تازہ ترین

گورنر نے جموں یونیورسٹی کی 85 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو یونیورسٹی آف جموں کے چانسلر بھی ہیں نے یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کی 85 ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ کونسل نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر اور اُن کے ساتھیوں کو یونیورسٹی کواین اے اے سی گریڈ میں یو جی سی کی طرف سے کیٹا گری 1 حاصل کرنے کیلئے مبارکباد دی ۔ اس اعزاز کی بدولت یونیورسٹی آف جموں کو سال 2018-19 میں روسا سیکنڈ کے تحت ایک سو کروڑ روپے کی گرانٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ روسا سیکنڈ مرحلے کے تحت یہ گرانٹ صحیح طریقہ پر استعمال کرنے کیلئے گورنر نے سائینس و ٹیکنالوجی میں تکنیکی کام کے علاوہ ہیومنٹیز میں کورس کو از سر نو تشکیل دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے طلاب کو عالمی سطح کے تدریسی سہولیات جن میں سمارٹ کلاس روم ، ای ریسورسز ، سٹیٹ آف آرٹ لیبارٹریاں ، نئے پروگراموں کو متعارف کرنے اور طلاب میں مقابلہ جاتی پروگراموں میں حصہ لینے  جیسی سہو

گورنر نے جموں یونیورسٹی کی 85 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو یونیورسٹی آف جموں کے چانسلر بھی ہیں نے راج بھون میں یونیورسٹی کی 85 ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ کونسل نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر اور اُن کے ساتھیوں کو یونیورسٹی کواین اے اے سی گریڈ میں یو جی سی کی طرف سے کیٹا گری 1 حاصل کرنے کیلئے مبارکباد دی ۔ اس اعزاز کی بدولت یونیورسٹی آف جموں کو سال 2018-19 میں روسا سیکنڈ کے تحت ایک سو کروڑ روپے کی گرانٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ روسا سیکنڈ مرحلے کے تحت یہ گرانٹ صحیح طریقہ پر استعمال کرنے کیلئے گورنر نے سائینس و ٹیکنالوجی میں تکنیکی کام کے علاوہ ہیومنٹیز میں کورس کو از سر نو تشکیل دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے طلاب کو عالمی سطح کے تدریسی سہولیات جن میں سمارٹ کلاس روم ، ای ریسورسز ، سٹیٹ آف آرٹ لیبارٹریاں ، نئے پروگراموں کو متعارف کرنے اور طلاب میں مقابلہ جاتی پروگراموں میں حصہ لینے  جیسی سہولیات

چوری کے واقعات میں کٹھوعہ پولیس کو اہم کامیابی

کٹھوعہ//چوری کے واقعات میں کٹھوعہ پولیس کو اُس وقت ایک اہم کامیابی ملی جب پولیس اسٹیشن بلاور نے دو بد نام زمانہ چوروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2.5لاکھ روپے مالیت کے سونے اور طلائی کے اشیا برآمدکئے۔پولیس بیان کے مطابق بلاور میں چوری کے واقعات سے لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا تھا ،جس پر پولیس نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بلاور انسپکٹر وجے کی قیادت میں ایک ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او ڈی ایس پی رویندر سنگھ نے دو چوروں کو گرفتار کیا،جن کی شناخت شکور احمد ولد محمد ایوب ساکنہ ملہار مورہ نیلہیو، اور تارا چند ولد اندرو رام ساکنہ مالٹی بلاور کے بطور کی گئی۔پولیس نے ان چوروں کے انکشاف سے انکے قبضہ سے 2.5لاکھ روپے مالیت کے سونے اور طلائی کے ز یورات برآمد کئے۔پولیس بیان کے مطابق چوروں نے بلاور کے دو دیہات دیوال اور مالٹی میں چوری کے دو وارداتوں میں اپنے آپ کو ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔پولیس ک

اودہمپور سڑک حادثہ میں 36 افرادزخمی

اودہمپور//ضلع اودہمپور کے ڈمنوٹ ۔پنچیری سڑک پر ایک بس حادثہ میں 36مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بس اودہمپور سے کھور گلی کی طرف جا رہی تھی لیکن ڈمنوٹ ۔پنچیری سڑکپر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 36افراد زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی پبلک ہیلتھ سینٹر پنچیری میں علاج کیلئے بھرتی کیا گیا ۔زخمیوں میں 6افراد کو  مزید علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال اودہمپور منتقل کیا ۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

میں ’’مینجمنٹ اہلیت‘‘ پر تربیتی پروگرام کا اہتمام IIPA

 جموں //انڈین انسٹیچوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن ،جے اینڈ کے ریجنل برانچ جموں کی جانب سے ’’منیجمنٹ اہلیت‘‘ پر مبنی یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق سابقہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ایس ایس بلوریہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ کسی بھی انجمن کی اہلیت انسانی سرمایہ پر مبنی ہوتی ہے کہ کس طرح سے لیڈر لوگوں کے ساتھ نمٹ سکتا ہے۔ان کے مطابق اہلیت کے ساتھ جذبہ سے ایک مثالی لیڈر بن سکتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افسروں کو اپنے پیشہ کے تئیں حقیقت پسندی کا رویہ رکھنا چاہیے، جس سے انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔سابقہ ڈی جی پی جموں و کشمیر ڈاکٹر اشوک بھان نے اپنے خطاب میں شہریوں کے مرکوز پر مبنی فیصلہ لینے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کو بر وقت فیصلہ لیناچاہیے ،جو ہمیشہ عوام کے مفاد میں رہتا ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹ

سنت نرانکاری منڈل کی جانب سے زونل مہلا سماگم کا اہتمام

سانبہ//سنت نرانکاری منڈل کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں سنت نرانکاری ست سنگ بھون سانبہ میں زونل مہلا سماگم کا اہتمام کیا گیا ، جس میں 8ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔سماگم کا عنوان ’’جس گھر میں ہو مریادت ناری، وہ ورا گھر ہوگا سنسکاری ‘‘ تھا۔ سماگم کی صدارتزونل انچارج حیدر آباد (تلنگانہ) کی موہنی آہوجہ نے کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد ایک صحت مند دنیا کے فروغ کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنت نرانکاری مشن انسانیت میں اتحاد کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی ماسٹروں نے ہمیں بھگوان کی جانکاری دی اور ہمیں ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کے درمیان فرق پر قابو کرنے کی تعلیم دی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک گورو اور پیغمبر نے ہمیں محبت اور اخوت کا سبق دیا ہیاور انسان کو معنی خیز زندگی گُذارنے کیلئے بھگوان کے ساتھ جڑنے کا سبق دیا کیونکہ بھگوان ہی محبت

ڈگیانہ آشرم میں ’’چڑھدی کلا‘‘ دوس منایا گیا

جموں //گورودوارہ ڈگیانہ آشرم کی جانب سے ہفتہ کے روز  چڑھدی کلا دوس منانے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میںہزاروں کی تعداد میں سکھ سنگت نے شرکت کی او رڈیرہ ننگالی صاحب کے چڑھدی کلا کے لئے رارتھنا کی۔ایک بیان کے مطابق مذہبی تقریب کا انعقاد شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ جی نے کیا۔تقریب میں متعدد راگیوں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور ڈیرہ ننگالی صاحب کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا۔سابقہ وزیر رمن بھلہ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مذہبی اور تعلیمی شعبہ میں ڈیرہ ننگالی صاحب کی خدمات کی ستائش کی۔ڈی جی پی سی پونچھ کے صدر ایس نریندر سنگھ نے کہا مہنت منجیت سنگھ نے ملک اور بیرون ممالک میں سکھ مت کا پرچار کیا۔انہون نے مزید کہا کہ ریاست کا عوام مہنت جی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔چؑھدی کلا کے ممبران ڈاکٹر جسونت سنگھ ،لکھبیر سنگھ بھاوا، پروفیسر ہ

سمویدنا جموں نے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا

جموں //سمویدنا سوسائٹی جموں نے محکمہ مال جموں ویسٹ کے اہلکاروں کے اشتراک سے تحصیلد ار ویسٹ جموں کے دفتر میں شجر کاری کا اہتمام کیا ہے۔شجرکاری مہم کا افتتاح تحصیلدار جموں ویسٹ راجیش کمار بارو نے عملہ کے دہگر اہلکاروں کے ہمراہ کیا ۔شجر کاری مہم کے تحت متعدد پھل دار پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر تحصیلدار نے کہا کہ اگر ہم کرہ ارض کو گلوبل وارمینگ سے بچانا چاہتے ہیں ،تو ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ارد گرد ماحول کو سر سبز رکھیں ۔انہوں نے ماحول کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقعہ پر سمویدنا سوسائٹی کے چیر مین کیشو چوپڑہ نے کہا کہ ہر ایک کا فرض ہے کہ کرہ ارض کو بڑھتے درجہ حرارت سے بچایا جائے،تاکہ یہ آنیوالی نسلوںکے لئے محفوظ رہے۔انہوں نے ہر ایک شہری کو ایک پودہ لگانے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک خاص تعداد بھی موجود تھی۔

ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا وجے پور میں احتجاج

سانبہ // آل جموں و کشمیر ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے فورم (AJKRPPF) کی جانب سے یہاں سانبہ میں ہفتہ کے روزاپنے بقایا مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ایک بیان کے مطابق مظاہرین کی قیادت رگھو بیر سنگھ کر رہے تھے، جس میں ریٹائرڈ اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سرکا رمخالف نعرے بلند کر رہے تھے،مظاہریں کا الزام ہے کہ وہ اپپنے مطالبات کے سلسلہ میں بدستور احتجاج کرتے ہیں لیکن سرکار ان کے مسائل پر کوئی دھیان نہیں دیتی ہے۔ان کا الزام ہے کہ جے اینڈ کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے تنخواہوں میں تفاوت ابھی بھی جاری ہے کیونکہ سرکار نے حکم نمبر  229-F 2014, بتاریخ17 ۔اکتوبر 2014 کا اطلاق موجودہ تاریخ سے کیا ہے،جبکہ اس حکم کا اطلاق 1996  سے جاری کرنے کی ضرورت ہے ،جب کہ تنخواہ کمیشن لاگو کیا گیا ہے۔مظاہرین نے اس حکم کا اطلاق 1996  سے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسکے علاوہ

لازمی بنانے کے عمل کو ختم نہیں کیا گیا تو اسمبلی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے:کشمیری پنڈت M-form

جموں //بے گھر کشمیری پنڈتوں کی ووٹر رجسٹریشن کے مشکل ترین عمل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے این سی اقلیتی سیل نے متنبہ کیا ہے کہ اگر سرکار نے آنیوالے اسمبلی انتخابات میں M-form لازمی بنانے کے عمل کو ختم نہیں کیا ،تو وہ آنیوالے اسمبلی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے۔ این سی اقلیتی سیل کے صدر ایم کے یوگی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرکار نے M-Forms کے وساطت سے کے پی مائیگرنٹ ووٹروں کے ووٹوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت ہی پیچیدہ بنایا ہے،جس کی و جہ سے مائیگرنٹ انتخابی عمل میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جمہوری عمل کے ساتھ ایک بڑا مذاق ہے،جہاں پر شہریوں کوووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائیاور فوٹو شناختی کارڈ لاگو کیا جائے جیسے کہ دیگر نوعیت کے انتخابات میں ہوتا ہے۔یوگی نے مزید کہا کہ سال 1990 میں تقریباً7.5  لاکھ کشمیری پنڈت و

سرکار نے جموں /سرینگر میں جائیداد مہاجرین کی الاٹمنٹ سے متعلق خبروں کو مسترد کیا

جموں //جموں و کشمیر کسٹوڈین جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں میڈیا رپورٹوں کو یکسر مسترد کیا ہے ،جس میںدعویٰ کیا گیا تھا کہ جموں  وکشمیر کسٹوڈین جنرل نے ضوابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک جائیداد مہاجر کے پٹہ کی مدت میں غیر قانونی طور سے توسیع کر دی ہے اور اس طرح سے اسے ضوابطوںکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کثیر جائیداد رکھنے کی اجازت دی ہے۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹوڈین نے ریاض احمد خان ولد محمد ہاشم خان کو حیدر پورہ میں جائیداد مہاجرین الاٹ کی ہے جبکہ مذکورہ شخض کے پاس ریذیڈنسی روڈ ،جموں میں پہلے ہی اسی نوعیت کی جائیداد ہے۔نیوز رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ شخض کو حیدر پورہ میں جائیداد مہاجرین کے 4دکانیں الاٹ کیں گئیں ہیں جبکہ اسکے پاس ویر مارگ،ریذیڈنسی روڈ،جموں میں غیر قانونی طور سے جائیداد مہاجرین ہے۔  نیوز رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کسٹوڈین جنرل نے واضع کیا کہ تب

مزید خبرں

نیشنل کانفرنس چنینی کا تعزیتی اجلاس میاں الطاف کی جواں سال دختر کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا اودہمپور//چنینی علاقہ کے نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور عہدیداران کا ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر  منعقد ہوا جس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابقہ وزیر میاں الطاف احمد کی جواں سال بیٹی کے بے وقت انتقال پر گہرئے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔مرحومہ کی نیک روح کیلئے ا للہ تعالیٰ سے دعا مانگی گئی کہ وہ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت جگہ بخشے اور تمام لواحقین جن میں میاں الطاف ان کی اہلیہ اور دوسرے افراد کنبہ کو یہ دل سوز صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔اظہار تاسف کرنے والوں میں سریندر شرما بلاک صدر،غلام رسول بلاک سیکریٹری ،نریش انتہال ،امیر چند ،محمد یا سین ،چرنداس (نائب صدور)روشن دین ،ترلوک چند ،حکم چند،دھرم چند،حاجی شمشیر حسین ؑلقہ صدر،حاجہی نذیر