تازہ ترین

’’کورونا وَبا ‘‘

جموں//جموںوکشمیر کی اِنتظامیہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دے رہی ہے اور حکام نے پورے خطے میں آئیسولیشن اور کورنٹین کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے مخصو ص ہسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ باقی ہسپتالوں کو ضرورت پڑنے کی صورت میں آئیسولیشن او رکورنٹین مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔اِس سلسلے میں یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا ۔ یہ میٹنگ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کووِڈ ۔19سے نمٹنے کے لئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں آئیسولیشن اور کورنٹین کی دستیابی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور اِنسانی وسائل کو مزید متحرک کرنے کے بارے میں کئی فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے آئیسولیشن بستروں اور کو

کٹھوعہ میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

جموں//پاکستانی رینجرس نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پربھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کربلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ہیرانگر کے مانیاری علاقے میں رات9بجکر30منٹ پر مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی ۔فائرنگ کاسلسلہ رات بھر جاری رہاجس کی وجہ سے لوگ زیرزمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔حکام کے مطا بق فائرنگ کا سلسلہ صبح 5.30بجے ختم ہواتاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدی حفاظتی فورسزنے پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔اسی علاقے میں گزشتہ رات کراس بارڈر فائرنگ میں ایک گائے زخمی ہوئی تھی اور ایک گائوخانے کونقصان پہنچاتھا۔