تازہ ترین

ووٹران وکاس دیکھ سکتے ہیںجب کہ د وسروں کو نظر نہیں آتا : ڈاکٹر جتیندر

 کٹھوعہ //مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ لوک سبھا انتخابات سے کئی سبق ملے ہیں ،جیسے کہ کٹھوعہ۔ اودہمپور۔ ڈوڈہ حلقہ سے  3.57 لاکھ ووٹوں سے جیتنا اور سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ ووٹروں کو وکاس (ترقی) دکھائی دے سکتی ہے ،جسے دیگران نہیں دیکھ سکتے ہیں۔وہ ہفتہ کے روز یہاں وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بی جے پی ورکروں کو خطاب کر رہے تھے جھنوں نے انہیں وزیر بننے کے بعد کٹھوعہ میں والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ متعدد سیاسی پارٹیوں کی مخالفت اور بعض میڈیا کے حلقوں میںترقیاتی کاموں کو نکارنے کے باوجود بھی ،جب یہ خدشہ تھا کہ اودہم پور۔کٹھوعہ میں بی جے پی کا امیدوار تقریباً1.5 لاکھ ووٹوں سے ہارے گالیکن بی جے پی کے کیڈر نے دن رات کام کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی  3.57 لاکھ ووٹوں سے یقینی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب سے یہ سبق ملتا ہے کہ مستقبل میں جب بھی ک

شرما اور سکندن نے باہو فورٹ اور باغ باہو علاقے کیلئے اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا

جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما اور کے سکندن نے ایک میٹنگ کے دوران باہو فورٹ اور باغ باہو جموں سے متعلق ترقیاتی منصوبے ، موجودہ بنیادی ڈھانچے و منسلک سہولیات کی اَپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری ترقیاتی کام کاجائزہ لیا۔مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار ، ڈائریکٹر فلوری کلچر بیلا رکوال ، کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ ،و ائس چیئرمین جے ڈی اے وِکاس شرما، تعمیراتِ عامہ کے چیف انجینئر ناصر گونی ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں شوکت محمود ، سیکرٹری جے ڈی اے راکیش کمار ، سینئر ٹاون پلانر،سینئر آرکیٹیکٹ و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران مشیر وں کو بتایا گیا کہ باہو فورٹ علاقے کے ساتھ منسلک تمام بڑے سیاحتی مقامات کے لئے کئی ترقیاتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن میں فِش اکویریم ، ماں کالی مندر ، باغ باہو پا

کئی وفود اور اَفراد کے سکندن سے ملاقی

 جموں//عوامی ملاقاتوں کے پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر کئی وفود اور افراد نے آج یہاں گورنر کے مشیر کے سکندن سے ملاقات کی اور انہیں اپنی شکایات اور مطالبات سے جانکاری دلائی۔لگ بھگ 32 وفود اور افراد مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے۔جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی وارڈوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور افراد نے مشیر موصوف کو اپنے علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی سے متعلق معاملات گوش گزار کئے ۔ریہاڑی کالونی وارڈ 25 کے ایک وفد نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ریہاڑی کی فوری مرمت ، وارڈ نمبر 7 کے وفد نے علاقے میں نالے کی تعمیر اور مرمت کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف کو ایک وفد نے اولڈ اِیج پنشن سکیم سے متعلق درخواستوں کی عمل آوری میں تاخیر سے متعلق معاملے سے جانکاری دلائی۔جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسو سی ایشن سے متعلق کئی معاملات مشیر موصوف کو سُنائے۔مختلف پنچایتوں سے تعلق ر

نٹرنگ نے جواں سال اسٹار وریندا گجرال کی عزت افزائی کی

جموں//نٹرنگ نے اپنے جواں سال اسٹار وریندا گجرال کی عزت افزائی کی ،جنھوں نے حال ہی میں مشہور ٹی وی سیریل ’’سب سے بڑا کلا کار‘‘ میں پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے نٹرنگ کے تمام پروگراموں میں شرکت کرکے اپنانام کمایا ہے۔انہیں ملک کے نامور اسٹار بشمول سلمان خان ، بومن ایرانی ،کترینہ کیف، آلیہ بھٹ، جان ابراہیم ،مونی رائے، روینہ ٹنڈن ،ارشد وارسی، اننینا پانڈے ،ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا ہے۔وریند گجرال کا والدین آشو اور منیش گجرال ہیں ،جنھوں نے اسے بچپن سے ہی نٹرنگ تھیٹر میں کام کرنے کی چھوٹ دے دی۔انہوں نے نٹرنگ کے میگا چلڈرنز ڈراموں ’میرے حصہ کی دھوپ کہاں ہے ‘‘  اور ’’آپ ہمارے ہیں کون‘‘میں کام کیا ہے جنھیں بلونت ٹھاکور نے تحریر کیا ہے اور ہدایت کار بھی بلونت ٹھاکور ہی ہیں۔ورندا نے نٹرنگ میں پہلے ہی م

ڈمپل کا جے ایم سی کے خلاف احتجاج

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں ایک وفد نے جے ایم سی ملازمین ، صفائی کرمچاریوں ،صفائی و ستھرائی ،ٹرانسپورٹ ونگ کے حق میں احتجاج کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے گورنر ستیہ پال ملک سے جے ایم سی کے احتجاج کو ختم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے جرنکو گل کی قیادت والی جے ایم سی ملازمین کے مطالبات کو فورٰ طور ح ل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کی ہڑتال سے شہر میں گندگی کے ڈھیر اکٹھا ہوئے ہیں۔انہوں نے گورنر کے مشیر وں ۔ جے ایم سی کے کمشنروں سے ان ملازمین کے ساتھ بات کرکے ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ شہر کو صاف و ستھرا رکھا جاسکے۔انہوں نے مئیر، ڈپٹی مئیر سے پوچھا کہ وہ ان ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے میں کیوں نہیں دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ ترقی کے لحاظ

جے ایم سی کے آزاد کارپوریٹروں کی ڈپٹی مئیر سے ملاقات

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے آزاد کارپوریٹروں کے ایک وفد نے ڈپٹی میر ایڈوکیٹ پورنما شرما سے ملاقات کی۔اور انہیں کارپوریٹروں کے جائز مسائل پیش کئے۔ڈپٹی میر نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔وفد نے جو مطالبات پیش کئے ،اں میں آئین ہند کی 74ویں ترمیم کو جے اینڈ کے آئین میں لاگو کی جائے ،جسے نگر پالیکا ایکٹ کے نام سے بھی کہا جاتا ہے،جو ملک بھر میں یکم جون1993میں لاگو کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اسے ابھی تک ریاست جموں و کشمیر میں لاگو نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس ترمیم کو ریاست میں لاگو کرنے کی اپیل کی ہے۔وفد نے کہا ہے کہ صفائی کرمچاریوں کی قلت کو پورا کیا جائے ،تاکہ جموں کو صاف و پاک رکھنے میں مدد ملے گی۔وفد نے کہا کہ کئی صفائی کرمچاری ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ کئی صفائی کرمچاریوں کی موت ہونے کی وجہ سے کرمچاریوں کی تعداد میں کمی آئی ہے او

ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل مکمل حد بندی کی جائے:کانگریس

جموں //ضلع کانگریس کمیٹی جموں دیہی نے بی جے پی سرکار سے ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے سے قبل مکمل حد بندی کرنے کے لئے ضروری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہاں ہفتہ کے روز بوٹا نگر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کانگریس کمیٹی دیہی کے صدر ہری سنگھ چب نے بی جے پی پر ریاست کے ووٹروں کو اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی تقسیم کاری میں مبینہ امتیاز برتنے کا الزام لگایا ۔چب نے کہا کہ کشمیر کے مقابلہ میں جموں میں زیادہ ووٹراں ہیں،لیکن اسے فقط 37نشستیں دی گئی ہیں جب کہ وادی کشمیر کو 46 نشستیں دی گئی ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر اپنے وعدہ پورے کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2014کے انتخابات کے دوران جموں خطہ کے ساتھ سیاسی تعصب کا خاتمہ کرنے کیلئے ’’ویژن ڈاکیومنٹ ‘‘ جاری کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے حدبندی کمیشن

گرین ویو ریزارٹ میں یوگا پروگرام کا اہتمام

جموں// ضلع کے بشناہ علاقہ کے گرین ویو ریزارٹ میں یوگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کا اہتمام ’’کرو یوگ ،رہو نرروگ ‘‘کے موضع کے تحت منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک پروگرام سے بھارتی یوگ سنستھان جموں و کشمیر کے نائب صدر پی سی شرما نے یوگا پر ایک لیکچر دیا ،انہوں نے کہا کہ یوگا سے ہم بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ باقاعدہ یوگا کرنے والے ہمشیہ سے ہی صحت مند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیماریوں کا علاج بھی یوگا سے ہی ممکن ہے ۔شرما نے مزیدکہا کہ یوگا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے21جون کو عالمی یوگا دن کے طور پر منایا ہے او ر دنیا بھر کے ممالک میں اس دن پر یوگا کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں ششی کانت بڈکولیا، روی شرما ، اور یوگ شکھشکوں ششی شرما ، ستیش بھارتی، جگدیش راج ،سریش شرما ، ریتو شرما ، اور کمل رانی نے بھی شرکت کی اور شرکت کرنے و

بشناہ میں کسانوں کا احتجاجی مارچ

جموں // ضلع کے بشناہ علاقہ میں کسانوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر ستیش بھارتی کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تحصیل آفس بشناہ میں جاکر کسانوں نے میونسپلٹی کے تینوں شعبوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ۔کسانوں کا مطالبہ تھا کہ نہروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے رات کو دس بجے سے لیکر گیارہ بجے تک کی بجلی کٹوتی ختم کرنے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین میں بشن چودھری، گنیش چودھری، کھیم راج، ست پال، آکاش دیپ، کمل فوجی، نتھا رام ، وکی، جگ پال، ساحل شرما ، جسبیر منا شرما ، و دیگران بھی موجود تھے۔  

مزید خبرں

آشاورکروں کا مشاہرہ آندھرا کے طرز پر کرنے کا مطالبہ  نیوز ڈیسک   جموں //سنٹر آف انڈین ٹریڈ (CITU) ،جے اینڈ کے نے ا ٓندھر ا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی قیادت والی نو منتخبہ سرکار نے آشا ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ .10000/ روپے کرنے کے فیصلہ کی ستائش کی ہے۔ایک بیان کے مطابق  CITU لیڈر شام پرساد کیسر کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں ریاست کے گورنر سے ریاست کی آشا ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ آندھرا پردیش کی آشا ورکروں کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جن کا ماہانہ مشاہرہ دس ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آشا ورکر اپنے فرائض اور ذمہ واریاں انتھک انجام دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ریاست میں IMR شرح میں بہتری آئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آشا ورکروں کا مطالبہ ہے کہ انکی وردی  Purpleرنگ کی ہونی چاہیے ،جس پر ایڈمنسٹریٹو محکمہ کی جانب سے غور کرنے کی ضرورت

جموں میں حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر2500بنکر تعمیر

جموں//ریاستی انتظامیہ نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ جموں کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اب تک 2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے سنیچروار کو صوبہ جموں کے تحت آنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین بنکروں کی تعمیر پر جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقعے پر صوبائی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ اب تک صوبہ جموں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود افسران نے بتایا کہ آنے والے وقت میں صوبہ جموں کے جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مزید 10ہزار بنکروں کو تعمیر کیا جائیگا۔ا

بھیم سنگھ کاقومی یکجہتی کونسل کااجلاس بلانے کا مطالبہ

جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست ہروفیسر بھیم سنگھ نے صدرہندسے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر کی صورتحال پرغور کرنے کیلئے قومی یکجہتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیاجائے۔ انہوں نے صدر سے درخواست کی کہ فوری طور پر آرڈی ننس جاری کرکے جموں وکشمیر کے قوانین میں ترمیم کی جائے جس سے جموں وکشمیر کے لوگ پر امن ماحول میں رہ سکیں اور ہندستانی آئین میں دیئے گئے تمام آئینی اور بنیادی حقوق کا فائدہ انہیں حاصل ہوسکے۔پنتھر س سپریمو نے کہاکہ صدر کو  آرٹیکل 370کے تحت اس کا اختیار حاصل ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے آئین میں جو بقول اُ ن کے جموں وکشمیر کے لوگوں پر ہندستانی آئین کے مساوی تھوپا گیا ہے، ترمیم کرسکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 47کو فوری طورپر عمل میں لانے کی ضرورت ہے اور جموں وکشمیر میں نافذ صدر راج کے دوران صدر ہی واحد اتھارٹی ہیں جو جموںوکشمیر آئین کے کسی بھی التزام میں تبدیلی /ترمی