تازہ ترین

گورو ہر گوبند جی کا پرکاش اتسو منایا گیا

 جموں //ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے یہاں چھٹی پادشاہی ،تالاب تلو کے گوردوارے میں سکھوں کے چھٹے گورو گورو ہر گوبند صاحب جی مہاراج کا پرکاش اتسو شری اکال تخت صاحب اور نانک شاہی کلینڈر کے تحت نہایت ہی مذہبی احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقعہ پر سنت پورن دانا کے سنت تیجونت سنگھ جی خصوصی مدعو تھے۔ ریاست اور بیرون ریاست کے نامور سکھ لیڈروں اور راگیوں نیگورو جی کی زندگی اور تاریخ پر روشنی ڈالی اور شبدھ و کیرتن گائے۔شری ہرمندر صاحب امرتسر کے بھائی جرنیل سنگھ راگی ،بھائی سرجیت سنگھ ،بھائی ہر پریت سنگھ (چاولہ) ، جالندھر ،پنجاب کی راگی بی بی جاگیر کور پونٹا صاحب (ایچ پی) کے کتھا واچک بھائی بلدیو سنگھ ،امرتسر کے بھائی ہرپیندر سنگھ، کوعی شری بی بی دیویندر کورنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ریاستی گوردوارہ پربندھک بورڈ اور ضلع گوردوارہ پربندھک بورڈ جموںکے ممبران بشمول چیر مین ٹی ایس وزیر ، ا

محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام

 جموں //بھارت سرکا رکی جانب سے حال ہی میں لانچ کی گئی اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017کے تحت سروس سیکٹر میں متعدد مراعات کو اجاگر کرنے کیلئے منگل کے روز یہاں ادھ یوگ بھون میں محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے ایک بیداری کیمپ و ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔بیداری کیمپ کا اہتمام زیر نگرانی ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترہ اور جنرل منیجر ڈی آئی سی نمرتا ڈوگرہ منعقدکیا گیا۔پروگرام میں جموں ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹرس کے صدر امریک سنگھ ، ہوٹل ،باراینڈ ریسٹورنٹ جموںکے صدر کلدیپ واہی، ہوٹل ایسو سی ایشن کے راکیش وزیر ، پروجیکٹ منیجر ڈی آئی سی جموں اندرا ٹھاکور،فنکشنل منجیر ڈی آئی سی جموں ارشد نومانی نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کاا ہتما م سٹیک ہولڈروں کو اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017کے تحت سروس سیکٹر میں متعدد مراعات کی جانکاری دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمحکمہ صنعت و حرف

این سی سی کی جانب سے نگروٹہ میں تربیتی کیمپ کا اہتمام

 جموں //این سی سی سیکنڈ بٹالین جے اینڈ کے کی جانب سے پیر کے روز یہاں نگروٹہ کیمپنگ گرائونڈ میں منعقدہ این سی سی تربیتی کیمپ کے دوسرے روز یوگا کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ آرٹ آف لونگ کیلئے کام کر رہے دلیر سنگھ اور انکی ٹیم نے کیڈٹوں کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ،جس میں این سی سی کے500کیڈٹوں اور سول سٹاف نے شرکت کی۔یوگا کلاس میں کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ آسلہ،کرنل سنجیو چوہان اور دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پرکیڈٹوں کو یوگااپنی روز مرہ زندگی کا ایک حصہ بننانے کی ترغیب دی گئی۔ ۔تربیتی کیمپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو بین الاقوامی یوگا دن اور ملٹری ٹریننگ عمل میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔تربیت کے دوران کیڈٹوںکو ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ مقامی فائرن رینج سے فائرنگ کی تربیت بھی دی گئی ۔  

این سی سی کی جانب سے نگروٹہ میں تربیتی کیمپ کا اہتمام

 جموں //این سی سی سیکنڈ بٹالین جے اینڈ کے کی جانب سے پیر کے روز یہاں نگروٹہ کیمپنگ گرائونڈ میں منعقدہ این سی سی تربیتی کیمپ کے دوسرے روز یوگا کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ آرٹ آف لونگ کیلئے کام کر رہے دلیر سنگھ اور انکی ٹیم نے کیڈٹوں کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ،جس میں این سی سی کے500کیڈٹوں اور سول سٹاف نے شرکت کی۔یوگا کلاس میں کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ آسلہ،کرنل سنجیو چوہان اور دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پرکیڈٹوں کو یوگااپنی روز مرہ زندگی کا ایک حصہ بننانے کی ترغیب دی گئی۔ ۔تربیتی کیمپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو بین الاقوامی یوگا دن اور ملٹری ٹریننگ عمل میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔تربیت کے دوران کیڈٹوںکو ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ مقامی فائرن رینج سے فائرنگ کی تربیت بھی دی گئی ۔  

آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی کیخلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ

جموں // آلا نڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی / او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے منگل کے روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے خلاف مبینہ مظالم اور نا انصافی بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے ریزروڈ طبقہ کے ملازموں کے  احساسات اور شکایات سے متعلق ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ طبقہ کے ملازمین  روز مرہ کے کام میںاپنے ناموں کے ساتھ ذات لکھنے سے خفا ہیں،جس سے انہیں دفاتر میں ذات پر مبنی مذاق اُڑایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمزور طبقہ کو نفسیاتی طور سے مایوس کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے طبقہ کے مفادات کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہنے کا بھی مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے طبقہ کے ملازموں کو مناسب تعیناتیوںسے بھی نظر انداز کرنے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس سے مولوی شاہ محمد ،ششی سیال ، اشونی بھگت، عظم

آرینز کے برانڈ ایمبیسڈروں کا اعلان

 جموں// سالانہ کارکردگی اور متعدد دیگر شعبوں جیسے کہ اکیڈمک، امتحانی نتائج، تمدنی کاروائیوں ،تخلیقی و سپورٹس وغیرہ کی کارکردگی کی بنیاد پر آرئینز گروپ آف کلاجز ،راجپورہ ،نزدیک چندی گڑھ نے سیشن 2018-19 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر وں کا اعلان کیا ہے۔جے کے طلاب نے آ رینز میں سال بھی زیادہ سے زیادہ پوزیشنوں پر اپنا قبضہ جمایا ۔30اعلیٰ طلاب سے زیادہ گروپ نے متعدد شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آرینز کو متعدد سماجی پلیٹ فارموں کی نمائندگی کی ہے،جنھیں آرینز نے اپنے کیمپس میں انکی عزت افزائی کی ہے۔ چیئر مین آرئینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلاب کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی حصولیابی پر مبارک باد د ی۔انہوں نے کہا کہ ان شناخت شدہ ذہین جواںسال طلاب دیگرطلاب کو کارکردگی میں بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے۔کٹاریہ نے مزید کہا کہ آرینز نے اکیڈمک کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی

گوجر بکروال دیش تحریک انصاف نے امر ناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا

 جموں// گوجر بکروال دیش تحریک انصاف نے شری امر ناتھ جی یاترا کا تہیہ دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ منگل کے رز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے صدر چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ تحریک کی جانب سے امرنا تھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سالانہ یاترا میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست کے یاتری بھی شرکت کرتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاترا کا روٹ کھنہ بل ہے ،جہاں سے یاترا کے پی روڈ اننت ناگ کی جانب جائے گی اور وہاں سے مٹن، اکڑ، شیلیگام ، عشمقام ،پہلگام ،چندن واڑی، شیش ناگ، پنجترنی سے ہوتے ہوئے پوتر گپھا پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ ا مر ناتھ یاتر ا جموں سے قومی شاہراہ سے لیکر پوری ریاست کے لئے آمدنی کا ایک بڑا وسیلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  یاترا ریاست جموں و کشمیر کے بیشتر لوگوں کیلئے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور انکی روزی روٹی کا انحصار یاتر

آر ایس پورہ میں ایکو پریشر کیمپ کا افتتاح

 جموں //ضلع کے آرایس پورہ علاقہ کے موضع کول کلیاں میں ہفتہ بھر چلنے والے ایکو پریشر کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح سرپنچ گوردیپ سنگھ سینی نے کیا ۔اس موقعہ پر ایکو پریشر تھرپی کا فائدہ لینے کیلئے اکٹھا ہوئے۔ڈاکٹر گورنا م سنگھ اور آرتی ورما ٹیم لیڈر تھے ،جنھوںنے اپنے خطاب میں لو گوں کو acupressure therapy کے متعلق جانکاری دی اور کہا کہ اس سے گھٹنوں ،جوائنٹوں ،آرتھرائٹس و بلڈ پریشر ،ذیابطیس ،امراض قلب ، تھائیرائیڈ ،موٹاپا ، گردوں کی پرانی بیماریوں کو بھی ٹھیک کیس جا سکتاہے ۔موضع کے سرپن گوردیپ سنگھ سینی نے علاقہ کے تمام شہریوں کو اس کیمپ سے استفادہ لینے کی اپیل کی۔ نائب سرپنچ پیارے لعل، پنچ پروین کمار، سوم ناتھ ،پون سنگھ ، گوردیال سنگھ ،ستیہ دیوی، انجو بالا ،امر سنگھ چاڑک ،دیو راج اور راجندر سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔  

راجیش گپتا نے پیرکھو علاقہ میں گلیوں کے کام کاا فتتاح کیا

 جموں // سابقہ ایم ایل اے و بی جے پی کے چیف وہپ راجیش گپتانے یہاں منگل کے روز وارڈ نمبر3 میں گلیوں اور نالیوں کے کام کا افتتاح کیا ،جس پر 3 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔گپتا کے ہمراہ وارڈ کے کارپوریٹر نراوتم شرما بھی تھے۔اس موقعہ پر دیپک شرما ، ارون دتہ، سبھاش گپتا، چمن لعل، سبھاش آنند ،بال کرشن ، راجو کوہلی،سروج ،رجنی اور پی سی گپتا بھی تھے۔اسکے علاوہ متعدد سوشل ورکران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں راجیش گپتا نے کہا کہ بی جے پی سرکار کی ترقیاتی کاموں کے مناظر کے پیش نظر عوم میں بی جے پی کے تئیں خیر سگالی جذبہ پیدا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کو پورا اعتماد ہے کہ بی جے پی ریاست میں اگلی سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی پالسیوں سے ملک میں استحکام ہوا ہے اور ریاست جموں و کشمیر میں بھی ترقی کا دور دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی معاشی و سیکو

مزید خبریں

مرکز کی جی ایم سی جموں کیلئے 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ کو منظوری  جموں//جموں وکشمیر ریاست میں کینسر بیماری سے متعلق ٹریشری طبی نگہداشت کی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے گورنمنٹ میڈیکل جموں کے لئے 120کروڑ روپے لاگت والے سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ کو باضابطہ طور سے منظوری دی ہے۔ا س سے قبل اس طرح کا انسٹی چیوٹ سری نگر میں سکمز صورہ کے لئے منظور کیا گیا ہے جس کے لئے پہلے ہی 47.25کروڑ روپے کی گرانٹ اِن ایڈ واگزار کی گئی ۔جموں میں کینسر انسٹی چیوٹ کے قیام کے لئے مرکزی سرکار  نے 43 کروڑ روپے منظور کئے ہیںاور اس مالی معاونت کے لئے محکمہ کی طرف سے جلد کام ہاتھ میں لیا جائے گااور صحت و تعلیم محکمہ کے بیان کے مطابق ادارہ کی قیام کے لوازمات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ اس 100بستروں پر مشتمل انسٹی چیوٹ میں ریڈیشن انکالوجی، میڈیکل انکال