بیک ٹو ولیج ۔ چھٹا دن

جموں//حکمرانی کے عمل کو دیہی آبادی کی دہلیز پر لے جانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری اطلاعات و رابطہ عامہ منوج کمار دویدی نے آج افسران کو ہدایت دی کہ وہ الاٹ کی گئی پنچائتوں میں قیام کر کے لوگوں کے مسائل کا جائیزہ لیں ۔ ججر کوٹلی پنچائت میں ایک تبادلہ خیال کی نشست کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مختلف محکمے قریبی تال میل قایم کریں ۔ منوج دویدی نے اراضی سے جُڑے معاملات حل کرنے کی محکمہ مال کو خصوصی ہدایات دیں ۔ انہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوںکو بجلی پہنچانے کے اقدامات کرے جو ابھی تک اس سہولت سے محروم ہیں ۔ انہوں نے سکولوں ، ہسپتالوں اور آنگن واڑی مراکز کے علاوہ دیگر محکموں اور اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہیں مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی جانب سے عملائی جا رہی فلاحی سک

محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ انچارج افسروں کوباقاعدہ بنانے کا مطالبہ

کٹھوعہ //محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ/انچارج افسروں کی جانب سے یہاں ایک اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا ،جس کی صدارت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرس فورم کے صدر ایس سرجیت سنگھ نے کی۔اجلاس میں محکمہ کی جانب سے ریاستی انتظامیہ کونسل کے مورخہ 23.01.2019  کے حُکم نمبر  114 Edu of 2019 کو لاگو نہ کرنے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ،جس کی رو سے تمام حالیہ اور بیک لاگ 8000 انچارج افسروں اور +2 لیکچراروں کو باقاعدہ بنانا تھا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرجیت سنگھ نے کہا 2011 سے تمام انچارج ہیڈ ماسٹروں ، زیڈ ای اوز اور لیکچراروں کو ابھی تک باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے،جبکہ  08۔  2007 سے انچارج پرنسپلوں ، سی ای اوز اور جوائنٹ ڈائریکٹروں کو بھی باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے تحت انتظامی کونسل نے تمام یڈروں کے انچارجوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے سیکرٹری سکول

تحصیل بھلوال میں بجلی نظام ناقص،تاروں کی مرمت نہ کرنے کاالزام

جموں//تحصیل بھلوال ،بلاک متھوارکی پنچایت سروٹ کے موڑہ کنتھامیں اچانک بجلی ٹرانسفارمرکوآگ لگنے کی وجہ سے گائوں کے لوگوں کے بجلی سے چلنے والے آلات اورسامان مثلاًفرج ،ٹی وی ،کولر،پنکھے ،بلب وغیرہ سڑگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے برقی سامان کے پہنچے نقصان کیلئے محکمہ بجلی ،پی ایچ ای ڈویژن اکھنورکوموردالزام ٹھہرایاہے۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کہاکہ 24جون کی شام کو گاؤں سروٹ موڑہ کنتھا کے بجلی کا ٹرانسفارمرمیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کوبڑے پیمانے پربرقی سامان سڑجانے سے نقصان پہنچاہے اورمتاثرہ لوگ محکمہ بجلی کی کارکردگی سے نالاں ہیں اوریہ الزام عائدکررہے ہیں کہ گائوں میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کی عرصہ درازسے مرمت نہیں کی گئی ہے اورساتھ ہی اس ٹرانسفارمرسے لی گئی جولائن کیری پی ایچ ای حوض کے پاس لگائی گئی ہے وہاں پچھلے ایک سال سے پول نیچے گر کر لنک روڈ کنتھا تا کیری

کا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرام JMC

جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 66 کی ای وی ایس کالونی، لوئر روپ نگر،جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ ماسٹر زور آور سنگھ نے اپنا لیکچر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ساتھ شروع کیا۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و  دیگران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہ

نگروٹہ میں این سی سی کا تربیتی کیمپ جاری

نگروٹہ // این سی سی کیمپنگ گرائونڈنگروٹہ میں مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ  9 ویں روز بھی جاری رہا  ۔کیمپ میں صوبہ جموں کے 550  نیشنل کیڈٹ کور شرکت کر رہے ہیں۔ نویں روز متعدد تربیتی سرگرمیاں منعقد کی گئی اور یک لیکچر بھی دیا گیا ۔کیا گیا ۔کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ اسلہ نے تربتی سرگرمیوں بشمول ڈرل اور کلچرل سرگرمیوں اور کیڈٹوں کے فائرنگ مقابلوں کا معاینہ کیا۔ کیمپ کے دوران ایڈوانس لیڈر شپ کیمپ (ALC) کیلئے متعدد مقابلے منعقد کئے گئے جس میںکیڈٹوں نے تال و میل ،تکنیک اور جوش کا مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر ہتھیاروں کی تربیت کیلئے ایک لیکچر معہ ڈیمانسٹریشن کااہتمام بھی کیا گیا۔کیڈٹوں نے تربیت میں سرگرمی سے شرکت کی اور کافی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔

ضلع جیل اودہمپور سلمیں امتی صورتحال کے انتظامات کا جائزہ

اودہم پور //اودہم پور میں منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،قید خانہ جات ،جے اینڈ کے وی کے سنگھ (آئی پی ایس) نے ضلع جیل اودہمپور میں سلامتی صورتحال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انکے ہمراہ ڈی آئی جی اودہم پور۔ریاسی رینج سرجیت سنگھ (آئی پی ایس)،ایس ایس پی اودہمپور راجیو پانڈے( آئی پی ایس ) ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سی آر پی ایف  جی۔187 اور ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اودہم پور بھی تھے۔سپرانٹنڈنٹ ضلع جیل اودہم پور ہریش کوتوال ، اسسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ نریش شرما ، محکمہ تعلیم کے عملہ و دیگ رمتعلقہ اہلکار اس موقعہ پر موجود تھے جیل کے قیدیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران  انہوں نے جیل سپرانٹنڈنٹ، جیل افسروں /اہلکاروں ،محکمہ تعلیم کے تعینات عملہ اور سی آر پی اف افسروں سے قیدیوں کے لئے تعلیمی/پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کی صلاح دی ،تاکہ وہ قید سے رہا ہونے کے بعد اپنا روز گار کام سک

ہرش دیو نے شو گلی میں3 روزہ این پی پی ورکشاپ کا افتتاح کیا

رام نگر// جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے یہاں بسنت گڑھ ،شو گلی میں منگل کے روز تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا،جس کا اہتمام پارٹی کے رام نگر یونٹ نے کیا ہے۔افتتاحٰ تقریب رواعتی لیمپ روشن کرکے اور قومی ترانہ گانے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس کے بعد پارٹی لیڈروں تیرتھ رام سرپنچ اور امر ناتھ ریٹائرڈ زیڈ ای او کو عقیدت ادا کیا گیا ،جن کا انتقال سڑک حادثہ میں ہوا تھا۔ ورکشاپ میں ڈوڈو بسنت گڑھ کے متعدد دیہات کے لوگوں نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ ورکشاپ کا اہتمام خصوصی طور سے رام نگر حلقہ کے دور افتادہ علاقوں کے محروم لوگوںکے لئے کیا گیا ہے،تاکہ لوگوں کے مشکلات کا جائزہ لیا جائے اور انہیں حل کرنے کیلئے کام کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ سے ہر ایک کو خطاب کرنے کی چھوٹ ہے اور لوگوں کی حالت میں سدھار لانے کیلئے اقدام کی تجویز دی جا سکتی ہے۔انہوں ن

مزید خبرں

آرینز گروپ آف کالجز اورآنند کمار کے درمیان معاہدہ جموں//آرینز گروپ آف کالجز ،راجپورہ، چندی گڑھ کی جانب سے منعقدہ سکالرشپ میلہ میں نامور میتھ مٹشن اور سُپر 30 شہرت یافتہ آنند کمار نے شرکت کی۔گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے  ملک کے متعددحصوں کے ذہین اور ضرورتمند طلاب کی نشاندہی اور مدد کرنے کے لئے آرئینز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔آنند کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہار کے ضرورت مند، ذہین اور مستحق طلاب کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کیلئے آرئینز کے ساتھ اشتراک کرنے میں مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر ایک طلاب علم آئی آئی ٹی میں داخلہ نہیں لے سکتا ہے اور دیگر متعدد نجی تعلیمی اداروںمیں بھاری فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرئینز بہار کے طلاب کو اپنے اعلیٰ تعلیمی خواب پورا کرنے کیلئیمالی طور سے مدد

تازہ ترین