تازہ ترین

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوگری نیوز بلیٹن کا افتتاح کیا

سرینگر//وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوگری نیوز بلیٹن کا افتتاح کیا جو ہر شام 6 بجکر 15 منٹ پر ڈی ڈی کاشر سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں علاقائی زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر ریاستی گورنر اور مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ لائیٹ میڈیم پر ڈوگری نیوز بلٹین کی شروعات سے پوری دُنیا تک اس زبان کو فروغ دینے میں معان ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس چینل پر کشمیری ، ڈوگری اور لداخی زبانوں کی نشریات سے ریاست کے تمدن اور لٹریچر کو فروغ حاصل ہو گا ۔ جتیندر سنگھ نے کہاکہ ڈوگری زبان میں نیوز بلیٹن کی نشریات دیرینہ مطالبہ تھا اور وہ اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کاشکریہ اد کرتے ہیں جنہوں نے اس مانگ کو پورا کرنے کا اقدام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے دوردرشن میں ڈوگر

ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کاوفد جے ڈی اے وائس چیئرمین سے ملاقی

جموں //ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے اس کے چیئرمین راہل سہائے کی قیادت میں وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی وکاس شرما سے ملاقات کرکے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا ۔وفد کے ارکان نے وائس چیئرمین سے مانگ کی کہ ٹرانسپورٹ نگر میں صفائی ستھرائی ، بجلی ، سڑکوں پر تارکول بچھانے ، پانی کے اخراج کو ختم کرنے اور دیگر ترقیاتی کام سرانجام دیئے جائیں ۔انہوں نے علاقے میں پانی کی نکاسی ، نالوں کی صفائی ، ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلانے ، بیت الخلاء تعمیر کرنے ،پارکنگ جیسے مطالبات بھی اجاگر کئے ۔وائس چیئرمین نے تمام مطالبات سننے کے بعد انہیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔    

رینہ و دیگر بھاجپا لیڈران کی جے پی نڈا سے ملاقات

نئی دہلی //بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور دیگر لیڈران نے نئی دہلی میں پارٹی کے قومی قائمقام صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کرکے جموں وکشمیر سے جڑے سیاسی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران ترقیاتی امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔وفد میں ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نرمل سنگھ ، یدویر سیٹھی اور سیکریٹری اروند گپتا بھی تھے ۔اس موقعہ پر امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی۔رویندر رینہ نے نڈا کو قائمقام صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اورساتھ ہی ریاست کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ نڈا کی تعیناتی سے پارٹی مزید مضبو ط ہوگی اور وہ جموں وکشمیر سے جڑے مسائل پر توجہ دیتے رہیں گے۔نڈا نے ریاست کے لیڈران کا شکریہ اد اکرتے ہوئے یقین دلایاکہ مرکزی حکومت ریاست کی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب ا

نہرو یووا کیندرا کی طرف سے یوگا ڈے منایاگیا

جموں //نہرو یووا کیندرا نے محکمہ یوتھ افیئرز و سپورٹس کے اشتراک سے یوگا کا عالمی دن منایا ۔اس سلسلے میں سینک کالونی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جموں یونیورسٹی کا اشتراک بھی شامل تھا۔اس دوران مقررین نے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ اس پروگرام میں روزانہ کا معمول بنائیں تاکہ ان کی صحت متوازن رہ سکے ۔ انہوں نے کہاکہ سگریٹ نوشی اور منشیات کے بجائے یوگا پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اس سے نوجوانوں کی زندگی سنور سکتی ہے ۔اس پروگرام کا افتتاح جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور موجود رہے ۔