تازہ ترین

ڈوگرہ لاء کالج نے پنچایت دورہ کا اہتمام کیا

جموں// ڈوگرہ لاء کالج بی اے ایل ایل بی کے چھٹے سیمسٹر کے طلاب کیلئے پنچایت دورہ کا اہتمام کیا ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنچایت کا دورہ انکے اکیڈمک سیلبس کا ایک حصہ ہے،جس کے تحت طلاب نے چک جارلان کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے سات دیہات کے سرپنچ جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران،انہوںنے طلاب کو پنچیات کی متعد دسرگرمیوں کی وضاحت کی اورپنچایت کی جانب سے دیہات کی زندگی میں نبھائے جا رہے رول سے واقف کیا ۔انہوں نے پنچایت کی جانب سے جھگڑے حل کرنے اور لوگوں کو آپسی جھگڑے حل کرنے میں مدد کرنے کے مقصد سے اُٹھائے جا رہے اقدام کی جانکاری دی۔سرپنچ نے دیہات کے ترقی میں فراہم کئے جا رہے فنڈز کی جانکاری دی۔انہوں نے طلاب کو دیہاتیوں کی بھلائی کیلئے متعدد سرکاری معاونت والی سکیموںکی جانکاری بھی دی۔طلاب کیلئے یہ ساری جانکاری بہیت ہی مفید تھی کیونکہ انہیں پنچایت کی زمینی سطح کی ک

روزگار کے بدلتے مواقع کے ساتھ نوجوان ابھررہے شعبوں کی طرف توجہ مرکوز ہیں

جموں // چندی گڑھ یونیورسٹی کی جانب سے یہاںبدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئییونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر رابوانے کہا کہ "وقت اور صنعت کی توقعات کو تبدیل کرنے کے ساتھ، آج کے نوجوان ابھرتے ہوئے شعبوںجیسے بادل کمپیوٹنگ، کاروباری تجزیات، انفارمیشن سیکورٹی، اے آئی سے پتہ چلتا ہے کہ طالب علم روزگار میں تبدیلی کے رجحانات کے بارے میں جانتا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران. انہوں نے مزید کہا کہ طلاب نصاب کی گنجائش سے باہر جا رہے ہیں، آج کے نوجوان جدید ترین ٹیکنالوجی جاننا چاہتے ہیں اور اپنے آپ کو بین الاقوامی معیار کے لئے تیار کرتے ہیں اور صرف ملازمت کی طلب   کے بجائے نوکری فراہم کرنا چاہتے ہیں۔آج کے نوجوانوں کی توقعات اور خواہشات کو سمجھنے کے بارے میں، ڈاکٹر بوا نے کہا، چندیگڑھ یونیورسٹی نے لچکدار انتخاب کی بنیاد پر تعلیم کے نظام کو ت

جموں ڈی ایل ایس اے نے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

جموں //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں نے جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیرمین جسٹس راجیش بنڈل کی ہدایت  اور زیر قیادت چیر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ونود چٹر جی کول (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  جموں ) یہاں کے سی پبلک سکول میں طلاب کو جموں و کشمیر پروٹکشن آف چلڈرن ایکٹ  2018 اور پانی کے بچائو سے واقف کرنے کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام سیکرٹری دسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سیکرٹری DLSA نے بیداری پروگرام کے مقاصد اجا گر کئے۔ریسورس پرسن سب ججDLSA  سانبہ سواتی گپتا اور چیر پرسن چائیلڈ ویلفئیر کمیٹی جموں شالنی شرما نے ایکٹ کے تفاصیل بیان کئے۔طلاب کو ماہروں سے قانونی خدمات حاصل کرنے کے طریقے بیان کئے گئے۔ریسورس پرسن اور طلاب کے درمیان تبادلہ خٰال کی نشست منعقد

محکمہ اطلاعات کی جانب سے منشیا ت مخالف پروگرام کا اہتمام

جموں//محکمہ اطلاعت و عوامی تعلقات کی کلچرل ونگ نے بدھ کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرنسر میں منشیات کی بدعت کے خلاف ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل سبھاش چندر شرما  اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔پروگرام میں کل ملا کر 11طلاب نے شرکت کی اور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقابلہ میں گیاروہیں جماعت کی شوانی ٹھاکور نے پہی پوزیشن جبکہ اسی جماعت کی مانسی شرما نے دوسری پوزیشن اور دسویں جماعت کی تانہیا شرما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سکول پرنسپل نے محکمہ اطلاعت کی جانب سے اس اہم موضوع پر مقابلہ منعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔انہوں نے طلاب کو اس مدعے پر عام لوگوں میں بیداری پھیلانے پر زور دیا ۔مہمان خصوصی نے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی طلاب اور سماج کے لئے منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔حلقہ سرنسر کے سرپنچ نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ، طلاب اور ک

فارسٹ ریسرچ انسٹیچوٹ نے بائیو ڈائیورسٹی دن منایا

عالمی سطح پر بائیو ڈائیورسٹی ڈے کی مناسبت سیٹٹ فارسٹ ریسرچ انسٹیچوٹ کے زیر اہتمام سے طلاب کے لئے مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔گورنمنٹ ہائی سکول جانی پرو کے طلاب نے پروگرام میں شرکت کی اور بائیو ڈایئورسٹی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے نرسری کا بھی دورہ کیا اور کیمپس کے بائیو ڈائیورسٹی کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ مقابلہ میں پرینکا سہا، بھومی اور گوری اور نازیہ نے بالترتیب پہلا ،دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔اس موقعہ پر طلاب میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام ڈویژنل فارسٹ افسر ،ریسرچ نہا مہتہ اور ڈویژنل فارسٹ افسر ،سئیڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن جموں شویتا ڈونیا کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔  

سیکرٹری ٹی اے کاسانبہ میں گوجر و بکروال ہوسٹل کا معائینہ

سانبہ //سیکرٹری ٹرائبل افیرس عبدالمجیدبٹ نے بدھ کے روز ضلع کا دورہ کرکے سانبہ میں زیر تعمیر گوجر و بکروال ہوسٹل کا معائینہ کیا۔انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی امور و محکمہ کے دیگر عہدہ دار بھی تھے۔سیکرٹری نے ہوسٹل بشمول کمروں ،کچن ، سٹڈی روم ،ٹی وی روم اور دیگر افراسٹریکچر و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تعمیراتی ایجنسی نے سیرٹری کو اب تک ہوئی کام کی جانکاری دیتے ہوئے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اہلکاروں نے سیکرٹری کو بتایا کہ ہوسٹل 20کمروں پر مشتمل ہوگا  ،جس میںایک سو سے زائد طلاب کو ایکموڈیشن کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم ہونگی۔ تاحال محکمہ ان طلاب کو پرائیویٹ کرایہ کی عمارتوں میںاکیموڈیشن فراہم ہوتی ہے۔بعد ازاں، سیکرٹری نے دیگر افسروں کے ہمراہ گوجر و بکروال ہوسٹل کنال روڈ کا معاینہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے کمروں ،کچن ، سٹڈی روم ،ٹی وی

امر ناتھ جی کی سالانہ یاترا

جموں //جی ایم سی کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرمانے آنے والی شریا مرناتھ جی یاترا کے سلسلہ میں تیاریوں کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا، ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، چیف ٹرانسپرٹ افسر طلت محمود، اے ای ای ایس جوگیندر بالی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متعدد مدعوں جیسے کہ یاتری کیمپ بھگوتی نگر ،مندروں ، مین مارکیٹ، اور دیگر سیاحتی مقامات  میں میں صفائی و ستھرائی کی ہدایت دی۔انہوں نے چیف ٹرانسپورٹ افسر کو روزانہ کی بنیادوں پر مزۃبی مقامات پر پانی کی ٹینکوغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ہیلتھ افسر سے یاتریوں کو مناسب صفائی و ستھرائی کی سہولایت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر (ای)کو تمام خراب ہوئی لائٹوں کی مرمت کرکنے کے علاہو نئی لائٹیں نصب کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں موجود تمام اہلکاروں نے ڈپٹی مئیر کو یقین دلایا کہ وہ یاترا کے

گورو نانک دیو جی کے 550ویں پرکاش اُتسو پر مہان گورمت سماگم کا اہتمام

جموں //گورو نانک دیو جی کے  550ویں پرکاش اُتسو  کے موقعہ پر گورو نانک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل کی جانب سے زیر سرپرستی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ اور ڈسٹرکٹ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے تعاون سیگورو دوارہ شری گوررو ناناک دیو جی چاند نگر ،جموں میں 25مئی2019 کومہان گورمت سماگم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورمت سماگم کا اہتمام عالمی امن اور انسانیت کی خدمت کیلئے گو رو نانک دیو جی کی راہ پر چلنے کو اجاگر کیا گیا۔دن بھر چلنے والے اس پروگرام میں نامور سکھ دانشور بشمول پرچارک اور کیرتن جتھے سماگم  اور شبد کیرتن میں حصہ لیں گے ۔سماگم صبح 9بجے شروع ہوگااور 26مئی کو بعد دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہوگا۔’’کون بنے گا گوروسکھ پیارا مقابلہ ‘‘ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ریست کی تمام سکھ سنگت کو

دیوان دیوی سکول میں جانوروں بچائو مہم کا اہتمام

جموں //جنگلات کی کمی جانورں کیلئے دوسرا خطرہ ہے،جسکی وجہ سے نایاب جانوروں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنگلات کی کمی سے  19 سے 39 فیصد جانوروں کی قسم میں کمی ہوگی۔ان باتوں کا اظہار دیوان دیوی ہائر سیکنڈری سکول راجپورہ منگوتریاں میںمنعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سٹی نارتھ امرت پال (آئی پی ایس) نے کیا ۔پروگرام کا اہتمام "Save Birds" مہم کے تحت کیلکھ جیوتشی اور ویدک سنستھان ٹرسٹ نے جموں ٹیم کے ممبران کے ہمراہ  کیا تھا ۔چیر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال ،ٹرسٹ کے صدر مہنت روہت شرما نے سماجی کارکن سنیل شرما اور پروین شرما نے طلاب میں مفت مٹی کے برتن اور بھگوت گیتا بانٹے۔ایس ی سٹی نارتھ امرت پال سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔سکول کے چیرمین ایس سی صوری نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا جبکہ ایس ڈی پی او بخشی نگر ڈی ایس پی امت شرما ، سینٗر صحافی اشونی

مزید خبرں

پنتھرس پارٹی نے اعجاز احمدبٹ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری اعجاز احمد بھٹ کے بدھ کو کشمیر میں انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔آنجہانی اعجاز احمد بھٹ ضلع ادھمپور کے کڈ کے رہنے والے تھے اور ان کی عمر تقریباًً 55برس تھی ۔ وہ اپنے طالب علمی کے زمانے  1977سے پروفیسر بھیم سنگھ اور پنتھرس پارٹی سے وابستہ تھے ۔وہ تقریباًً تین چارمہینہ سے بیمار تھے اور  ان کا سری نگر کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں علاج چل رہا تھا۔ پنتھرس پارٹی نے نئی دہلی اور جموں میں ہنگامی تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کرکے آنجہانی کی روح کو جنت میں سکون عطاکرنے اور دکھ کے اس وقت میں ان کے کنبہ کو صبر جمیل عطا کرنے کی خداسے دعا کی۔نئی دہلی اور جموں میں ہوئی تعزیتی میٹنگ میں پنتھرس پارٹی کے کئی لیڈروں نے شرکت کی۔   کے کے شرما24 مئی