تازہ ترین

کوروناوائرس کے پھیلائو کی روکتھام کیلئے

جموں// کوروناوائرس کے پھیلائو کی روکتھام اور مشتبہ مریضوں کو مؤثر طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور اِس سے منسلک سبھی ہسپتالوں میں 25؍ مارچ 2020ء سے اگلے احکامات تک او پی ڈی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی اِنتظامیہ نے جموں صوبے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معمول کے چیک کے لئے مذکورہ ہسپتالوں کے او پی ڈی میں نہ آئے ۔ مریضوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحبان سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر وں کی تفصیلات جی ایم سی جموں کی ویب سائٹ www.gmcjammu.nic.in  سے حاصل کی جاسکتی ہے۔مریض ڈاکٹر وں کے ساتھ صبح ساڑھے 10بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ٹیلی فون کے ذریعے مریضوں کو مشورہ دینے والے ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ طبی قواعد و ضوابط کا خاص خیال رکھیں اور ادویات Generic نام کے ساتھ تجویز ک

لکھن پورمیں700افراد قرنطینہ مراکز میں منتقل

جموں // جموں وکشمیر داخل ہونے والے 700افراد کو لکھن پور میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز منتقل کئے گئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کی پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحد پوری طرح سے سیل کردی گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں بتایا ’’بین الریاستی سرحد پر لکھن پور کو سیل کیاگیاہے اور داخل ہونے والے تمام شہریوں کو کٹھوعہ قرنطینہ مرکز بھیجاجارہاہے ‘‘۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں تعاون کریں ۔باہر سے آنے والے ہر فرد کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے جس کیلئے کٹھوعہ میں 1395افراد کی گنجائش والے21مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندرا مشرا نے بتایاکہ لوگ انتظامیہ اور پولیس کو تعاون دے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید قرنطینہ مراکز قائم کئے جاسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد جن میں سے بیشتر کشمیر سے ت