کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ:متعدد انجمنوں نے عدالتی فیصلے کو سیاسی رنگت دینے والوں کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا،تحقیقاتی ٹیم کی ستائش

سکھ انجمنوں کی مشترکہ پریس کانفرنس  جموں / /متعددسکھ یونائیٹڈ انجمنوں نے رسانہ عصمت ریزی و قتل معاملہ میں فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پیشہ وارانہ کام انجام دینے پر ستائش کی ہے۔منگل کے روز یہاں متعدد سکھ تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سکھ یونائیٹڈ فرنٹ سدرشن سنگھ وزیر نے کہا کہ رسانہ عصمت ریزی اور قتل معاملہ میں تاریخی فیصلہ ان لوگوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ،جو 8  سال کی بچی کے ساتھ ہوئے خطر ناک فعل کو سیاسی رنگت دینے کی کوشش کر رہے تھے،جسے تین روز تک بند کرکے اذیتیں دی گئی۔وزیر نے حال ہی میں میرٹھ میں اڑھائی سال کی بچی کی بے رحمی سے قتل کی بھی مذمت کی ۔انہوںنے اس واقعہ میں روزانہ کی بنیادوں پر سماعت ہونی چاہیے اور انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے تاکہ لوگ عبرت کھائیں اورمستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے

اودہم پور میں پینے کے پانی کی قلت

اودہم پور//اودہم پور حلقہ میں پانی کی قلت کو لیکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف پینتھرز پارٹی نے بطور احتجاج ’’مٹکا پھوڑ‘‘ریلی کا اہتمام کیا ۔ سابقہ ایم ایل اے و این پی پی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیاکی قیادت میں مظاہرین نے سلاتھیہ چوک سے ’’مٹکا پھوڑ‘‘ریلی کا اہتمام کیا، جو اندرا چوک میں اختتام پذیر ہوئی،جہاں پر مظاہرین نے بطور احتجاج مٹکے پھو ڑ ڈالے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اودھم پور و ملحقہ پنچایتوں میں پانی کی سخت قلت ہے اور موسم گرما میں یہ مسئلہ اور بھی سنگین بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں پانی کی قلت کو لیکر ہا ہا کار ہو رہی ہے اور محکمہ صحت عامہ اس جانب ان دیکھی کر رہی ہے۔منکوٹیا نے الزام لگایا کہ گذشتہ چار برسوں سے اودہم پور میںلوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بعد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے منکوٹیا

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کا احتجاج

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر رنگ روڈ تعمیر کرنے  اور امبپھلا ۔جانی پو۔ہائی کورٹ روڈ ۔روپ نگر۔بن تالاب سے اکھنور تک میٹرو ریل چلانے کے مطالبہ کو لیکر غیر معینہ عرصہ کا احتجاج شروع کیا ہے۔مظاہرین سرکار کے مجوزہ امبپھلا۔ جانی پور ہائی کورٹ رڈ کو کشادہ کرکے دونوں اطراف سے اسے 20 فٹ کرنے کے خلاف بھی احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے سے سڑک کے دونوں اطراف کارو بار کرنے والے تقریباً5لاکھ لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوگی اور اسکے علاوہ 5, ، 6دہائیوں سے رہائش پذیر لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔مظاہرین نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طور مداخلت کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جد و جہد تب تک جاری رہے گی جب تک کہ امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ تک رنگ روڈ اور میٹر نہیں چلائ

وِجے کمار اور شرما نے ایس کے پی اے اودہم پور میں

اودہم پور//شیر کشمیر پولیس اکیڈیمی اودھمپور میں آج بارہویں بیچ کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹوں ، پی ایس آئی / پی اے ایس آئی کے 22ویں اور بی آر ٹی سی لیڈیز کے ساتویں بیچ 2018-19ء کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔گورنر کے مشیر کے وِجے کمار اِس تقریب پر مہمان خصوصی جبکہ ایک اور مشیر کے کے شرما مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اس سے پہلے کے وِجے کمار نے پاسنگ آوٹ پریڈ پر سلامی لی اور اِس کا معائینہ کیا۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈائریکٹر ایس کے پی اے اودھمپور ایم ایس سلاریہ کے علاوہ پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف، ائیر فورس اور سول انتظامیہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کے وِجے کمار نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے کے لئے اِن پولیس افسروں اور اہلکاروں کو مبارک باد دی۔اپ

کویندر گپتا کا دورہ گنگیال ،اسٹارٹ اپگریڈیشن کام کا جائزہ لیا

جموں // سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے منگل کے روز گنگیال علاقہ کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے ریاست کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انفراسٹریکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے پشپ اینکلیو گنگیال میںجے ایم سی کئے ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن کمیٹی کے چیر مین کے ہمراہ اندرونی سڑکوں کی کام کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گپتا کے ساتھ ملاقات کیا ور انہیں اپنے مسائل پیش کئے۔مرکزی سرکار کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ریاست جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لی ہے ،جس کے لئے وہ فراخدلانہ فنڈز مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو لانچ کیا ،جن میں دونوں راجدھانیوں کے لئے رنگ روڈز، پکل ڈول میں ہائیڈرو پائور پروجیکٹ، زوجیلا ٹنلبھی شامل ہیں

محکمہ سکول تعلیم کے انچارج کیڈرز کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ

جموں //سکولی تعلیم محکمہ کے انچارج کیڈرزکی جانب سے منگل کے روز یہاں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں انچارج لیکچراروں، ہیڈ ماسٹروں، ریٹائرڈ انچارج افسروں و JKGTFممبروں نے بھی شرکت کی۔شرکا نے محکمہ سے تمام کیڈر کو باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان میںسے بعض 2007 میں ہی ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ کئی اللہ کو بھی پیارے ہو گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیڈرز کے چیئرمین امر ناتھ ٹھاکور نے کمشنر/سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم پر سرکاری حکم نامہ 114-GAD of 2019 بتاریخ 23/1/2019 کو لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،جس کی رو سے تمام انچارج کیڈر کو باقاعدہ بنانے کیلئے ایک اجلاس منعقد کرنے کو کہا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جب تمام لوازمات جیسے کہ کام و چال و چلن ، خالی اسامیاں ، ویجی لنس کلیرنس ،سینیارٹی لسٹ وغیرہ پورے ہیں تو کیڈر کو باقاعدہ نہ کرنے کی کیا جوازیت ہے۔انہ

مئیر نے شہر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

جموں//جموںمیونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے مختلف محکموں کے انجینئروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے جموں شہر کو جاب نظر بنانے کے لئے متعدد پروجیکٹوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف انجینئر پی ایچ ای ونود گپتا، چیف انجینئر اریگیشن و فلڈ کنٹرول، و ایگزیکٹو انجینئرون و اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں نے بھی شرکت کی۔ جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے  اجلاس میں بتایا کہ مصنوعی جھیل بنانے کا کام میسرز جی آر انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ کو الاٹ کیا گیا تھا لیکن باوجود اقرار نامہ کے مذکورہ فرم نے یہ کاکم تکمیل نہیں کی ہے،جس کی بنا پر انکا یہ ٹھیکہ منسوخ کیا گیا ہے۔اب گورنر کے مشیر کی مداخلت سے تجدید شدہ منصوبہ بنایا گیا ہے ،جسے آئی آئی ٹی روڑکی نے تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی جھیل تکمیل ہونے کے ساتھ ہی جموں م

مان تلائی میں 13واں مفت یوگا و طبی کیمپ کا اہتمام

جموں //اپرنا یوگ آشرم کے بانی دھریندر برہمچاری کی 25ویں برسی منانے کے موقعہ پر مان تلائی میں 13واں مفت یوگا و طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ ڈوگر ہیریٹیج سوسائٹی اودہمپور کی جانب سے یوگا ماہر ین چھجو رام ، پروفیسر چودھری اور سنیل شرما کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد ہوا ہے۔تمام یوگ آسنوں کے علاوہ یوگ کے اصل مرحلوں کو بھی کیمپ میں دکھا یا گیا ،کیمپ میں 200 سے زائد لوگوں نے شرکت کی ،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایم ایل شرما ، سرجنوں ڈاکٹر کے سی شرما نے 62 مریضوں کا معاینہ کیا  اور ڈاکٹر اوما شرمانے امراض خواتین کی م ریضوں کا معاینہ کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کئے۔جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ نائر نے مان تلائی کو بین الاقوامی یاگا مرکز بنانے کیلئے جاری کام کا معاینہ کیا ،جسکے لئے انہوں نے عدالت میں عرضی دائر کی ت

مزید خبرں

نیول کیڈٹوں کا ڈی ڈی جی کے ساتھ تبادلہ خیال  این سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا  این سی سی کیمپ نگروٹہ کا دورہ  جموں // ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این سی سی بریگیڈئیر رگھو ویر سدھوترہ نے منگل کے روز این سی سی کیمپ نگروٹہ کا دورہ کرکے ریاست جموں و کشمیر کے 486 نیول کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وطن کے سپوت بریگیڈئیر رگھو ویر سدھوتر ہ نے بھی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کرنے سے قبل اپنی تعلیم سینک سکول نگروٹہ سے ہی حاصل کی ہے ۔ انہوںنے این سی سی کیمپ میں ریاست بھر کے10کالجوں اور 19سکولوں کے نیول کیڈٹوں سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کیڈٹوں سے کہا کہ فورسز کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور ان کیلئے سب سے پہلے اور ہر وقت ملک سر فہرست ہوتا ہے۔انہوں نے کیڈٹوں کو ڈیفنس فورسز جوائن کرکے ملک کی خدمت کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہتھیار لئے ہمیں فخر ہے۔بریگیڈئیر نے کیڈٹوں سے اپنے

تازہ ترین