شبیر شاہ سے متعلق خبرگمراہ کن : فریڈم پارٹی

سرینگر// ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ نے کبھی بھی سرکاری سیکورٹی حاصل نہیں کی تھی اورآج جو اُن کی سیکورٹی کے واپس لینے کے بارے میں خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ ایک گمراہ کن ہے ۔اپنے ایک بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ دلی کے تہاڑ جیل میں مقید شبیر شاہ نے حال ہی میں اپنی اسیری کے32سال مکمل کرلئے ہیں اور انہیں کبھی بھی  سیکورٹی حاصل نہیں رہی ہے اس لئے اس کا واپس لیا جانا محض ایک جھوٹا پروپگنڈا ہے اور کچھ نہیں۔ بیان کے مطابق شبیر شاہ نے آج تک کبھی بھی پاسپورٹ حاصل کرنے کی بھی کوشش نہیں کی ہے، سیکورٹی لینے کا تو سوال ہی نہیں ہوتا ہے۔  

لبریشن فرنٹ نائب چیئرمین کی والدہ کا انتقال

سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پارٹی کے نائب چیرمین محمد سلیم ہارون کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی رحلت کو ایک ذاتی صدمہ قرار دیاہے۔ یاسین ملک نے یہ خبر ملتے ہی ایک وفد کے ہمراہ ہمراہ نٹی پورہ جاکرمرحومہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔وفد میں سیکریٹری جنرل غلام رسول ڈار ایدھی،زونل صدر نور محمد کلوال،نائب چیئرمین مشتاق اجمل اور سینئر قائد محمد سلیم ننھا جی اور دوسرے لوگ شامل تھے ۔اس موقعہ پر فرنٹ چیئرمین نے مرحومہ اور ان کے خانوادے کی تحریکی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے پارٹی کے سینئررکن محمد رجب ملک پلوامہ کی والدہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔محاذ آزادی کے صدر سید الطاف اندرابی اورترجمان محمد یوسف گلکار نے لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما محم

گاندربل کی بیشتر سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ

گاندربل//حالیہ برفباری کے نتیجے میں گاندربل کی بیشتر مرکزی و اندرونی سڑکوں کی حالت خستہ ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے۔ گاندربل صورہ،گاندربل صفاپورہ اورگاندربل کنگن شاہراہ مکمل طورخستہ ہوچکی ہیں ،سڑک کے بیچوں بیچ جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں نجی و مسافر گاڑیوں کوآمدورفت کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالت کے نتیجے میں زیادہ زحمت اور پریشانی اُن ایمبولینس ڈرائیوروں کو ہوتی ہے جنہیں مریضوں کو گاندربل سے سرینگر کے مختلف ہسپتالوں تک پہنچانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بیہامہ سے ملہ شاہی باغ تک سڑک پر بڑے بڑے گہرے کھڈبن چکے ہیں۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہعوام کو عبورومرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  

والد کی وفات پربٹہ کراٹے کے ساتھ مزاحمتی جماعتوں کا اظہار تعزیت

سرینگر//محاذ آزادی اور مسلم لیگ نے لبریشن فرنٹ (آر)کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈارعرف بٹہ کراٹے کے والد غلام رسول ڈار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محاذ آزادی کے صدر سید الطاف اندرابی اورترجمان محمد یوسف گلکار نے لبریشن فرنٹ (آر) کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈارعرف بٹہ کراٹے کے والدغلام رسول ڈار کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند ماہ قبل فاروق احمد ڈارکی والدہ رحلت کرگئیں اور اب ان کے والد بھی وفات پاگئے لیکن اُن کو اپنے والدین کے آخری رسومات میں شامل ہونے کیلئے پیرول پر بھی رہا نہیں گیا۔ مسلم لیگ نے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار گھرانے سے تعزیت کی ہے۔پارٹی کے چیئرمین مشتاق الاسلام نے ایک وفد کے ہمراہ بٹہ کراٹے کے گھر جاکر سوگوار گھرانے سے تعزیت کی۔ ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے لبریشن فرنٹ (آر) کے محبوس چیئرمین فار

جو آگ آپ کے دل میں ہے،وہی آگ میرے دل میں بھی ہے: مودی

سرینگر//وزیرا عظم نریندر مودی نے لیتہ پورہ حملے میں مارے گئے اہلکاروں کی ہلاکت پر کہا کہ جو آگ آپ کے دل میں بھڑک رہی ہے، وہی میرے دل میں بھی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں خود کش حملے کے دوران مارے گئے 49سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت سے جو آگ ملکی عوام کے دلوں میں لگی ہے وہی آگ میرے دل میں بھی لگی ہے۔ ریاست بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقعے پر جلسے سے تقریر کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت سے جو غصہ اور آگ آپ کے دلوں میں موجود ہے وہی میرے دل میں ہے۔اس موقعے پر وزیر اعظم نے 2سی آر پی ایف اہلکاروں کو بھی خراج پیش کیا جن کا تعلق بہار کے پٹنہ اور بھاگلپور سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ سنجے کمار سنہا ساکن پٹنا اور رتن کمار ٹھاکر ساکن بھاگلپور نے ملک کی سالمیت اور وحدت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ میں دونوں اہلکا

وادی میں کالج 21 فروری تک بند

سری نگر//ریاست میں آنے والے دِنوں میں خراب موسمی صورت حال کی پیشن گوئی کے مد نظر صوبائی انتظامیہ کشمیر نے کالجوں کی سرمائی چھٹیوں میں توسیع کی ہے ۔صوبائی کمشنر بصیر احمد خان کے مطابق کشمیر ڈویژن کے تمام کالج جو کل کھلنے والے تھے اب 21؍ فروری 2019 جمعرات کو کھلیں گے۔  

بھارت کی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ نقصان دہ:پاکستان

سرینگر//پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفرا کو بریفنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، تہمینہ جنجوعہ نے تیسرے روز افریقی ممالک کے سفراء کو بریفنگ دی جس کا مقصد پلوامہ حملے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا جواب اور حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے، بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔  

مزید خبریں

بیرون وادی کشمیریوں پر تشدد تشویشناک: تاریگامی سرینگر//سی پی آئی( ایم )کے سینئر لیڈر و سابق ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے جموں میں مخصوص طبقہ کی گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد بیرون ریاست کشمیری طلاب اور تاجروں کی مار پیٹ اور انہیں حراساں کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔سی پی آئی( ایم )کے سینئر لیڈر و سابق ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دیرا دون میں طلباء کی پٹائی کی گئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی طلباء اور تاجروں کو حراساں کیاگیا اور انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں میں صورتحال خراب ہے اور کرفیو کے باوجود کشمیرسے تعلق رکھنے والے افرا د کو نشانہ بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر غم وغصہ کا اظہار فطرتی عمل ہے لیکن اس موقعہ کو بغیر کسی جوازیت کے بے گناہ کشمیر

جموں حملہ ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//مسلم لیگ نے جموں میں بے بس اور نہتے مسلمانوں کے خلاف بلوائیوں کی انسانیت سوز کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مخصوص لوگوںکا پس پردہ ایجنڈا قرار دیا ہے ۔ لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح بلوائیوں نے جموں کے اندر مسلمانوں پر زیادتی کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا ہے اور بھارت کی ریاستوں میںکشمیری مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کرنے کے لئے ماحول تیار کیا جارہا ہے وہ نہ صرف نہایت ہی قابل تشویشناک معاملہ ہے بلکہ اس سے کسی بہت ہی بڑے فتنے کی بُو بھی آتی ہے جس فتنے کا مقصد پورے جموں سے مسلمانوںکیلئے جموں کے دروازے بند کرنا ہوسکتا ہے ۔ تحریک کشمیر نے جموں میںفرقہ وارانہ حملوں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف حملوں اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی کاروائیوں کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گجرات ماڈل کی کاروائیاں جموں کشمیر کے عوام کو نہ تو تقسیم کرسکتی ہی

کرناہ میں درماندہ مسافروں کااحتجاج

سرینگر// کرناہ کپوارہ شاہراہ کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر درماندہ مسافروں اور عام لوگوں نے کرناہ میں احتجاجی دھرنا دیا اور بیکن حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ سڑک کھولنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں ضروریات زندگی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور درماندہ مسافربھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سنیچر کو گورنر انتظامیہ نے کرناہ کیلئے ہوائی سروس شروع کی مگر اُس کے ذریعے صرف مریضوں اور اُن کے ساتھ کچھ تیمارداروں کو سرینگر پہنچایا گیا تاہم درماندہ طلاب کے علاوہ مجبور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ابھی بھی علاقے میں ہی درماندہ ہے۔احتجاج میں کئی ایسے امیدوار بھی شامل تھے جو مختلف امتحانات میں شرکت کرنے کیلئے پریشان ہیں۔  

کرگل کو اپنا جائز حق ملا: عمر عبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے لداخ کا صوبائی ہیڈکوارٹرباری باری لیہہ اور کرگل میں قائم رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرگل کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں صوبہ کے قیام کیلئے جاری کئے گئے پہلے ایس آر اوکو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات لوگوں اور خطوں میں دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں اور مستقبل میں ایسے فیصلوں اور اقدامات سے اجتناب کیاجانا چاہئے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ کرگل کے عوام کی جدوجہد رنگ لائی اور عوام کو اپنا جائز حق ملاہے۔ انہوںنے خطہ چناب اور پیر پنچال کے عوام کیلئے اسی قسم کے راحت رسانی کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو دہرایا کہ  انہوںنے ریاست کے تمام خطوں کو علاقائی خودمختاری دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کی صورت میں خطہ چناب اور پیرپنچال کو بھی علاقائی خود مخ

بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ میں 4 بار خراب

اوڑی//بونیار اوڑی کے منزگام اے کی آبادی بجلی ٹرانسفارمر باربار خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے گھپ اندھیرے میںہیں جس کی وجہ سے علاقے میں رہائش پذیر آبادی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق 24 جنوری کو اْن کے علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا جسے محکمہ بجلی نے 15 دن بعد مرمت کر کے واپس نصب کیا مگر ٹرانسفارمر 5 دن چلنے کے بعد پھر خراب ہو گیا جسے دوبارہ مرمت کے لئے ورکشاپ منتقل کیا گیا اور 2 دن بعد پھر واپس لایا گیا اور اْسی روز ٹرانسفارمر پھر خراب ہو گیا۔لوگوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ٹرانسفارمر کو دوبارہ مرمت کیلئے لایا گیامگر چند گھنٹے چلنے کے بعد ٹرانسفامر دوبارہ خراب ہو گیا ۔  

دفعہ35اے کا دفاع ہر صورت میں لازمی

سرینگر//اسلام تنظیم آزادی نے کہا ہے کہ کشمیری عوا م دفعہ 35اے کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیںاوراس کی حفاظت کیلئے اپنا لہو بھی بہاسکتے ہیں۔ایک بیان میں تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ دفعہ 35اے کے تحت جموں کشمیر کے عوام کو خصوصی حقوق اور مراعات حاصل ہیں اور علاقے میں غیرکشمیریوں کی مستقل رہائش پر پابندی عائد ہیجس کی حفاظت ہر صورت میں عوام پر لازمی بنتی ہے۔  

سرینگر گگن گیرسڑک پر پسیاں گرآئیں ، ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر

کنگن // سرینگر گگن گیر شاہراہ پر دوسرے روز بھی پتھر اور پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی ۔ تحصیل گنڈ کے ریزن کے مقام پر دوسرے روز بھی بھاری پتھر اور پسیاں گر آئیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر کچھ دیر تک دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت متاثر رہی تاہم بیکن نے پتھر اور پسیاں ہٹاکر شاہراہ کوآمدو رفت کے قابل بنایا جس کے بعد سرینگر گگن گیر شاہراہ  پر ٹریفک بحال ہوگیا۔  

مہائن درنگ سڑک ہنوز بند

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ مہاین سے درنگ تک رابط سڑک سے ابھی تک برف کو ہٹانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک سے برف ہٹانے کی ذمہ داری محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی ہے تاہم مذکورہ محکمہ نے فنڈس کا بہانہ بنا کر برف ہٹانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق  انہیں 5 فٹ برف میں پیدل چلنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے رابط سڑک سے فوری طور برف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔    

چھاپہ ماری پر مسلم لیگ کا اظہار برہمی

سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے محبوس نائب چیرمین محمد یوسف میر کے گھر پر فوج کی طرف سے چھاپے کی مذمت کی ہے ۔تنظیم کے ترجمان نے اُن کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے طاقت کے غلط استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا کہ محمد یوسف میر تقریباََ پچھلے ڈیڑھ سال سے مقید ہیں اور اس وقت کورٹ بلوال جیل جموں میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں مگر اس کے باوجود کل دن میں فوج کی ایک بھاری جمعیت نے ان کے گھر واقعہ میمندر شوپیان جاکر اُس وقت ان کی شریک حیات اور تین بیٹیوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا ،میں داخل ہوئی اور گھر میں موجود تمام سازوسامان کے ساتھ ساتھ خواتین کو ذہنی و روحانی طور ہراساں کیا گیا جو نہایت ہی غیر انسانی و غیر اخلاقی عمل ہے۔  

نعیم خان کے برادر اصغر کی برسی نیشنل فرنٹ کاخراج عقیدت

سرینگر// نیشنل فرنٹ نے پارٹی چیئر مین نعیم خان کے برادر اصغر کی برسی پرکہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کے چپے چپے پر اپنے نقوش مرتب کر رکھے ہیں اور سانحات کے ارتکاب سے کشمیری عوام کے دلوںپر اتنے زخم لگائے ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ پارٹی صدر دفتر پر ایک اجلاس کے دوران مقررین نے بتایاکہ بھارت سے آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، اسلئے مکمل آزادی کے حصول کی خاطر مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کیونکہ حصول آزادی میں ہی کشمیری عوام کی عزت نفس کا راز مضمر ہے۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداروں اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے گل محمد خان عرف پرنس خان کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت اداکیا۔      

چرٹ قاضی گنڈ کی بستی پر فو ج کا قہر

سرینگر// فوج نے کولگام کی ایک بستی پر قہر بپا کرتے ہو ئے توڑ پھوڑ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیںجس کے دوران بلا لحاظ جنس و عمر لوگوں کی پٹائی کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا ۔اطلاع کے مطابق چرٹ قاضی گنڈ کولگام میں جمعہ کی شام سات بجکر 45 منٹ پر نزدیکی فوجی کیمپ سے وابستہ اہلکاروں کی بھاری جمعیت لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس علاقہ میں داخل ہو ئی ۔ فوج اہلکار چْن چْن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اوراسی اثنا میں فوجی اہلکا ر آ پے سے باہر ہو گئے اور انہوں سڑکوں کے کناروں پر موجود گھروں اور گاڑیوں کے شیشوں کو چکنا چور کیا۔  

شوپیان میں فوج کی مبینہ مارپیٹ

سرینگ// شوپیان میں ایک امام اور اسکے سسر کو اس وقت ہسپتال میں بھرتی کرنا پڑا جب فوج نے مبینہ طورپر ان کی شدید مارپیٹ کی ۔سنیچرکی صبح شوپیان کے واٹھو گائوں میں فوج نے مفتی شیراز احمد اور اس کے سسر محمد احسن کی اس وقت شدید مارپیٹ کی جب صبح 4بجے فوج نے انہیں گھر سے باہر نکالا اور بندوق کے بٹھوں اور لاٹھیوں سے ان کی مارپیٹ کی ۔افراد خانہ کے مطابق فوج نے دونوں کی اس قدر مارپیٹ کی کہ انہیں زخمی حالت میں پلوامہ ہسپتال میں بھرتی ہونا پڑا ۔  

کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کے انٹرویواورامتحان ملتوی

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے اسسٹنٹ پروفیسراور ٹیوٹر کی اسامیوں کیلئے18فروری کو لیاجانے والاانٹرویوملتوی کیا ہے ۔یونیورسٹی کی ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کیمپس میں پیرامیڈیکل سائنسز کیلئے اسسٹنٹ پروفیسراور ٹیوٹر کی اسامیوں کیلئے 18فروری کو لئے جانے والے انٹرویو ملتوی کئے گئے ہیں ۔ادھر کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میںمختلف پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلے کے امتحانات جو18اور19فروری کو منعقد ہونے والے تھے ،فی الحال ملتوی کئے گئے ہیں۔  

تازہ ترین