تازہ ترین

جموں سنسکرتی سکول کا 12روزہ سمر کیمپ اختتام پذیر

 جموں //جموں سنسکرتی سکول کا 12روزہ سمر کیمپ یہاں سکول کے احاطہ میں اے سی ڈی جموں اعجاز کیسر (کے اے ایس )کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوا ۔کیمپ کا اہتمام سنسکرتی سکول کے طلاب کو تعطیلات منانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا،جہاں پر وہ بغیر کسی روکاوٹ کے موج مستی کرتے تھے۔سمر کیمپ کا اہتما م سکو نے والدیں کے اصرار پر منعقد کیا تھا ۔سمر کیمپ کے دوران انگلش میں گفتگو، والی بال، کرکٹ ،بیڈ منٹن ، کبڈی ،کھو کھو ،یوگا ، ودیگر کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ۔اسکے علاوہ شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیمپ میں نہ صرف طلاب نے بلکہ اساتذہ نے بھی شرکت کی ،کیمپ کے دوسرے ہفتہ میں ڈانس ،مہیوزک، آرٹ اینڈ کرافٹ کے مقابلے منعقدکئے گئے۔مقابلوں کا اختتام بچوں کو فلم ’’بھارت‘‘دکھانے کے ساتھ کیا گیا ،جہاں پر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی گئی۔سمر کیمپ کا اختتام اخ

سنڈے تھیٹر میں ’سرکاری دفتر میں ایک دن‘ڈرامہ پیش کیا گیا

جموں//کچی چھاونی جموں میں ویکلی تھیٹر سیریز کے تحت ایک ہندی ڈرامہ ’سرکاری دفتر میں ایک دن‘ پیش کیا گیا۔ڈرامہ لکشمی کانت ویشنوی نے تحریر کیااور نیرج کانت نے ہدایت کی پیش کیا گیا ۔ڈرامہ’ سرکاری دفتر‘ حقیقی زندگی کی صورتحال پر ذہین انداز میں پیش کیا گیا۔ڈرامہ ایک سرکاری دفتر کا ماحول دکھا یا گیا جس میں ملازمین اپنے انداز میں کام کرتے ہیں۔جیسے کہ ان کے پاس جاب سیکورٹی ہے اس لئے کوئی بھی وقت کی پابندی نہیں کرتا ،اس کے بر عکس وہ اپنی سہولت کے مطابق قوائد و ظوابط تبدیل کرتے ہیں۔ڈرامہ میں عام طور سے ریڈ ٹیپ ازم، فیورٹیزم،کرپشن ،غیر حاضری،چاپلوسی وغیرہ کو ایک اچھے انداز میں پیش کیا گیا ۔دفتر میں ایک چپراسی ہے جو کسی کی بھی نہیں سنتا یہاں تک کہ اپنے بوس کی بھی نہیں سنتا کیوں کہ وہ سب کے راز جانتا ہے۔دفتر میں ہر کوئی اپنا ایجنڈہ لاگو کرتا ہے۔دفتر میں چپراسی صرف ایک ملازم ک

مہاجن سبھا چھنی ہمت ورکنگ کمیٹی کی تعارفی میٹنگ منعقد

جموں//مہاجن سبھا چھنی ہمت ورکنگ کمیٹی تعاروفی میٹنگ کا انعقاد صدر وپن گپتا کی صدارت میں ہوا جس میں متعدد سبھا ارکان نے حصہ لیا۔میٹنگ میں تعاروفی سیشن میں ممبران نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے حالات زندگی اور کامیابیاں بیان کیں۔سبھا اراکین نے چھنی ہمت کے لوگوں کے مستقبل اور پالسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر وپن گپتا نے ممبران سے کہا کہ مہاجن سبھا روزانہ شام 6بجے سے رات 9بجے تک اور ہر اتوار کو صبح 11بجے سے 2بجے تک کھلا رہتا ہے وہ ان اوقات میں دفتر آ کر اپنے مشوروں سے نوازیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اندراج کیلئے مہاجن سبھا میں ان کے ساتھ رابطہ کریں۔گپتا نے کہا کہ سبھا نے میرج بیو رو سروس سیٹ اپ تیار کیا اور آنے والے دنوں میں سماج کیلئے مختلف سماجی اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرے گی۔ سبھا کے سینئر ممبر راج کمار نے کہا کہ سابق صدر کی قیادت میں مہاجن سبھا چھنی ہمت نے کافی ترقی کی ہے اور اب نئے

ذیابیطس مریضوں کیلئے خصوصی یوگا کیمپ کا اہتمام

جموں//جموں و کشمیر علاقے کے ریجنل آوٹ ریچ بیورو نے آئندہ بین اقوامی یوگا دن کیلئے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا۔اس سلسلہ میں ایک پروگرام میڈیکل کالج جموں میں منعقد کیا گیا جس میں معزز شہریوں ،خواتین اور طلاب خاص طور سے ذیابیطس میں ملوث افراد نے حصہ لیا۔  یوگا سیشن میں’ ’یوگا کے ذرئعے ذیابیطس کا علاج‘‘ کے تحت  یوگا  ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کے خصوصی آسن اور لیکچر پیش کئے۔اس موقعہ پر متعدد مریضوں نے کہا کہ انہیں یوگا سے فائدہ پہونچا ہے۔ خصوصی پروگرام میں’ اکوپنکچر اور یوگا ‘کے موضوع پر اکوپنکچر ماہر نے بتایا۔  آخر میں اروگیا بھارتی سیکریٹری وجے سونی نے یوگا کی اہمیت کے باریے میں بتایا۔انہوں نے لوگوں کو یوگا کی عادت کو اپنانے پر زور دیا تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے ۔آخر میں انچارج ف

مہندرا فائنانس لون میلہ کا افتتاح

جموں// گول مارکیٹ جموں میں مہندرا فائنانس لون میلہ کا افتتاح سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا اور ایم ایل اے ایسٹ راجیش گپتا نے کیا۔اس موقعہ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے نارتھ انڈیا ہیڈ مہندرا فائننس گوردیپ ٹھاکور اور روہت گوئیل موجود تھے ۔کویندر اور راجیش گپتا نے لون میلے کا افتتاح کیا جس میں نجی گاڑیوں کے علاوہ کاروں اور دو پہیہ گاڑیوں کا فائننس کیا جا رہا ہے۔کویندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی کی دوسری بار کی حکومت کاروبار ی ماحول بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سو سائٹی کا ہر طبقہ مہندرا فائننس کی جانب سے مہا لون میلہ سے فائدہ اٹھائے گا۔راجیش گپتا نے کہا کہ جموں کروبار کا مرکز بنتا جا رہا ہے اس لئے اچھی فائننس کمپنیوں کی ضرورت ہے تا کہ درمیانہ کاروباریوں اور نئے کاروباریوں کو فائدہ مل سکے۔  

چیئرمین جموں و کشمیر کو اپریٹو یونین لمیٹڈ کی میٹنگ منعقد

جموں//چیئرمین جموں و کشمیر کو آپریٹو یونین لمیٹڈنے ایک میٹنگ طلب کی جس میںکسانوں کو کو آپریٹوسو سائٹیوں اور نجی ڈیلروں کے ذریعے ان کے گھروں میں کھاد اور کیمیائی کی سپلائی کیلئے غور کیا کیا گیا۔میٹنگ میں بغیر کسی تا خیر کے افکو ،جیکفیڈ اور مارکٹینگ سو سائٹیوںکی مددسے یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے مناسب طریقے سے سپلائی کی بحالی کے لئے  جموں و کشمیر سرینگر کے رجسٹرار اور کو آپریٹو محکمہ کے سیکریٹری کا خیر مقدم کیا۔میٹنگ میں شرما نے علاقے کے معروف تعاون کاروں کے مسائل اعلیٰ حکام سے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔  

ہارڈویئر،پینٹس اور سینٹری ڈیلر س ایسوسی ایشن کی تشکیل نو

 جموں// اتوار کوHPSDAکی میٹنگ ہوئی جس میں کرشن لال گپتا (کرشنا بیلڈرس تریکوٹہ نگروراجندر بازار)چیئر مین منتخب جب کہ نیرج گپتا صدر منتخب کئے گئے۔ان کے علاوہ نریش چوپڑہ سینئر نائب صدر،ورن شرما نائب صدر،سبھاش نندہ جنرل سیکریٹری،راجیش گپتا سیکریٹری ،وشال بھٹ خزانچی اور آرگنائزنگ سیکریٹری۔منتخب ہوئے۔اس موقعہ پر نو تشکیل شدہ ایسوسی ایشن نے 21,22 & 23  جون   کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ۔میٹنگ میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہہر ماہ کے آخری اتوار کو کارو بار بند رہے گا ۔  

مزید خبریں

ملژار فرنٹ نے صحافی شجاعت بخاری کو خراج ادا کیا جموں //جے اینڈ کے ملچار فرنٹ کا یہاں ایک جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا ،جس کی صدار ت سمبو ناتھ سپرو نے کی۔اجلاس میں صحافی شجاعت بخاری کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا ،جس کا قتل ایک سال قبل انکے دفتر کے باہر کیا گیا تھا ،فرنٹ کے ممبران نے  صحافی شجاعت بخاری کو انکی پہلی برسی پر خراج ادا کیا ۔ اس موقعہ پر مقررین نے انکے صفعات بطور ایک سوشل ورکو اور بطور صحافی کے اجاگر کیا۔ ممبران نے  ملک خصوصاً ملی ٹینسی زدہ ریاست جموں و کشمیر میں انکے کردار کی سراہنا کی۔انہوں نے سماج کے کمزور طبقہ اور غریب لوگوں کی بھلائی کیلئے کئے گئے کام کو یاد کیا،خصوصاً 1990کے بعد کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے۔سپرو نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکی زندگی پر روشنی ڈالی اور انکے صفعات بطور ایک سماجی کارکن اور ایک صحافی کو یاد کیا۔اجلاس میں کلدیپ کمار را