تازہ ترین

کے کے شرما نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں//گورنر کے صلاحکار کے کے شرما نے سرینگر میں ایک میٹنگ میں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمے کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران صلاحکار کو مختلف کاموں کی پیش رفت اور بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ صلاحکار نے تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تا کہ انہیں احسن ڈھنگ سے مکمل کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں محکمہ کے چیف انجینئر اشوک کمار شرما اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔   

ویشنو دیوی نارائینا سُپر سپشلٹی ہسپتال کا تیسرا یوم تاسیس

 جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے ککریال میں شری ماتا ویشنو دیوی نارائینا سُپر سپشلٹی ہسپتال کے تین سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا انعقاد شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کے ماتریکا آڈیٹوریم میں کیا گیا۔نارائینا ہیلتھ کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی ، ایس ایم وی ڈی ایس بی کے ممبر ڈاکٹر اشوک بھان، ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ کے گورننگ باڈی کے چیئرمین میجر جنرل( ریٹائرڈ) ایس کے شرما،بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ، ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو چِب اور کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔گورنر نے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے اور لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے کے لئے ہسپتال عملہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے متعلق کامیاب داستانیں یہاں کے ڈاکٹروں اور عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ع

جموںمیں گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

جموں// پوری دنیاکی طرح جموںمیں بھی عیسائی برادری نے جمعہ کے روز گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا۔ اس سلسلے شہر کے گرجا گھر وںمیں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی عقیدے کے مطابق ’گڈ فرائیڈے‘ وہ دن ہے جب حضرت عیسی ٰکو فلسطین کے شہر بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائی ڈے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا اس دن کی جانے والی خصوصی دعائیہ تقاریب کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہوتا ہے جو انہوں نے عوام کیلئے اپنے سر پر اٹھا لئے ۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ گرجاگھر وںکے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی۔ گڈ فرائیڈے کے سلسلہ میں عیسائی برادری کی جانب سینٹ پال چرچ ریذیڈنسی روڈ سے ایک جلوس نکالا

وارڈ نمبر 41 کے کونسلر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جموں // شہر کے وارڈ نمبر 41 کے کونسلراور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سنجے بڑونے وارڈ نمبر 41 ، تالاب تلو علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے دیگر سماجی و سیاسی کارکنوں کے ہمراہ  وارڈ کے گلی نمبر2۔آنند نگر ، شانتی وہار، وزیر لین اور لین نمبر 9  حضوری باغ کا معاینہ کیا۔معیار کا معاینہ کرنے کیلئے ٹائیلوں اور گلیوں کی کاموں کا معاینہ کرکے انکی فوری تکمیل کی ہدایت دی گئی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا’’نیا بھارت‘‘ کا خواب زمینی سطح کی ترقی میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وارڈ نمائندہ یہ انکی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرے ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے وارڈ میں جاری کاموں میں معیار کی مانیٹرنگ کرنے کی اپیل کی ۔انہوںنے عام انتخابات 2019 میںبھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیااور کہا

گوجر طبقہ کیلئے ایس ٹی درجہ کے28سال مکمل

جموں// جموں و کشمیر میں گوجرطبقہ کو ایس ٹی درجہ دینے کے28 سال پورے ہونے پر ٹرائیبل ریسرچ اینڈ کلچرل فئونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ ایس ٹی درجہ دینے سے ہی انکے صدیوں امتیاز کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے اور سرکار پر زور دیا کہ طبقہ کے سماجی رتبہ میں بدلائو کیلئے اورا نکی زندگی ملک کے دیگر لوگوں کے برابر لانے کیلئے ٹھوس اقدام کئے جائیں۔تقریب کی صدارت نامور ٹرائیبل ریسرچر ڈاکٹر جاوید راہی نے کی ،جس میں طبقہ کے متعدد شخصیات ،دانشوروں ، سکالروں اور طلاب نے شرکت کی۔اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر جاوید راہی نے کہا اگرچہ 19۔اپریل 1991میں ریزرویشن سے گوجر و بکروال طبقہ کی زندگی میں کافی بدلائو آیا ہے، تاہم ابھی بھی طبقہ کا ایک بڑا حصہ غربت اور پسماندگی کی زندگی گُذار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائیبل درجہ دینے سے ہی گوجر و بکروال طبقہ نے کافی ترقی درج کی ہے تاہم دیگر

ویشنو دیوی شرائین کی سیوا کمیٹی باری داران کا وفد گورنر سے ملاقی

جموں//شری ماتا ویشنودیوی شرائین کی سیوا کمیٹی باری داران کا ایک وفد اس کے صدر رچھپال سنگھ کی قیادت میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ راج بھون میں ملاقی ہوا۔وفد نے باری در کنبوں سے جڑے معاملات گورنر کی نوٹس میں لائے اور ان سے درخواست کی کہ انہیں شرائین بورڈ میں روز گار کی ریزرویشن دی جائے اور شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی اور شرائین بورڈ کے دیگر تعلیمی اداروں میں باری داروں کے بچوں کو داخلہ دیا جائے۔

سکل انڈیا کی جانب سے ورکشاپ کا اہتمام

جموں//جی ڈی گوئینکا پبلک سکول کی جانب وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈ اینٹر رپینور شپ کے تحت جموں و کشمیر ایکشن گروپ کے اشتراک سے ایک میگا کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔جسکا مقصد سکیموں کے فوائد حقیقی مستفید یں کو پہنچانا تھا،تاکہ طلاب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے گا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ منجیر ہائوسنگ و ڈیولپمنٹ مس پراچی مہاجن مہمان خصوصی تھی،جنھوں نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کئیرئیر کونسلنگ سکیم کے تحت پیش کئے جارہے سکلوں کے بارے میں جانکاری دی،جسکا مقصد 15 سے سال 35  تک کی عمر کے ایک کروڑ طلاب کو کونسلنگ فراہم کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا میں ایک کرنسی کے طور پر ہے جو طلاب کو رز مرہ زندگی میں مدد کرتی ہے۔سکول کے پرنسپل راجیش راٹھور نے کہا کہ ایسے کونسلنگ سیشنوںسے طلاب کو فائدہ ہوگا او انہیں صیح کئیر ئیر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے طلاب کو پیشہ وارانہ اور پیشہ وارانہ ت

یدھ ویر سیٹھی نے گوڈ فرائی ڈے میں عالمی امن کی دعا کی

جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے گوڈ فرائی ڈے کے موقعہ پر سینٹ پال کے چرچ ریذیڈنسی روڈ اور سینٹ پیٹر کیتھولک چرچ پریم نگر میں عالمی خصوصاً ریاست کے امن و خوشحالی کی دعا کی۔اس موقعہ پر عیسائی برادری طبقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد گرجا گھر میں موجود تھی،گرجا گھر میں منیجمنٹ کمیٹی کے علاوہ یدھ ویر سیٹھی نے بھی کھانا تقسیم کیا۔اس موقعہ پر یدھ ویر سیٹھی نے عبادت میں تھوڑا سا وقت گُذارا اور کہا کہ ہمیں عالمی امن کے لئے دعا کرنی چاہتے اور لوگوں میں مدد کرنے چاہیے ۔اس موقعہ پر جگل ڈوگرہ  ،روبینہ اختر پاپو رام پرساد ،روہت چودھری بھی موجود تھے۔عیسائی عقیدے کے مطابق ’گڈ فرائیڈے‘ وہ دن ہے جب حضرت عیسی ٰکو فلسطین کے شہر بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائی ڈے کے نام سے

اشوک انگورانا کی شاعری کتاب کی رسم رونمائی

جموں // ڈوگری سنستھا جموں کی جانب سے ریٹائرڈ سینئر آئی اے ایس افسراشوک انگو رانا کی شاعری کتاب’’ موکالا گھاس ،اچھچھی ڈوری‘‘ کی رسم رونمائی کی گئی۔نامور پنجابی اور اردو مصنف خالد حسین اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جبکہ تقریب کی صدارت ڈوگری سنستھا کے صدر للت مگوترہ نے کی۔ساہتیہ اکیڈمی میں ڈوگری مشاورتی بورڈ کے کنوینئر درشن درشی اورکلچرل اکیڈمی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔نامور ڈوگری مصنف اور شاعر پرکاش پریمی نے کتاب سے متعلق پیپرس پڑھ کر سنائے۔انہوں نے کہا کہ انگو رانا نئے شاعر کی علامت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگورانا نے زندگی کے مختلف پہلووں کی شاعری کے ذریعہ سے عکاسی کی ہے۔خالد حسین نے کہا کہانگورانا کی شاعری سے ڈوگری ادب میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ۔پروفیسر للت مگوترہ نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ کچھ وق

آر ای کے اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام

جموں // ضلع جموں کے حالیہ تعینات کئے گئے رہبر کھیل اساتذہ کے لئے تین روزہ اورینٹیشن تربیتی پروگرام یہاں یوتھ ہوسٹل میں جاری ہے، جس کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق تربیتی پروگرم میں نو منتخبہ 137 رہبرء کھیل اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ تربیت کا مقصد انکے ہنر کو تازہ بنانے کے علاوہ انہیں مُختلف کھلیوں کے قواعد و ضوابط کی حالیہ جانکاری دینا تھا۔ کھو ۔کھو، والی بال، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے ماہر کوچوں کی جانب سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر مدن لعل نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں تربیت پانے والوں کو نئے تکنیک اور ہنر سیکھنے  اور انہیں میچو ٹورنامینٹ منعقد کرنے کے دوران لا گو کرنے پر زور دیا ۔DYSSO جموں چنچل نے بعد میں تربیتی پروگرام سے م

مزید خبرں

گرامین بینک بھارت سرکار کی سکیموں کو لاگو کرنے میں اول جموں //جے اینڈ کے گرامین بینک نے زیر قیادت جنک راج انگورال اور آر بی آئی اور نبارڈ کے اشتراک سے مرکزی سرکا رکی متعدد سماجی سیکورٹی سکیموں کو لاگو کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق بینک نے تا دم 12713 گاہکوں کااے پی وائی کے تحت اندراج کیا ہے اور 134164  پی ایم جی ڈی وائی کھاتے کھولے ہیں۔اسکے علاوہ بینک نے بالترتیب 69200  اور34409 گاہکوں کو بھارت سرکار کی انشورنس سکیم جیسے کہ پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی  کے تحت اندراج کیا ہے۔ان سکیموں کی صد فی صد تجدید یقینی بنانے کے لئے گاہکوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں ،تاکہ وہ اپنے کھاتوں میں کم سے کم بیلنس (پی ایم جے جے بی وائی میں  330/- روپے اور  پی ایم ایس بی وائی میں  12/-  روپے رکھیں۔ان سکیموں کے تحت بینک نے صد فی صد دعووں کو نپٹایا ہے۔بینک

شری ماتا ویشنو دیوی نارائینا سُپر سپشلٹی ہسپتال

جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے ککریال میں شری ماتا ویشنو دیوی نارائینا سُپر سپشلٹی ہسپتال کے تین سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا انعقاد شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کے ماتریکا آڈیٹوریم میں کیا گیا۔نارائینا ہیلتھ کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی ، ایس ایم وی ڈی ایس بی کے ممبر ڈاکٹر اشوک بھان، ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ کے گورننگ باڈی کے چیئرمین میجر جنرل( ریٹائرڈ) ایس کے شرما،بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ، ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو چِب اور کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔گورنر نے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے اور لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے کیلئے ہسپتال عملہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے متعلق کامیاب داستانیں یہاں کے ڈاکٹروں اور عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی عکاسی کر