تازہ ترین

کورونا وائیرس سے بچائوکیلئے لاک ڈائون کی سخت عمل آوری کو یقینی بنایا جائے

 جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے 24 مارچ کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی سطح کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جموں کشمیر میں کی جا رہی تیاریوں اور اقدامات کا تفصیل سے جائیزہ لیا ۔ فائنانشل کمشنر خزانہ ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری اطلاعات ، انتظامی سیکرٹری صنعت و حرفت ، انتظامی سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، انتظامی سیکرٹری بجلی ، انتظامی سیکریٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، باز آباد کاری و تعمیر نو ، انتظامی سیکرٹری جی اے ڈی ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، ناظمِ اطلاعات ، آر ٹی سی کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں اور کشمیر کے ڈویژنل کمشنروں ، تمام ضلع ترقیاتی کمشنر