صوبائی کمشنر کا اودہم پور میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

 اودہم پور//صوبائی کمشنر سنجیو کمار نے جمعرات کے روز یہاں ضلع کے اہم پروجیکٹوں پر ہر رہی کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس کے آغاز پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ نے محکمہ صحت عامہ، تعمیرات عامہ ،محکمہ بجلی ،صحت ،پی ایم جی ایس وائی ،جنگلات،سپورٹس، زراعت اور باغبانی شعبوں میں جاری پروجیکٹوں ہو رہی کام کے تفاصیل پیش کئے۔صوبائی کمشنر نے سڑکوں کی خستہ حالی، قصبہ میں پانی کی ضروریات اور دستیابی، بجلی کی ضروریات اور دستیابی ،دیویکا پروجیکٹ پر ہو رہی پیش رفت، بی آر او کی جانب سے سڑک کی کشادگی ،بس اسٹینڈ منتقل کرنے، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے رتبہ اور حاصل شدہ اراضی کا معاوضہ کی تقسیم کاری، سی آر ایف سڑکوں کے رتبہ، التوا میں پڑے پروجیکٹوں اور ان کی تکمیل کی مدت،ہیلتھ سروس بشمول این ایچ ایم ،شجر کاری پروگرام اور کنورجنس پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جے کے این پی پی نے روہنگیاوں اور بنگلہ دیشیوں کو فوری طور واپس کرنے کامطالبہ کیا

جموں //جے کے این پی پی کی جانب سے یہاں نمائش گرائونڈ کے سامنے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ْ مظاہرین کی قاید رپارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ و پارٹی کے دیگر لیڈران کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے حکومت ہند پر روہنگیائوں اور بنگلہ دیشوں کو واپس بھیجنے پر گذشتہ پانچ سال سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین گورنر انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔انہوں نے این سی ،کانگریس اور پی ڈی پی پر روہنگیائوںکو ریاست میں بسانے کیلئے حمایت کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوںنے الزام لگایا کہ مرکزی لیڈر شپ نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران فقط بیانات جا ری کئے اور عملی طور سے اس سلسلہ مین کچھ نہیں کیا۔ہرش دیو سنگھ نے سابقہ بی جے پی۔پی ڈی پی سرکا رپر روہنگیائوں کو تمام قسم کی سہولیات فراہم کرنے انکی آبادی میںجموں میں اضافہ کرنے کا االزام لگایا ۔انہوں ے

صوبائی کمشنر نے آئی ایس ایم محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں //صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے جمعرات کے روز یہاں افسروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میںانڈین سسٹم آف میڈسن محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس ایم  ڈاکٹر انیل کانت گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشین ایچ آر پکھرو، ڈویژنل سپورٹس افسر جے کے ایس ایس سی روی سنگھ ، صوبہ جموں کے اسسٹنٹ ضلع میڈیکل افسر اں و دیگر سینئر عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں  ISM محکمہ کی جانب سے مہیا خدمات ،متعدد ہیلتھ مراکزپر ISMسپلائز ، ایکو پمنٹ اور مشینری کی دستیابی پر تفصیلی مباحثہ کیا۔میڈیکل افسراں نے اپنے اپنے اضلاع میںنیم طبی عملہ، مشینری اور دیگر ضروریات کے متعلق جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے ضلع آیوش ہسپتال اور یلتھ مراکز قائم کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے سی ایس ایس کے تحت سکول ہیلتھ چیک اپ پروگراموں او ر جانچ کئے گئے سکولی بچوں کے تعداد کے تفاصیل طلب کئے۔صوبا

این سی سی کا10روزہ سالانہ تربیتی کیمپ نگروٹہ میں اختتام پذیر

 نگروٹہ //  جے اینڈ کے گرلز بٹالین این سی سی کے10روزہ سالانہ تربیتی کیمپ J-3 کے آخری روزکیمپنگ رائونڈ میں ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر کے ڈٖپٹی ڈائریکٹر جنرل مہمان خصوصی تھے۔ 14 مئی2019سے منعقدہ اس سالانہ تربیتی کیمپ میںریاست کے کٹھوعہ، ریاسی ، کٹرہ ،سانبہ، اودہمپور، بسوہلی اور جموں کے سینئر اور جونئیر گرل کیڈٹوں نے شرکت کی۔ثقافتی  پروگرام حب الوطنی،خواتین کی بااختیاری، اور کشرت میں وحدت پر مرکوز تھی۔کیمپ میں 9  دنوں کے دوران پروگراموں میں شرکت کرنیوالے کیڈٹوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔مہمان خصوصی نے کیڈٹوں کی کارکر دگی کی ستائش کی اور انہیں اپنے منتخبہ شعبوں میں حاصل کئے گئے تجربہ کا بہتر استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ثقافتی پروگرام بھانگڑہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کیمپ کمانڈنٹ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا اور کہا کہ ت

متعدد سکھ تنظیموںکا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے پوسٹر پر برہمی کا اظہار

جموں // متعدد سکھ تنظیموں کی یہاں جمعرات کے روز زیر قیادت پنتھک مورچہ جموں نے سوشل میڈیا پر جاری ہوئے ہوئے ایک پوسٹر کے وائرل ہونے کے سلسلہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ پوسٹر میں 9 جون 2019 کو ٹیچرس بھون ،گاندھی نگر جموں میںبابا باندہ سنگھ بہادر کی یاد میںایک پروگرام منعقد کرنے کی جانکاری دی گئی ہے ،پوسٹر میں بابا باندہ سنگھ بہادر کو بطور ویر باندا بریگیڈ جی بیان کیا گیا ہے،جس سے سکھ طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سکھ طبقہ کسی بھی صورت میں اس کو برداشت نہیں کرے گی اور انتظامیہ سے اس سلسلہ میں ضروری اقدام کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ جموں کے پر امن ماحول کو بتاہ ہونے سے بچایا جا سکے۔پریس کانفرنس میں جٹھیدار مہندر سنگھ ، جتھیدار من موہن سنگھ ، ایس اوتار سنگھ خالصہ، ڈی جی پی سی جموں کے ممبران  و دیگران نے شرکت کی۔

پی ٹی ٹی آئی نے سکولی طلاب میں دودھ کے پیکٹ تقسیم کئے

سانبہ //جاری موسم گرما اور شدت کی گرمی کے مد نظر پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ وجے پور کے پرنسپل ایس ایس پی اشوک کمارنے گورنمنٹ مڈل سکول تھلوری، وجے پور کے طلاب میں ٹھنڈے دودھ کے پیکٹ تقسیم کئے۔اس موقعہ پر پرنسپل نے سکول عملہ اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا اور سکول سٹاف سے طلاب کو بہتر تعلیم اور گائیڈنس فراہم کرنے پر زور دیا ،تاکہ ان بچوں کا مستقبل تابناک ہو سکے۔سکول کے ہیڈ ماسٹر اور سٹاف نے پرنسپل پی ٹی ٹی آئی کی جانب سے طلاب کی حوصلہ افزئی کرنے اور طلاب کے ساتھ تبادلہ کیال کرنے کے لئے قیمتی وقت بچانے کی ستائش کی۔پروگرام کا اہتمام مدر ڈائری ،ریلوے روڈ وجے پور کے مجاذ ڈسٹری بیوٹ  نیکسیس ٹریڈرز کے مالک پنکج شرما کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔  اس موقعہ پر ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، ڈی ایس پی (سیکورٹی) کرن جیت سنگھ ، ڈی ایس پی( ایڈمنسٹریشن ) راکیش سمبیال، ڈی ایس پی(ٹیکنکل) اجے

کیمبرج انٹرنیشنل سکول میں پروگرام کا اہتمام

جموں //کیمبرج انٹرنیشنل سکول میں  جمعرات کے روز" health is wealth" کے موضوع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جس میں گریڈ سیکنڈ کے نو نہالوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔پروگرام میں سکول کے تمام طلاب نے سرگرمی سے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز Rhymes, ، ڈرامہ اور ڈانس سے کیا گیا ،جس سے طلاب کے اعتمادمیں اضافہ ہوا۔پروگرام منعقد کرنے کا مقصد بچوں میں صحت مند عادات پیدا کرنا اور انہیں جنک فوڈ کے بجائے صحت مند کھانے کی جانب حوصلہ افزائی کرنا، کیونکہ اس سے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔منیجمنٹ نے طلاب کی کارکردگی کی ستائش کی۔پروگرام کا اختتام پرنسپل اے کے شرما ک جانب سے اجتماع کو خطاب کرنے کے ساتھ کیا گیا ،جس میں انہوں نے طلاب کو صحت مند خوراک کھانے کی حوصلہ افزائی کی۔  

مزید خبرں

بی جے پی نے پارٹی کی شاندار کارکردگی کومستحکم بھارت کے عزم کو قرار دیا  بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی کی شاندار کار کردگی کومودی کے بھارت کو مستحکم بنانے کے عزم کو قرار دیا ہے ۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پارٹی کی کامیابی کومودی سرکا رکی جانب سے گُذشتہ پانچ سال میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کام کو قرار دیا اور اکہا کہ اس سے بھارت مشید مستحکم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں مودی کے موڈ کو پڑھنے میںنا کام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اناتنخابات سے یہ بات واضع ہوئی ہے کہ عوام  دیانتدار اور ایماندار لیڈر کی حمایت کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی یڑھی کے مستقبل کو سنوارنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںکشمیر میں امن بحال ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ک