائے ہیں ،جس سے ہمارا طرز زندگی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ ہم ایسے عادات کو ترک کریں ۔انہ

مزید خبرں

 کی سرکارسے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیلRUEEF جموں //ریٹائرڈ انریگولرائزڈ الیکٹرکل انجیئنرس فورم کا منگل کے روز یہاں ایک اجلاس زیر قیادت جونیئر انجینئر سورج پرکاش منعقد ہوا، جس میں انجینئروں کے با قاعدہ بنانے کے صورت حال پر جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تمام شرکا نے محکمہ میں ان کے معاملات پر ہورہی کام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمشنر/سیکرٹری نے حالیہ اجلاس کے دوران انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کے معاملات پر تیزی سے کاروائی ہوگی اور خیال کیا جاتا تھا کہ دربار موو سے قبل یا جموں سے دربار سرینگر منقل ہونے کے بعد انکے حق میں احکامات جاری کئے جائیں گے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاست کے گورنر اور چیف سیکرٹری نے بھی محکمہ کی جانب سے سینیارٹی لسٹ تشکیل نہ دینے پر ملامت کی تھی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ RUEEF