تازہ ترین

میاں ڈیڈو کا شہیدی دوس منایا گیا

 نگروٹہ//میاں ڈیڈو کے جذبہ محبت،اخوت اور ہمدردی کو اجا گر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ ڈوگر دیش نے تاریخ کے نازک موڈ میں بھی انسانیت کے اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں ڈیڈو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں ڈیڈوجیسے بہادروں کی شاندار تاریخ ورثہ میں ملنے کی وجہ سے ڈوگرے باوجود اکساو کے کبھی بھی انسانیت سے منحرف نہیں ہوئے ہیں اور ناقص حالات کے دوران بھی آپسی بھائی چارہ اور روا داری کی علم کو بلند رکھا ہے۔رانا نے ٹھاکور پویتر سنگھ (ریٹائرڈ جج) ،صدر امر کھشتریہ راجپوت سبھا سامنت سنگھ ،نائب صدر رمیش اروڑہ ایم ایل سی، دھنیتر سنگھ جموال، رویندر سنگھ جموال، یوگیشور سنگھ جموال، سکھدیو سنگھ جموال، راکیش سنگھ جموال ،منگل سنگھ (ریٹائرڈ ڈی ایس پی ) دلبہادر سنگھ جموال ،سریندر سنگھ گل و دیگر معزز شہریوں کے ہمراہ میاں ڈیڈو کے میموریل

کرائم برانچ جموںنے منشیات کنٹرول بیو رو کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

جموں//کرائم برانچ نے منشیات کی روک تھام بیورو کے اشتراک سے یہاں پیر کے روز پولیس آڈیٹوریم میں منشیات پر ایک روزہ کیپشول تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام کا مقصد سماج کو نوجوانوں میں پھیل رہی منشیات کی بدعت سے واقف کرنا اور پولیس کی جانب سے اس جرم کو قابو کرنے اور اسکی نشاندہی کرنے میں نبھائے جارہے کردار کی جانکاری دینا تھا ۔پروگرام چار نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔اجلاس میں اس سلسلہ میں خامیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا ،تاکہ منشیات کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔سرکار ی افسروں اورجے اینڈ کے متعدد ونگوں کے این جی اوز خصوصاً جموں زون اور کرائم برانچ کے تقریباً 250 افسروں نے کیپشول تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میںجموں زون کے ایس ایچ اوز اور نئے 90  اسب ۔انسپکٹر رنگروٹوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں دیگ رمدعوں کے علاوہ اقوام متحدہ اور منشیات روک تھام بیورو کی ج

پنجابی لیکھاری سبھا کی پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد

جموں//پنجابی لیکھاری سبھا کی جانب سے یہاں ٹائیگور پبلک ہائر سیکنڈری سکولرانی باغ، ڈگیانہ میں پندرھواڑہ ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔نشست کی قیادت ایک پنجابی غزل شاعر و کارگُذار صدر پی ایل ایس امر سنگھ کوکہ نے کی جبکہ جنگ ایس ورمن اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔نشست میں پنجابی زبان کے شععرا ، مصنفونے شرکت کر کے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔سابقہ صدر PLS  ایس دیویندر سنگھ وشانگرک نے شعرا اور قلم کاروں کا خیر مقدم کیا۔دیویندر سنگھ وشانگرکنے ایک آرٹیکل پڑھا اور اسکے ادبی مراحل پر مباحثہ کیا گیا۔ راج پال سنگھ مستانہ، موہن سنگھ نرالہ، دیوندر سنگھ وشاونگرک ،جنگ ایس ورمن اور امر سنگھ کوکہ نے شاعری نشست منعقد کی۔اس موقعہ پر اجلاس میںپیش کئے گئے نظموں پر بھی مباحثہ کیا گیا۔اپنے خطاب میں امر سنگھ کوکہ نے آرٹیکل اور نظموں کے معیار پر اطمینان کاظہار کیا اور پنجابی لیکھ سبھا کی ستائش کی۔  

ناظم زراعت جموں نے خریف فصلوں کے بیجوں اور کسان بہبودی سکیموں کا جائزہ لیا

جموں/ /ناظم زراعت پی ایس راٹھور نے یہاں پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں بیجوں ،کھاد، مشینری اور متعدد کسان بہبودی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت بلیش کمار زتشی، جوائنٹ ڈاریکٹر زراعت ایکسٹینشن انیل اروڑہ نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ناظم زراعت نے عملہ پر مختلف خریف فصلوں کے دوران حالیہ تکنیک اور بہترین زرعی عمل لوگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے فیلڈ عملہ سے کسانوں میں متعدد بہبودی سکیموں  جیسے کہ سوئل ہیلتھ سکیم (SCHS)، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (PMFSBY)، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم (KCCS)، نینشل مشن آن اگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ٹیکنالوجی (NMAET)، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (PMKSY) وغیرہ کی عمل آوری کے لئے کاوشیں کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے افسروں سے اپنے آپ کو تازہ ترین جانکاری، اصولوں وغیرہ سے واقف رکھنے کو کہا۔انہوں نے کسانوں ک

بزرگ شہریوں کیساتھ شفیق اور ہمدردانہ برتائو کرنے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام

جموں//بزرگ شہریوںکے ساتھ شفیق اور ہمدردانہ برتائو کرنے اور اُن کے ساتھ ناقابل برداشت سلوک کے واقعات کو روکنے کے لئیپیر کے رز ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ریاسی، اوٹ رئیچ بیورو وزارت اطلاعات و نشریات بھارت سرکار اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے اشتراک سے شرائن بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس کٹرہ میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد بزرگوں کے لئے یوگا سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا ۔انہوں متعدد یوگا سکھائے گئے ،تاکہ وہ اپنے اوپر انتشار کو دور رکھ سکیں  اور اپنی زندگی ہنسی ،خوشی گُذار سکیں۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاسی کملیش پنڈتا،جو کہ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کا چیر مین بھی ہے ،اس موقعہ پر بطور مہمان خصوصی بھی تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے بزرگوں میں اپنے حقوق کے متعلق بیداری پیدا کی جا سکتی ہے۔ااپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بزرگ دانا

مئیر نے عام لوگوں کے لئے ویو پوائنٹ کا افتتاح کیا

جموں//شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے پیر کے روز وارڈ نمبر 33 کے راجپورہ شو نگر، شکتی نگر کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے انکے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔مقامی لوگوں نے جو مسائل پیش کئے اُن میں ؛ نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا ،اسٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنا ،آوارہ کتوں اور جانورں کو اُٹھا نا و غیرہ شامل تھا ۔جے ایم سی کے ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا، ہیلتھ افسر محمد سلیم خان و دیگر فیلڈ عملہ بھی اس موقعہ پر مئیر کے ہمراہ تھے۔مئیر نے عام لوگوں کے لئے اے جی آفس شکتی نگرکے بالمقابل نہر پر ایک ویو پوائنٹ کا بھی افتتاح کیا ۔انہوں نے جے ایم سی ونگ کو شکتی نگر شمشان گھاٹ کے نزدیک بھی ایسا ایک ویو پوائنٹ بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے عام لوگوں سے

رام پال ڈوگرہ کی عزت افزائی

جموں //نامور کلا کار رام پال ڈوگرہ کو آروہی پروڈکشنز ٹیم کی جانب سے پیر کے روز یہاں پالی ٹیکنیک ہال میں عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر کلدیپ کمار اور جسلین کور کی سربراہی م،یں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں رام پال کو سند اور مومینٹو پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر سہیل کاظمی مہمان خصوصی تھے جبکہ درمیش نرگورتہ ،پیاسہ انجم نے بطور جج فرائض انجام دئے۔میری پہچان کی چیر پرسن سندھیا گپتا بھی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھی،جنھوں نے محمد رفیع کا پرانا گیت ’’سو بار جنم لیں گے ‘‘ پیش کیا ،جسے سامعین نے بہت ہی پسند کیا۔  

یو گا 2019کے قومی دن پر یوگا کیمپ کا اہتمام

  جموں//گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال جموں کی جانب سے یو گا  2019کے قومی دن پر یوگا کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔کیمپ کا اہتمام ہسپتال کے یوگا ہال میں عام لوگوں کے لئے روزانہ شام 5بجے منعقد کیاجاتا ہے۔ کیمپ روزانہ جاری رہے گا بشمول تعطیلات اور اتوار کے روز بھی۔کیمپ کے دوران ایم ڈی یوگا  ڈاکٹر انیل شرما متعد د بیماریوں کے متعلق ماہرانہ مشورہ دیتے ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ترن سنگھ بھی یوگا کیمپ میں شرکت کریں گے اور متعدد بیماریوں کا یوگا کے ذریعہ سے علاج کرنے کے لئے یوگا ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔چنانچہ ہسپتال شہر کے عقب میں واقع ہے،اسلئے لوگوں کی کافی تعداد کیمپ میں موجود رہتی ہے۔  

جے ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ

جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی صفائی و ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیرمین پبلک ہیلتھ سینیٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلاوریہ نے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ جموں شہر کا دورہ کیا او رصفائی کرمچاریوں کی ہڑتال واپس لینے کے بعدشہر میں صفائیو ستھرائی کے موجودہ صورتحال کا معاینہ کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا ،جس میں ہیلتھ افسر جموں سے شہر کے گرد و نواح میں تمام کوڈا کرکٹ ایک دن میں اُٹھانے کی ہدایت دی۔انہوں نے شہر میں کسی بھی قیمت پر صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ،تاکہ شہر خوبصورت دکھائی دے۔بلاوریہ نے کھلے میں کوڈا کرکٹ جلانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے ماحول آلودہ ہو جاتا ہے،جو بیماریوں کے لئے خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہا ٓنے والے دنوں میں ماتا ویشنو دیوی جی اور شری امرناتھ جی یاتریوں کی بھاری تعداد جموں میں وارد ہونے والی ہے ،اسلئے ہمیں

مزید خبرں

این سی پی سٹوڈنس ونگ نے سکمز سرینگر میں ایڈورٹائز منٹ کے خلاف احتجاج کیا  جموں//  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے سکمز سرینگر میں ایم ایس سی نرسنگ کے لئے داخلہ کی تاریخ 08-06-2019کے خلاف احتجاج کیا ہے۔این سی پی سٹوڈنٹس ونگ نے ایڈورٹائزمینٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس سے لگ رہا ہے کہ جموں اور لداخ کے امیدواروں کے لئے یہ اشتہار ہی نہیں ہے اور اس طرح سے ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔اشتہار پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ایگزیکٹو کونسل ممبر انجینئر ریشی کول کیلم نے اس سلسلہ میں سکمز سے وضاحت طلب کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں جموں اور لداخ کے ساتھ کئے جارہے مبینہ امتیاز کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انجینئر ریشی کیلم نے اس امتیاز خصوصاً طلاب کے ساتھ کئے جارہے مبینہ امتیاز کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے اشتہار میں مبینہ طور