تازہ ترین

فورسز کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی

 سری نگر// جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کے پْرامن انعقاد کے لئے تعینات کی گئی مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 330 اضافی کمپنیوں کو آئندہ سال اپریل یا مئی میں ہونے والے عام انتخابات کی تکمیل تک یہیں تعینات رکھنے پر غور کررہی ہے۔سیکورٹی لحاظ سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانے کا قوی امکان ہے۔ سیکورٹی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے تو مرکزی مسلح پولیس فورس کی 330 اضافی کمپنیوں کو واپس بھیجنا اور پھر جلدی انہیں واپس بلانا نہ صرف ایک مدقوق مشق ہوگی بلکہ یہ  بے تحاشا خرچے کا بھی باعث بن جائے گا۔ جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے 25 ستمبر کو سری نگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ریاست میں ب

پلوامہ کے نوجوان کا جسمانی تشدد

 سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور اسکی انتظامیہ جموں کشمیر کو اپنی مفتوحہ نوآبادی تصور کرتے ہیں اسی لئے یہاں انسانوں کا بے دریغ قتل عام، انسانوں کو قید کرکے جیلوں اور تھانوں میں ڈالنا،انہیں زدوکوب کرنا، انکا ٹارچر کرنا، انہیں تذلیل و تحقیر کا نشانہ بنانا، ان کے مکانات کو بارود اور آگ کی نذر کرنا، ان کے باغات اور فصلوں کو تباہ کرنا عام بات بن چکی ہے اور اب یہی ظلم و جبر جموں کشمیر میں ؎جمہوریت کا امتیازی نشان بھی قرار پاچکا ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ کشمیر خاص طور پر جنوب و شمال اور وسطی کشمیر کے گائوں میں جاری ظلم و جبر اپنی حدیں پار کرچکا ہے اور ان دیہات کو ایک میدان جنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔یاسین ملک نے  اٹھورہ پلوامہ میں پیش آئے واقعے کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ طارق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ کو ۳ اور ۴ دسمبر کی درمیانی رات کو فورسز نے گھر

کشمیر اور لداخ میں سخت سردیوں کا سامنا

 سرینگر //کشمیر وادی اور خطہ لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو بھی سرینگر میں کم سے کم درجہ حرات منفی 3.0ڈگری سیلشیس تک گرگیا جبکہ اس سے قبل  شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس تھا ۔دسمبر کی آمد کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اس وجہ سے جہاں وادی کے لوگ ٹھنڈ کی وجہ سے ٹھٹھر رہے ہیں وہیں خطہ لداخ کے لیہہ کرگل اور دراس میں لوگ صبح اور شام گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کرگل قصبہ میں یہ درجہ حرارت منفی10.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ گرگل کے دراس قصبہ میں درجہ حرارت منفی14ڈگری سیلشیس تک گرگیا،لہیہ میں رات کا درجہ حرارت منفی10.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے کشمیر خطہ میں درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ

جے کے بینک سمیت ہر ادارے کااستحکام

 سرینگر//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے ریاستی گورنر کی طرف سے جموں وکشمیر بینک کے حوالے سے کی گئی وضاحت کا خیر مقدم کیاہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں تاریگامی نے کہاکہ گورنر و جموں و کشمیر بینک کے ملازمین کے درمیان ہوئی ملاقات میں بینک کے معاملات پر تبادلہ خیال کے بعد پچھلے کئی دنوں سے چلی آرہی بحث کی وضاحت کی گئی جوخوش آئند ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کچھ خدشات ابھی بھی باقی ہیں جن کو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاریگامی نے کہاکہ شفافیت اور جوابدہی کا مسئلہ باقی ہے اور ریاستی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بینک کے معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں ۔تاریگامی نے کہاکہ حالیہ بجٹ سیشن کے دوران وزیر خزانہ اگر اپنی تقریر میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ’مجھے یہ بات بتاتے ہوئے گہرا دکھ ہورہاہے کہ ہمارے اہم ادارے جموں و کشمیر بینک میںگورننس و مینجمنٹ کے معاملات میں پچھ

صارفین کی رقومات کا تحفظ آر ٹی آئی سے ممکن:سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاہے کہ ’’جموں وکشمیر بینک کے ملازمین نے اس بینک کی کامیابی میں اپنا حصہ ادا کیا ہے جس کیلئے زر حصص رکھنے والوں کو بینک ملازمین کے تحفظ کیلئے ضرور فکر مند ہونا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ زر حصص رکھنے والوں کو بینک ملازمین کے تحفظ میں کافی دلچسپی ہے ۔ سوز کے مطابق بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کے زر حصص محفوظ رہنے چاہیں،وہ تحفظ اس بینک پر آرٹی آئی ایکٹ لاگو ہونے سے ہی یقینی بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 24-04-2012 کو جب ریاست کے انفارمیشن کمیشن نے اپنے ایک طویل اور واضح فیصلے میں بینک پر آر ٹی آئی ایکٹ نافذ کیا تھا ،تو اس وقت بینک نے آر ٹی آئی ایکٹ قبول کرنے سے انکار کیا تھا! اصل سوال یہ ہے کہ اس بینک میں زر حصص رکھنے والے سبھی گاہکوں کو اطمینان ہونا چاہئے کہ اُن کے ڈیپازٹ محفوظ ہیں اور وہ آر ٹی آئی ایکٹ کے نف

اندرونی خودمختاری کی بحالی، نیشنل کانفرنس کا سیاسی ایجنڈا: مصطفی کمال

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا کہ جموں وکشمیر کی اندرونی خودمختاری کی بحالی نیشنل کانفرنس کا سیاسی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی دوستی کی پیشکش کا مثبت جواب دیکر دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ مصطفی کمال نے بدھ کو ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 113ویں سالگرہ کے سلسلے میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ نسیم باغ میں واقع اُن کے مقبرہ پرمنعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا ’ہماری ریاست کو اندرونی خودمختاری حاصل تھی۔ وہ متواتر مرکزی سرکاروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم سے چھینی گئی ۔ وہ اندرونی خودمختاری ہمیں آئین ہند کے تحت حاصل تھی۔ سلب کی گئی اندرونی خودمختاری کو اسی ہیئت میں واپس حاصل کرنا ہ

انسانی حقوق کا عالمی دن

حکام کی موجودہ پالیسی کو غیر جمہوری اور غیر انسانی قرار دیا  سرینگر// حریت (ع)،تحریک حریت ،مسلم لیگ،  تحریک کشمیر اورمحاذآزادی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے پیش نظر مزاحمتی قائدین و کارکنان اور تاجر انجمنوں سے وابستہ افراد کو گرفتارکرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی موجودہ پالیسی مکمل طور غیر جمہوری اور غیر انسانی ہے۔ حریت (ع) نے انسانی حقوق کے عالمی دن پرجموں وکشمیر میں حکمرانوں کی جانب سے مزاحمتی قائدین و کارکنان اور ہمدردوں کی نقل و حمل پر پابندیوں، کریک ڈاؤن ،گرفتاریوں اور گھروں میں شبانہ چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کس قدر شرم اور افسوس کی بات ہے کہ 10 دسمبر کی آمد سے قبل ہی حکمران طبقہ نے اپنے انسانیت سوز مظالم، سرکاری چیرہ دستیوںاور ہراسانیوں کی اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو چھپانے کیلئے یہاں کی مزاحمتی قیادت ، کارکنوں اور حریت پسند نواج

چکوٹھی میں احتجاجی ریلی

 چکوٹھی//پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام چکوٹھی میں بدھ کو ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی جس میںجموں و کشمیر میںانسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ریلی میںطلبہ، تاجربرادری،سیول سوسائٹی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی بھاری تعدادنے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں ہو رہے مظالم کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے۔متعدد مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں شامل بچوں نے سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ لی تھیں جن پر بھارت سے آزادی کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی نے کہا کہ’ہم اقوام متحدہ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ جموں کشمیر میں بھارت کی مسلح فوج کے ہاتھوں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر وہ خاموش کیوں ہے‘؟انہوں نے آزادی پسند قیادت اور کارکنان کو

کاچہامہ میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

 کپوارہ//میلیال کرالہ پورہ کے مضافاتی گائو ں کاچہامہ میں ایک دو مزلہ مکان آتشزدگی کی ایک واردات میں مکمل طور تباہ ہو گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کاچہامہ میلیال میں بدھ کی سہ پہر کو عاشق حسین شاہ ولد محمد صادق حسین شاہ کے مکان میں ایک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے مکان میں آگ لگ گئی ۔مکان لکڑی کا تھا اور آگ نے فوری طور پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس دوران مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد وہا ں پر پہنچ گئی جبکہ کرالہ پورہ سے فائر ٹینڈر بھی کاچہامہ پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے کام میں لگ گئے تاہم لکڑی کے اس مکان کو خاکستر ہونے میں دیر نہیں لگ گئی ۔متاثرہ کنبے کا کہنا ہے کہ انہو ں نے رسوئی گیس سلنڈر خرید کر جو ں ہی چولہ سے جوڑدیا اور جلانے کی کوشش کی تو آگ لگ گئی جس نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

کڑھ پتھری کنگن بجلی سپلائی سے فیضیاب

گاندربل//کنگن میں کڑھ پتھری نامی علاقہ پہلی مرتبہ برقی رو سے فیضیاب ہورہا ہے۔ چار ہزارسے زائد نفوس پر مشتمل یہ گائوں میں’سوربھاگیہ ‘نامی مرکزی اسکیم کے ذریعے بجلی سپلائی سے جڑرہے ہیںجس کیلئے محکمہ بجلی 40 لاکھ روپئے خرچ کرنے جارہی ہے۔کڑھ پتھری کے تین محلوں میں تین ٹرانسفارمر نصب کئے گئے جس کے لئے محکمہ کو سارا سامان سات کلومیٹر گاڑیوں میں لاد کر لے جانا پڑا باقی گھوڑوں پراور کچھ فاصلے تک کاندھوں پر لے جانا پڑا۔تین محلوں پر مشتمل کڑھ اس گائوں میں پہلی مرتبہ بجلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔بجلی لیمپ روش ہوتے دیکھ کر بچوں کی خوشیاں قابل دید تھیں۔اس موقع پر ایک مقامی شہری محمد جمال الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ہمارے علاقے میں بجلی سپلائی پہنچنا  ایک بہت بڑی خوشی ہے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ یوں سمجھ لیجئے آج ہمارے خواب شرمندئہ تعبیر ہوگئے۔

مشتاق احمد مشتاق ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈسے سرفراز

سرینگر// معروف کشمیری افسانہ نگار اور براڈ کاسٹر مشتاق احمد مشتاق (تانترے)کو اس سال کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔مشتاق احمد مشتاق کو یہ ایوارڈ اس سال اُن کے افسانوی مجموعے’’ آکھ‘‘ کے لئے دیا گیا۔آکھ18 افسانوں کا ایک مجموعہ ہے جس کا انتخاب کشمیری زبان کی13 کتابوں میں سے کیا گیا۔اعزازات کا اعلان ساہتیہ اکادمی کی جانب سے بدھ کو دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔24بھارتی زبانوں کیلئے ادب کی قومی اکادمی کی جانب سے ان اعزازات کا اعلان ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے متعلقہ زبانوں میں جج صاحبان کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کی توثیق کے بعد کیاگیاہے۔کشمیری زبان کیلئے اس سال ادبی نمونوں کی جانچ پڑتال کیلئے جن ججوں کا انتخاب عمل میں لایاگیا تھا ،اُن میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیریات کے سابق سربراہ پروفیسر شاد رمضان،معروف قلمکار اور براڈکاسٹ

صحتمند اراضی کا عالمی دن

 سرینگر//کرشی وگیان کیندر پتوشی بانڈی پورہ میں ورلڈ سوئیل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر طارق سلطان پروگرام کارڈینیٹر کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ نے کسانوں کو مفید معلومات دیں۔کیمپ میں  بھاری تعداد میںکسانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر بشیر احمد بٹ ،ڈاکٹر طاہر سلیم اورڈاکٹر حکیم نے زمین کی صحت کی حفاظت سے متعلق سائنسی معلومات سے کسانوں کو روشناس کراتے ہوئے انہیںپیداوار بڑھانے کی ترغیب دی  ۔انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ یہ دن ہرسال دنیا میں اس مقصد کے لیے منایا جاتا ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے سائنسی تحقیق کی جانکاری مل سکے۔ اس دوران کسانوں نے ماہرین سے زمین میں پھیلی بیماریوں کے متعلق بھی سوالات پوچھے، جو فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ماہرین زراعت نے کسانوں کواِن بیماریوں پر روک لگانے کے طریقے بتائے ۔

گاندربل میں محکمہ بجلی کی چھاپہ مار ٹیم سرگرم

گاندربل//ارشاد احمد//محکمہ بجلی کی چھاپہ مار ٹیم نے گاندربل کے کئی علاقوںمیں چھاپے مار کر سینکڑوں کی تعداد میں ہیٹر،بوئیلر اور دیگر بجلی کے آلات ضبط کئے۔محکمہ بجلی کے حکام کے مطابق سردیوں کے ایام میں چونکہ بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے جس وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں ابتر صورتحال پیدا ہوجاتی ہے ۔ سردیوں میں ہی ہیٹر،بوئیلر،روم ہیٹر وغیرہ ہر گھر میں استعمال کئے جاتے ہیں جس وجہ سے متعددعلاقوں میں  نصب بجلی ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کی وجہ سے جل جاتے ہیں۔بجلی کے ناجائزاستعمال کوروکنے کیلئے محکمہ بجلی نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی  جو ضلع گاندربل کے ہر علاقے میں جاکر ہیٹر،بوئیلر اور دیگر آلات ضبط کرتے ہیں جس سے بجلی کی کھپت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو محکمہ بجلی کے ٹیموں نے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالکر ہیٹر، بوئیلر وغیرہ ضبط کئے  ۔  

اننت ناگ پولیس کی جانب سے کونسلنگ سیشن کا اہتمام

سرینگر//ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان کی صدارت میں ضلع میں ایک کونسلنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں نوجوانوں کوموجودہ صورتحال کے پیش نظر کئی مفید مشورے دئے گئے۔ پولیس نے ایسے نوجوانوں اور اُن کے والدین کو ضلع پولیس لائنز اننت ناگ میں منعقد کئے گئے کیمپ میں آنے کی دعوت دی تھی جہاں انہیں سمجھایا گیا کہ وہ شر پسند عناصر کی سازشوں سے باخبر رہیں ۔ اس موقع پرنوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنے خاندانوں کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔کیمپ میں شامل نوجوانوں اور اُن کے والدین کوبتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس نے کہا کہ ضرورت مند نوجوانوں کو تعلیم ، کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مدد فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔  

آنکھوں میں سوجن کا پھیلائو

جنگلات ملازمین پر حملہ کرنے والے3افراد گرفتار کپوارہ// ضلع کپوارہ کے ہرل ماور علاقہ میںپولیس نے 3وز قبل سمگلرو ں کے ہاتھو ں فارسٹ گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات نے پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کرلیا تھا ۔ایک علاقے کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ماور جنگلات میں سرسبز درخت کاٹنے کا غیر قانی سلسلہ جاری ہے جو ایک تشویشناک معاملہ ہے۔  

ڈی پی ایس بڈگام کے طلباء نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس میں چمکے

 بڈگام//دہلی پبلک اسکول بڈگام کے دسویں جماعت کے طلباء کی طرف سے تیار کئے گئے دوپروجیکٹ نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس کے قومی سطح کے رائونڈ کیلئے منتخب کئے گئے۔انہوں نے قومی سطح کے رائونڈ میں شمولیت کیلئے اپنی جگہ ضلع اور علاقائی سطح کے درجوں میں حریفوں کو شکست دے کے بنائی ۔26ویں نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس کا ریاستی سطح کی پروجیکٹ پرزنٹیشن یکم اور 2دسمبر کو کارمل کانونٹ پبلک اسکول میں منعقد ہوئی۔ریاست کے مختلف اضلاع کے متعدداسکولوں کے طلباء نے ’صاف،سبز اور صحتمند ملک کیلئے سائنس ٹیکنالوجی اور ایجادات‘موضوع پر اس میں شرکت کی ۔تقریب کاافتتاح راجیہ سبھا ممبر شمشیرسنگھ منہاس ،سسٹرماریہ سواتھی پرنسپل کارمل کانونٹ پبلک اسکول  ،شبیراحمدشبیر سٹیٹ کارڈنیٹر اور ایم وائی زاگو(چیف سٹیٹ اکیڈمک کارڈنیٹر) نے کیا۔تقریب کا انتظام جموں کے کارڈنیٹروں نے کیا تھااور اس میں مدعوجج ریاست سے

مزید خبرں

فوجی سربراہ کا بیان مایوس کن:سول سوسائیٹی  سرینگر//کئی تجارتی تنظیموں اور سول سوسائٹی گروپوں کے اتحادجموں کشمیر سوشیو اکنامک کارڈنیشن کمیٹی نے فوجی سربراہ کے اِن اشاروں کہ وہ کشمیر میں جنگجوئوں کونشانہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، پر مایوسی اور ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ ایک میٹنگ میں جموں کشمیر سوشیو اکنامک کارڈنیشن کمیٹی ممبران نے فوجی سربراہ کے بیان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے زبردست غیرذمہ دارانہ بیان قراردیااورکہا کہ زمینی سطح پراس کے خطرناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ ممبران نے فوجی سربراہ کو یاد دلایاکہ فورسز نے پہلے ہی یہاں تباہی مچادی ہے اور یہاں ایک جنگجوکی تلاش میں بستیوں کی بستیاں اُجاڑ کربڑے سانحات کوجنم دیا۔ممبران نے کہاکہ پوری دنیا بے یارومددگار کشمیریوں کیخلاف اِن کارروائیوں کوبغور دیکھ رہی ہے اور الیکٹرانک میڈیا سے زہریلی مہم چلارہا ہے تاکہ غلط فہمیاں پھیلاک