تازہ ترین

چٹھا میں گورو نانک دیو کی برسی پر میڈیکل کیمپ کا نعقاد

جموں//559ویں سالگرہ  کے سلسلہ میں سکھس 4آل فائونڈیشن ،سیلف ایجو کیشن ٹرسٹ اور روٹیری کلب جموں ایلائٹ نے ASCOMS  جموں (بترہ ہسپتال)کے اشتراک سے سکلیگڑھ کالونی گوند پورہ چھٹاجموں میں ایک میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا ۔میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اتل گپتا  ایچ او ڈی میڈیسن، ڈاکٹر وکرم شرما،ڈاکٹر روہت رینہ، ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر سنی رینہ، میڈیسن محکمہ سے ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر کے ایس مہتہ،ایچ او ڈی ،ڈاکتر ایچ ایس بالی، ڈاکٹر جنپریت سنگھ،ڈاکٹر جھرنا ورما، ڈاکٹر انریت کور محکمہ سرجری، ڈاکٹر پرینکا شرما،ڈاکٹر ایشان کوہلی، محکمہ اطفال،ڈاکٹر سنی شرما ارتھو پیڈک،ڈاکٹر فرہان یعقوب ،ڈاکٹر رمنبیر سنگھ ،اور ڈاکٹر پی ایس رینہ شامل تھے۔تقریباً550مریضوں کا معائینہ کیا گیا اور جموں کشمیر سکھ پروفیشنل گروپ نے موقعہ پر مریضوں کے موقعہ پر ہی طبی ٹیسٹ کئے اور دوائیاں تقسم کیں ۔ی

کے سکندن نے انڈسٹریل اسٹیٹ بڑی براہمناں کا دورہ کیا

جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن نے ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں انو ملہوترہ اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آئی جاوید اقبال کے ہمراہ جے اینڈ کے انڈسٹریل اسٹیٹس بڑی براہمناں کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر مشیر موصوف نے گورنمنٹ جوائینری مل ، گورنمنٹ سلک فلیچرز اور گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری کا معائینہ کیا ۔ مشیر نے جوائینری مل کی طرف سے تیار کئے گئے مصنوعات کی ستائش کی ۔ انہوں نے ان مصنوعات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی صلاح دی ۔ سلک فلیچرز کے دورے کے دوران مشیر موصوف نے فلیچر اور ویونگ فیکٹریز میں نصب کی گئی مشینوں کا جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ جے کے آئی محکمہ غنچہ ابریشم کی طرف سے اگلے پندرواڑے کے دوران نیلامی کے ذریعے کسانوں سے غنچہ ابریشم حاصل کرے گا ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ جے کے آئی کی مداخلت سے ابریشم مارکیٹ سے کسانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو گی ۔ سکندن نے سلک ویونگ فیکٹری کو پھر سے بحال کرنے پ

سٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی مورچہ کا بشناہ میں اجلاس

بشناہ// آج سٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی مورچہ کی طرف سے بشناہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ستیش بھارتی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سبھی ملازموں اور ڈاکٹروںکو ڈیوٹی پر آنے کا وقت صبح  10 بجے سے رات 8بجے تک کرنے پر آنے کیلئے کہا گیا اور بشناہ ہسپتال میںآلٹرا سائونڈ کی مشین کو جلد سے جلد ٹھیک کرکے چلا نے کا مطالبہ کیا گیا جس سے یہاں کے لوگوں کو بہت پریشانی آرہی ہے۔اس کے علاوہ پچھلے دو سال سے ہسپتال کی نئی بلڈنگ تیار پڑی ہے نئی بلڈنگ پر ہسپتال کو جلدسے جلد منتقل کیا جائے جس سے لوگوںکو بہتر علاج بشناہ میں ہی مل سکے۔ اس موقعہ پر بشن چوہدری ، دھرمیندر کمار ، سرپنچ ووبھیشن سنگھ (پکا) ،نائب سرپنچ جگدیو سنگھ ، نتیش ورما اور کئی دیگران ورکرز بھی موجود تھے۔    

ادبی کنج کی بدھ پورنیماکی مناسبت سے نشست | شعراء نے مہاتمابدھ کی عظمت کواُجاگرکیا

 جموں // 2642سال پہلے دُنیا میں امن و بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے مہاتما بُدھ کی یاد میں سارے بھارت میں ’بُدھ ’پورنیما‘کے تعلق سے منائی گئی تقریبات کی ایک کڑی کے طور پرجموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج کے اینڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل میں ایک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد کیاگیاجِس کی صدارت کے فرائض اُردوُو پنجابی کے معروُف شاعر راج کملؔ نے ادا کئے جِبکہنشست کی نِظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِیئے۔ تنظیم کے چئیرمین آرش ؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے ’بُدھ پوُرنیما‘ کے تہوار کی اہمیّت اور مہاتما بُدھ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کِیا۔ اُنھوں نے بُدھ کے سادہ اصولوں بارے کہاکہ بڑے بڑے رِشی مُنیوں اور پیغمبروں نے تپسیّا کرکے روحانی گیان کو پاایا تھا۔مہاتما جی ن

مزید خبریں

سنڈے تھیٹر:نٹرنگ نے ’’مجرم فرار ہے‘‘ڈرامہ پیش کیا  جموں//ڈرامہ ’مجرم فرار ہے ‘ایک پولیس سٹیشن جہاں طاقتور ہاتھوں سے معصوم لوگوں کیساتھ پیش آنے والی زیادتیوں اورنظام کے ظلم کو بے نقاب کیا گیا ہے ڈرامہ پیش کیا ۔ڈرامہ میں ایک پولیس سٹیشن کو خوفناک طریقہ سے کام کرنے پر بے نقاب کیا ہے ۔ڈرامہ کا آغاز ایک نو جوان شادی شدہ لڑکی اس پولیس تھانہ میں اپنے پروفیسر شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ لکھانے کیلئے آتی ہے ۔ رپورت لکھنے سے پہلے ہی لڑکی کو ہراساں ،ذلیل اور شرمندہ کیا گیا ۔ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے لڑکی پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور لڑکی سے شادی شڈہ ہونے کا ثبوت مانگا۔لڑکی نے بمشکل انہیں شادی شدہ ہونے کا یقین دلایا تو پولیس نے اس پر شوہر کو گھر سے بھگانے کا الزام لگایا ۔پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا اور جب تک اس کا شوہر نہ ملے اسے حراست میں