ڈویژنل کمشنر جموں، ایڈوکیٹ جنرل اور صنعت کاروں کا وفد گورنر سے ملاقی

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ڈویژنل کمشنر نے گورنر کو بین الاقومی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر تعمیر کئے جارہے انفرادی اور کمیونٹی بنکروں کی موجودہ پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوںنے گورنر کو جموں صوبے کے ترقیاتی منظرنامے کے مختلف پہلوئوں سے بھی روشنا س کرایا۔ گورنر نے سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کے مال و جان کو تحفظ دینے کے لئے انفرادی اور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کے کام میں تیزی لانے پر زور دیا ۔اُنہوںنے کہا کہ جموں صوبے میں ہاتھ میں لئے گئے تمام تر پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیئے۔اس دوران ایڈوکیٹ جنرل جے اینڈ کے ڈی سی رینہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ اُنہوں نے گورنر کو ملک کے سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کے متعلق اِلتوأمیں پڑے کئی اہم کیسوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکا

وومنزڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاست میں خواتین طبقے کے مفادات کو بڑھاواد دینے کے لئے وومن کارپوریشن کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے ایک طرف خواتین کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی اور دوسری طرف وہ سماج میں ایک کلیدی رول ادا کرسکیں گی۔مشیر موصوف جو جموں وکشمیر وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین بھی ہیں ، نے اِن باتوں کا اِظہار یہاں کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 24ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق احمد لون، ڈی جی پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مونیٹرنگ شہزادہ بلال احمد ، ایم ڈی جے کے ڈبلیو ڈی سی ناہید سوز اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ

سوامی وویکانندا میڈیکل مشن چیئرٹیبل ہسپتال کاسالانہ دِن

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے سوامی وویکانندا جی کے 156ویں جنم دِن کے موقعہ پر سوامی وویکانندا میڈیکل مشن چیئرٹیبل ہسپتال کے 49ویں سالانہ دِن تقریبات میں شرکت کی۔گورنر نے اس عظیم دانشور اور فلاسفر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ہمیشہ سماجی کی بہبودی کے لئے انتھک کام کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوامی جی کی تعلیمات سے ترغیب حاصل کر نی چاہیئے ۔گورنرنے کہا کہ یہ چیئرٹیبل ہسپتال لوگوں کے لئے بہتر طبی سہولیات فراہم کررہا ہے اور اس طرح کا ہسپتال قائم کرنا سوامی جی کے فلسفے کو خراج عقیدت اداکرنے کا بہترین طریقہ ہے۔گورنر نے بہترین طبی سہولیات غریبوں اور دیگر لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایس وی ایم ایم سی ایچ کے صدر پروفیسر چمن لال گپتا اور پوری گورننگ باڈی کو مبارک باد دی۔اس موقعہ پر ایس وی ایم ایم سی ایچ کا سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے آتما سروپ گپتا نے کہا کہ اس ادارے کی طر ف

نئے منتخب سرپنچوں اور پنچوں کی تربیت کا اہتمام ہوگا

جموں//گورنر کے مشیر کے ۔وِجے کمار نے ریاست میں بنیادی سطح پر جمہوری عمل اور جواب دہی کو فروغ دینے کے لئے پنچایتی راج اِداروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مشیر موصوف پنچایت بھون جموں میں ماسٹر ریسورس پرسنز کے لئے ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جو ریاست کے مختلف ضلعوں میں مقامی اِداروں کے منتخب شدہ نمائندوں کو تربیت دیں گے ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ورکشاپ کے دوران تربیت پانے والے بعدمیں پنچایتی راج اِداروں کے نئے منتخب شدہ ارکان کو 15؍ جنوری 2019 ء سے ایک مرحلہ وار طریقے پر تربیت فراہم کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ۔ وِجے کمار نے دیہی منظر نامے میں بنیادی سطح پر مثبت تبدیلی لانے میںپنچایتو ں کے رول کو اُجاگر کیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ گائوں دیہات کی مجموعی ترقی تب ہی ممکن ہوگی جب پنچایت ممبران اپنی سماجی و اقتصادی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھائیں گے ۔اُنہوںنے کہا کہ تربیتی پروگر

میکنیکل انجینئروںکا مطالبہ، مزیدڈویژن اور سب ڈویژن

سرینگر//سخت ترین موسم سرما میں عام لوگوں کو بنیادی سہولیات بلاخلل فراہم رکھنے کیلئے کئے گئے بروقت اقدامات اور تیاریاں کرنے کیلئے جموں کشمیر میکنیکل انجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن نے تمام محکموں کے سبھی انجینئروں کی سراہنا کی۔بیان میں انہوں نے بتایا کہ منفرد جغرافیائی ،موسمی اور دیگر حالات کی وجہ سے انجینئرہمیشہ  بحالی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں ہراول دستے میں شامل ہوتے ہیں ۔انہوں نے زوردیا کہ میکنیکل انجینئروں سے پورا کام لیا جانا چاہیے اوراس کیلئے مزید ڈویژن،سب ڈویژن  معرض وجود میں لائے جانے چاہیے اور نفری اور مشینری کو ایم ای ڈی،پی ایچ ای،آئی اینڈ ایف سی،مغل روڈ،جے کے پی ڈی سی،جے کے پی سی سی ،جے کے ای آر اے وغیرہ میں کام پر لگایا جانا چاہیے ۔    

جے کے ڈبلیو ڈی سی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرس کی 24ویں میٹنگ منعقد

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاست میں خواتین طبقے کے مفادات کو بڑھاواد دینے کے لئے وومن کارپوریشن کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے ایک طرف خواتین کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی اور دوسری طرف وہ سماج میں ایک کلیدی رول ادا کرسکیں گی۔مشیر موصوف جو جموں وکشمیر وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین بھی ہیں ، نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 24ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق احمد لون، ڈی جی پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مونیٹرنگ شہزادہ بلال احمد ، ایم ڈی جے کے ڈبلیو ڈی سی ناہید سوز اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی

مزید خبریں

    رائے پور دومانہ میں کانگریس کا یک روزہ کنونشن  پارٹی ریاست کے تینوں خطوں میں واحد متبادل :لیڈران  یٰسین جنجوعہ  جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کی طرف سے رائے پور دومانہ علا قہ میں کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد لیڈران و کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈران نے کہا کہ بھاجپا کی ہر محاذ پر ناکامی پر سے کانگریس ریاست کے تینوں خطوں میں واحد متبادل کے طور پر سامنے آچکی ہے ۔اپنے خطاب میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی نائب صدر مولہ رام نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت عوام کو بنیادی سہو لیات فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو ئی جس کی وجہ سے اس وقت عوام متعدد مسائل میں مبتلا ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے ملک کے جمہوری نظام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی کا اپنایا

تازہ ترین