تازہ ترین

مسئلہ کشمیر پرسمجھوتہ خار ج ازامکان : پاکستان

سرینگر//پاکستان نے مسئلہ کشمیر کسی بھی سمجھوتہ کو خار ج ازامکان قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چین نے کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا ۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجی پالیسی کاحصہ ہے اور اس پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ خار ج ازمکان ہے ۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ چینی سرکاری ٹی وی پر کشمیرکو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں، چین نے معاملے پر پاکستان کو تفص

آسیہ اندرابی کیخلاف چارج شیٹ پر عدالت کا نوٹس

سرینگر// تفتیشی ادارے’’این آئی ائے‘‘ کی خصوصی عدالت نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی2ساتھیوں ناہیدہ نصرین و فہمیدہ صوفی کو12دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ این آئی ائے کی طرف سے حال ہی میں عدالت میں آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کے خلاف چالان میں انکے خلاف عائد کئے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ وارنٹ جاری کی ہے۔ اس سے قبل14نومبر کو قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی ائے) نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دست راست فہمیدہ صوفی کے علاوہ قریبی ساتھی ناہیدہ نصرین کے خلاف سماجی میڈیا کے مختلف شعبوں پر ’’ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے‘‘سے متعلق نئی دہلی کے پٹیالہ ہاوس میں این آئی کے کے خصوصی جج کے سامنے چارج شیٹ پیش کیا تھا۔ این آئی کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین سماجی ر

ہریانہ میں کشمیری طلباء پر حملہ

 سرینگر // ہریانہ میں ایک بار پھر کشمیر ی طلباء مقامی نوجوانوں کے تشدد کا شکار بنے ہیں جبکہ ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس درج کر کے 3 مقامی نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔طلباء نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ وہ وہاں خودکو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ہریانہ کے امبالہ میں ایس آ ر ایم آ ر اور ای میکس انجینئر نگ کالیج میں زیر تعلیم شیخ بابر جہاں زیب ساکن ککرناگ ،یاسر ڈار ساکن پنگلش ترال اور وارث رشید سمیت چار نوجوان جو وہاں پر کرائے کے کمروں میں رہائش پذیر تھے ،نہونی علاقے سے چاروں نوجوان کھانا کھانے کے بعد جب اپنی  نجی گا ڑی میں سوار ہو کر اپنے کا لج کی جانب جا رہے تھے کہ 15 سے زیاد ہ غنڈوں نے ٹمرولی کے مقام پر ان پر ڈنڈوں اور آ ہنی ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔نوجوانوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بنا کوئی بات سنے

نوجوانوں پر سیفٹی ایکٹ کا نفاذمذموم

 سرینگر//تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے محمد الطاف میر، ارشاد احمد ماگرے، عمر نذیر بٹ ساکنان زالورہ، اشفاق احمد ملہ، وقاص احمد ملہ ، محمد اشرف ڈار ساکنان شیخ محلہ سوپور پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائدکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد عوام میں خوف ودہشت پھیلانا ہے اور آئے روز جوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پھر پبلک سیفٹی ایکٹ لگاکر وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ مذکورہ جوانوں کو ایک ماہ قبل اپنے گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں میں بند رکھا گیا اور اب ایک ماہ کے بعد اُن پر پی ایس اے لگاکر ہیرا نگر جیل منتقل کیا گیا۔ چیرمین نے کہا کہ ان گرفتاریوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس ماحول میں مزید خرابی ہوگی۔  

ہفتہ حقوق البشر;مشعل بردار مظاہرے : حکومت پُر امن احتجاج سے بھی خائف:یاسین ملک

 سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے کونے کونے میں ظلم و جبر اپنی انتہا اور عروج پر ہے اور ہر طرف قتل و غارت اور کریک ڈائون کا سلسلہ دراز تر کیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پولیس اور دوسری فورسز نے کشمیر میں ہر قسم کی سیاسی مکانیت کو مسدود کردیا ہے ۔ حد یہ ہے کہ ماتم پرسیاں اور غم و الم کا اظہار بھی بند کردیا گیا ہے اور یہ غیر جمہوری و غیر انسانی عمل جمہوریت اور امن کے نام پر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن طورشمعیں جلاکر احتجاج کرنے کو روکنے کیلئے پولیس نے کوکر بازار کے دو معزز شہریوں شکیل احمد بتکو اور شبیر احمد ڈبلہ تک کو گرفتار کیا ہے جبکہ کشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان اور ٹریڈ یونین لیڈر فاروق احمد ڈار کو بھی پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھی سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یاسین ملک نے کہاکہ پولیس کی یہ ہڑبھونگ

پینے کے پانی کی عدم دستیابی

بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ہامرے پٹن کے باشندوں نے جمعرات کو سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔اس دوران شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور وہ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا تاہم انہوں نے اس معاملے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں عوام کوسخت مشکلات درپیش ہیں ۔مظاہرین نے گورنر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کاصاف پانی فرہم کرنے کیلئے ا قدامات کئے جائیں۔اس دوران تحصیلدار پٹن معین اظہر ککرو کے ہمراہ ڈی ایس پی ظفر احمد جائے واقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانہ کرائ

سوپوراورترال میں آتشزدگی وارداتیں

سوپور+سرینگر/غلام محمد//سوپوراورترال میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کوآتشزدگی وارداتوں کے دوران 2دُکانات مکمل طورپرخاکسرہوگئے۔سوپورکے خانقاہ معلی علاقہ میں گزشتہ رات تقریباًایک بجے ایک دوکان سے آگ نمودارہوئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ فیاض احمدکی دکان سے نمودارہوئی ۔اس دوران فائرسروس محکمہ کے اہلکارگاڑی لیکریہاں پہنچے اوراُنہو ں نے آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں لائی تاہم تب تک سب کچھ خاکستر ہوچکا تھا۔اس دوران جنوبی قصبہ ترال میں 5اور6دسمبرکی درمیانی رات کو ترال قصبہ میں ایک ریڈی میڈملبوسات کی دکان میں آگ نمودارہوئی ۔ آتشزدگی کی اس واردات کے نتیجے میں طارق احمدشیخ نامی نوجوان تاجرکی دوکان سازوسامان سمیت خاکستر ہوگئی۔  

۔108جونیئر سکیل کے اے ایس افسران کو ترقی

 جموں//ریاستی حکومت نے  جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹو سروسزکے 108جونئر سکیل (گزیٹیڈI-)افسروں کو (گزیٹیڈII-) کے طور پر ترقیوں سے نوازا ہے ۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکمنامہ  l712-GADمورخہ6دسمبر 2018 کے مطابق ان افسران کو فان فنکشنل سلیکشن گریڈ 15,600-39,100 دیا گیا ہے جس میں گریڈ پے 5600 روپے ہوگی۔   

سانحہ بابری مسجد کی 26ویں برسی

کپوارہ//بابری مسجد سانحہ کی 26ویں برسی کے موقعہ پرلوگو ں نے ہندوارہ میںزوردار احتجاج کیا جبکہ انجینئر رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد شریف کی از سر نو تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔جمعرات کو عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے ہندوارہ میں ایک جلوس نکالا گیا جسمیں لوگو ں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور سینکڑوں لوگ نعرہ بازی کرتے ہوئے مین چوک ہندوارہ میں جمع ہوئے ۔ اس موقع پر انجینئر رشید نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 6دسمبر کا دن ہندوستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور یاد کیا جائے گا ۔ انجینئر رشید نے کہا ’’خود کو دنیا کے سب سے بڑے سیکولر ملک کہلانے والے دعویدار ہندوستان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آخر بابری مسجد مسمار کرنے والے ملوث افراد  قانون کے شکنجے میں کیوں نہیں لائے جاتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے وہاںہندوستان کی سیاست میں گائے ا

جموں وکشمیر بنک کے بارے میں انتظامی کونسل کاحالیہ فیصلہ

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیرمین حکیم محمد یٰسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی انتظامی کونسل کے جموںو کشمیر بنک کے بارے میں لئے گئے حالیہ فیصلے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے باضابطہ منسوخی کے احکامات اجراء کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلے کو واپس لئے جانے کے بارے میں گورنر کے زبانی بیانات سے لوگوں کے جذبات اور تشویشات کو تب تک دور نہیں کیا جاسکتا ہے جب تک نہ اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا سرکاری حکمنامہ جاری کیا جائے۔ ایک بیان میں حکیم محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگ جموںو کشمیر بنک کی خود مختارانہ حیثیت کو قائم رکھنے کے حق میں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ بنک کو RTIکے تحت جوابدہ بنایا جانا ایک ضروری امر ہے تاکہ اس کی کارکردگی میں مزید شفافیت لائی جاسکے۔ حکیم محمد یٰسین نے کہا ہے کہ جموںو کشمیر بنک کو چاہیے کہ وہ ایسے تمام بڑے بقایا دار مگر مچھوں کے بارے میں ایک وائٹ پیپر اجر

ذاکر موسیٰ کی پنجاب میں موجودگی، ہائی الرٹ جاری

سرینگر//سیکیورٹی وسراغ رساں ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کشمیری جنگجو ،ذاکر موسیٰ پنجاب کے فیروز پور ضلع میں بٹھنڈی علاقے میںموجود ہے ۔سیکیورٹی الرٹ کے بعد فوج، پنجاب پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کو بٹھنڈا ریلوے سٹیشن اور دیگر اہم مقامات پر تعینات کیا گیا۔سیکیورٹی وسراغ رساں ایجنسیوں کو ان خفیہ اطلاعات کے بعد چوکنا کیا گیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ کشمیری جنگجو ،ذاکر موسیٰ پنجاب کے فیروز پور ضلع میں بٹھنڈی علاقے میں موجود ہے۔سراغرساں ایجنسیوں کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ سکھ کے’ بھیس‘ میں گھوم رہا ہے۔موسیٰ غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم کا سربراہ ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی عسکری گروہ، القاعدہ کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی الرٹ جاری کئے جانے کے بعد فوج، پنجاب پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کو بٹھنڈا ریلوے سٹیشن اور دیگر اہم مق

وادی میں26 جنوری تقریبات ،صوبائی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے وادی کشمیر کے علاوہ لیہہ اورکرگل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو26جنوری کے سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہارجمعرات کو ایک میٹنگ کے دوران دیںجس میں 26جنوری2019 کو انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں سب سے بڑی تقریب ایس کے اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جہاںمہمانِ خصوصی ترنگالہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔مارچ پاسٹ میں 14مختلف سکولوں کے طلبأ کے علاوہ فورس ڈیپارٹمنس کی 11ٹکڑیاں حصہ لیں گی۔میٹنگ میں شہنائی وادھن ،پبلک ایڈرس سسٹم،ریفرشمنٹ نشستوںکی ترتیب،ثقافتی وتمدنی پرگراموں کے انعقاد،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے اور بجلی وپانی کی دستیابی کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اورفائر ٹینڈرس کو تیاری کی حالت میں رکھنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران صوبائی کمشنر کو

کنگن میں آوارہ کتے کے حملے میں 2خواتین زخمی

کنگن//کنگن میں ایک آوارہ کتے کے حملے میں دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔ تحصیل کنگن کے برن پتھری ٹھیون کنگن میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک آوارہ کتے نے راہ چلتی دو خواتین حاجرہ بیگم(عمر 60سال)اور مریم بیگم(عمر 54 سال) پر حملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا ۔ دونوں خواتین نے شور مچایا جس کے نتیجے میں آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور مذکورہ خواتین کو کتے کے چنگل سے بچا کر ٹرامہ ہسپتال کنگن پہنچایا ۔ہسپتال ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں زخمی خواتین کو علاج و معالجہ کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق کنگن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بچے ،بزرگ اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کئے جائ

جونائل جسٹس لاء میں ترمیم کی کوششیں تشویشناک:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے گورنر کی سربراہی والی ریاستی انتظامی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ جوینائل لاء میں کسی بھی قسم کی تبدیلی لانے اجتناب کرے۔پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے انتظامی کونسل کی طرف سے ریاست کے جونائل جسٹس سسٹم میں غیر ضروری مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹوں کے مطابق گورنر انتظامیہ ریاست کے جونائل جسٹس لاء میں تبدیلی کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس گورنر انتظامیہ پر زور دیتی ہے کہ ایسی کسی بھی کوشش سے پہلے وسیع پیمانے پر صلاح و مشورے کی ضرورت ہے۔ گورنر موصوف اس بارے میں پہلے ریاست کی عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیکر وسیع پیمانے پر صلاح و مشورے کرنے چاہئیں۔ ترجمانِ اعلیٰ نے نئی جمہوری حکومت کے قیام تک صحیح ڈھنگ سے انتظامی معاملات چلانا اور عوام کو تمام ضروریاتِ زندگی فراہم کرنا گورنر انتظامیہ کی ترجیح ہونی

پشتنی باشندگی اسناد معاملہ

سرینگر// ریاست کی پشتنی باشند گان کی اسناد سے کسی بھی قسم کی چھیڑچھاڑ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے  ایل جے پی کے امور کشمیر انچارج سنجے صراف نے کہا کہ یہ براہ راست آئین ہند کی شق35ائے پر حملہ ہے اور ریاستی عوام اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی ۔ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے واضح کیا کہ یہ آئینی معاملہ ہے اور فی الوقت جموں کشمیر میں کوئی بھی عوامی سرکار نہیں ہے،اس لئے ریاستی گورنر کو چاہئے کہ وہ حساس معاملات کو چھیڑنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہا’’گورنر انتظامی اموارت کے حل کیلئے تعینات کئے گئے ہیں،آئینی معاملات کو چھیڑنا حساس ریاست میں مزید غیر یقینی ماحول پیدا کرنا اور عوام کو تنہائی کا احساس دلانا ہوگا‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتنی باشندگان کی اسناد پر صرف عوام کی نمائندہ سرکار ہی بات کرسکتی ہیں،اور یہ حق گورنر یا انکی

ٹاون ہال پلوامہ میں نعتیہ مُشاعرہ

پلوامہ/ٹاون ہال پلوامہ میںنوو ادبی کاروان کے اہتمام اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن پلوامہ کے اشتراک سے ایک نعتیہ مشاعرے اور محفلِ رسمِ رونمائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کی صدارت نقاد، شاعر اور ترجمہ کار اشرف راوی نے کی جبکہ نادر احسن اور خلیل صاحب ایوان صدارت میں موجود تھے۔اس موقعہ پرچھتری پورہ پلوامہ کے ایک بزرگ گمنام شاعر محمد خلیل کے دو شعری مجموعوں عشقہ جلاو اور لل وُن عشقہ نار کو اِجرا کیا گیا۔کتابوں پر رشید راشد نے ایک مفصل مقالہ پڑھا ۔اس موقعہ پرمشاعرے میں نسرینہ تبسم، شہباز شعبان،اشرف راوی،سید غلام مصطفٰے امید،، نادر احسن ، عبد الرحمٰن فداؔ، عبد الرشید ،حمید اللہ حمید،عبد الغنی عاجز کشمیری، سکندر ارشاد،رشید راشد، مخدومی شازیہ مہجور، ڈاکٹر گلزار، یوسف دلدار، فیاض دلگیر، وانی گوہر جان اور خلیل صاحب اور دئگر شعرا کرام نے  حصہ لیا ۔  

مزید خبرں

 ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ جیتنے والوں کو گورنر کی مبارک باد  جموں //گورنر ستیہ پال ملک نے سال 2018ء کا سالانہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ جیتنے کے لئے اندرجیت کیسر اور مشتاق احمد مشتاق کو مبارک باد دی ہے۔اندر جیت کیسر کو یہ ایوارڈ اُن کی ڈوگری ناول ’’ بیگراتھ ‘‘ جبکہ مشتاق احمد مشتاق کو کشمیری زبان میں اُن کے افسانوی مجموعے ’’ آکھ‘‘ کے لئے دیا گیا ہے۔گورنر نے اِن شخصیات کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا ہے۔   جے کے ای ڈی آئی سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ   261 نئے کارخانہ داروں کے کیسوں کو منظوری  سرینگر//کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوربھ بھگت نے یہاں جے کے ای ڈی آئی کی سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں نئے کار خانہ داروں کے 261 کیسوں کو منظوری دی گئی ۔ یہ میٹنگ سیڈ کیپٹل فنڈ س