تازہ ترین

جموں میں گورو ارجن دیو جی مہاراج کی یوم شہادت پر تقریبات کا اہتمام

 گورو دوارہ زادہ فتح سنگھ گاندھی نگر جموں  جموں // سکھوں کے پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی مہاراج کے شہیدی پرب پر یہاں جمعہ کے روز ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق تقریب شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی شری امرتسر تحت اکال تخت صاحب کی جانب سے جاری کردہ نانک شاہی کلینڈر کے مطابق منائی گئی۔جموں میں اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے گورو دوارہ صاحب زادہ فتح سنگھ گاندھی نگر جموں میں منعقد کی گئی ، جس میں ریاست و بیرون ریاست کے راگیوں نے شبد و کیرتن گائے۔ گورودوارہ جیوتی سروپ فتح گڑھ صاحب (پنجاب) کے ہیڈ گرنتھی ایس دلگیر سنگھ (دلیر) نے پانچویں گورو کی زندگی اور شہادت پر روشنی ڈالی ،جنھوں نے مذہب اور ملک کی خاطر اپنے جان کی بازی لگائی۔اس موقعہ پر ضلع گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے تمام مبران بشمول صدر ایس جگجیت سنگھ ، نائب صدر ایس کلد

بڑھاپادانائی،جانکاری اور تجربہ کا خزانہ : سواتی گپتا

سانبہ//ڈوگرہ لاء کالج میں ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی جانب سے ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے بزرگوں کو وقار سے رہنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام روائتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ۔ڈائریکٹر ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کرنل کے این پادھا نے تمام شرکا بشمول عملہ، طلاب کا والہانہ استقبال کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عمر کو فقط تعداد کے نظر سے دیکھنا چاہیے نہ کہ ذہنیت کو متاثر کرے کی نظر سے ۔پروگرام میں ڈوگرہ لاء کالج، ڈوگرہ ڈگری کالج اور ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن کے طلاب نے شرکت کی۔طلاب نے بڑھاپے کے مثبت اور منفی مراحل پر روشنی ڈالی۔مقررین نے بھارتی قانونی نظام کی جانب سے بیٹیوں کو اپنے وادین کی دیکھ بھال کرنے ،اگرچہ وہ شادی شدہ بھی ہوں ،کے حقوق پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر ایک شخض کو اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنے والے چلینجوں جیسے کہ

اودہم پور میں امر ناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر پیوش سنگلہ کی قیادت میں جمعہ کے روز یہاںمتعدد محکموں ، پرائیویٹ بینکیٹ ہالوں کے مالکان اور متعدد یونینوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ،جس میں سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شری امرناتھ یاترا احسن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے مثبت رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام متعلقین سے یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کاوشیں کرنے پر زور دیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یاتریوں کی رہائش کیلئے 29مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں تمام ضروری سہولیات جیسے کہ پینے کا پانی، بجلی، ٹائیلٹ ا ور صفائی و ستھرائی کا مناسب انتظام ہوگا۔انہوں نے اے سی ڈی ،سی ای او میو نسپلٹی ۔پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی لے ایگزیکٹو انجینئروں اور تحصیلدار (ٹی) کو مناسب انتظامات یقینی بنانے کی کو کہا۔انہوں نے ضرورت کے

بینکوں کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایل آر سی کا اجلاس

 اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر پیوش سنگلہ کی قیادت میں جمعہ کے روز یہاں ضلع سطحی جائزہ کمیٹی  (DLRC) اور ضلع کنسلٹیٹو کمیٹی (DCC)  ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں علاقہ کے تمام بینکوں میں مارچ 2019کی سماہی کے دوران ڈیپازٹ اور یڈوانس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعدد مدعوں پر مباحثہ کیا گیا ،بشمول ترجیحی شعبوں اور سماج کے کمزور طبقوں کو کم قرضہ دینے ،کے سی سی جاری کرنے ،بینک اور سیکٹر وار حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔31-03-2019,  تک کے ضلع میں بینک وار ڈیپازٹس اور ایڈوانسز کی پوزیشن پر جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بھومی ہین کسان ، خواندگی بیداری پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔مالی خواندگی کونسلنگ مراکز،پردھان منتری فصل بیمہ ہوجنا ، پردھان منتری آواس یوجنا لاگو کرنے ،کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے، کے سی سی سکیموں پر ماسٹر سرکیولر، آدھار کی سیڈنگ، اودہم پور میں سیل

دھنوں میں ہونہارطلباوطالبات کی عزت افزائی کیلئے تقریب کاانعقاد

 جموں// ضلع جموں اورتحصیل بھلوال کے معروف گاوں میں عیدالفطرکے تہوارکی خوشیوں میں اس وقت دوگناہ اضافہ ہواجب جامع مسجددھنوں کی انتظامیہ کمیٹی اوردیکھ ریکھ کرنے والے ٹرسٹ کے زیراہتمام دھنوں کے دسویں اوربارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کاری تقریب کااہتمام کیاگیا۔اوراس کاانعقادٹرسٹ کے اہم اراکین گرداورکلیم احمداورپٹواری پرویز احمدنے کیاتھا۔اس موقعہ پرموجود کثیرتعدادمیں موجود لوگوں کی موجوگی میں دھنوں کی باوقارشخصیات بشمول ماسٹرمشتاق احمدکھٹانہ،بی ایم اوڈاکٹرمنظوراحمد،سرپنچ سائیں خان اور گرداورکلیم احمدکے ہاتھوں گاوں کے ہونہارطلباوطالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں خیالات کااظہارکرتے ہوئے گرداورکلیم احمدنے طلبااوران کے والدین پرزوردیاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسرباقی نہ رکھیں۔انہوں نے کہاکہ دنیاوی

شام ٹائر ہائوس کی دو منزلہ عمارت خاکستر

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کاروباریوں اور مظاہرین کے ہمراہ مانڈا، امبپھلا میںسرکار، ارکان اور محکمہ بجلی کے خلا ف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین محکمہ بجلی پر غفلت شعاری کاالزام لگا رہے تھے اور کہا کہ انکی غفلت شعاری سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بہاری لعل شرما کی شام ٹائر ہائوس کی دو منزلہ عمارت خاکستر ہوئی ۔مظاہرین کا الزام تھا کہ ٹائر ہائوس کو کافی نقصان ہوا ہے اور سرکار سے اسکے حق میں فوری طور سے معاوضہ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومنٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل نے ارکان ، پی ڈی ڈی پر الزام لگایا کہ انہوںنے غیر معیاری بکس نصب کئے ہیں ،جو معمولی لوڈ سے ہی خاکستر ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جانی پور۔ ہائی کورٹ روڈ پر پی ڈی ڈی کنکشز آگ سے خاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے پی ڈی ڈی کے بیکار گرڈ اسٹیشنوں اور محک

مزید خبرں

ڈی ا یچ سانبہ میں  ملیریا کی روک تھام پر  بیداری پروگرام کا اہتمام  سانبہ //محکمہ صحت کی جانب سے کیمونٹی ہیلتھ سنٹر رام گڑھ،سانبہ میں ملیریا کی روک تھام کیلئے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راجندر سمبیال کی نگرانی میں ایک بیداری پروگرم کا اہتمام کیا گیا۔بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹرلکھویندر سنگھ ، ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر سمن گپتا، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹرکامنی گپتا، پی آر آئی مبران کے علاوہ علاقہ کے معزز شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کیمپ میں ملیریا کی روک تھام کے سلسلہ میں بیداری، اسکی علامت اور علاج و دیگر متعلقہ مدعوں کی جانکاری دی گئی۔سی ایم او نے اس موقعہ پر ملیریا کی علامتوں ، احتیاط اور علاج پر مفصل وشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ملیریا کی شدت سے بچوں میں مستقل نیرولاجکل نقصان ہو سکتا ہے جبکہ حاملہ خواتین کی صورتحال میں مادر میں خون کی کمی، کم وزنی بچوں کی پیدائش و غیرہ ہو سکتے