بیک ٹو ولیج پروگرام کا پانچواں دن

جموں //حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بیک ٹو ولیج پروگرام میں لوگوں کی جوش و خروش اور بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ لوگوں نے مختلف ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی دکھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ لوگوں کو از خود فیصلہ لینے اور بااختیار بننے کا احساس پیدا ہو رہا ہے ساتھ ہی لوگ بذاتِ خود سکیموں و پروگراموں کی عمل آوری کے نگران ہوں گے ۔  جموںمیں بیک ٹو ولیج پروگرام کے پانچویں دن کئی گرام سبھائیں ، خواتین گرام سبھائیں منعقد ہوئیں اس کے علاوہ عوامی نمائیندوں ، سماجی کارکنوں ، رضا کار تنظیموں ، معروف شہریوں اور ریٹائیرڈ ملازموں نے پروگرام میں حصہ لیا ۔ نامزد افسروں نے پروگرام کے دوران سکولوں ، طبی مراکز ، آنگن واڑی مراکز ، سرکاری اثاثوں ، پانی کے ذخائیر و دیگر جاری پروگراموں کا جائیزہ لیا اور کھیل کے میدانوں ، مختلف عمارتوں و ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا ۔ اس

شری رام سینا کے ریاستی صدرکی این سی میں شمولیت

جموں // شری رام سینا کے ریاستی صدر راجیو مہاجن نے این سی کے صوبائی صدر دیونیدر سنگھ رانا و دیگر سینئر رہنمائوں کی موجودگی میں پیر کے روز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر مہاجن نے تنظیم کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے پروگراموں کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کی حلف لیا۔اپنے خطاب میں مہاجن نے کہا کہ این سی ریاست میں فقط ایک ایسی جماعت ہے جو ہر امتحان میں پاس ہوئی ہے ،جس نے مشکل ترین حالات میں بھی سیکولر ازم کا جھنڈا بلند رکھا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ تمام صیح خیالات ولاے لوگ اکٹھا ہو کر سیکولرازم طاقتوں کو مستحکم کرنے کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اس وقت مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے اور ضرورت ہے کہ ریاست کو اس دور سے باہر نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی شان بحال کرنے کے لئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورعمر عبداللہ ایک امید ہے۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے

ڈوگرہ صدر سبھا جموں کا اجلاس منعقد

جموں//ڈوگرہ صدر سبھا کایہاں پیر کے روز ایگزیکٹو باڈی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس کی قیادت سابقہ وزیر و ڈی ایس ایس کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے کی۔اجلاس میں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے موقعہ پر جاری حکم کی سراہنا کی گئی ،جس کے تحت انہوں نے رام بن اور گول علاقوں کے 160 سے زائد علاقوں کے بچوں کیلئے گرمائی زون کے اوقات جاری کئے ،جس سے یہ بچے گرمی کی تپش سے بچ سکیں گے۔اجلاس میں مشیر کی جانب سے رام بن میں ٹریفک کی پریشانیوں میں راحت دینے کیلئے بھی شکریہ کیا اور کہا کہ اس شاہراہ پرچار گلیار بنانے کے لئے کام سُست رفتاری سے ہورہا ہے۔اجلاس میں مبارک منڈی ہیریٹیج کی سائٹ کو بحال کرنے /تجدید کاری کیلئے اطمینان کا اظہار کیا گیاتاہم آنیوالے مون سون کے دوران کافی نقصان کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں تمام مصنوعات اور ڈوگرہ آرٹ میوزیم کے تمام اشیا تجدید شدہ آئی ایچ کیو عمارت میں منتقل

نگروٹہ میں این سی سی کیمپ جاری

نگروٹہ //  این سی سی کیمپنگ گرائونڈنگروٹہ میں مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ  8 ویں روز بھی جاری رہا  ۔کیمپ میں صوبہ جموں کے 500 نیشنل کیڈٹ کور شرکت کر رہے ہیں۔ آٹھویں روز ٹگ آف وار کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔مقابلہ کو جیتنے کیلئے کیڈٹوں نے تال و میل ،تکنیک اور جوش کا مظاہرہ کیا۔مستقل انسٹرکٹر سٹاف کی جانب سے ہتھیاروں کی تربیت کیلئے ایک لیکچر معہ ڈیمانسٹریشن کااہتمام بھی کیا گیا۔کیڈٹوں نے تربیت میں سرگرمی سے شرکت کی اور کافی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔  

سماج کی کلہم ترقی کیلئے خواتین کی بااختیاری لازمی : بملا لتھرا

جموں //سماج کی کل ہم ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا لازمی قرار دیتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے واین سی لیڈر بملا لتھرا نے پیر کے روز یہاںسچیت گڑھ میںمنعقدہ خواتین کارکنوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو فیصلہ لینے میں ایک اہم کردار نبھانے پر زور دیا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی بہبودی یقینی بنانے کیلئے متعدد سکیمیں بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے خواتین کی با اختیاری کیلئے مشن کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگرچہ خواتین نے ہر شعبہ خصوصاً تعلیم میں اہم کردار نبھایا ہے ،تاہم اس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،جسے فقط نیشنل کانفرنس کو مستحکم بنا کر ہی ممکن ہے ،جو کہ ریاست کو در پیش چلینجوں کا سامنا کرکے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کارکنوں کو منقسم کرنے والے طاقتوں سے

جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے جائزہ کیمپ منعقد

جموں //پیرکے روز یہاں مہیش پورہ چوک میں ریڈ کراس سرائے میں ریڈ کراس سوسائٹی جموں اور ALIMCO  پروڈکشن سنٹر ،موہالی چندی گڑھ نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے اشتراک سے جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے دو روزہ جائزہ کیمپ کا اہتمام کیا ۔کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار، آئی اے ایس نے کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی تقریر میں اجتماع کو کیمپ کے فوائد کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر ALIMCO  پروڈکشن سنٹر ،موہالی چندی گڑھ کی باز آباد کاری ٹیم نے تقریباً 150 ناخیز افراد کا معاینہ کیا اور مصنوعی اعضا ،سماعت گوئی ،وہیل چئیروں ، کریچر چھڑیوں وغیرہ کا جائزہ لیا ،ج وتما م رجسٹرڈ افراد کو اگلے کیمپ کے دران مہیا کئے جائیں گے۔کیمپ میں سوسائٹی کے سیکرٹری دنیش گپتا، اجے سلان ، وجے مگوترہ ،راجندر سنگھ ،کمل ورما ، ششانک راول ،پریت دتہ وغیرہ نے بھی شرکت کی۔   

مزید خبرں

لوپیڈ ایمپلائزفیڈریشن کی ڈی سی کشتواڑ کے حکم نامہ پر تنقید  جموں //آل جے اینڈ کے لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے ضلع کے اساتذہ کیلئے تنخواہ واگُذار کرنے کیلئے مقامی سرپنچ اور 10بچوں کے والدین کی جانب سے حاضری حاصل کرنے کو لازمی قرار دینے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی ٹیچرس فیڈریشن ،جو کہ آل جے اینڈ کے لو پئیڈ فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے ،کے صدر کابلہ سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حکم سرکار کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کے بر عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ملازمین ، اساتذہ اور دیگر کامگاروں  کی دفاتر اور اداروںمیں حاضری یقینی بنانے کیلئے بایئو میٹرک سسٹم لاگو کیا ۔کشتواڑ کے اساتذہ نے اس متضاد حکم کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا حکم  سرکار نے کئی سال قبل لیا تھا جسکی اساتذہ نے لو

یاترا کیلئے سیکورٹی کے کڑے بندوبست

جموں //امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں توی ریلوے اسٹیشن پر اس سلسلے میں مشق بھی کی ہے ۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں منیش کمار سنہا نے بتایاکہ یاترا کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وطن دشمن اور سماج دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔آئی جی جموں نے کہاکہ یاترا ہمیشہ سے ہی جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کیلئے ایک بڑا سیکورٹی چیلنج رہی ہے اور اس سلسلے میں سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ جموں صوبہ میں یاترا پانچ ضلع کے 268کلو میٹر علاقے سے ہوتے ہوئے لکھن پور سے جواہر ٹنل عبور کرے گی جس کیلئے ان علاقوں کو زون اور سیکٹروں میں تقسیم کیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ایس پی رینک کے افسران کو زون کا انچارج بنایاگیاہے جبکہ سیکٹروں کی دیکھ ریکھ نان گزیٹیڈ افس