ریاست میں گوجروں کےساتھ استحصال کو بند کیا جائے : گوجر مہا سبھا

 جموں // انٹرنیشل گوجر مہا سبھا جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر یونس چودھری نے ریاست و مرکزی سرکار سے ریاست جموں و کشمیر میں گوجر طبقہ کے ساتھ ہو رہے استحصال کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر یونس چودھری یہاں بدھ کے روز پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انکے ہمراہ انٹر نیشنل مہا سبھا کے صدر کرنل دیو آنند گورجر اور گورجر مہا سبھا ہماچل پردیش کے صدر پرکاش راﺅ بھی تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی و ریاستی سرکار سے ایس سی/ایس ٹی طبقہ کے لئے ترقیوں میں ریزرویشن کا فیصلہ فوری طور سے لاگو کرنے کو کہا ۔پریس کانفرس میں سرکار سے ایس ٹی کٹیگری کےلئے بین ضلعی بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ریاست میں یہ سہولیت سرکاری ملازموں کو دی جا رہی تھی لیکن این سی /پی ڈی پی سرکار نے ایک سو

آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں ماحولیات پر پروگرام

  جموں //فوج کی نگروٹہ میں مقیم وائٹ نائٹ کور نے جموں کے عوام سے ماحول کومحفوظ رکھنے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے پر زور دیا ہے۔وائٹ نائٹ کور کی ماحولیاتی بیداری مہم جسے وائٹ نائٹ آرمی وائیوز ویلفیئرایسو سی ایشن کی زونل صدر ڈاکٹر بندیتا سنگھ نے ”پریورتن “ کے نام سے پکارا ۔ جنرل افسر کمانڈنگ 16 کور لیفٹننٹ جنرل پرمجیت سنگھ جموں خطہ میں گذشتہ ایک سال سے ماحولایات کے متعلق بیداری پروگرام چلا رہے ہیں، جس کے تحت فوج نے میراتھن ، نیچر واک ،لیکچروں کے علاوہ نگروٹہ میں12000 پودوںکی شجر کاری کی ہے۔کور نے اب نگروٹہ کے باشندوں کو اپنے گرد و نواح کو سر سبز رکھنے کےلئے بیداری لائی ہے۔اس سلسلہ میں آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس کے تحت متعدد مقامات پر گلی نکڑ پیش کئے گئے، جس کے ذریعہ سے لوگوں کو ماحول کو محفوظ رکھنے کی اہمیت اجا گر کی گئی۔اس موقعہ

اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے ،آدتیہ ٹھاکرے کی خواہش

جموں//شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر یونٹ نے بدھ کے روز یہاں اپنے یوتھ صدر آدتیہ ٹھاکرے اور قومی آرگنائزر گلاب چند دوبے کا جنم دن منانے کے لئے ریاستی سیکرٹری جنرل منیش ساہنی،نائب صدر سرجیت سنگھ ،میناکشی چھبر و پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروںکی قیادت میںایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران کیک کاٹ کر دونوں لیڈروں کو نیک خواہشات پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے میڈیا افراد کو اپنے لیڈروں کےلئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈران ریاست میں امن و خوشحالی کی تمنا کرتے ہیںاور انکی خواہش ہے کہ ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے ہو۔ساہنی نے مزید کہا کہ اب وہ دن دور نہیں ہے جب جموں کو اپنا پورا حق ملے گا۔تقریب میں یش پال کھجوریہ ،وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار،پنکج ساہنی،بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ،دلجیت سنگھ بھی موجود تھے۔

باغبانی مارکیٹ کو فروغ دینے کےلئے رابطہ پروگرام

سانبہ//اپنی منڈی ٹپیال میںبدھ کے روزباغبانی مارکیٹ کو فروغ دینے کےلئے فصل اُگانے والوں کے لئے رابطہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس کا اہتمام محکمہ باغبانی اور باغبانی پلاننگ و مارکیٹنگ نے ضلع ترقیاتی کمشنرسشما چوہان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا تھا،تاکہ اپنی منڈی ٹپیال کو آنے والے آموں کے موسم کے لئے فعال بنایا جا سکے۔ایس ڈی ایم گگھوال رتو گپتا، سی ایچ او سوشیل انگو رانہ، ایریا مارکیٹنگ افسر پریہ درشنی پریہار ،ایس ایم ایس کے وی کے نرجا کماری، سائنٹسٹ سنجے کھجوریہ ، کے وی کےAGMOسانبہ انجو ورما ، ایچ ڈی او گگھوال راکشی کمار، اپنی منڈی ٹپیال کے حال ہی میں تشکیل دی ہوئی مقامی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران اور مقامی کسانوں /باغ مالکان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایس ڈی ایم گگھوال نے زرعی کسانوں سے اپنی منڈی ٹپیال میں کسانوں کےلئے خصوصی طور سے تیار کردہ سہولیات کا استفادہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس

این سی پی کی ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کی حمایت

جموں // نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کی حمایت کی ہے ۔پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر و سماجی کارکن انجینئر ریشی کیلم نے دیگر پارٹی کارکنوںکے ساتھ ٹرانسپورٹروں کے احتجاج میں شرکت کی ،جو اپنے جائز مطالبات کےلئے ہڑتال پر ہیں۔این سی پی سٹوڈنٹ ونگ نے انکے جائز مطالبات کی حمایت کی اور گورنر سے اپیل کی کہ وہ انکے مطالبات پر غور کرے،تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔احجاج سے خطاب کرتے ہوئے ریشی کیلم نے کہا ہے کہ ریست جموں و کشمیر میں غلط سٹم کی وجہ سے آئے دن بند ہڑتال اب ایک معمول بن گیا ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی اور انسانیت پر انکے جائز شکایات کو حل کرے ،تاکہ عوام کو مشکلات نہ اُٹھانے پڑیں۔

ینگ پینتھرز کا محکمہ بجلی کےخلاف مظاہرہ

جموں//یہاں تالاب تلو میں ینگ پینتھرز کے کارکنوں نے محکمہ بجلی کے کلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی اس علاقے میں لوگوں کو بلا خلل بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرین میں علاقہ کے متاثرین بھی شامل تھے جن کی قیادت ینگ پینتھرز کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال جموں ویسٹ کے نائب صدر کپل دیو مہرہ کے ہمراہ کر رہے تھے۔مظاہرین محکمہ بجلی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔اس موقعہ پر میڈیا ساے خطاب رکتے ہوئے پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ ریوینیو کمپلیکس کے بالمقابل تقریباً24 گھر ہیں جنھیں بجلی کنکشن نہیں دیا گیا ہے،حالانکہ مقامی لوگوں نے رقم اکٹھا کر کے بجلی کے کھمبے ودیگر ایکومپمینٹس لگائے ہیں۔انہوں نے محکمہ پر اس علاقہ کے ساتھ امتیاز کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ کو ان لوگوں نے یاد داشت پیش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

مزید خبرں

دُنےا مےں امن اور خوشحالی کے اِستحکام سے متعلق ادبی کُنج کی خصوُصی ادبی نِشست شعراءحضرات نے امن وامان کے جذبہ کی عظمت پر مختلف زبانوں مےں اپنی تخلےقات پےش کےں جموں// زبان و ادب کے مختلف پہلوو¿ںکا اور زندگی کے مختلف شعبوں کا ائزہ لےتے ہوئے اپنی ادبی سر گرمےوں کے تحت جموں و کشمےر کی کثےر اللسانی معروُف ادبی تنظےم ’ادبی کُنج کے اےنڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل مےں اےک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض سےنئر صحافی،اُردوُ ہِندی و ڈوگری کے شاعراور تنظےم کے چئےرمےن آرش دلموترہ نے ادا کئے۔جِبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض تنظےم کے سرگرم کارکُن اور ڈوگری کے معروُف شاعر کے آر سلگوترہ نے ادا کئے۔ آج کی نِشست مےں دورِ حاضرمےںعالمی سطح کے حالات کے مُدعے پر اےک دلچسپ مُباحثہ تھا۔جِس مےںمُلک ، رےاست اور ساری دُنےا کے اندر اِنسانی زندگی

تازہ ترین