ویر ہائوس کے تاجروں کا لکھن پور پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

 جموں // ریاست میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے باوجود لکھنپور پر ٹول ٹیکس ختم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ ،جموں نے لکھن پور پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔ ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ اور متعدد ٹریڈ انجمنوں نے لکھن پور پر ٹول ٹیکس بغیر مزید تاخیر کے ختم کرنے کے مطالبہ کیاہے۔فیڈریشن کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں متعدد ٹریڈرز انجمنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے باوجود لکھنپور پر ٹول ٹیکس جاری رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت رتن لعل مہاجن نے کی،جس میں تمام ایسو سی ایشنوں نے اتفاق رائے سے ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکار وک چاہیے کہ وہ ٹول ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ کو مزید مراعات دے ۔اجلاس میں مبینہ ال

مرکزی وزیر مملکت نے ریاست میں کھادوں کی سپلائی و دستیابی کا جائیزہ لیا

جموں//مرکزی وزیر مملکت برائے کیمکل و فرٹیلائزرز منسکھ ایل منداویہ نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں کھادوں کی سپلائی اور دستیابی کا جائیزہ لیا۔ ریاستی سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار منظور احمد لون، ڈائریکٹر فرٹیلائزر مومنٹ حکومت ہند ہرویندر سنگھ، ڈائریکٹر زراعت جموں پی ایس راٹھور، ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ اے آر سامون نے میٹنگ میں شرکت کی۔کسانوں میں روائتی زرعی طور طریقے اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کھادوں کے بیجا استعمال سے انسانوں اور جانوروں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے حکومت کسانوں کو روایتی کاشتکاری کی جانب راغب کرنے کے اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت بہتر فصل کے حصول میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ریاست میں کھادوں کی سپلائی سے متعلق معاملات کا جائیزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں کے موسم کے دوران ریاست میں کھادوں کی دس

کے کے شرما نے جموں میں عوامی شکایات کے ازالہ کا کیمپ منعقد کیا

جموں//گورنر انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پرگورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے آج یہاں بنکوٹ ہال میں عوامی شکایات کے ازالہ کا کیمپ منعقد کیا۔کیمپ میں تقریباً250 افراد نے حصہ لیا اور اپنے مطالبات و مشکلات کو حل کرانے کے لئے مشیر موصوف کو جانکاری دی۔ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنیما شرما نے مشیر موصوف کو جے ایم سی سے متعلق کئی معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ان معاملا ت میں جے ایم سی کے ریکورٹمنٹ رول کو از سر نو ترتیب دینا، ذبح خانوں میں جدیدیت لانا، جگٹی میں ایک تفریحی پارک کا قیام، شہر میں رہایشی و تجارتی جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن، جموں سمارٹ سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میئر اور ڈپٹی میئر کی تقرری شامل تھے۔سابق رُکن قانون سازیہ نے جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ سے متعلق کئی معاملات اُجاگر کئے جن میں پینے کے پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن شامل تھی۔گول گ

ارہڈ سنکراتی کے موقعہ پر بھنڈارا اور چھبیل کا اہتمام

جموں //ارہڈ سنکراتی کے موقعہ پر جموں کشمیر سنگرام سینا اور کامنی شاپ کیپرس ایسو سی ایشن نے یہاں قومی شاہراہ کامنی،نگروٹہ میں بھنڈارا اور چھبیل کا اہتمام کیا تھا ۔پروگرام سنگرام سینا کے صدر آر کے رینہ اور سرپنچ کامنی ،نگروٹہ ٹھاکورر وی سنگھ کے اہتمام سے کیا گیا تھا ۔ سنگرام سینا کے ایگزیکٹو ممبران نے میٹھا پانی ،بریٹ نیوٹری عوام میں تقسیم کی۔سینا ایسے پروگرام گزشتہ44 سال سے منعقد کر رہی ہے،خصوصاً ماتا ویشنو دیوی جی کی یاتریوں کیلئے۔اس موقعہ پر عوام کو پانی وغیرہ فراہم کرنے والوںمیں سنگرام سینا کے صدر آر کے رینہ اور سرپنچ کامنی ،نگروٹہ ٹھاکورر وی سنگھ ،یو راج سنگھ ، نریندر کامر، سنجیو شرما ، بلدیو سنگھ ، رنجیت سنگھ ، لابل سنگھ ، بینی سنگھ ، جگدیش سنگھ ،سدھیر پادھا ، اشوک کمار، وشال سنگھ ، نصیب سنگھ ،راجو و دیگران بھی شامل تھے۔  

لل دید وومن ویلفیئر سوسائٹی نے نکڑ ڈرامہ پیش کیا

جموں //لل دید وومن ویلفیئر سوسائٹی  یہاں سنیچر وار سیرئیز کے سلسلہ میں’’کیا ہے گارنٹی ‘‘ نکڑ ڈرامہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول نامور شہریوں کی تعداد موجود تھی۔ڈرامہ سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ نوین پال اسکے ہدایت کار ہیں۔ڈرامہ کی دلیل اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ایک دفعہ دو پکے دوست ایک مکان میں رہتے تھے۔ایک دن وہ دوکان پر خریداری کرنے کیلئے جاتے ہیں،جب وہ گھر واپس پہنچتے ہیں تو وہ دیکھتے ہیں جو مال انہوں نے خریدا ہے وہ زائد المیعاد ہے۔ اگلے دن وہ دوکاندار کے پاس جاتے ہیں اور اُسے سامان کے بارے میں بتاتے ہیں۔لیکن دوکاندار اس دلیل سے ا نکار کرتا ہے۔دوکاندار ان سے سلپ مانگتا ہے تاکہ یہ پتہ چلے کہ سامان اسی دوکان سے خریدا گیا ہے۔لڑکوں کو اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھاکیونکہ انہوں نے سلپ نہیں لی تھی۔دوکاندار نے اُنہیں دوکان سے چلے جانے ک

ڈوگرہ لاء کالج کی جانب سے پنچایت دورہ کا اہتمام

جموں //ڈوگرہ لاء کالج کی جانب سے ایل ایل بی تھرڈ ائیر ،چھٹے سیمسٹر کے طلاب کیلئے پنچایت دورہ کا اہتمام کیا ،جو کہ ان کے سیلبس کا ایک حصہ ہے۔اس دورے کے تحت طلاب نے جندر مہلو بلاک میراں صاحب کا دورہ کرکے سرپنچ سیما دیوی کے ساتھ ملاقات کی۔سیما دیو ی4 دیہات اور 9وارڈوں کی سرپنچ ہیں۔طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے پنچایت کی متعدد سرگرمیوں کی ذکر کی اور پنچایت کی جانب سے ان دیہات میںلوگوں کے مسائل حل کرنے میں پنچایت کے رول کو اجاگر کیا۔انہوں نے پنچایت کی جانب سے لوگوں کے تنازعات حل کرنے میں نبھائے جا رہے رول کا بھی ذکر کیا۔سیما دیوی نے سرکار کی جانب سے ان دیہات کی ترقی کیلئے مہیا کئے جا رہے فنڈز پر بھی جانکاری دی۔انہوں نے متعدد سرکاروں کی جانب سے دیہات کی بھلائی کیلئے شروع کی گئی سرکاری معاونت والی ترقیاتی سکیموں کے متعلق وضاحت کی۔یہ تمام جانکاری طلاب کیلئے بہت ہی مفید تھی کیونکہ

ٹول پوسٹ سے غیر قانونی طور سیمنٹ در آمد کرنے کی کوشش ناکام

لکھنپور//محکمہ ایکسائز نے ٹول پوسٹ لکھنپور پر سیمنٹ کا ٹول بچانے کی کوشش ناکام بنا دی ،جہاں پر لوگ بار ہا ٹول بچانے کیلئے علاقہ کے متعدد روٹوں سے غیر قانونی سیمنٹ کو در آمد کر رہے تھے۔11 ۔اور12جون کی درمیانی شب کو ٹول پوسٹ کوٹ پُنوکے چوکس اہلکاروں نے دو گاڑیاںزیر رجسٹریشن نمبر JK08D-9228   اورJK08C-4527 کو روکا اور ان میں بالترتیب 70اور170سیمنٹ بوریاں بر آمد کیں۔دونوں گاڑیوں کو بغیر ٹول رسید کے پایا گیا ،جس سے یہ عیاں تھا کہ یہ گاڑیاں ریاست میں کسی ناجائز روٹ سے داخل ہو گئی تھی۔دونوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور ان سے 43,560/روپے اور 98,560/ روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایک سیمنٹ سے بھری ٹرک زیر نمبر JK02AR-7481 سے 2,31,000/روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا تھا، جسے ٹولپوسٹ کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے تعاون سے ضبط کیا گیا تھا۔یہ پوری کاروائی ڈپٹی ایک

شو سینا کا گورنر سے دفعہ370 اور 35 اے پر اپنی پوزیشن واضع کرنے کا مطالبہ

جموں //جموں و کشمیر کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل اکا اظہار کرتے ہوئے شیو سینا نے ریست کے گورنر ستیہ پال ملک سے دفعہ370 اور 35  اے پر اپنی پوزیشن واضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیو سنیا بالا صاحب ٹھاکرے کے لیڈروں نے یہاں بٹڑی براہمناں میں زیر قیادت صدر ڈمپی کوہلی اور جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے گورنر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے گورنر پر حریت لیڈروں کے ساتھ نرم رویہ کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہندو لیڈروں کے ساتھ ملنے کیلئے وقت نہیں ہے بلکہ حریت لیڈروں کو کھلی دعوت دیتے ہیں۔مظاہرین نے گورنر کی جانب سے دفعہ370 اور 35 Aکی خبروں کو افواہ قرار دینے کی نکتی چینی کی ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سلسلہ میں اپنی پوزیشن واضع کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین میں راج سنگھ، میناکشی چھبر، سرجیت سنگھ چب، وکاس بخشی، راجو سلاریہ،پون سنگھ ،سنجیو سودن

مزید خبرں

آرئینز نرسنگ و فارمیسی  طلاب کی فائنل نتائج میںشاندار کامیابی   جموں//آرین انسٹیچوٹ آف نرسنگ (AIN) اور آرین کالج آف فارمیسی (ACP) راجپورہ کے طلاب نے فائنل امتحان میں شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔بی فارمیسی میں اجے راہی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انکیت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔وہیں جی این ایم میں نوجیت کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،نیتو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آرئینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلاب اور فیکلٹی کو شاندار کارکردگی کیلئے مبارک باد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاب نے ہر ایک شعبہ جیسے کہ اکیڈمکس، سپورٹس ،کلچرل پروگراموں و دیگر شعبوں میں شاندار کا رکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرئینز گروپ کی جانب سے اکیڈمک کے علاوہ غیر نصابی کاروائیاں جسیے کہ روکشاپ، سیمنار،صنعتی دورے ،کلنکل پوسٹنگزبھی منعقد کئے جارہے ہیں،ت

تازہ ترین