بی جے پی نے مورچوں ،سیلوں کے اجلاس منعقد کئے

جموں //بی جے پی جموں و کشمیر کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی قیادت میں یہاں پارٹی صدر دفتر پر بدھ کے روز پارٹی کے تمام مورچوں اور سیلوں کا اجلاس منعقد کیاگیا۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی، انچارج بی جے پی ممبر شپ مہم جگل ڈوگرہ،پارٹی ترجمان ،سابقہ وزیر و انچارج ممبر شپ مہم پریہ سیٹھی،تمام مورچں کے انچارج منیش شرما ، تمام سیلوں کے ریاستی انچراج ایس ویرنیندر جیت  نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔رویندر رینہ نے مورچہ صدور ،جنرل سیکرٹریوں ، اورسیل کے ریاستی کنوئینروں سے کہا کہ وہ پوری طرح سے الاٹ شدہ کام پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے کہا کہ ’’سنگھرش پرو‘‘ کے پہلے مرحلہ میں ممبر شپ مہم کو نچلی سطح پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ریاست میں کم سے کم 17 لاکھ ممبر شپ کا ہدف مقرر کیا ہے،جس کا مطلب ہے کہ پارٹی کے ہر ایک و

کویند رگپتا نے ناخیز افراد میں سکوٹی تقسیم کیں

جموں // سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و ایما یل اے گاندھی نگر کویندر گپتا نے بدھ کے روز وارڈ نمبر 68کے ناخیز افراد میں سکوٹیاں تقسیم کیں۔ایک پریس بیان کے مطابق انہوں نے وارڈ کے ایک ناخیز فرد کلدیپ راج ساکنہ لنگر کو ایک ٹی وی ایس وئیگو سکوٹی سونپی۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے اہلکاروں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں دو پہیہ سونپی۔جسمانی طور ناخیز افراد میں سکوٹیاںتقسیم کرنے کا عمل محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے ناخیز افراد کی باز آباد کاری کے سلسلہ میں کی جارہی ہے۔استفادہ حاصل کرنے والے کو مبارک باد دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ اس سے یقینی طور ساتفادہ حاصل کرنے والے کی طرزندگی میں بہتری آئے گی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں گپتا نے کہا کہ کمزور طبقوں کی بہتری کیلئے محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے متعدد سکیمیں جاری کی گئی ہیں،جس سے یقینی طور سے استفادہ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ

کٹرہ میں سیول ڈیفنس پروگرام کا انعقاد

کٹرہ//سیول ڈیفنس ضلع ریاسی کی ایک میٹنگ چیف وارڈن راکیش وزیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کنٹرولر مدن موہن سنگھ ،ڈپٹی چیف وارڈنچیف وارڈن سرداری لال دوبے ،انسپکٹر انچارج مہندر پرکاش وزیر ،پوسٹ وارڈن وریندر کیسر،اجے کوتوال ،اشونی کٹوچ اور دیگر نے ضلع ریاسی سیول ڈیفنس کی سر گرمیوں اور کسی بھی واقعے کی صورت میں اقدامات اور محفوظ محافظ کو اپنائے جانے پر تبادل خیال کیا ۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ کٹرہ ایک اہم قصبہ ہے جہاں  ہر سال ریاست کے کونے کونے سے وشنو دیوی یاترہ کیلئے لاکھوں افراد آتے ہیں  اور دوسرے مقامات کے مقابے میں زیادہ آفات آتی ہیں اور یاتری مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور انکی مدد کیلئے کوئی گھر والا اور دوست مدد کیلئے نہیں پہونچ سکتے ہیں اور موقعہ پر سیول ڈیفنس کے اہلکار ہی ان کی مدد کرتے ہیں۔اس لئے انتظامیہ سے 10سے 12افراد کو سیول ڈیفنس میں مستقل رکھنے کی اپیل ک

جے ایم سی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کی گھر گھر جا کر بیداری مہم کا آغاز

جموں // جموںمیونسپل کارپوریشن کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے سلسلہ میں گھر گھر جا کر بیداری مہم کا آغاز کیا ۔ وارڈ نمبر 15کے محلہ سندھ کے رضا کار رومت کمار نے گھر گھر جا کر لوگوں کو گھروں کے آرگنک ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دی۔ لوگوں نے رضا اکر کو بغور سُنا اورگھروں میں اس کار آمد معاملہ کے سلسلہ میں اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر محلہ کے گرد و نواح میں نیلے اور سبز کوڈے دن تقسیم کئے اور انہیں ان کوڈے دانوں میں الگ الگ ویسٹ اکٹھا کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔لوگوں نے سرکار کی اس تحریک کی کافی ستائش کیاور ماحول دوستانہ ماحول کی یقین دہانی کی۔جے ایم سی ٹیم کی جانب سے اس پہل کو لوگوں کے برتائو میں بدلنے کیلئے منعقد کیا گیا ۔سالڈ ویسٹ مننجیمنٹ کے نوڈل افسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں کمپوزٹ تیار کریں ،جس کیلئے جے ایم

نٹرنگ نے اگہر جتو میلہ۔2019 میں ڈوگری ڈرامہ ’’باوا جتو‘‘ پیش کیا

جموں//اگہر جتو میلہ۔2019 کے دوسرے روز نٹرنگ کی جانب سے ڈوگری ڈرامہ ’’باوا جتو ‘‘ پیش کیا گیا ۔یہ ڈرامہ مرحوم پروفیسر رام ناتھ شاستری نے تحریر کیا ہے۔جبکہ اسکے ڈیزائن کار اور ہدیات کا رپدم شری بلونت ٹھا کور ہیں۔اس ڈرامہ سے ہزاروں عقیدت مند چھ سو سال قبل ایک کسان کی پُرانی عظیم قربانیوں سے واقف ہوئے جنھوں نے جاگیر دار کے استحصال کے خلاف انصاف کی خاطر اپنے جان کی قربانی دی۔اجتماع کا خیر مقدم کرتے ہوئے نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے کہا کہ اگر ایسے پروگراموں کو ایک مستقل کارنامہ بنا یا جائے اور ہم اسکی مکمل طور سے حمایت کریں گے۔جس سے اگر کلچر کو بحال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ کلچرل منزل و مقصود بن جائیگا۔اس موقعہ پر انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈاور دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کا ،جنھوں نے خطہ کے بیش قیمتی ہیریٹئیج کو محفوظ رکھنے میں ہماری کاوشوں کی حمای

شیو سینا ،ڈوگرہ فرنٹ نے سیکورٹی فورسز کے ہلاکت پر احتجاج کیا

جموں //شیو سنیا ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے وادی کشمیر میں دہشتگردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے حالیہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریاست سے دہشت گردی کی بدعت کے خاتمہ کیلئے سخت اقدام کا مطالبہ کیا۔SSDF کے کارکنوں نے ترنگا اور ومرکزی وزیر داخلہ کا فوٹو گراف لیکر احتجاج کرتے ہوئے نعری بازی کی اور سرکار سے مزید ہلاکتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا  ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ کے سربراہ  اشوک گپتانے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملی ٹینٹوں نے 10سیکورٹی اہلکاروں بشمول میجر کیرتن شرما ، انسپکٹر ارشد خان ، اور د و سی آر پی ایف اسسٹنٹ سب ۔ انسپکٹرہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد ان سلسلہ وار حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں دہشت گردی کاروائیاں جاری ہیں، جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ دہشت پسندی کی بدعت کو جڑ سے خ

مزید خبرں

شیعہ فیڈریشن کا ’بیک ٹوولیج ‘پروگرام کا خیر مقدم جموں //شیعہ فیڈریشن نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے پروگرام ’بیک ٹوولیج ‘کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس پروگرام کے دوران سنجیدگی سے ہر ایک گائوں کے مسائل اور مشکلات کی تفصیل جمع کرکے ان کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تو یقینا اس سے دیہی علاقوں کی تعمیروترقی میں ایک تبدیلی رونماہوگی ۔یہاں جاری ایک پریس بیا ن میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ یہ ایک اہم اور دوراندیشانہ پروگرام ہے جس سے نہ صرف افسران پنچایتوں میں دو روز قیام کرکے لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے واقف ہوں گے بلکہ انہیں خود یہ احساس ہوگاکہ گائوں کے لوگ کس معیار کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ اس پروگرام کیلئے گورنر انتظامیہ کی ستائش کرتے ہیں اور امید کی جانی چاہئے کہ افسران سنجیدگی اور خلوص سے اپنی ڈیوٹی انجام دے کر رپورٹ

تازہ ترین