تازہ ترین

سرپنچ ترقیاتی عمل میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں:گورنر

 جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے جموں صوبے کے نئے منتخب شدہ سرپنچوں کی حلف برداری تقریب میں حصہ لیا جس کا اہتمام محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے کیا تھا۔ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی اور کے ۔ وِجے کمار اس موقعہ پر موجود تھے۔ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولہ ، سول و پولیس محکموں کے اعلیٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔گورنر نے متعلقہ پنچایتوں کے لئے سرپنچوں کے انتخاب کے لئے اُنہیں مبارک باد دی ۔اُنہوں نے کہا کہ اُن کے علاقوں میں ترقیاتی عمل کی منصوبہ بند ی عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرپنچ اپنا اہم رول ادا کرسکتے ہیںاور حکومت کی طرف چلائی جارہی بہبودی کی سکیموں کی عمل آوری پر بھی قریبی نگاہ رکھ سکتے ہیں۔گورنر نے سرپنچوں اور پنچوں کی اُن کاوشوں کو بھی سراہا جو انہوں نے کھلے دِل سے پنچایتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے انجام دیںاور جو لگ بھگ سات ب

کرشی بھون میں ’دیوار مہر بان ہفتے‘ کا افتتاح

 جموں //ڈائریکٹر محکمہ زراعت کی جانب سے کرشی بھون میں دیوار مہر بان ہفتے کا افتتاح کیا گیا۔محکمہ زراعت کی طرف سے اس سلسلہ میں ایک پروگرام میں اہتمام کیا گیا تھا جس میں محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ،چیف ایگریکلچرل آفیسران ریاسی اور ادہم پور کے علا وہ دیگر آفیسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔اس پروگرام کا اصل مقصد سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو گرم ملبوسات ،کمبل وغیرہ فراہم کرنا ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ زراعت ایچ کے رازدان نے کہاکہ ایک ہفتے تک چلنے والے مذکورہ پروگرام کے دوران غریب لوگوں کو گرم کپڑے فراہم کئے جاینگے ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین اور عام لوگوں سیت اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنا تعاون دیں تاکہ غریبوں کی مدد کی جاسکے ۔  

پی ڈی پی و بھاجپانے عوام کو دھوکہ دیا:بھلہ

 جموں //پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابقہ ریاستی وزیر رمن بھلہ نے پی ڈی پی اور بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے عوام کیساتھ دھوکہ کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی ۔اسمبلی حلقہ گاندھی نگر میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا نے 2014کے انتخابات کے دوران تعمیر و ترقی ،بے روز گاری کو ختم کر نے ،عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے نام پر ووٹ حاصل کئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان دونو ں سیاسی پارٹیوں نے عوامی مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی او بھاجپا کی سابقہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت عارضی ملازمین کے علا وہ عام لوگ بھی احتجاج کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔موصوف نے کہاکہ اس وقت دیہی علا قوں میں رابطہ سڑکو

آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ،ایس ٹی کا انتظامیہ مخالف احتجاج

 جموں //آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی کے اراکین نے انتظامیہ پر ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈاکر کی توہین کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران اراکین نے مبینہ طورپر الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ،محکمہ دیہی ترقی جموں کی طرف سے نومنتخب سرپنچوں کی حلف برداری کیلئے گلشن گروانڈ میں موجودگی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جموں کو ہدایت جاری کرنے کیلئے یک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر امبیڈاکر کے نام پر رکھے گئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک کو پانامہ چوک تحر یر کیا گیا تھا ۔مظاہرین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ وہ بھیم رائو امبیڈکر کی توہین کرنے میں مصروف ہے ۔اپنے خطاب میں آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ جان بوجھ کر چوک کا نام تبدیل کر نا چاہتی ہے ۔موصوف

ماتا ویشنو دیوی قدیمی راستہ بحال کیاجائے:رانا

 نگروٹہ //نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ماتا ویشنو دیوی کے قدیم راستے کی بحالی سے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی علا قہ کی عوام کیلئے روز گار کا عمل شروع ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس عوامی تجویز پر غور کر کے فیصلہ کر ے تاکہ عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنائی جاسکے ۔اسمبلی حلقہ کے بمیال چیبہ علا قہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ مذکورہ راستہ کئی مقدس مقامات سے گزرتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں انہوں نے حکومت اور ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کیساتھ بھی بات چیت کی لیکن اس کے باوجود بھی اس قدیم ورثہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔موصو ف نے کہاکہ وہ اس قدیم راستے کو بحال کر نے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاہم انتظامیہ کی جانب سے عوامی امنگوں کے مطابق مثبت جواب ملنا چاہیے ۔رانا نے کہا کہ اس راستے میں

مزید خبریں

کارکنان کی لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت کادعویٰ  جموں //مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس سلسلہ میں پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں پارٹی کے ریاستی صدر روی ٹیکو کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے متعدد اراکین نے بھی شرکت کی ۔شمولیت اختیارکرنے والوں کا استقبال کر تے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ لوک جن شکتی پارٹی ریاستی عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے اور ان کو سہولیات فراہم کر نے کیلئے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش میں ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ دیگر سیاسی پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست کے بارے میں لوگوں کوبیدار کرنے کے علا وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس پروگرام میں ورن تلواڑ ،کیلاش ورما ،بھو پیندر سنگھ