تازہ ترین

کے کے شرما نے جموں میں بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی صورتحال کا جائزہ لیا

  جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے اتوار کو یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے محکمہ بجلی کی مجموعی کارکردگی اور جموں صوبے میں بجلی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے بجلی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جموں میں جاری بجلی پروجیکٹوں کے کام کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔گورنر کے مشیر نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِن پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اِن کو وقت مقررہ کے اندر مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ محکمہ کو لوگوں کی اُمید وں پر کھرا اُترنے کے لئے کام کرنا چاہیئے ۔مشیرموصوف نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر گھر کو بجلی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔چیف انجینئر ای ایم اینڈ آر ای وِنگ جموں سدھیر گپتا

این سی بی جے پی کے غلط کاموں کو رد کرنے کےلئے پر عزم

 وجے پور// وجے پور میں اتوار کو سابق وزیر اور سٹیٹ سیکریٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے پارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس آئیندہ انتخابات میں تینوں ریجنوں میںاکیلے دم پر مضبوط سرکاربنائے گی اور یکساں طور سے ریاست میں امن اور ترقیکو فروغ دے گی۔ سلاتھیہ نے وجے پور اسمبلی حلقہ کے پنچایت ممبران، سیوک باڈیز اور ڈیلیگیٹس اور پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تمام تین سیٹوں پر پارٹی کی کامیابی سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے نمائندے چننے کےلئے شدت سے انتظار میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ۔پی ڈی پی سرکار میں گذشتہ تین سالوں میں جموں کے لوگوں کا استحصال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ذاتی ایجنڈہ نے لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کیا اورجموں خطہ ترقی، فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل در آمد اور نوجونوں کے

نٹرنگ سنڈے تھیٹھر:دو کلاکار ڈرامہ پیش کیا گیا

 جموں//سنڈے تھیٹھر سیریز کے سلسلے میں نٹرنگ سٹوڈیو تھیٹھرمیں بھگوتی چرن ورما کا لکھا اور نیرج کانت کی ہدایت میں دو کلا کار ڈرامہ پیش کیا گیا۔ڈرامہ میں فنکاروں کی اصل زندگی کی حقیقت اور سو سائٹی میں ان کا جد وجہد دکھائی گئی ،اس میںایک فنکار کے کامیاب اور مشہور ہونے تک کی مشکلات پیش کی گئیں۔اس میں منزل گلیمیرس ہوتی ہے لیکن سفر بہت مشکل ہوتا ہے۔ڈرامہ میں چورامنی اور مارتنڈ دوست ہوتے ہیں دونوں فنکار ہیں ایک شاعر اور دوسرا پینٹر ہے انہوں نے ایک بار بالی وڈ میں اپنے فن کے ذریعہ حکمرانی کی خواہش ظاہر کی۔شاعر نے ہندی فلموں میں بلند پایا کے گیت کار اور بہترین ڈائریکٹر بننے کے خواب دیکھنا شروع کر دئے ۔لیکن قسمت نے ان دونوں کو مالک مکان کے کرایہ کے اصرار سے بچنے کےلئے جس سے انہوں نے چھ ماہ کےلئے کمرہ کریہ پر لیا تھا کےلئے من گھڑت کہانیاں بنانے میں دونوں نے ساری طاقت لگا دی ۔ڈرامہ نگار نے خوب

اکھنور کانگریس کمیٹی کی جانب سے سندیپ سنگھ رسم کی عزت افزائی

 اکھنور//اکھنور کانگریس کمیٹی نے انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل کو آرڈنیٹر بننے پر سندیپ سنگھ رسم کی عزت افزائی کی۔اکھنور میں سابق ممبر پارلیمنٹ مدن لال شرما نے کانگریس لیڈروں کی موجودگی میں مبارک باد دی۔اس موقعہ پر سندیپ رسم نے کہا کہ یوتھ کانگریس وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی آگے آ کر کام کرے اور لیڈر بن جائے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی میںنوجوانوں کےلئے دروازے کھلے رکھے ہیں جو سیاست میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اپنے علاقہ کےلئے کام کرنا چاہتا ہے وہ کانگریس میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا وہ ایک انجینئر ہیں اور میرے خاندان کوئی بھی سیاست میں نہیں ہے لیکن یوتھ کانگریس کے طریقہ کار سے میں قومی سطح کی کانگریس میں پہونچ گیا ۔انہوں اعزاز کےلئے سابق ممبر پارلیمنٹ مدن لال شرما کا شکریہ ادا کیا۔  

عید الفطر کے موقعہ پرادبی کنج کی خصوصی ادبی نشست....شعراءحضرات نے قُربانی کے جذبہ کی عظمت پر مختلف زبانوں مےں اپنی تخلےقات پےش کےں

 جموں//پےار اور جذبہءاےثارکے تہوارعےد الفطر کے موقعہ پراپنی ادبی سر گرمےوں کے تحت جموں و کشمےر کی کثےر اللسانی معروُف ادبی تنظےم ’ادبی کُنج کے اےنڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل مےں اےک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُوغزل کے شاہِ ثانی اور اِس تنظےم کے صدرِ محترم شام طالب نے ادا کئے۔جِبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض تنظےم کی نائب صدر اوراُردوُو کشمےری کی معروُف شاعرہ سنتوش نادان نے ادا کئے۔ تنظےم کے چئےرمےن آرش دلموترہ اور صدر شام طالب اور سنتوش ناداننے عےدالفطر کے خاص دِن کی اہمےّت پر سےر حاصل روشنی ڈالی۔انھوں نے عےدالفطر کے مُبارک موقعہ پر پےار اور قُربانی کے ثواب کاتفصےل سے ذکر کےا۔اِس موقعہ پراےک سُرمئی دوَر بھی ہوُا۔جِس مےںگلوکار وےد اُپل نے آرش دلموترہ کی اےک نعت ’اےک رب کا پےروکار اِسلام ہے ‘ گا کر سب کو مسر

جے کے بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بٹوال جنج گھر لدھیانہ کے کام کی ستائش

 جموں//جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یہاں اودھے والا میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں لدھیانہ شہرمیں جنج گھر اور ہری دوار میں گیسٹ ہاوس کی شاندار تعمیر پربٹوال سبھا لدھیانہ کی تعریف کی گئی۔ اس موقعہ پرسینئر ممبر آر ایل کیتھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن شاندار کام کےلئے دونوں مقاما ت کا دورہ کرے گی اور سبھا کی عزت افزائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھا کام ہمیشہ دوسروں کو متاثر کرتا ہے ۔ماسٹر رگھو بیر لکھوترہ نے کہا کہ بہترین کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے چاہے تا کہ وہ مزید بہتر کام کریں جس سے دوسرے لوگ متاثر ہوں۔اس موقعہ پر سابق نائب سر پنچ رام لال لکھوترہ،ایڈوکیٹ ششی کمار کییتھ،ایڈوکٹ راج کمار کیتھ،،دیس راج کیتھ ،رچھپال رام کیتھ،کمل سنگھ کیتھ،رگھو بیر لال لکھوترہ،دلے رام کیتھ،پنڈت وجے شاستری اور بلجیت کیتھ بھی موجود تھے۔  

اودہمپور کی ماہانہ میٹنگ منعقدRET

  اودہم پور//رہبر تعلیم اساتذہ فورم اودہم پوریونٹ کاماہانہ اجلاس فورم جس میں انڈر گریجویٹ کوٹیچر گریڈ 2 اور آر ای ٹی کے باقائدگی کے عمل کے بارے میں بات چیت ہوئی اس موقعہ پر سینئر ناب چیئر مین بھوپندر سنگھ اور ضلع صدر کلدیپ کٹوچ اور ضلع کے تمام زونوں کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر فورم کے سینئر وائس چیئر مین بھو پندر سنگھ نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ تمام اینڈر گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ کو ایس ایس کے تحت تعینات کریں تا کہ ا ن کی تنخواہیں بغیر کسی رکاوٹ واگزار ہوسکیں ۔انہوں نے سرکار سے ہیڈ ٹیچروں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ جن رہبر تعلیم اساتذہ کے 5سال مکمل ہوئے ہیں ان کے لئے باقائدگی کا عمل شروع کیا جائے۔ اس موقعہ پر ضلع صدر اودہمپور کلدیپ کٹوچ نے سرکار سے اپیل کہ ماہ فروری کی ایس ایس اے تنخواہ واگزار کرے اور ایس ایس ا