پردھان منتری شرم۔ یوگی مان دھان پنشن اسکیم کی شروعات

جموں//کمشنر سیکرٹر ی محنت و روزگار سوربھ بھگت نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں پردھان منتری شر￿م۔ یوگی مان دھان ( پی ایم ۔ ایس وائی ایم ) پنشن سکیم کو جاری کرنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ یشپال سُمن ، لیبر کمشنر بشیر احمد خان، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں انوبھیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شاہد محمود اور دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے سکیم کی عمل آوری کے لئے مقررہ ایجنسیوں کو ہدایت کو ہدایت دی کہ وہ اس سکیم وقت پر جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کریں ۔اس سلسلے میں اُنہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس کے ممبران محکمہ سے اور عمل آور ایجنسی سے تعلق رکھتے ہوں۔پنشن سکیم کا مقصد غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ورکروں کو ماہانہ 15000روپے تک آمدنی فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کرنا ہے ۔تمام غیر منظم جن کی عمر 18سے 40سال کے درمیان ہوں

ترقیوں میں ریزرویشن کی بحالی کامعاملہ، ریاستی حکومت پرسردمہری کاالزام

جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریزایمپاورمنٹ الائنس نے حکومت سے ریاست میں آئین ہندکی دفعہ 16(4)،اے اوربی کی توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیاہے کہ اگراگلے دوہفتوں کے اندرریزرویشن اِن پرموشن کوبحال نہ کیاگیاتوپسماندہ طبقوں کی کنفیڈریشن کے پاس حقوق حاصل کرنے کیلئے ایجی ٹیشن شروع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریزایمپاورمنٹ الائنس کے لیڈراورسینئرنائب صدر آل انڈیا بھگت مہاسبھابودھراج بھگت نے کہاکہ ریاستی حکومت عدالت عظمیٰ کے حکم امتناعی کونظراندازکررہی ہے جوکہ باعث افسوس ہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اس معاملے میں مداخلت کامطالبہ کیااورکہاکہ اگرحکومت نے اگلے دوہفتوں میںپسماندہ طبقوں کے ملازمین کی ترقیوں میںریزرویشن بحال نہ کی گئی توبڑے پیمانے پراحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اورپسماندہ طبقوں کے لاکھوں ملازمین سڑکوں پرآکرشہرکوج

محکمہ ایکسائز کی منشیات مخالف مہم

سانبہ//محکمہ ایکسائزکی جانب سے وجے پورسانبہ میں منشیات مخالف بیداری مہم کے تحت نکڈناٹک کااہتمام کیاجس میںومیدرنگ منچ جموں کے فنکاروں نے سماج میں شراب اوردیگرمنشیات کے تئیں بڑھتے رجحان کے خاتمے کے سلسلے میں ایک تحریکی نکڈپیش کیا۔محکمہ ایکسائزکے کمشنرکی طرف سے منشیات مخالف بیداری مہم کاموثرمنصوبہ تشکیل دیاگیاہے جس کے ذریعے لوگوں کوسماجی برائیوں بالخصوص منشیات اورشراب کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔محکمہ نے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری اوربہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں اوراقدامات کی جانکاری شرکاکودی۔پروگرام کاانعقادڈپٹی ایکسائز کمشنرایگزیکٹیوجموں ایس امرجیت سنگھ نے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزودیگرفریق محکمہ جات کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقعہ پر ڈاکٹراتل دت شرما(ای ٹی او )ایکسائز رینج سانبہ نے نوجوانوں کومنشیات کے نقصانات کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر انسپکٹرایکسائزرینوشرما، سب ا

’’پرزنٹیشن اینڈکمیونی کیشن سکلز‘

جموں//کیرئیرکونسلنگ سیل گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرنے ’’پرزنٹیشن اینڈکمیونی کیشن سکلز‘‘موضوع پر ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل پروفیسرکوشل سموترہ مہمان خصوصی تھیں۔انہوں نے طلباء کوبات چیت کرنے کے ہنراوراپنی بات کوپیش کرنے سے متعلق اہم تجاویزکی جانکاری دی۔ ڈاکٹرانوپماگپتا کنوینر ،کیرئیر کونسلنگ سیل نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ڈاکٹرریواشرما،ڈائریکٹر ٹریننگ جے اینڈکے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈرورل ڈیولپمنٹ ریسورس پرسنزکے طورپرموجودتھیں۔انہوں نے ورکشاپ کے دواکیڈمک اجلاسوں میں طالبات کو پرسنلٹی اورکمیونی کیشن سکل میں نکھارلانے کے بارے میں اہم جانکاری دی۔ انہوں نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے طالبات کوتحریکی لیکچردیا۔ انہوں نے طالبات کو سٹیوجابس، شیوکھیڑاودیگرکامیاب شخصیات کی تحریکی کہانیاں بتائیں۔ورکشاپ میں جوش وجذبے کے ساتھ

کٹھوعہ کے میرج ہال میں گولی چلنے کاواقعہ

کٹھوعہ//پولیس سٹیشن کٹھوعہ نے ایک میرج ہال میں گولی چلنے کے معاملے کوسلجھاتے ہوئے ملزم کوگرفتاراورہتھیارکوضبط کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن کٹھوعہ نے گزشتہ روز اس شخص کی گرفتارعمل میں لائی جوایک میرج ہال میں گولی چلانے کے واقعے میں ملوث تھا۔سوموارشام کوجی آرریزارٹ میرج ہال میں کھانے پینے کی چیزوں کی تقسیم کے سلسلہ میں تنازعہ پیداہوگیاجس پرایک شخص نے اپنی ذاتی رائفل سے تین فائرکیے تھے جس کی وجہ سے ایک ویٹرمٹھووالد مکھاسنگھ ساکن چوہابل بٹالہ پنجاب زخمی ہوگیاتھا۔پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد معاملہ درج کیااورملزم کی تلاش کیلئے کے ڈی بھگت ،ڈی ایس پی ڈارکٹھوعہ کی قیادت میں انسپکٹراروندسمبیال ایس ایچ او پولیس سٹیشن کٹھوعہ پرمبنی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جس کے نتیجے میں بالآخرپولیس نے ملزم گرمیت سنگھ ولد سردارسنگھ ساکن سینک کالونی کو گرفتارکرلیا۔پولیس مزیددس افرادکی

این ایس ایس رضاکاروں کا وفدوائس چانسلرسے ملاقی

جموں//جموں یونیورسٹی سے منسلک مختلف کالجوں کے چاراین ایس ایس رضاکاروں روبیک شرما(جی جی ایم سائنس کالج)، عرفان احمد (ڈگری کالج ڈوڈہ )،ہرنیت کور (ڈگری کالج کٹھوعہ)، ڈگری کالج رام نگراوراین ایس ایس پروگرام افسرپروفیسرسورنابھوگل پرمشتمل گروپ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈکیمپ میں حصہ لینے کے بعدجموں یونیورسٹی پہنچا۔گروپ نے راج پتھ پرمارچ پاسٹ کیااورصدرجمہوریہ اوروزیراعظم ہنداورنائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی۔ واپس پہنچنے پراین ایس ایس رضاکاروں کے گروپ نے این ایس ایس افسراوراین ایس ایس پروگرام کوآرڈی نیٹرپروفیسروشورکشاکی قیادت میں وائس چانسلرجموں یونیورسٹی سے ملاقات کی ۔اس دوران وائس چانسلرنے این ایس ٹیم کااستقبال کیااوران کی کارکردگی کوسراہااورمستقبل کیلئے نیک تمنائوں کااظہارکیا۔

ڈی جی کی مہلوک فائیرفائٹرزکے لواحقین کے ساتھ ملاقات

جموں//ڈائریکٹر جنرل فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے اُن دو فائیر فائٹرز کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی جو حال ہی میں برفانی تودے کی زد میں آکر جانبحق ہوئے گئے تھے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے ایس آر او معاملات اور دیگر محکمہ جاتی فوائد کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکس گریشیا ریلیف کی ادائیگی کے لئے تمام تر انتظامات مختصر مدت میں کئے جائیں گے۔وی کے سنگھ نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے ایس ڈی آور ایف، جے کے پی، این ڈی آر ایف، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور مقامی لوگوں کی طرف سے کی گئی بچاؤ کاروائیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس حادثہ میں بچ نکلے فائیر سروس اہلکاروں کو یقین دلایا کہ انہیں بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ان کے ہمراہ ایس ایس پی کولگام رم

۔’60سال کی عمرکے ورکروں کو3ہزارروپے ماہانہ ملیں گے‘

جموں/ کمشنر سیکرٹر ی محنت و روزگار سوربھ بھگت نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں پردھان منتری شر￿م۔ یوگی مان دھان ( پی ایم ۔ ایس وائی ایم ) پنشن سکیم کو جاری کرنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ یشپال سُمن ، لیبر کمشنر بشیر احمد خان، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں انوبھیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شاہد محمود اور دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے سکیم کی عمل آوری کے لئے مقررہ ایجنسیوں کو ہدایت کو ہدایت دی کہ وہ اس سکیم وقت پر جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کریں ۔اس سلسلے میں اُنہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس کے ممبران محکمہ سے اور عمل آور ایجنسی سے تعلق رکھتے ہوں۔پنشن سکیم کا مقصد غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ورکروں کو ماہانہ 15000روپے تک آمدنی فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کرنا ہے ۔تمام غیر منظم جن کی عمر 18سے 40سال کے درمیان ہوں

سنٹرل یونیورسٹی جموں میں وائس چانسلروں کی چار روزہ میٹنگ کا انعقاد

جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے کپسٹی بلڈنگ کو ہُنروں اور علم میں اضافہ کرنے کے لئے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ افرادی قوت کو نئی ٹیکنالوجی اور تحقیقی جانکاری سے ہمکنار کیا جاسکے۔مشیر موصوف سینٹرل یونیورسٹی آف جموں کی طرف سے پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرز اینڈ ٹریننگز سے متعلق ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے اشتراک سے بگلہ رائے سچانی سانبہ میں منعقدہ ایک چار روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس چار روزہ پروگرام کے دوران اعلیٰ تعلیم سے جڑے متعدد معاملات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وائس چانسلر، معروف تعلیم دان اور کئی دیگر اہم شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جائے اور اس سیکٹر کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جاسکے۔مشیر نے کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے اور بہتر ن

مزید خبرں

’مولانامفتی بشیرالدین کی وفات ناتلافی نقصان‘  اسلامیہ فاطمۃ الزہراسدرہ اورتنظیم علمااسلام کاتعزیتی اجلاس  جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہرا میں گزشتہ روزایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس کی صدارت صوبائی صدرمسلم پرسنل لا بورڈ و سربراہ اعلیٰ ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزہرا مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے کی۔اس دوران اجلاس میںریاست جموں کشمیر کے مفتی اعظم اور علمی شخصیت مفتی اعظم جموں کشمیر علامہ مولانا مفتی بشیر الدین کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاگیااوراللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت کی دعااورقران خوانی کی گئی۔اس دوران مقررین نے کہاکہ مفتی اعظم مولانا مفتی بشیر الدین گزشتہ روز دار فانی کو خیرآباد کہہ گئے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم مغفور بشیر الدین احمد اہلسنت و جماعت کی ایک بہت بڑی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اہلسنت والجماعت کی بقاء اور دین اسلام کی خاطر اپنی پوری

ہائیر ایجوکیشن سے متعلق وائس چانسلروں کی چار روزہ میٹنگ

 جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے کپسٹی بلڈنگ کو ہُنروں اور علم میں اضافہ کرنے کے لئے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ افرادی قوت کو نئی ٹیکنالوجی اور تحقیقی جانکاری سے ہمکنار کیا جاسکے۔مشیر موصوف آج سینٹرل یونیورسٹی آف جموں کی طرف سے پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرز اینڈ ٹریننگز سے متعلق ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے اشتراک سے بگلہ رائے سچانی سانبہ میں منعقدہ ایک چار روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس چار روزہ پروگرام کے دوران اعلیٰ تعلیم سے جڑے متعدد معاملات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وائس چانسلر، معروف تعلیم دان اور کئی دیگر اہم شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جائے اور اس سیکٹر کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جاسکے۔مشیر نے کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے