تازہ ترین

جی ایس ٹی کے نفاذ کیخلاف تاجروں کا لکھن پور ٹول پلازہ پر احتجاج

 جموں// ریاست جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے دوسرے سال پرٹریڈرس کی ایک بھاری تعداد نے وئیر ہاوس/نہرو مارکیٹ ٹریڈرز فیڈریشن کے بینر تلے لکھن پور ٹول ٹیکس ہٹانے کے مطالبہ کو لیکر احتجاج کیا۔مظاہرین کی قیادت فیڈریشن کے صدر رتن لعل گپتا اور جنرل سیکرٹری دیپک گپتا کر رہے تھے۔ مظاہرین وئیر ہائوس کے مین گیٹ پر دھرنے پر بیٹھ گئے اور ریاست میں8جولائی2017 کو گی ایس ٹی لاگو کرنے کے باوجود لکھن پور ٹول ٹیکس کو نہ ہٹانے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے لکھن پور ٹول ٹیکس ختم کرنے کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری دیپک گپتانے کہا کہ ریاست میں جی ایس ٹی ’’ایک ملک ،ایک ٹیکس ‘‘ کے نعرے کے ساتھ لاگو کیا گیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں اس نعرے کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی لاگو ہونے کے باوجود ریاستی سرک

سبزی منڈی جانی پور خاکستر

جموں// جانی پور سبزی منڈی پیر کے روز آتشزنی کی واردات میں خاکستر ہونے کی اطلاع ہے۔ جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے جاری ایک بیان میں محکمہ پی ڈی ڈی اور ارکان پر آتشزنی کا مبینہ الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ سبزی منڈی میں آگ بجلی کھمبے پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے،جسکی وجہ سے وہاں پر تما م کیبل خاکستر ہوئی ہیں ،نتیجہ کے طور پر علاقہ کے کئی علاقوں میں بجلی گل ہوئی ہے۔ آتشزنی پرمحکمہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے علاقہ کے تاجروں نے زیر قیادت سنیل ڈمپل ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ڈی اور ارکان پر الزام لگایا کہ انہوں نے غیر معیاری کیبل اور ایم سی بی بُکس لگائے ہیں ،جسکی وجہ سے صارفین کو اکثر نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز امبپھلا۔نیو پلاٹ روٹ پر ناقص کیبل شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خاکستر ہوئی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا ک

جگتی کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ

جموں //جگتی ٹینمینٹ کمیٹی کی جانب سے زیر قیادت پیارے لعل ٹھسو جگتی کیمپ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق اجلاس میں کیمپ میں پینے کے پانی کی سپلائی،راشن سپلائز، صحت و صفائی اور بجلی سپلائی کی بے قاعدگی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس کے بعد شرکا نے بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔علاوہ ازیں ، مظاہرین نے نام نہاد کارڈی نیشن کمیٹی کے مفاد خصوصی کی جانب سے حریت کے ساتھ ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ انہیںوادی میں ٹائون شپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے آبائی مقامات پر رہائش کے حق میں ہیں ،جہاں سے وہ 1990کو اجڑ کر آئے تھے۔JTC/SKF کے صدر شادی لعل پنڈتا نے انکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے بارے میں کوئی بھی باز آباد کاری/سیٹلمنٹ کی کوئی اتھارٹی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیگریشن کے دن سے ہی ہم  اننت ناگ، بار

ایک ساتھ رنگ منڈل… منڈے سیرئیز کے سلسلہ میں ڈرامہ’’خبر دار ‘‘پیش کیا

جموں //ایک ساتھ رنگ منڈل نے منڈے سیرئیز کے سلسلہ میں جھگی جھونپڑی جانی پور پلوڑہ میں ڈرامہ’’خبر دار ‘‘پیش کیا ۔ڈرامہ میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما میں ہمارے بچت متعدد انفکیشن سے متاثر ہوجا تے ہیں۔ایسا اسلئے ہوتا ہے کہ ہم اپنے کنبہ کے تئیں حفظان صحت میں چوکس نہیں ہیں۔ڈرامہ میں ایسی ہی صورتحال پیش کی گئی ہے ،جو کہ ہماری خراب صحت کی ذمہ وار ہے۔ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ہام اپنے کمروں ور صحن میں کوڈا کرکٹ اکٹھا کرتے ہیں ،جو بارش کے پانی سے تتر بتر ہوتا ہے اور بچوں میں بیماریاں پھیلاتا ہے۔اس طرح سے اس ڈرامہ کے ذریعہ سے لوگوں کو اپنے بچوں کو صحت مند بنانے اور بیماریوں سے دور رکھنے کے متعدد تدابیر دکھائے گئے ہیں۔ڈرامہ میں گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی دکھایا گیا ہے اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی سمجھائے گئے ہیں۔ڈرامہ میں ہیپی گپتا، راجد مڈ،

بنی کا کوٹ علاقہ گزشتہ 3 ہفتوں سے بجلی سے محروم

بنی // تحصیل بنی کے علاقہ کوٹ میں گزشتہ 3 ہفتوں سے بجلی غائب ہے اور بجلی کی نایابی کی وجہ سے کوٹ علاقے کی عوام سخت مشکلات کا سامنا ہے کر رہی ہے علاقے کوٹ لگ بھگ دو ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے اور پچھلے 20 دنوں سے لوگ بجلی جیسی بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج سے قبل تین ہفتے پہلے مذکورہ علاقے کا ٹرانسفر خراب ہو گیا تھا جس کی جانکاری کئی بار بجلی محکمہ کو دی گئی لیکن ابھی تک بار بار کی آگاہی کے باوجود بھی ابھی تک خراب ٹرانسفارمر کو مرمت نہیں کیا گیا اور نہ مذکورہ علاقے کیلئے نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا گیا انھوں نے کہا کہ محکمہ بجلی لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوگیا ہے  جبکہ گاؤں کوٹ کا ٹرانسفارمر تین ہفتوں سے بند پڑا ہے جسکی وجہ سے علاقے کی مقامی آبادی چار ماہ سے گھپ آندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور محکمہ بج

عوامی مفاد کو نظر انداز کرنے والوں کوبے نقاب کریں گے : لال سنگھ

کٹھوعہ //ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے چیئر مین و سابقہ وزیر چودھری لعل سنگھ نے ڈوگروں کے مفاد کے لئے جد و جہد کرنے  اور ڈوگروں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کے بے نقاب کرنے کا اعادہ کیا۔کٹھوعہ میں اپنی رہائش کے باہر آئے ہوئے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چودھری لعل سنگھ نے کہا کہ ووٹروں کو عارضی طورکی ووٹ شماری سے کم ہمت ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور کہا کہ یہ الیکشن کے نعرے کھوکھلے ثابت ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں سے ہمیشہ سے ہی مثبت رویہ اپنانا چاہیے اور پارٹی کا ویژن ریاست کے ہر کونے میں لیجانے کو کہا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جامبو چڑیا گھر کے لئے فنڈز جاری کرنے پر مسرت کا اظہار کیا، جو انکے مستعفیٰ ہونے کے بعد التوا میں تھا۔انہوں نے اسکے لاگت پر 50فیصدی کٹوتی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، اور انتظامیہ سے اس میں فوری طور مداخلت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے پی ڈی پی کے

ناظم زراعت نے سچیت گڑھ آرگینک باسمتی کلسٹر کا معائینہ کیا

جموں //ناظم زراعت پی ایس راٹھورنے پیر کے روز یہاں سچیت گڑھ آرگنک باسمتی کلسٹر(SBRC)   میں اعلیٰ معیار کے آرگینک باسمتی چاول کے پیداوار میں کی جا رہی سر گرمیوں کا معاینہ کیا ۔انکے ہمراہ چیف اگریکلچرل افسر جموں ایف اے بھٹ اور ایگرو نامٹکس ایس اے ایس رین و دیگر فیلڈ افسرانبھی تھے۔بستی کوروتانہ میں معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا سبز کھاد کیلئے دھیانچھا فصل زمین کی زرخیزیت میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے دھیانچھا فصل  بیج کے 51کوئینٹل 80 فیصدی سبسڈی پر مہیا کئے ہیں۔ انہوںنے اس موقعہ پر بتایا کہ SBRC کے آرگنک باسمتی اگانے والوں کیلئے اگریکلچر اینڈ پراسیسڈ فوڈپروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  (APEDA) کے اشتراک سے جلد ہی ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ آرگنک باسمتی اگانے والوں کو فیلڈ مارکیٹنگ اور برآمد  کرنے کے حالیہ طریقہ اکر کے بارے م

مزید خبرں

پینتھرز پارٹی کا کیپٹن تارا سنگھ کو خراج عقیدت  جموں//جموں  و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے سابقہ کیپٹن تارا سنگھ چب کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انکی بہادری کو یاد کیا۔ سوگوار کنبہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ تارا سنگھ چب سماجی کام کیلئے ایک جانی مانی شخصیت تھی،جنھوں نے سماج کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحا دپید ا کرنے کیلئے کام کیا۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںبلونت سنگھ منکوٹیہ، پی کے گنجو، ایڈوکیٹ بنسی لعل شرام ، محمد اقبال چودھری، انیتا ٹھاکور، منجو سنگھ ، بشارت علی، شنکر سنگھ چب ، گگن پرتاپ سنگھ ،پرم جیت سنگھ ، پرتاپ سنگھ جموال، انیل سنگھ رکوال، نرمل کشور ،دلبیر خان اور حکیم دین بھی شامل تھے ۔   ڈاکٹر کھیم راج DBA سانبہ کے صدر منتخب جموں //ڈوگری بھاشا اکیڈمی کا یہاں پرکھو میں پیر کے روز ایک اجلاس کا