تازہ ترین

ٹریفک دبائو اور حادثات پر قابو،اربن روپ وے حل

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں راج بھون میں ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم کے ساتھ سمارٹ موبلٹی اِن اربن اینڈ ہِلی ایریاز تھرو روپ ویز کی عمل آوری کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈمرکزی وزارت آبی ذخائیر، ریور ڈیولپمنٹ اینڈ گنگا رِی جوینیشن ہے، جس کی سربراہی چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر آر کے گپتا کر رہے ہیں۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم نے اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کی اور ریاست جموں وکشمیر میں روپ وے سہولیات کو قائم کرنے کے فوائد پر تفصیلی بحث کی۔گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر اور سڑک حادثات میں کمی لانے کی غرض سے روپ ویز کا قیام بطور اربن ٹرانسپورٹ سولیوشن کافی حد تک سود مند ثابت ہوگا۔گورنر نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں مزید میٹنگیں منعقد کریں تا کہ ایسے روپ ویز پروجیکٹوں کے

کنبوں کی رواداری سے اپنائیت کے جذبے کو فروغ ملتا ہے: چیف جسٹس

جموں//جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی کی طرف سے یہاں سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میںججوں کے لئے فیملی کورٹس معاملات سے متعلق دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ریاست کے ڈسٹرکٹ ججز اور سنیئر سب ججز نے اس پروگرام میں شرکت کی۔چیف جسٹس جسٹس گیتا متل نے اپنے افتتاحی خطبے میں کہا کہ فیملی کورٹ معاملات سے متعلق تمام متعلقین کو روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کے پروگرام ایک ساز گار ماحول قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔جسٹس گیتا متل نے کہا کہ کنبوں میں روا داری کی بدولت اپنائیت کے جذبے کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور تمام رشتوں میں تحفظ کے احساس کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کنبے کے اندر یا اس کے باہر پیدا ہونے والے تضادات سے پورے کنبے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حل نہ ہونے والے تضادات سے شادی کے رشتے کو نقصان پہنچتا ہے اور پورا کنبہ متاثر ہوت

وکلاء کیلئے میڈی ایشن سے متعلق تین روزہ ریفریشر ورکشاپ

جموں//ریاستی ہائی کورٹ کی میڈی ایشن اینڈ کنسی لیشن کمیٹی اور جموں وکشمیر حکومت کے اشتراک سے منعقد کئے گئے تین روزہ ورکشاپ کے دوسرے روز یہاں مختلف معاملات کو حل کرانے کے لئے ثالثی کے عمل کو مکمل طور سے بروئے کار لانے کے لئے سیر حاصل بحث مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔ دوسرے دن چار اجلاس منعقد ہوئے جن کی صدارت جسٹس سندھو شرما، جسٹس راجیش بندل، جسٹس سنجے کمار گپتا اور جسٹس رشید علی ڈار نے کی اور ان اجلاسوں کے دوران مختلف موضوعات کو اُجاگر کیا گیا۔خاص طور سے معاملات کو نمٹانے کے دوران متعلقہ فریقوں، وکلاء اور درمیانہ دار کے رول کی عکاسی کی گئی۔معروف مقررین نے اس بات پر تفصیل سے روشنی ڈالی کی کہ کس طرح افہام و تفہیم کے ذریعے میڈیشن کے عمل کوبروئے کار لاتے ہوئے حل کیا جاسکتا ہے۔اس دوران میڈی ایشن کے قواعد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس عمل سے کم خرچے پر موثر اور تیز تر بنیادو ں پر باعزت طریقے س

جموں کشمیرچائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی گورننگ باڈی میٹنگ

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے یہاں جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی( جے کے ایس سی پی ایس) کی گورننگ کمیٹی کی صدارت کی۔میٹنگ میںجے کے ایس سی پی ایس کی گورننگ اور ایگزیکٹو کمیٹیز کے ممبران بشمول انتظامی سیکرٹری محکمہ ہوم، انتظامی سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ، انتظامی سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ، انتظامی سیکرٹری سماجی بہبود، انتظامی سیکرٹری قانون، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن محکمہ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس، ڈائریکٹر سماجی بہبود کے علاوہ خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں جے کے ایس سی پی ایس کو متعار ف کرنے، آئی سی ٹی ایس کے تحت تقرری کرنے، ہومز کا قیام، جوونائل جسٹس بورڈز میں ویڈیو کانفرنسنگ سہولت قائم کرنا، چائلڈ کئیر اداروں میں سی سی ٹی وی سہولیات کی دستیابی، جموں اور سرینگر کے زچگی ہسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک قائم

اقتدار ملا تو این سی علا قائی خود مختیاری دے گی :رانا

جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ اگر نیشنل کا نفرنس اقتدار میں آئی توپارٹی عوام کی خواہشات کے مطابق علا قائی خود مختیاری دے گی ۔اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی شیوا پنچایت میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی سنیئر لیڈر نے کہا کہ نیشنل کا نفرنس اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے جبکہ وہ عوام کو علا قائی بنیادوں پر خو د مختیاری دینے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی کہا ہے کہ نیشنل کا نفرنس کی حکومت آنے کی صورت میں ایک ماہ کے اندر ہی علا قائی خو د مختیاری دی جائے گی ۔دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے علا قائی خود مختیاری دینے کے عمل سے ہی ریاستی کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ممکن ہو سکتی ہے ۔موصوف نے شیخ عبداللہ کی جانب سے 70کی دہائی میں ریاستی انتظامیہ کے سلسلہ میں تاریخی اقدامات کی تعریف کر

بھاجپا نے جموں خطہ کو نظرانداز کیا :این سی

جموں //نیشنل کا نفرنس خواتین ونگ کی ریاستی نائب صدر بملا لتھرانے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے گزشتہ 3برسوں سے جموں خطہ کو تعمیر و ترقی کے اعتبار سے یکسر نظر انداز کیا ۔آر ایس پورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے مثبت منشور کے بغیر ہی اپنی سیاسی مفاد کیلئے عوام کو تقسیم کر کے اقتدار حاصل کر نے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مذکورہ خطہ کی عوام سب سے زیادہ متاثر ہو ئی ۔این سی لیڈر نے کہاکہ جموں خطہ کی عوام نے پارٹی کو اقتدار میں آنے کا اہل بنایا تاہم پی ڈی پی کیساتھ اقتدار میں آنے کے بعد بھاجپا نے جموں خطہ کی ہی عوام کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹی نے اپنے مفاد کیلئے عوامی مسائل کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اس وقت عوام تمام بنیادی سہ

ریاضی کی موجودہ دور میں اہمیت پر یک روزہ کانفرنس

جموں //گور نمنٹ ڈگری کالج گاندھی نگر میں ’ریاضی کی موجودہ دور میں اہمیت ‘کے عنوان سے یک روزہ سٹوڈنٹ کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اس کانفرنس کا افتتاح کا لج پرنسپل کوشال سموترہ نے کلسٹر یونیورسٹی جموں کے سکول آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین اور مو لا نا آزاد کالج جموں کے شعبہ ریاضی کے ایچ او ڈی کی موجودگی میں کیا ۔اس موقعہ پر کالج طلباء کے علا وہ ریاضی شعبہ کے ماہر پروفیسروں نے مذکورہ عنوان کے تحت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شعبہ میں قدیم زمانہ سے ہی کام شروع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے موجودہ دور میں ماہرین ریاضی کی جانب سے متعدد اقسام کے نظریات پیش کئے گئے ہیں ۔کانفرنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر جی جی ایم سائنس کالج کے شعبہ ریاضی کے ایچ ائو ڈی کے علا وہ متعدد کالجوں کے مذکورہ شعبہ سے تعلق رکھنے وال

مزید خبریں

گنجان شہروں میں اربن روپ وے سولیوشن  گورنر نے میٹنگ کی صدارت کی ،مناسب علاقوں کی نشاندہی پر زور جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے راج بھون میں ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم کے ساتھ سمارٹ موبلٹی اِن اربن اینڈ ہِلی ایریاز تھرو روپ ویز کی عمل آوری کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈمرکزی وزارت آبی ذخائیر، ریور ڈیولپمنٹ اینڈ گنگا رِی جوینیشن ہے، جس کی سربراہی چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر آر کے گپتا کر رہے ہیں۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم نے اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کی اور ریاست جموں وکشمیر میں روپ وے سہولیات کو قائم کرنے کے فوائد پر تفصیلی بحث کی۔گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر اور سڑک حادثات میں کمی لانے کی غرض سے روپ ویز کا قیام بطور اربن ٹرانسپورٹ سولیوشن کافی حد تک سود مند ثابت ہوگا۔گورنر