میں صرف گورنر نہیں چیف منسٹر بھی ہوں: ستیہ پال ملک

 جموں//(یو این آئی) ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے صرف گورنر ہی نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔ گورنر موصوف نے گذشتہ روز ضلع ریاسی کے کٹرہ ٹاون میں ایک تقریب کے اختتام پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ریاست کے صرف گورنر ہی نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ بھی ہیں اور انہیں ہر معاملے پر بیان دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی روزانہ بنیادوں پر مرکزی حکومت کی تنقید کرے گا تو کسی کو اُن کا جواب دینا ہے اور میں اپنی حکومت کا نقطہ نظر عوام کے سامنے رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راج بھون ہمہ وقت گالف کھیلنے کا کوئی میدان نہیں ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی طرف سے انہیں سیاسی بیانات دینے پر ہدف تنقید بنانے کے سوال کے جواب میں گورنر موصوف نے کہا’’کیا گورنر ہاوس صرف اس لئے ہوتا ہے کہ گورنر سارا وقت گالف کھیلے؟ گورنر راشٹر پتی( صدر جمہوریہ)کا نمائندہ ہوتا ہے۔ راشٹر پ

گورنر آر ایس ایس کے ایجنڈ اپر عمل پیرا

مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر وسابق ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے ریاستی گورنر پر آر ایس ایس کا ایجنڈا چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال کو صوبے کادرجہ نہ دیاجانا ناانصافی ہے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ ریاستی گورنر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور یہاں آر ایس ایس کا ایجنڈچلارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ خطہ پیر پنچال کو الگ درجہ دینے، میڈیکل کالج ،ریلوے لائن، ہائی کورٹ وغیرہ دینے کی مانگ کی گئی جو اس خطے کے عوام کا حق بھی بنتاہے لیکن ریاستی گورنر نے ایس انہیں کیا جو لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئی توخطہ پیر پنچال اور چناب کو علیحدہ صوبوں کادرجہ ملے گاجس کا سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے وعدہ کیاہے ۔جاوید رانا نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کی اپنی پہچان ہے اور

حکومتی عدم توجہی کے شکار این ایچ ایم ملازمین کی احتجاجی ریلی

جموں //آل جے اینڈکے این ایچ ایم ایمپلائزایسوسی ایشن کے بینرتلے محکمہ صحت میں کام کررہے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی طرف سے مطالبات کے حق میں جاری ریاست گیرہڑتال چوتھے روزبھی سلسلہ واربھوک ہڑتال جاری رہنے کے ساتھ ساتھ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے سول سیکرٹریٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ریلی کی اس کوشش کوناکام بنادیا۔اس دوران مانگوں کے حق میں سراپااحتجاج این ایچ ایم ملازمین نے حکومت کوانتباہ دیاہے کہ اگرہماری مانگیں جلدازجلدپوری نہ کی گئیں توغیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کیاجائے گا۔اس دوران این ایچ ایم ملازمین نے حکومت سے امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مارچ 2017میں ان کی پندرہ روز ہڑتال کے بعد حکومت کی طرف سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرناتھی تاہم آج دو سال ہونے کوہیں مگر یہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی ۔ان کاکہناتھاکہ اس کمیٹی ن

این سی لیڈران کاوفدڈی سی جموں سے ملاقی

جموں//نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفیٰ کمال نے سابق چیف سیکریٹری اورنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ کے صلاحکار وجے بقایانے درماندہ مسافروں کے ایک وفدکی قیادت کرتے ہوئے ڈی سی جموں سے  ملاقات کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارکودرماندہ مسافروں نے انہیں درپیش پریشانیوں کی جانکاری دی۔ڈاکٹرمصطفیٰ کماراوروجے بقایانے ڈپٹی کمشنرسے مانگ کی کہ انہیں بالخصوص لڑکیوں جوقومی شاہراہ بندہونے کی وجہ سے یہاں پرپریشان حال ہیں کوفوری طورپرایئرلفٹ کرکے منازل پرپہنچایاجائے ۔اس دوران ڈی سی جموں نے وفدکی پریشانیوں کواطمینان سے سنااوران کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی۔ڈی سی جموں رمیش کمارنے افسران کودرماندہ مسافروں کیلئے یاتری بھون میں ٹھہرنے اوردیگرسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسران کے نمبرات کابھی تبادلہ کیااورکہاکہ جن طلباکے پاس رقم نہیں ہے وہ

چٹھااوربشناہ میں روزگاریونٹوں کاافتتاح

جموں//جموں کشمیرکھادی ولیج انڈسٹریزبورڈنے نوجوانوں سے روزگارپیداکرنے کے سلسلے میں چلائی جارہی سکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔ گزشتہ رو زوائس چیئرپرسن جموں کشمیرکھادی اینڈولیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹرحیناشفیع بٹ نے چٹھا،ستواری اوربشناہ سرورمیںسیمنٹ ٹائلوں کے دواورایک سٹیل فیبری کیشن کے یونٹ کاافتتاح کیا۔ اس دوران سیکریٹری /سی ای او رشیداحمدقادری ،بورڈممبران راجیش گپتا اورڈویژنل آفیسرجموں پون کمارگپتااورمقامی معززین بھی موجودتھے۔وائس چیئرپرسن نے کہاکہ ریاستی اورمرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کوروزگاریونٹوں کے قیام میں مددفراہم کرنے کیلئے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگارنوجوانوں کواپنی ذہنیت میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اورانہیں نوکری کیلئے دربدربھٹکنے کے بجائے دوسروں کونوکری دینے کے قابل بنناچاہیئے۔اس دوران پرائم منسٹرایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام اوردیگرسکیموں کی حصو

جگٹی ٹاؤن شپ نگروٹہ میں طبی خدمات کاجائزہ

 جموں //گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے نگروٹہ میں جگٹی کا دورہ کر کے وہاں سرکاری ہسپتال کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے وہاں مائیگرنٹ کنبوں کیلئے دستیاب علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر متو اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ مشیر نے تمام شعبوں کا معائینہ کر کے ڈاکٹروں سے دستیاب سہولیات اور آلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے مشیر کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی تعداد کے علاوہ سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔ مشیر نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں موجود سہولیات کو بڑھاوا دینے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے سی ایم او جموں کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں موجود تمام تکنیکی عملے کیلئے ریفریشر کورسوں کا انعقاد کریں تا کہ وہ اپنے علم اور ہنروں میں اضافہ کر سکیں ۔ مشیر نے سی ایم او کو ہدایت د

پی ایم کسان کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل پرتبادلہ خیال

جموں //گورنر کے مشیر کے سکندن نے آج ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن اور ضلع وار عداد و شمار جمع کرنے کے عمل کا جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ ، سیکرٹری ہارٹیکلچر منظور احمد لون ، ڈائریکٹر این آئی سی کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان اور نوڈل افسران کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ تمام ضلعوں کے ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کے دوران مشیر نے اس سکیم کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے متعلقہ اضلاع میں مستحق کسانوں کے عداد و شمار کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وضح کئے گئے فارمیٹ کے مطابق اس عداد و شمار کو پورٹل پر جلد از جلد اپ لوڈ کیا جانا چ

ادویاتی پودوں کے فروغ اورتحفظ

جموں //گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور کے سکندن نے ریاست میں ادویاتی اہمیت کے پیڑ  پودوں کو ترقی دینے اور انہیں تحفظ دینے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی اور اختراعی لایحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ مشیر موصوف یہاں جے اینڈ کے سٹیٹ میڈیسنل پلانٹس بورڈ کی پہلی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، پی سی سی ایف سریش چُگ ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما کے علاوہ کئی دیگر افسران اور یونیورسٹیوں کے نمائیندے بھی موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیروں نے اس طرح کے پودوں کو تحفظ دینے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں مہارت رکھنے والے کسانوں کو تحفظاتی کام میں شامل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے بورڈ ارکان کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے پودے اگا

مزید خبرں

 پیس فورم کا ماتمی اجلاس  پروفیسرظہورالدین کوخراج پیش جموں // جموں کشمیر فورم برائے امن اور علاقائی سلامتی کی جانب سے گزشتہ روز ایک ماتمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قلمکار اور سیاسی و سماجی کارکن ڈاکٹر ظہور دین کے انتقال پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ فورم کے صدر آئی ڈی کھجوریہ کی صدارت میں منعقد ہ اس اجلاس میں فورم کے عہدیداران اور درجنوں کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے پروفیسر ظہور دین کا ایک عظیم انسان اور سماجی کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف ہمیشہ سے ریاست کی امن و سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر کام کرتے رہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے فورم کے سرپرستِ اعلیٰ اور نامور سیاست دان شیخ عبدالرحمان نے موصوف کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی جہد مسلسل اور ایثار اور

تازہ ترین