تازہ ترین

اساتذہ کا وفد سی ای او اودہم پور سے ملاقی RET

 اودہم پور//جے کے آر ای ٹی  ۔اساتذہ کے ایک وفدنے زیر قیادت سینئر وائس ۔چیئرمین بھوپیندر سنگھ ،ریاستی صلاح کار وجے چلوترہ ، ریاستی کارڈی نیٹر پریتم دھیمان اور ضلع صدر کلدیپ کٹوچ سی ای او اودہمپور سے ملاقات کی اور انہیں زونل و ضلع سطع پر تدریسی عملہ کے مسائل سے واقف کیا ۔ ایک بیان کے مطابق مسائل میں باقی ماندہ گریجویٹRET کی  ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے دفتر میں زیر التوا پڑی ہوئی فائلیںٹیچر گریڈ کے لئے منتقل کرنے کو پیش کرنا ،RET's کی تمام ریگولائزیشن کی فائلیں ،جنھوں نے پانچ سال کی مدت مکمل کی ہو ،کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے دفترکو پیش کرنا، تاکہ انکو باقاعدہ بنایا جا سکے ،اساتذہ کو بقایاجات شفاف ڈھنگ سے ادا کرنا، تمام زیڈ ای اوز اور ڈی ڈی اوز کو اساتذہ کی تنخواہ ہر مہینہ کے پہلے ہفتہ میں ادا کرنے کی ہدایت دینا ، ٹیچر گریڈ۔II کے حق میں ماہ جنور

ڈسٹرکٹ جیل اودہم پور میں تین روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

اودہم پور// ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں مشروم کی کاشت سے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس ،جیل خانہ جات  جے اینڈ کے دلباغ سنگھ (آئی پی ایس ) کے ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں مشروم ڈیولپمنٹ محکمہ اودہمپور کے اشتراک اور زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جیل سپر انٹنڈنٹ ہریش کوتوال مش روم کی کاشت سے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی افسر راجن کمار شرما نے سنیل کمار گپتا کے ہمراہ مش روم کی کاشت پر ایک لیکچر دیا۔انہوں نے مش روم کے لئے کمپوزٹ کھاد ،لاگت فوائد کا تناسب، مقوعی اقدار اور اسکے فوائد کی جانکاری دی۔انہوں نے جیل کے قیدیوں کو یقین دیا کہ انکی رہائی کے بعد مش روم ڈیولپمنٹ انہیں مش روم یونٹ قائم کرنے میں مدد کرے گی ،جس سے انہیں روزی روٹی کمانے میں مدد ملے گی۔ تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں محکمہ

ڈی سی سانبہ کا راجپورہ میں عوامی دربار

سانبہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے جمعرات کے روز ضلع کے سرحدی تحصیل راجپورہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا ۔عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے متعددمسائل ابھارے اور انکا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی لوگوں نے جو مسائل ابھارے اُن میں راشن کی سپلائی ،صاف پینے کا پانی، بغیر خلل کے بجلی، سڑکوں کی مرمت ، شمشان گرائونڈ کے لئے اراضی، پرائمری ہیلتھ سنٹر کو ادویات کی فراہمی، اور بقایا پنشن معاملات کو منظوری دینا وغیرہ شامل ہے۔عوامی دربار کے دوران ڈی سی نے محکمہ صحت عامہ کے اہلکاروں کو پانی کے وسیلہ کا ٹیسٹ کرنے اور یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ عوام کو خراب پانی سپلائی نہ کیا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ رسدات کو بعض علاقوں میں راشن کی سپلائی میں  مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔دربار کے دوران اے سی ڈی نے بتایا کہ MGNREGA کے تحت بقایا اجرت فوری

کی جانب سے طلاب کیلئے بیداری مہم کا اہتمام DLSA

 جموں //ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے طلاب کو جموں و کشمیر ،بچوں کو جنسی تشدد سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ 2018 ،JK PCSVO Act  اور پانی بچائو کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا ۔ جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیر مین جسٹس راجیش بندال کی ہدایت پر لانچ کئے گئے اس بیداری کمیپ میں زیر قیادت چیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ونود چٹر جی کو ل بیداری پروگرام ضلع کے متعدد سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ JK PCSVO Act, 2018پر بیداری پرگراموں کا سلسلہ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے پریزینٹیشن کانونٹ سینئر سیکنڈری سکول ،گاندھی نگر سے شروع کیا گیا،جس کا اہتمام سیکرٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی نوشاد احمد خان نے افتتاحی خطبہ سے کیا ،جس دوران انہوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد اجا گر کئے اور کہا کہ اس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کی سلامتی اور تحفُظ

جوائنٹ فورم کا بانڈی پورہ واقعہ کے خلاف احتجاج

جموں//آل انڈیا کنفڈریشن آف SC/ST/OBCانجمنوں ،جموں مسلم فرنٹ ،سکھ نوجون سبھا ،گوجر فیڈریشن ،مزدور دستکار یونین اور NSOSYFکے جوائنٹ فرنٹ جمعرا ت کے روز یہاں پریس کلب میں بانڈی پورہ میں ایک کمسن کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی ،گاندربل میں ایک لڑکی کی آبر ریزی اور الور ،راجستھان میں ایک شادی شدہ خاتون کی آبر ریزی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں اُٹھا کر ان واقعات میں متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور مبینہ مجرمون کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آل انڈیا کنفڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے متثرین کو فوراً انصاف فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تقوع ہے کہ متاثرین کو فوری طور انصاف فراہم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم سماج میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کریں گے ۔کلسوترہ نے الور، راجستھان میں ایک شادی شدہ خاتوں کی اجتماعی عصممت ریزی پر اکافی برہمی کا اظہار

سپیکر نے جموں میں نئے قانون سازکمپلیکس کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جے کے پی سی سی کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران جموں میں تعمیر ہورہے قانون ساز کمپلیکس کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ، سیکرٹری اسمبلی اچل سیٹھی، ایم ڈی جے کے پی سی سی ، ایم راجو، ڈی جی ایم جے کے پی سی سی یونٹ سیکنڈ جموں پردیپ شرما اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔سپیکر کو پروجیکٹ کے تحت جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس دوران وہاں اضافی سہولیات قائم کرنے سے متعلق منصوبوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ سپیکر موصوف کو بتایا گیا کہ ای ودھان قوانین کے مطابق ہر طرح کی سہولیات نئے کمپلیکس میں موجود ہوں گی۔سپیکر نے جے کے پی سی سی حکام کو ہدایت دی کہ وہ نئے اخراجات کے تخمینہ محکمہ قانون کو پانچ دنوں کے اندر اندر بھیج دیں۔ یہ کمپلیکس مارچ2020 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں

این جی او تھرڈ آئی کرائم ٹیم نے ذہین طلاب کی عزت افزائی کی

بشناہ //ایک غیر سرکاری انجمن و تھرڈ آئی کرائم ٹیم نے بشناہ کے ذہین طلاب،جنھوں نے8ویں ،  10ویں،12ویںجماعت کے بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کے ہے،کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقعہ پرتنظیم کے چیر مین شام لعل گپتا نے اپنے خطاب میں طلاب کو تعلیم ،صحت اور اقدار پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کر زور دیا ۔اس موقعہ پر گپتا نے تحصیلدار بشناہ رمن چلوترہ ،ایس ایچ او بشناہ رتن سنگھ رانا ،اے ای ای پی ڈی ڈی بشناہ  اجے پال سنگھ ،کے ہمراہ طلاب کو بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی کے لئے میڈل اور ٹرافیاں عطا کیں۔ایس ایچ او بشناہ انسپکٹر رتن سنگھ رانا نے مومینٹو تقسیم کئے اور 97%  نمبرات حاصل کرنے والے طلاب کو میڈل سے نوازا۔ اے ای ای اجے پال سنگھ نے بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کو مبارک باد دی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔سوشل ورکر منٹو گپتا نے انجمن کے چیر مین گپتا کی جانب

امر کھشتریہ راجپوت سبھا نے مہارانہ پرتاپ کی 479ویں سالگرہ منائی

جموں//شری امر کھشتریہ راجپوت سبھا نے مہارانہ پرتاپ کی 479ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر ایک ہون بھی رچایا گیا ،جس میں نامور پنڈتوں نے منتر وں کااچارن کیا۔اسکے بعد مناسب پوجا ارچنا بھی کی گئی۔جموں کے دیہی و شہری علاقوں سے آئے ہوئے برادری کے لوگوں نے بھاری تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ہون کے اختتام پر عقیدت مندوں میں پرشاد بھی تقسیم کیا گیا ۔سبھا کے صدر کنور نرائن سنگھ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمہرانہ پرتاپ جی کی زندگی اور انکی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ اس دور میں لوگوں کو ضالمانہ کاروائیوں سے نجات دلانے میں مہارانہ پرتاپ نے قابل ستائش کام کیا۔انہوںنے ریست ،برادری کی خوشحالی کے لئے مہارانہ پرتاپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔  

جموں میں الوداعی تقریب کا اہتمامIMS

 جموں //انسٹچوٹ آف منیجمنٹ سائنسز ،پٹولی جموں کی جانب سے جمعرات کے روز ایم بی اے سیکنڈ ائیر طلاب کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا۔طلاب نے ادارے میں اپنی تعلیم کے دوران حاصل کی گئی تعلیم اور جانکاری کو اطلاب کے ساتھ بانٹا اور کہا کہ وہ ادارے سے حاصل کی گئی تعلیم کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈائریکٹر IMS ڈاکٹر اجے شرما نے طلاب پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلاب مین ٹیم سپرٹ پیدا ہوتا ہے اور اکہاککہ ایسے پروگراموں سے طلاب میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھار ملتا ہے۔انہوںنے طلاب کے لئے ایک شاندار مستقبل کی تمنا کی ۔پروگرام کے دورانIMS کی چیف کارڈی نیٹر انجینئر ندھی جموال نے ہرایک طالب علم کو بطور شفقت اور پیار انعامات تقسیم کئے۔مسٹر اور مس کا خطاب بالترتیب ابھیجیت سنگھ اور مس اچھا پریت کور نے حاصل کئے۔

مزید خبرں

جموں میں آر ڈی ڈی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ  جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمارکی قیادت میں یہاں جمعرات کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں محکمہ دیہی ترقیات کی سرکاری سکیموں کی موثر ڈھنگ سے عمل آوری پر زور دیا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعدد ریاستی و مرکزی سپانسر شدہ سکیموں  پر بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے ان سکیموں کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا ۔ اجلاس میں محکمہ دیہی ترقیات کی دیگر سکیموں  جیسے کہ ایم جی نریگا، پردھان منتری آواس یوجنا ،ایس بی ایم ،14ویں مالی کمیشن ، RURBAN اور  BADP.پر بھی مباحثہ کیا گیا۔   سوشل ویلفیئر محکمہ کاسشیل اتری کے موت پر اظہار دکھ  نیوز ڈیسک   جموں //محکمہ دیہی ترقیات نے 2004 بیچ کے کے اے ایس افسر سوشی